Rashtriya Sahara Mushahid Nagar Gonda

Rashtriya Sahara Mushahid Nagar Gonda Yaha Se Apko Sachchi Khabare Padhne Ko Milengi. Urdu & Hindi Me..

27/11/2024
21/11/2024

بازاروں میں کھلےعام نقلی چاۓ کی پتی فروخت کیا جارہا ہے ، محکمہ غذا اور رسد کے آفیسران کا کوئی نہیں ہے ڈر

چاۓ کے شوقین لوگوں میں بڑھ سکتی ہے کینسر جیسی مہلک جان لیوا بیماری
رپورٹ شرف الدین خان حشمتی
مشاہد نگر،گونڈہ(نامہ نگار)سعداللہ نگر بازار،گورا چوکی بازار ،حبیب نگر،ہتھیا۔ گڑھ کے علاوہ علاقے کے چھوٹے بڑے قصبوں میں چائے کے نام پر لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیاجا رہا ہے۔ چائے کی دوکانوں پر نقلی چائے کی پتی کھلے عام سپلائی کی جارہی ہے۔ یہ نقلی چائے کی پتیاں چائے میں گہرا رنگ چھوڑ دیتی ہیں۔ یہاں پر کھلی چائے کی پتیاں کافی مقدار میں ہوٹلوں پر سپلائی کی جا رہی ہے۔ اگر آپ پانی میں نقلی چائے کی پتی کو ڈال دیں تو پانی کا رنگ فوراً سیاہ ہو جاتا ہے اور گاڑھا ہو جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ گاڑھے کلر کی چائے تقریباً سبھی ہوٹلوں میں کھلے عام فروخت ہو رہی ہے۔ یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ چائے کے پتی کس کیمیکل کے ذریعے تیار کی جاتی ہے جس کو چاۓ کے شوقین حضرات چاۓپی کر مست اور دیوانہ ہو جاتے ہیں اور انکو صرف اور صرف لذت ہی ملتی ہے انہیں یہ نہیں معلوم کہ یہ طبی اعتبار سے جسم کے لیے کافی مضر ہے ، اور عوام کے لیے جان لیوا ہے اگر محکمہ غذا رسد نہیں بیدار ہوا تو ایسے میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ اور اس کی وجہ سے عام لوگ جو جانے یا انجانے میں چائے پی رہے ہیں۔ سنگین نتائج بھگتیں گے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیکر زمینی سطح پر اتر کر اپنے کارندوں کے ذریعے جانچ کرا کر اس پر سختی سے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ معلوم ہو کہ جب تک نقلی چائے کی پتی فروخت کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جائیگی۔ تب تک نقلی چائے پتی بیچنے والے مالا مال ہوتے رہیں گے۔ نندکیشور سریواستو ، رادھے شیم سریواستو ، نسیم ، دلیپ ، راجو ، کیشورام ، منیش شکلا ، پرومود ، کلو ، رمیش ، جھنکن وغیرہ جیسے لوگوں نے عوامی کی مفاد کے لیئے اس سنگین مسئلے کو اٹھا یا ہے اور محکمہ غذا رسد کے آفیسران سے گذارش کی ہے کہ دوکانوں پر جانچ کر کے ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں تاکہ عوام کینسر جیسی جان لیوا مہلک بیماری سے بچ سکیں۔ عوام کو بھی آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔ عوام کو بھی ایسے ہوٹلوں سے چائے پینے سے گریز کرنی چاہئے جس انکی زندگی خطرے میں ہو ۔ محکمہ غذا رسد کے انسپکٹر ایس ڈی تیواری نے کہا کہ تفتیش کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

*ناجائز قبضہ کے مکڑ جال میں پھنس چکا ہے سعداللہ نگر بازار، ٹریفک جام کے مسئلے سے عوام پریشان آۓ دن لوگ جام میں پھنس کر گ...
20/11/2024

*ناجائز قبضہ کے مکڑ جال میں پھنس چکا ہے سعداللہ نگر بازار، ٹریفک جام کے مسئلے سے عوام پریشان آۓ دن لوگ جام میں پھنس کر گھنٹوں نکلنے کا انتظار کرتے ہیں*

شرف الدین خان حشمتی۔ مشاہد نگر،گونڈہ (نامہ نگار) سعداللہ نگر بازار میں ناجائز قبضہ کی مسائل کو لیکر آۓ دن لوگ پریشان ہو رہے ہیں بتاتے چلیں کہ آیۓ دن لوگ جام میں پھنس کر دوچارہو رہے ہیں۔ ہر روز‌ لوگ جام میں پھنس کر انتظامیہ کو کوستے نظر آتے ہیں۔
سعداللہ نگر میں جام کا مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جارہا ہے۔ مین بازار سے لیکر پرائمری اسکول کے سامنے والی سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے یہاں بارہ بجے تک سبزیوں کی گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ گھنٹوں جام میں پھنسے رہتے ہیں جس کی وجہ سے حسینی چوک ،سدھیشور ناتھ مندر، جامع مسجد روڈ، حاجی اسماعیل گلی سمیت ہر جگہ جام کی حالت بنی رہتی ہے، یہی نہیں دکانداروں نے نے فٹ پاتھ پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔جس سے راہگیروں کو پیدل چلنے میں دشواری ہو رہی ہے جس سے آۓ دن حادثے ہو تے رہتے ہیں اتنا ہی نہیں دن میں دوکاندار دوکان کے سامنے مال سے بھری گاڑیوں کو کھڑی کر کے گھنٹوں سامان اتارا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں واضح رہے کہ کی دوکانوں کے سامنے دو پہیہ گاڑیاں کھڑی کر دیتے ہیں اس سے ٹریفک اور زیادہ متاثر ہو جاتی ہے، اس کے بعد بازار میں جو بھی جگہ باقی رہ جاتی ہے۔ اس پر ٹھیلا والے اور فٹ پاتھ پر دوکان لگانے والے قبضہ کر لیتے ہیں جس سے عوام کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے بازار میں رہنے والے لوگ جام سے نجات پانے کے لیے مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں لیکن انتظامیہ ناجائز قبضہ ہٹانے کو سختی سے نہیں لے رہی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو مستقبل میں اور زیادہ جام کی صورتحال پیدا ہوگی۔جس سے بازار کا نظام درہم برہم ہو جائے گا
بتاتے چلیں کہ سعداللہ نگر مین مارکیٹ میں ناجائز قبضہ کی وجہ سے اسکولی گاڑیاں، ایمبولینس، سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیاں آئے دن ٹریفک جام میں پھنسی رہتی ہیں۔ یہاں بازار کے دن بڑی بڑی گاڑیاں مارکیٹ میں داخل ہو جاتی ہیں جس اور زیادہ پریشانی بڑھ جاتی ہے جبکہ اس دن گاڑیوں کو بازار کے اندر داخل ہونے پر ٹریفک پولیس کو پابندی لگانی چاہیے
اس سلسلے میں سعداللہ نگر بازار اور علاقے کے رہنے والے لوگوں جیسے کہ سنجے کمار، ہیرالال، عبدالمعید، رمیش چوہان، رام شبد، انوپ یادو، رام دیو، سنتوش کمار، بسنت، شوبھارام موریا، کلدیپ، دلیپ، وسیم الدین، محمد خالد خان، وغیرہ نے ناجائز قبضہ مہم چلا کر ٹریفک سے عوام کو نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ایس ڈی ایم اودھیش کمار اترولہ نے کہا کہ تحقیقات کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

19/11/2024

رپورٹ شرف الدین خان حشمتی ،
مشاہد،نگر،گونڈہ(نامہ نگار):گزشتہ شب دین دیال انٹر کالج نپنیا گورا چوکی میں 'ایک شام قومی ایکتا کے نام'مشاعرے کا انعقاد کیا گیاجس میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق ایم ایل اے رام پرتاپ سنگھ اور بطور مہمان اعزازی ارون پرتاپ سنگھ عرف ڈمپل بھیا نے شرکت کی اور عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اردو اور ہندی دونوں زبانیں ہمارے ملک کی شان وشوکت بڑھانے کا کام کرتی ہیں اور مشاعرے وکوی سمیلن سے عوام کو یکجہتی کا پیغام ملتا ہے جو ہمیشہ ملتے رہنا چاہئے۔اردو زبان ایک نہایت شیریں زبان ہے جو لوگ اردو بولتے ہیں انکی زبان ہرکسی کو پسند آتی ہے ۔ انہوں نے شاندار قومی یکجہتی کے نام مشاعرے کے انعاد کے لئے کنوینر نوشاد احمد خاں اور وسیم خان کو مبارکباد پیش کی ۔مشاعرے کا افتتاح مہمان خصوصی اور مہمان اعزازی نے چراغاں کرکے کیااس کے بعد یکے بعد دیگرے شعرانے اپنے اپنےکلام پیش کئے ۔چند منتخب اشعار قارئین ‌‌کے نذر ہے ملاحظہ کریں جھوٹ کے ہاتھ تخت آیا ہے ،تاج شچ کا اچھل گیا دیکھو ،۔ سب کتنا بدل گیا دیکھو ،دور نفرت کا چل گیا ‍ دیکھو،۔ ارشد سدھارتھ نگری
مشاعرے میں جن شعراء کو سب زیادہ داد وتحسین حاصل ہوئی ان میں الطاف ضیاء مالے گاؤں ، کاوش ردولوی ، گل صبا فتح پوری ، اجمل سدھارتھ نگری ، وسیم رامپوری ، مجاور مالیگانوی ، اسد بستوی ، عالم نظامی ، دمدار بنارسی ، کیدار ناتھ مشرا وغیر کے نام شامل ہیں ۔ مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر عبدالسلام نے جبکہ نظامت ارشاد انجم نے کی ۔اس دوران نوشاد خان ، وسیم خان ، عبدالعزیز ، بابر حسین ، نثار احمد ،عبدالرؤف چودھری ، وشال سنگھ ، رضوان بلڈر ، ڈاکٹر رحیم صدیقی ، اختر ، راجیش سنگھ ، سکندر علی ، محمد نذیر سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجودرہے ۔

19/11/2024

کوآپریٹو سوسائٹی میں ڈائی کھاد کی قلت کے باعث کسان خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہیں
*رپورٹ شرف الدین خان حشمتی*
*مشاہد نگر ،گونڈہ(نامہ نگار )*
دھان کی کٹائی کے بعد اب کسانوں نے ربی کی فصل کی بوائی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، علاقے میں ڈی اے پی کھاد کی قلت ہے، ایسے میں کسانوں کی تلہن اور دالوں کی فصل کی بوائی میں تاخیر ہو رہی ہے کسان پرائیویٹ دوکانوں سے طے شدہ قیمت سےزیادہ قیمت پر ڈی اے پی کھاد خریدنے پر مجبور ہیں ۔ یا تو بغیر کسی کھاد کے فصل کی بوائی کرنے پر مجبور ہیں بی جی پی حکومت کے ذریعے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے تمام دعوے ناکام ثابت ہو رہے ہیں کو آپریٹیو سو سائٹیوں پر ڈی اے پی کھاد صرف نام کے لیے دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ جو سو سائٹی کے منیجر ہیں وہ صرف اثر ورسوخ والوں کو ڈی اے پی کھاد دے رہے ہیں اور باقی جو چھوٹے کاشتکار ہیں انکو کوئی نہ بہانا کرکے سمجھا دیتے ہیں ایسے میں وہ نا امید ہو کر واپس خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں۔

واضح ہو کہ ببھن جوت بلاک کے تحت آنے والے بنگواں کوآپریٹو سوسائٹی کے علاوہ گورا چوکی کوآپریٹو سوسائٹی،ڈھونڑھو پورسو سائٹی،کوک نگر سو سائٹی،علی پور سو سائٹی اور دیگر سوسائٹیوں میں گزشتہ روز ڈی اے پی کھاد کی 250 پوری تقسیم کی گئیں تھی جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کی طرح ہے۔بتاتے چلیں کہ کوک نگر گرنٹ میں کثیر آبادی اور بڑے کاشتکار ہونے کے بعد بھی وہاں صرف اور صرف ایک سو پچاس بوری تقسیم کی گئیں بتاتے چلیں کہ کوآپریٹو سوسائٹی میں ڈائی کھاد کی قلت کے باعث کسان دردر بھٹکنے پر مجبور ہیں اورخالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں
۔معلوم ہو کہ کچھ لوگوں کو ڈی اے پی کھاد، ملا باقی کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا ۔ کسانوں کو دلہن ، تلہن آلو ،مٹر لہسن ،پیاز وغیرہ کی بوائی کرنی ہے جس کا وقت نکلتا جا رہا ہے، وہیں کھاد کی قلت ہونے کی وجہ سے کاشتکار پریشان ہو کر پرائیویٹ دوکانداروں سے مہنگے داموں میں ڈی ای پی کھاد خریدنے پر مجبور ہیں،وہیں محکمہ کرشی کے آفیسران کے کانوں میں جو تک نہیں رینگتی ایسے صورتحال میں کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں بی جے پی حکومت کے دعوے صرف اعلان تک ہی محدود رہتے ہیں

کاشتکار رضوان علی نے بتایا کہ دھان کی فصل کی کٹائی مکمل ہو چکی ہے گندم کی بوائی کے لیے وہ گورا چوکی بازار کھاد لینے گیے تونہ کو آپریٹیو سو سائٹی اور نہ ہی پرائیویٹ دوکانوں پرڈی ای پے کھاد دستیاب ہے ۔ اب وہ بغیر کھاد کے گندم کی بوائی کرنے پر فکر لا حق ہے ۔

کسان پرتھوی پال سنگھ نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹی میں کھاد نہ ملنے اور ڈی اے پی کی کمی کی وجہ سے کسانوں کو خدشہ ہے کہ وہ پرائیویٹ دوکانوں سے نقلی کھاد خریدنے پر مجبور ہو سکتے ہیں، جس سے ان کا پیسہ بھی ڈوب جائے گا اور فصل کی پیداوار میں بھی کمی آئیگی۔

کسان اکھلیش مشرا نے کہا کہ نہ تو انہیں ایگریکلچر پروٹیکشن یونٹ میں صحیح طریقے سے بیج مل پا رہا ہے اور نہ ہی انہیں سو سائٹیوں سے کھاد مل پا رہی ہے۔ جس سے آۓ دن کسانوں کی مشکلات روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ایسے میں محکمہ کے جو ذمہ داران ہیں انکو چاہے کہ کھاد اور گیہوں ،مٹر چنا،وغیرہ کی بیج سبھی کسانوں کو یکساں پہونچے

اس سلسلے میں جب نمائندہ نے کو آپریٹیو سو سائٹی کے منیجر راجیندر کمار یادو سے فون پر گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ ہم نے پیسہ جمع کیا ہے جلد ہی کوک نگر سو سائٹی،ڈھونڑھوا پور سو سائٹی ،علی پور سو سائٹی ،کولہی غریب سو سائٹی پر کھاد دستیاب ہو جا ۓ گی اور کسانوں کی پریشانی دور ہو جائے گی

12/11/2024

*چوروں نے سرافہ تاجر کی دکان کا شٹر کاٹ کر واردات کو دیا انجام*

ریپورٹ: شرف الدین خان حشمتی

مشاہدنگرگونڈہ(نامہ نگار) سعداللہ نگر بازار
میں چوروں نے ایک بڑی ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔
بتاتے چلیں کہ اتوار کی شب نامعلوم چوروں نے دکان کا شٹر کاٹ کر وہاں سے لاکھوں روپیہ مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات چوری کر لیے۔ واقعہ کے وقت پورا علاقہ سنسان تھا۔ اور اردگرد کے لوگوں نے اس پر توجہ بھی نہیں دی۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب دکان کا مالک اجے کمار ولد رام سندر ساکن گوما فاطمہ جوت (جیسوال مارکیٹ) پیر کی صبح اپنی دکان کھولنے آیا۔ شٹر ٹوٹا دیکھ کر اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ چوروں نے انتہائی منصوبہ بند طریقے سے اس واردات کو انجام دیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ میں کوئی جاننے والا ملوث ہو سکتا ہے جس نے دکان کی سرگرمیوں اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں مکمل معلومات چوروں کو دی ہوگی۔ موقع پر سی او اترولہ اور تھانہ انچارج منوج کمار سنگھ فارینسک ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کر رہے ہیں۔
*پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اسکین کرنے میں مصروف*
پولیس نے اردگرد کے علاقے اور بازار کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ شروع کر دی ہے، پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان جلد پکڑے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے تمام قریبی سرافہ تاجروں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
علاقے کے سرافہ تاجروں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے سیکورٹی بڑھانے اور گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

04/11/2024

تین دن بعد برآمد ہوئی سماجوادی لیڈر مسعود عالم خاں کے بھتیجےکی لاش

کنبے کے ساتھ نیپال گھومنے گیا تھا بھتیجہ کعب خان پاؤں پھسلنےسے بٹول کی ایک جھیل میں گرگیا تھا معصوم
*رپورٹ شرف الدین خان حشمتی*
*مشاہد نگر ،گونڈہ(نامہ نگار)*:سماجوادی پارٹی کے قومی سکریٹری گونڈہ کے سابق پارلیمانی امیدوار مسعود عالم خاں کے بھتیجے کعب خاں (14) کی تین دن بعد اتوار کی سہ پہر نیپال کے بٹول کی ایک جھیل سے لاش برآمد کرلی گئی ہے وہ اپنے کنبے کے ساتھ دیوالی کی چھٹیوں میں نیپال گھومنے گیا تھا تبھی تین روز قبل بٹول کی ایک جھیل میں پاؤں پھسلنے سے وہ گرکر پانی میں ڈوب گیا تھا جسکی تلاش کی جارہی تھی ۔ فراہم کردہ تفصیل کے مطابق سماجوادی لیڈر مسٹر خان کے بھتیجے کے ساتھ ہوئے حادثے کی خبر ملنے کے بعد سماجوادی پارٹی سربراہ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے نیپال حکومت سے بات چیت کرکے بڑے پیمانے پر ریسکیو کرکے بچے کو برآمد کرانے کی اپیل کی تھی جس کے بعد نیپال حکومت نے ریسکیو کے لئے خصوصی ٹیمیں لگاکر ریسکیو کرایا اور آخر کار تین دن بعد ٹیموں نے کعب خان کی لاش کو جھیل سے برآمد کر لیا اور مسٹر خان وانکے کنبے کے سپرد کردیا ۔دیر شام تک کعب خان کی جسد خاکی کو گونڈہ لایا گیا ہے ۔سرچ آپریشن کے دوران جہان مسٹر خان اور ان کاپورا کنبہ بٹول جھیل کے پاس موجودرہا وہیں نیپال ملک کے سابق ایم پی ومئیر بھینراوا اشتیاق احمد ، میئر بٹول نکھل پانڈے ، ایم ایل اے وسیع الدین خاں ، ہوم منسٹر کے صلاح کار عرفان خان ،ضلع کے ڈی ایم اور ایس پی کے ساتھ آرمی افسران بھی موجودرہے ۔بتادیں کہ معصوم کعب خان جماعت اسلامی کے رکن حاجی محمد عامر خاں کا نواسہ اور سماجوادی لیڈر مسعود عالم کے بھائی مدثر خاں کا اکلوتا بیٹا تھا ۔معصوم کی موت کی خبر پر سماجوادی لیڈر گونڈہ صدر کے سابق امیدوار سورج سنگھ اور منٹو قاضی سمیت لیڈران نے نیپال پہنچ کر مسٹر خان اور ان کے کنبے کو تعزیت پیش کی ۔

پیر کے روز صبح 10 بجے ہوگی جنازے کی نماز
سماجوادی لیڈر مسعود عالم خاں کے بھتیجے کی جنازے کی نماز ان کے آبائی گاؤں ہلدھرمؤ کے ہاتا میں ہوگی اور وہیں آبائی قبرسان میں تدفین عمل میں آۓ گی ۔

28/10/2024
رپورٹ شرف الدین خان حشمتی مشاہد نگر ،گونڈہ (نامہ نگار) مشہور عالم دین مولانا عبد الحمید حشمتی کااتوار کےروز صبح ساڑھے آٹ...
28/10/2024

رپورٹ شرف الدین خان حشمتی
مشاہد نگر ،گونڈہ (نامہ نگار) مشہور عالم دین مولانا عبد الحمید حشمتی کااتوار کےروز صبح ساڑھے آٹھ بجے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا وہ بہت ہی خوش اخلاق اور عالم باعمل تھے ۔مولانا کی عمر تقریباً 55 سال تھی انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے متصل دارالعلوم حمایت العلوم گجپور گرنٹ میں حاصل کی ، درس نظامیہ کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے وہ احسن المدارس کانپور گئے وہاں سے فارغ ہونے کے بعد سب سے پہلےعلاقہ سعداللہ نگر کے مدرسہ اہلسنت منوا گڑھ میں تعلیمی خدمات انجام دی ۔وہاں سے سبکدوش ہو نے کے بعد علاقہ اترولہ کے موضع مسیح آباد کے مدرسہ اہلسنت میں درس وتدریس کے خدمات انجام دی ۔وہاں سے سبکدوش ہو نے کے بعد آپ نے اپنی پوری زندگی مسیح آباد سے متصل محمد نگر کے مدرسہ اہلسنت صدرالعلوم کے لیے وقف کردی تقریباً تیس سالوں تک آپ نے یہاں پر دین کی خدکت کی ۔ مولانا موصوف سعداللہ نگر اترولہ روڈ پر واقع دھسوا بازار سے متصل جھلہیا کے رہنے والے تھے آپ کے پسماندگان میں 5بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں اہلیہ کا پہلے ہی انتقال ہو چکا ہے آپ سلسلہ حشمتیہ کے بانی مشہور عالم دین شیر بیشہ اہلسنت مولانا مفتی محمد حشمت علی خاں رضی اللہ عنہ کے بڑے صاحبزادے مولانا مفتی محمد مشاہد رضا خان حشمتی رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت و ارادت رکھتے تھے حضور معصوم ملت سے کافی محبت کرتے تھے اور ان سے سچی عقیدت رکھتے تھےحضور معصوم ملت نے اپنی زندگی میں ہی محمد نگر کے متوسلین سے یہ وصیت کی تھی کہ مولانا موصوف کی آخری آرام گاہ پیہر بازار سے متصل محمد نگر میں ہی ہوگی۔ انہیں کی وصیت پر محمد نگر والوں نے عمل کی واضح رہے کہ مدرسہ اہلسنت صدرالعلوم سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ،اور مولانا سید غوث محمد لوناواں درگاہ کی امامت میں نمازجنازہ ادا کرنےکے بعد ہزاروں سوگواروں نے نم ناک آنکھوں سے سپرد خاک کیا۔شامل ہونے والوں مولانا غلام جیلانی فیضی ، قاری ظہیر احمد، مولانا اصغر، مولانا اکمل مشاہدی،حاجی شرافت علی معصومی،مولانا عبد الباسط ،حیدر علی حشمتی،عامر خان ،مولانا رفیع نوری،مولانا اختر معصومی،مولانا عبد السلام ،مولانا رئیس ،مولانا نثار احمد ،مولانا نظام الدین،قاری عظمت اللہ،مولانا عبد الرحمن معصومی،مولانا سہیل جعفر آبادی ،حافظ صادق علی، حافظ مستقیم ،قاری شرف الدین حشمتی میڈیا ترجمان الجامعتہ الحشمتیہ مشاہد نگر سمیت بڑی تعداد میں لوگ شامل رہے۔

Address

Mushahid Nagar
Gonda
271307

Telephone

+919838169671

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rashtriya Sahara Mushahid Nagar Gonda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share