Al Raza Network

Al Raza Network News, article, features on current political, social, economical and religious issues.

22/08/2024
31/07/2024

ریل کے سفر کے دوران ایک صاحب کی جب بھی سامنے بیٹھی خاتون سے نظر ملتی مسکرا دیتے، جب یہ چوتھی بار ہوا تو خاتون بھی مسکرائیں اور کہا، "جب بھی آپ مسکرا کر مجھے دیکھتے ہیں میرا دل کرتا ہے کہ آپ سے ملاقات ضرور کرنی چاہیئے".
یہ سن کر صاحب کا بس نہیں چل رہا تھا کہ کیا کریں.
فوراً بولے ۔۔
جی ضرور ضرور، جب آپ کہیں، اور کہاں ملنا ہے ؟.
خاتون نے اپنا کارڈ دیا اور کہا میرے کلینک میں....میں ڈینٹسٹ ہوں.
آپ کے دانت میلے کچیلے، ٹیڑھے میڑے اور کالے ہیں. سائیڈ کی دو داڑھوں میں کیڑا بھی لگا ہوا ہے. مجھے لگتا ہے شاید ایک ملاقات کافی نہ ہو لیکن یہ گارنٹی ہے کہ مجھ سے ملاقات کے بعد آپ مسکراتے ہوئے کم از کم اتنے برے نہیں لگیں گے.
منقول
مشتاق احمد یوسفی

25/07/2024

ہائے رے نیرنگی حیات!

میرے عہد طفولیت کے ایام اشرفیہ میں ذمہ داران اشرفیہ نے دو نگینے ڈھونڈ کر اشرفیہ کے حوالے کیے، لیکن اس وقت کے اساتذہ اشرفیہ کی داخلی چقلش اور اندرونی سازشوں نے دونوں کو اپنا شکار بنایا اور دونوں ہی کی زندگیاں لگ بھگ تباہ ہوگئیں، اس قدر کہ دونوں برسوں در در بھٹکتے رہے، قوم نے ناقدری کی ساری حدیں پارکردی اور کم وبیش ایک سال کے وقفے سے دونوں ہی اپنی زندگیوں سے ہارگئے۔ اس وقفے میں دونوں کے ساتھ کیا کیا گزری، ایک لمبی داستان ہے۔ لیکن دونوں کی کہانی تقریبا ایک سی ہے۔ دونوں ہی زندگی کی ساری بہاروں سے محروم رہے۔ دونوں ہی ایک قیمتی ہیرا، خداداد صلاحیتوں سےمالامال، بلاکا ذہین، عظیم قلمکار، بے بدل ادیب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور دونوں کی بے وقت اور پُردرد رحلت!!

بتانے کی ضرورت نہیں!
قارئین خوب جانتے ہیں!

احمدرضا صابری
25.07.2024

24/07/2024

آج الفاظ نہیں کچھ کہنے کو!
ڈاکٹر ساحل شہسرامی آپ رُلاگئے۔
اناللہ وانا الیہ راجعون!

23/07/2024

محبت کم وبیش آپ کو ہر جاندار میں نظر آئے گی جبکہ دھوکہ صرف اشرف المخلوقات کا خاصہ ہے!!😂

14/07/2024

ایک المیہ!ہمارے سماج میں جب مرد کماتا ہے تو گھر کی ساری ضرورتیں پوری کرتا ہےلیکن خیر سے اگر خاتون کمانے لگےاسے لگتا ہے اب اسے کسی کی ضرورت ہی نہیں! آپ کی رائے!

29/06/2024

آخر کار تیرہ سالوں بعد ہم پھر سے ورلڈ چمپین ہیں!
Congratulations to everyone!

29/06/2024

देशवासियों को वर्ल्डकप की हार्दिक बधाई!

خوشی کیا ہے!ترکی کے ایک مشہور شاعر نے اپنے مشہور مصور دوست سے خوشی پر ایک پینٹنگ بنانے کی درخواست کی۔ لہٰذا، اس نے ٹوٹتے...
25/06/2024

خوشی کیا ہے!
ترکی کے ایک مشہور شاعر نے اپنے مشہور مصور دوست سے خوشی پر ایک پینٹنگ بنانے کی درخواست کی۔ لہٰذا، اس نے ٹوٹتے ہوئے بیڈ پر سکون سے سوئے ہوئے ایک خاندان کی پینٹنگ بنائی۔ اس بستر کی ایک ٹانگ ٹوٹی ہوئی تھی اور دو اینٹیں رکھ دی گئی تھیں۔ اس خستہ حال مکان کی چھت بھی ٹپک رہی تھی۔ گھر کا کتا بھی بستر پر سکون سے سو رہا تھا۔ اس کی یہ پینٹنگ امر ہو گئی۔
اس لافانی پینٹنگ کو گہرائی سے دیکھیں اور سوچیں کہ خوشی دراصل کیا ہوتی ہے.
دراصل اس تصویر کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ خوشی مسائل کا نہ ہونا نہیں بلکہ پریشانی کی صورتحال کو آسانی سے قبول کرنے میں ہے۔
آپ کے پاس جو بھی ہے اس میں اچھائی دیکھنے کی کوشش کریں، چاہے حالات کتنے ہی خراب ہوں۔
ایسی چیزوں کے بارے میں غمگین ہونا چھوڑ دیں، جو آپ کے اختیار میں نہیں ہیں۔ بیشک صبر کرنے کا پھل میٹھا ہوتا ہے اور اللہ صبر و شکر کرنے والوں کے ساتھ ہے.

Address

Hira Complex, Qutubuddin Lane
Daryapur
800004

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Raza Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Raza Network:

Share


Other Daryapur media companies

Show All