Daily Chitral Online

Daily Chitral Online Daily Chitral is an online newspaper which is published from the district of Chitral on daily basis.

01/08/2024

وادی یارخون کے دیوسیر گاؤن کے مسمی جمروز خان ولد خوش جوان عمر 63 سال دیوسیر گول میں سیلاب برد ہونے کی وجہ سے لاپتہ ہیں، اسماعیلی والنٹیرز
لاپتہ شخص کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایس شہاب الدین فوکل پرسن یوسی یارخون

سوریچ تورکھو میں سیلاب کی تباہکاریاں
01/08/2024

سوریچ تورکھو میں سیلاب کی تباہکاریاں

01/08/2024

ریشن شادر کاتازہ ترین صورتحال

31/07/2024

حالیہ موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال سے متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالہ کرنا چاہتے ۔لوگوں زرعی زمینات باغات ،گاڑی اور دوسرے مشنریز سیلاب برد ہو گئے ہیں

31/07/2024

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)اپر چترال کے دور افتادہ گاوں تورکھو سو ریچ میں سیلاب کی تباہی، دو افراد ہلاک ایک زخمی متعدد مکانات سیلاب برد ،43 گھرانے مکمل تباہ اور 42 گھرانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔

31/07/2024

اپر چترال شادر ریشن کے مقام پر چترال بونی مستوج روڈکا تازہ صورت حال

گورنمنٹ مڈل سکول دیزگ یارخون
31/07/2024

گورنمنٹ مڈل سکول دیزگ یارخون

اپر چترال کے دور افتادہ گاوں تورکھو سو ریچ میں سیلاب کی تباہی، دو افراد ہلاک ایک زخمی متعدد مکانات سیلاب برد ،43 گھرانے ...
31/07/2024

اپر چترال کے دور افتادہ گاوں تورکھو سو ریچ میں سیلاب کی تباہی، دو افراد ہلاک ایک زخمی متعدد مکانات سیلاب برد ،43 گھرانے مکمل تباہ اور 42 گھرانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔
چترال (ڈیلی چترال نیوز)سو ریچ تورکھو میں آج صبح قریب 6 بجے سیلاب نے تباہی مچا دی ۔گاوں کے گاوں صفحہ ہستی سے مٹنے کی خبر ہےدو افراد زندگی کے بازی ہار گئے 43 گھرانے مکمل اور 42 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے سیلاب کی وجہ سے ،کھڑی اور تیارفصلیں ،باغات اور جنگلات ملیامیٹ ہوگئے ہیں۔ موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے صحی معلومات کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہے کوشش کے باوجود کوئی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی۔انتہائی کوشش کے بعد سابق ناظم شیر بہادر سے رابطہ ہوسکا جو خود بھی سیلاب متاثرین میں شامل ہے انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث گاوں کے 80% آبادی صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ایک خاتون زوجہ برکت خان اور ایک مرد بلبل علی ملبے تلے دب کر وفات پا گئے ان کے لاش مقامی رضاکاروں نے سخت محنت کے بعد ریکور کی ۔جبکہ ایک فرد کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیے گئے ۔ لوکل رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ضلعی انتظامیہ متحرک ہے مقامی پولیس موقع پر موجود ہے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عسی محمد عملہ اور امدادی ساماں سمیت جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے ہیں جو امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرینگے۔ ۔موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے مشکلات پیش ارہے ہیں علاقے سے باہر رہنے والے گاوں کے لوگ حالات سے بے خبر اور پریشان ہیں۔ سابق ناظم شیر بہادر نے انتظامیہ اور مخیر اداروں سے خصوصی تعاون کی درخواست کی ہے۔اپ نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاسماندہ گاوں کے لوگ بالکل مفلوج اور بے بس ہوگئے ہیں حکومتی اور مخیر اداروں کو فوری اور خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

31/07/2024

حالیہ موسلادھار بارشوں سے اپر اور لوئر چترال میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے
رپورٹ سید نذیر حسین شاہ

31/07/2024

گولین گول ہائیڈرو پاور کی بجلی آج رات تک بحال کی جائے گی ۔ زرائع

چترال (ڈیلی چترال نیوز) مقامی ذرائع کے مطابق اپرریچ تورکھو کے گاؤں سوریچ کے مقام پر گلیشیر کے پھٹ جانے سے سیلاب کی وجہ س...
31/07/2024

چترال (ڈیلی چترال نیوز) مقامی ذرائع کے مطابق اپرریچ تورکھو کے گاؤں سوریچ کے مقام پر گلیشیر کے پھٹ جانے سے سیلاب کی وجہ سے 30گھرانوں کا گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا مقامی ذرائع کے مطابق دو افراد سیلاب کے سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں ایک خاتون زوجہ برکات علی کی لاش نکالی گئی اور دوسرے تلی خان ساکنہ سوریچ اپر چترال کی تلاش جاری ہے دو بچوں کو زخمی حالات میں سیلابی ریلے سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور درجنوں کی تعداد میں مال مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ریسکیو 1122ذریعے مطابق 30گھر مکمل اور20جزوی طور پر سیلابی ریلے سے متاثر ہو گئے ہیں۔اسےقبل خوشنادوری کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے جسے زرعی زمینات اور جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے
۔ ریسکیو 1122کی ٹیم روانہ کیا گیا ابھی تک نہیں پہنچا ہے مقامی ذرائع

30/07/2024

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پیر اور منگل کی درمیانی شب وادی چترال کی اپر اور لویر علاقوں میں موسلا دھ

30/07/2024

گولین بجلی گھر ذرائع کے مطابق۔گولین گول میں پانی میں طیغیانی کی وجہ سے آج رات بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ہوگی۔

سیلابی لکڑی کا تنازعہ ،رشتے دار نے ساتھی کی مدد سے دوسرے کی جان لے لی ۔ قاتل افغانستان فرار  ہوتےہوئے بالائی پہاڑوں پر ق...
30/07/2024

سیلابی لکڑی کا تنازعہ ،رشتے دار نے ساتھی کی مدد سے دوسرے کی جان لے لی ۔ قاتل افغانستان فرار ہوتےہوئے بالائی پہاڑوں پر قائم سیکورٹی چیک پوسٹ پر گرفتار ۔

چترال (محکم الدین) کالاش ویلی کے مقام رمبور شیخاندہ سے تعلق رکھنے والے مطیع اللہ ولد عبدالمتین نے اپنے ساتھی قاسم ولد غلام رسول کی مدد سے سیلابی لکڑی کی ملکیت کے تنازعے میں مبینہ طور پر سنگ باری کرکے اپنے ہی قریبی رشتے دار شمس الرحمن ولد جیلانی کو شدید زخمی کردیا۔ جو بعد آزان ہسپتال منتقل کرنےکے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ جس کے بعدقاتل اور ان کا ساتھی فرار ہو کر افغانستان کے صوبہ نورستان جارہے تھے ۔ کہ بالائی پہاڑوں پر موجود سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے انہیں گرفتار کر لیا ۔ اور قاتل فرار ہونے کے اپنے منصوبےمیں کامیاب نہ ہوسکے ۔ تنازعے کی بنیادی وجہ لکڑیاں بتائی جاتی ہیں ۔ جو کہ مقتول کے تھے ۔ اور سیلابی ریلے نے جب انہیں دوسری جگہ منتقل کیا ۔ تو قاتل ان پر قابض ہو گئے ۔ جس پر تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ۔ اور ایک دوسرے پر حملہ کردیا ، شدید سنگ باری کی جو کہ مقتول کی موت کا سبب بنا ۔ تاہم مقتول کو زخمی حالت میں بچانے کیلئے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں جان دے دی ۔ مقامی ذرائع کے مطابق مقتول نہایت غریب نوجوان اور اپنے کنبے کا واحد کفیل تھا ۔ جس کی موت کے بعد کنبہ انتہائی طور پر قابل رحم ہو چکا ہے

عوام کی خدمت, ہمارا نصب العین , لوئر چترال پولیس حالیہ شدید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی آنے کی وجہ سے لوئر چترال کے ...
30/07/2024

عوام کی خدمت, ہمارا نصب العین , لوئر چترال پولیس
حالیہ شدید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی آنے کی وجہ سے لوئر چترال کے مختلف مقامات پر پل دریا برد ہونےاور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوچترال افتخار شاہ کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کے جوان متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کررہے ہیں ۔

سرکل لٹکوہ کے حدود میں متاثرہ علاقوں میں مقامی پولیس خواتین، بچوں اور بزرگ افراد کو سڑک/ عارضی پل عبور کروانے میں مدد کررہے ہیں ۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس

چترال لوئیر اور اپر میں سیلابی صورتحال ، ایک شخص جان بحق ، متعدد گھر سیلاب میں بہہ گئے ، کھڑی فصلوں اور آبپاشی اور آبنوس...
30/07/2024

چترال لوئیر اور اپر میں سیلابی صورتحال ، ایک شخص جان بحق ، متعدد گھر سیلاب میں بہہ گئے ، کھڑی فصلوں اور آبپاشی اور آبنوس کی اسکمیں شدید متاثر ،
چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پیر اور منگل کی درمیانی شب وادی چترال کی اپر اور لویر علاقوں میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی جہاں سینکڑوں کی تعداد میں گھر مکمل اور جزوی طور پر سیلابی ریلوں سے متاثر ہوگئے اور درجنوں سے ذیادہ مقامات پر پل دریا برد ہوگئے جبکہ اپر اور لویر چترال کے درمیان سڑک پندرہ سے ذیادہ پر موٹرگاڑیوں کی ٹریفک کے لئے بند ہے اور دریائے میں اونچے درجے کا سیلاب ہونے کی وجہ سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
شدید سیلابی صورتحال میں دروش کے علاقے میر کھنی میں ایک نوجوان سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے

بارشوں اور سیلاب سے مختلف علاقوں میں دو افراد کے جان بحق ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ اپر اور لویر چترال کے دونوں اضلاع کی مختلف علاقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق گولین گاؤں میں سولہ گھرانے، موری بالا میں چھ، بریپ، خروزگ، ڈیزگ میں مجموعی طو ر پر پچیس گھرانے، ریشن میں چار گھرانے سیلابی ریلوں سے متاثر ہوگئے ہیں۔ موری بالا میں ایک مسجد شہید ہونے اور ایک پرائمری سکول کے دریا برد ہونے کی اطلاع مل گئی ہیں۔

سیلابی ریلوں سے اپر اور لویر چترال کے درجنوں دیہات میں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل اور باغات بھی سیلاب برد ہوگئے۔ چترال بونی روڈ کاری، راغ، کوغوزی، مروئے، اور برنس کے مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی سے بند ہے جبکہ مستوج یارخون روڈ بریپ سے آگے ہر قسم کی موٹر گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند اور گرم چشمہ روڈ دروشپ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے جہاں موردان گول میں سیلاب نے پل بہا لے گئی ہے۔ گولین گول میں اونچے درجے کی سیلابی ریلے کی وجہ سے 108میگاواٹ کی بجلی گھر کو بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔

منگل کے روز چترال شہرمیں کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گئی اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز ویرانے کا منظر پیش کرنے لگے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لویر چترال محسن اقبال نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے نقصانات سے آگاہی اور رپورٹنگ کے لئے کنٹرول قائم کردی ہے اور افسران کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور مختلف ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ضرورت کے مطابق تمام متاثرین سیلاب کو امدادی اشیاء بہم پہنچارہی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیاکہ وہ دریا کے کنارے لکڑیاں اکھٹاکرنے کی کوشش نہ کرے کیونکہ اس وقت دریا اونچے درجے کا سیلاب ہے اور اس خطرے کے پیش نظر دریا کے اوپر تمام چیرلفٹس بند کردئیے گئے ہیں...

کوغوزی کے مقام بجلی کا کھمبہ گرنے کا خطرہ ، آگر یہ کھمبا گر گیا تو چترال سمیت پوری مالاکنڈ ڈویژن کا بجلی متاثر ہو گا
30/07/2024

کوغوزی کے مقام بجلی کا کھمبہ گرنے کا خطرہ ، آگر یہ کھمبا گر گیا تو چترال سمیت پوری مالاکنڈ ڈویژن کا بجلی متاثر ہو گا

30/07/2024

ریشن گول میں یکے بعد دیگرے سیلاب

30/07/2024
30/07/2024

اپر چترال میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

افسوس ناک واقعہ! آج صبح چترال میركهانی کے مقام پر نوجوان شاہ جہان دریاے چترال میں ڈوب گئے ہے۔ مرحوم کے اہل خانہ تمام بھا...
30/07/2024

افسوس ناک واقعہ! آج صبح چترال میركهانی کے مقام پر نوجوان شاہ جہان دریاے چترال میں ڈوب گئے ہے۔ مرحوم کے اہل خانہ تمام بھائیو سے درخواست ہے کہ جن کے گھر دریا کے نزدیک ہے تو وہ دریا پر نظر رکھے اور سب بھائیو سے دعا کی اپیل ہے شکریہ ۔۔۔

30/07/2024

موری بالا سیلابی ریلا مسجد شھید

30/07/2024

ریشن شادر کے مقام پر چترال بونی مستوج شندور روڈ بڑے گاڑیوں کی ٹریفک کے لیے بند

30/07/2024

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کے احکامات کی روشنی میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ضلع لوئر چترال میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔
عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ دریا سے لکڑ نکالنے اور دریا کے قریب جانے سے گریز کریں ۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Malakand Division
District Lower Chitral Police

َ (لوئر چترال)لوئر چترال بلچ کے مقام پر دریائے چترال میں ڈیڈباڈی دکھائی دینے کی اطلاع ریسکیو1122 کو ملنے پر ریسکیو1122 ک...
30/07/2024

َ (لوئر چترال)لوئر چترال بلچ کے مقام پر دریائے چترال میں ڈیڈباڈی دکھائی دینے کی اطلاع ریسکیو1122 کو ملنے پر ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم بلچ پہنچ کر دریائے چترال سے ڈیڈباڈی کو ریکور کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا، ابتدائی معلومات کے مطابق ڈیڈباڈی گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ہے جو کہ 25 دن پہلے دریائے چترال میں گر گئی تھی، ریسکیو1122 کی ٹیم نے ڈیڈ باڈی ریکور کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا جس کو بعد آبائی گاؤں منتقل کر دیا جائے گا.

30/07/2024

کاغذی پل سیلاب برد ہونے کی وجہ سے درجنوں مسافر دونوں اطراف پھنسے ہوئے ہیں

30/07/2024

مدکلشٹ میں سیلابی صورتحال

ریشن شادیر کے مقام پر چترال شندور روڑ  ٹریفک کے لئے بند ۔
30/07/2024

ریشن شادیر کے مقام پر چترال شندور روڑ ٹریفک کے لئے بند ۔

30/07/2024

برغوزی پل

30/07/2024

شیشیکوہ پٹی گاڑ

Address

18 Victoria Street
Slough
SL11PR

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Chitral Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Chitral Online:

Videos

Share