Daily Ausaf Gilgit Baltistan

Daily Ausaf Gilgit Baltistan Roznama Ausaf, publishing simultaneously from Frankfurt, LondonIslamabad, Lahore, Multan, Muzaffarabad and Gilgit. http://epaper.dailyausaf.com
(1)

23/02/2025

چلاس:

رپورٹ۔محمد علی

متاثرین ڈیم کے مطالبات کے حل کے لیے ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ دھرنے کے سرکردہ رہنما مولانا حضرت اللہ نے احتجاج میں مزید شدت لانے اور لانگ لانگ مارچ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

حقوق دو، ڈیم بناو تحریک کے تحت دیامر بھاشا اور دیگر ڈیموں سے متاثرہ افراد اپنے مطالبات کے حق میں طویل عرصے سے سراپا احتجاج ہیں۔ متاثرین زمینوں کے معاوضے، متبادل رہائش، اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم، حکومتی کمیٹی اور متاثرین کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، جس کے بعد دھرنے کے قائدین نے احتجاج مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا

23/02/2025

مذاکرات ناکام دھرنے کے سرکردہ مولانا حضرت اللہ نے احتجاج میں مزید شدت لانے اور لانگ مارچ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

23/02/2025

وفاقی وزاتی کمیٹی اور دھرنا شرکاء کے درمیان مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ناکام ، دھرنا منتظمین کا پلان بی کا اعلان پر غور

23/02/2025

چلاس۔۔
حقوق دو ڈیم بناو تحریک ۔متاثرین ڈیم کے مطالبات کے حل کے سلسلے میں وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے چئیرمین انجینئیر امیر مقام مذاکرات کے لئے چلاس پہنچ گئے۔
اس دوران انجینئر امیر مقام مذاکراتی کمیٹی سے خطاب کررہے ہیں

23/02/2025

چلاس۔۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان تاریخی خطاب۔۔

حقوق دو ڈیم بناو تحریک ۔متاثرین ڈیم کے مطالبات کے حل کے سلسلے میں وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے چئیرمین انجینئیر امیر مقام مذاکرات کے لئے چلاس پہنچ گئے۔

حقوق دو ڈیم بناو تحریک ۔متاثرین ڈیم کے مطالبات کے حل کے سلسلے میں وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے چئیرمین انجینئ...
23/02/2025

حقوق دو ڈیم بناو تحریک ۔متاثرین ڈیم کے مطالبات کے حل کے سلسلے میں وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے چئیرمین انجینئیر امیر مقام مذاکرات کے لئے چلاس پہنچ گئے۔

پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
23/02/2025

پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

23/02/2025

چترال کی وادی کالاش میں پہلی مرتبہ کشمیری مارخورکاشکار

اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے وفد کی صدر انجمن امامیہ بلتستان سے ملاقاتسکردو: اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے وفد نے سکردو م...
23/02/2025

اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے وفد کی صدر انجمن امامیہ بلتستان سے ملاقات

سکردو: اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے وفد نے سکردو میں انجمن امامیہ بلتستان کے صدر اور مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو کے نائب امام جمعہ، آغا سید باقر حسینی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے صدر نے امام جمعہ، شیخ محمد حسن جعفری کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے انجمن امامیہ بلتستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور غم میں شریک ہوئے۔ وفد نے حال ہی میں سندھ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان نعت خوانوں کے لیے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا.

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صوبائی وزراء کے ہمراہ چلاس آمد، متاثرین دیامر بھاشا ڈیم حقوق دو ڈیم بناو کمیٹی کے س...
22/02/2025

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صوبائی وزراء کے ہمراہ چلاس آمد،
متاثرین دیامر بھاشا ڈیم حقوق دو ڈیم بناو کمیٹی کے ساتھ ملاقات۔۔

22/02/2025

گلگت بلتستان کی کون سی زبان مکمل معدوم ہو چکی ہے ؟
گلگت بلتستان کی مادری زبانوں کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیئے جا رہے ہیں
سینئر صحافی فہیم اختر کی کرن قاسم کے پروگرام میں دلچسپ اور معلوماتی گفتگو

اہلسنت بھائی نہیں ہماری جان ہیں ہم ایک مٹی اور ایک خون ہیں اپوزیشن لیڈر میثم کاظم کا دیامر بھاشا ڈیم متاثرین سے شاندار خ...
22/02/2025

اہلسنت بھائی نہیں ہماری جان ہیں ہم ایک مٹی اور ایک خون ہیں
اپوزیشن لیڈر میثم کاظم کا دیامر بھاشا ڈیم متاثرین سے شاندار خطاب

22/02/2025

چلاس۔

اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کا چلاس دھرنے کے شرکاء سے خطاب

گلگتکشروٹ کوہستان منڈی کے مقام پر کار بےقابو ہوکر دکان سے کار ٹکرا گئی  جس کے نیتجے میں 2 افراد زخمی
22/02/2025

گلگت

کشروٹ کوہستان منڈی کے مقام پر کار بےقابو ہوکر دکان سے کار ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں 2 افراد زخمی

دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات کے بارے; وفاقی وزیر اُمور کشمیر انجینئر امیر مقام کے زیر صدارت  اجلاس ,اسلام آباد:...
22/02/2025

دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات کے بارے; وفاقی وزیر اُمور کشمیر انجینئر امیر مقام کے زیر صدارت اجلاس

,اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات سے متعلق ایک اہم اجلاس وزارت اُمورکشمیر میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مصدق حسین ملک، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین واپڈا لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی، سیکرٹری امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن، سیکرٹری آبی وسائل، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے جائز مطالبات کو حل کرنا مرکزی حکومت کی ترجیج ہے.
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق اُن کے معاوضہ جات، واٹر اینڈ سنیٹیشن اسکیم چلاس،سکولز
اور دیگر منصوبوں پر کام تیزی
سےجاری ہے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ احتجاج کرنے والے نمائندوں سے ملاقات کے لیے تیار ہیں وفاقی وزیر مصدق حسین ملک نے بھی واپڈا کی جانب سے ہر ممکن جائز مطالبہ کو حل کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ جی بی اور متاثرین کے مطالبے پر جلد چلاس کا دورہ بھی کروں گا اور متاثرین سے ملوں بھی گا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی وزیر اُمور کشمیر وگلگت بلتستان کو خود چلاس آنے کی دعوت دی کہ وہ متاثرین سے خود ملاقات کریں۔

گلگت: گزشتہ ہفتوں گلگت میں منعقدہ فرسٹ ایف سی این اے فٹبال چیمپئن شپ میں غذر جانباز کی بہترین پرفارمینس، پر فورس کمانڈر ...
22/02/2025

گلگت: گزشتہ ہفتوں گلگت میں منعقدہ فرسٹ ایف سی این اے فٹبال چیمپئن شپ میں غذر جانباز کی بہترین پرفارمینس، پر فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی صدر فٹبال ایسوسی ایشن ضلع غذر حافظ عبد الرحیم کو تعریفی شیلڈ دے رہےہیں، جبکہ دوسری جانب گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار میگا ایونٹ کے انعقاد پر صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن حافظ عبد الرحیم فورس کمانڈر ناردرن ایریاز کو فٹبال ایسوسی ایشن ضلع غذر کی جانب سے شیلڈ پیش کررہے ہیں۔

فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر  جنرل امتیاز حسین گیلانی کا ضلع دیامر  کا دورہچلاس۔فورس کمانڈر ناردرن ایریاز (FCNA)  میجر...
22/02/2025

فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی کا ضلع دیامر کا دورہ
چلاس۔
فورس کمانڈر ناردرن ایریاز (FCNA) میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے آج ضلع دیامر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف تعلیمی، سماجی ، ترقیاتی سرگرمیوں میں شرکت کی اور امن وامان کا جائزہ لیا ۔
فورس کمانڈر نے علمائے کرام، امن جرگہ کے ممبران اور عمائدین سے ملاقات کی اور علاقے میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ فورس کمانڈر نے دیامر کے علمائے کرام کا علاقے میں امن وامان کے قیام میں کردار کو اجاگر کیا اور اسی طرح اپنی کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
فورس کمانڈر نے جی بی سکاوٹس و ایف سی این اے کے زیر انتظام ھونے والی دیامر والی بال سپورٹس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
بعد ازاں انہوں نے بوائز ہائی اسکول جگلوٹ تانگیر کے طلباء سے ملاقات کی اور ان سے گھل مل گئے۔ انہوں نے طلباء کو تعلیمی میدان میں محنت اور لگن سے آگے بڑھنے کی ترغیب دی اور مستقبل کے چیلنجز کے لیے خود کو تیار کرنے کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں فورس کمانڈر نے علاقے میں نوجوانوں سے خصوصی نشست کی ۔ اس موقعے پر نوجوانوں نے فورس کمانڈر کو اپنے بیچ پا کر انتہائ مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی ملاقاتوں سے فوج اور نوجوانان کے درمیان رشتہ اور مضبوط ھو گا ۔
اپنے دورے کے دوران فورس کمانڈر نے تانگیر میں پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور میڈیکل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
بعد ازاں فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے پاک فوج اور جی بی سکاوٹس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا بھی جائزہ لیا۔ اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

22/02/2025

نگر کے علماء کرام اور سیاسی شخصیات کا چلاس دیامر کا دورہ اور متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے احتجاجی دھرنے میں شرکت اور ان کے موقف کی بھرپور حمایت نے خطے میں خوشگوار ماحول پیدا کردیا

Address

3 Edge Hill Road, PURLEY
Purley
CR82NB

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Ausaf Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Ausaf Gilgit Baltistan:

Videos

Share