22/07/2022
قُرآن اور حدیث
👈عشرہ ذی الحجہ کے آنے والے دنوں میں آپ کس چیز کی قربانی دے رہے ہیں ؟؟👉👇🍃
اللہ نے تو حضرت ابراہیم کو چیک کرنے کے لیے بیٹے کی قربانی مانگی تھی کہ کہیں مجھ سے زیادہ اپنے بیٹے کی محبت تو نہیں غالب آگئی،
پھر قربانی دے کر حضرت ابراہیم نے ثابت کیا کہ یا اللّٰه اس دل میں صرف تیرے ہی محبت ہے
کیونکہ اللہ سے سچی محبت قربانی مانگتی ہے 💕
آپ نے پھر اللہ کے لیے کیا قربان کرنے کا سوچا ؟؟
🌀 اپنا غصہ،
🌀 انا،
🌀 نفرت،
🌀 معاف کر دینا،
🌀 ٹی وی ، ڈرامے دیکھنا ،
🌀 گانے سننا چھوڑ دینا،
🌀 نامحرم کی محبت کو دل سے نکال دینا،
🌀 غیبت کرنا چھوڑ دینا،
🌀 جھوٹ بولنا چھوڑ دینا،
🌀 چغل خوری نہ کرنا،
🌀 بداخلاقی سے کسی سے بھی بات نہ کرنا،
🌀 ناگوار بات کو بھی سن کر مسکرا دینا اور چپ کر جانا
🌀 لوگوں کے طنز بھری باتوں سے بے نیاز ہوکر شریعی پردہ کرنا،
🌀 اپنا وقت دین کا علم حاصل کرنے کے لیے الله کی راہ میں لگا دینا،
🌀 ہر کسی کی عزت کرنا،
🌀 بے انتہا تھکاوٹ کے باوجود کبھی نماز نہیں چھوڑنی،
🌀 زندگی کے ہر مشکل لمحات میں صبر کرنا کبھی اللّه سے شکوے گلے نہ کرنا،
🌀 ہر حال میں اللہ کی رضا میں راضی رہنا، زبان سے الحمدللّٰه کے سوا کچھ بھی غلط نہ نکلے
🌀 لوگوں سے اجر کی امید سے بے نیاز ہو کر ہر کسی کی خدمت کرنا، مدد کرنا
🌀 اب تک جتنا علم حاصل کر لیا اس کو عمل میں لانے کی کوشش کرنے کی قربانی دینا ،
🌀 اپنے اخلاق کو اتنا خوبصورت بنانے کی قربانی دوں گی / گا تاکہ لوگوں کو اللہ سے جوڑ سکوں،
🌀 رسول اللہ کی سنتوں پر عمل کرنا
اللہ کی خاطر ہمیں بھی اپنے نفس کے خلاف جاکر یہ عہد کرنا ہوگا کہ یا اللہ آج تیری محبت پانے کی خاطر میں ہر اس چیز کی قربانی دوں گا جو میرے لیے مشکل ہے میرے نفس پر بھاری ہوگا
اللہ کی خاطر قربانی کا مطلب یہ نہیں صرف عشرہ ذی الحجہ کے ان کچھ دنوں میں قربان کرنے کا عہد کرنا بلکہ جب تک سانس ہے تب تک قربانی دیتا رہوں گا تب تک اپنے وعدے کو نبھاؤں گا جو میں اللّٰہ سے کروں گا ہر اس چیز کی قربانی دوں گا جو مجھ مومن بننے سے روکے، جو مجھے اللہ کا پیارا بننے ، اور اللہ کا قرب پانے کے درمیان میں آئے
ان شاء اللّہ !!!
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹