BEST PICK

BEST PICK Life happiness and progress hardly in entire life

28/01/2024
I've received 400 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉
21/08/2023

I've received 400 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

قرآنی گھراناتاریخ میں شاید ہی پہلے کبھی ایسا ہوا ہو کہ گھر کے سربراہ سے لے کر سب سے چھوٹی اولاد تک سب نے ایک ساتھ قرآن ک...
23/07/2023

قرآنی گھرانا
تاریخ میں شاید ہی پہلے کبھی ایسا ہوا ہو کہ گھر کے سربراہ سے لے کر سب سے چھوٹی اولاد تک سب نے ایک ساتھ قرآن کریم سینوں میں محفوظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہو۔ ایسی انہونی کہاں ہو سکتی ہے سوائے غزہ کے!! یہ غزہ کے انجینئر طارق اسلیم کا گھرانا ہے۔ جس کے تمام افراد نے حفظِ کلام پاک کی سند حاصل کی ہے۔ الجزیرہ سے بات چیت کرتے ہوئے طارق اسلیم کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں سب سے زیادہ دلچسپی کا موضوع حفظ قرآن ہے۔ ہر ایک دوسرے سے اسی بارے میں بات کرتا ہے۔ ہم والدین سمیت سارے بیٹوں اور بیٹیوں نے یہ اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ہم نے صرف الفاظ کا رٹا نہیں لگایا، بلکہ کلام الٰہی کو اس کے معافی و مفاہیم کے ساتھ ازبر کر لیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ میں سے بعض کو تکمیل حفظ میں زیادہ عرصہ لگا اور بعض کو کم۔ تاہم بیشتر نے ریکارڈ کم وقت میں پورا کیا۔ انجینئر طارق کو اپنی اولاد پر بجا طور پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی بیٹی سلمیٰ کمپیوٹر سانئس کی ڈگری بھی لے چکی ہے۔ یونیورسٹی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظ بھی کرتی رہی۔ بڑا بیٹا محمد بھی کمپیوٹر سائنس کا ڈگری ہولڈر ہے۔ اب وہ مزید تعلیم امریکا میں حاصل کر رہا ہے۔ هند فهي بھی انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ اس نے یونیورسٹی کے پہلے سال میں ہی حفظ مکمل کیا۔ سارة آٹھویں کی طالبہ ہے۔ اسکول کے ساتھ کلام پاک کے حفظ کی تکمیل کی۔ جبکہ جنة ساتویں کلاس کی تعلیم کے ساتھ۔ سب سے چھوٹا بیٹا احمد ابھی پانچویں میں جائے گا۔ اس سے پہلے ہی حفظ مکمل کر لیا۔ اس سوال کے جواب میں کہ حفظ پر توجہ دینے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم میں خلل واقع نہیں ہوا؟ ان کی ماں کا کہنا تھا کہ نہیں، بلکہ معاملہ برعکس ہے۔ کلام پاک کی برکت سے میرے بچے اپنی کلاسوں میں سب سے آگے ہیں۔ وہ درس کے وقت قرآن تھوڑی پڑھتے ہیں۔ ہر چیز کا اپنا ٹائم ٹیبل ہے، بس والدین کو تھوڑا سا مینج کرنا پڑتا ہے۔ مثلاً موبائل، سوشل میڈیا اور گیمنگ کا آدھا وقت بھی قرآن پاک کو دیا جائے تو بچے گھر پر ہی آرام سے حفظ کر سکتے ہیں۔ الجزیرہ سے بات چیت کرتے ہوئے ننھے حافظ احمد کا کہنا تھا کہ ابتدا میں بہت مشکل لگ رہا تھا۔ میں صفحے گنتا تو لگتا کہ قرآن بہت طویل ہے، میں شاید پورا نہ کر سکوں، لیکن رفتہ رفتہ مشکل آسان ہوتی چلی گئی اور الحمد لله میں نے حفظ مکمل کرلیا۔

Address

Bansi Siddharth Nagar
Bansi
272153

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BEST PICK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BEST PICK:

Videos

Share


Other Digital creator in Bansi

Show All