Hamza news Agency

Hamza news Agency News Agency

07/12/2023

ڈسٹرکٹ کرم زندگی کے بنیادی سہولیات سے 2023 میں بھی محروم کیوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

کرمہ ۔۔۔۔۔
07/12/2023

کرمہ ۔۔۔۔۔

پاراچنار پاراچنار کے سینئر صحافی کرم یونین آف جرنلسٹ کے صدر اور اے پی پی کے نمائیندے عظمت علیزئی کئ جوان سال بیٹی انتقال...
07/12/2023

پاراچنار
پاراچنار کے سینئر صحافی کرم یونین آف جرنلسٹ کے صدر اور اے پی پی کے نمائیندے عظمت علیزئی کئ جوان سال بیٹی انتقال کر گئی
عظمت علیزئی کی بیٹی جوکہ بچپن سے عارضہ قلب میں مبتلا تھی ڈی ایچ کیو پاراچنار میں انتقال کرگئی اور آبائی علاقے کنج علی زئی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کےبعد تدفین کردی گئی نماز جنازہ میں صحافیوں ،سیاسی و سماجی راہنماوں ،دوست و احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی
کرم پریس کلب پاراچنار کے اراکین نے عظمت علیزئی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں

لقمان خیل ۔۔۔۔۔۔
07/12/2023

لقمان خیل ۔۔۔۔۔۔

04/12/2023

اناللہ وانا الیہ راجعون
افسوسناک خبر
بھوں پٹواری حاجی عاشق حسین زوجہ ماسٹر شاہد حسین (کرم ٹیچرز یونین) وفات پا چکی ہے ۔نماز جنازہ آج دن 11:30بجےکو زیڑان صحرا ٹنگے مسجد میں ادا کی جائیگی ۔ تمام دوست احباب سے شرکت کی اپیل ہیں ۔
سوگواران ۔۔حاجی جمشید علی ۔۔امجدعلی۔۔جاوید علی عابد علی

30/11/2023

کیا ہمارے زندگی میں ٹل پاراچنار روڈ بن جائیگا ۔۔۔۔۔۔۔؟

24/11/2023
پاراچنار ۔۔مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف پاراچنار میں اعظیم الشان ریلی ۔۔
24/11/2023

پاراچنار ۔۔
مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف پاراچنار میں اعظیم الشان ریلی ۔۔

24/11/2023

پاراچنار ۔۔۔
اسرائیل مخالف ریلی ۔۔

23/11/2023

راغلہ راغلہ تھری جی فور جی راغلہ

پاراچنار ۔۔۔۔۔۔پاک یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام  سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے پاراچنار میں قیام امن اور انٹرنیٹ ...
17/11/2023

پاراچنار ۔۔۔۔۔۔
پاک یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے پاراچنار میں قیام امن اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں اپر ، لوئر اور سنٹرل کرم سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی کے شرکا نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر قیام امن اور فورجی سروس بحال کرنے کے مطالبات درج تھے ریلی کے شرکا مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں پر شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاک یوتھ موومنٹ کے چیئرمین میر افضل خان طوری ، سماجی رہنما پروفیسر جمیل کاظمی ، سید صداقت حسین میاں ، سول سوسائٹی کے محمود جان طوری ، پاک یوتھ موومنٹ سٹوڈنٹس ونگ کے صدر ریحان علی ریحان ، لوئر کرم کے معروف صحافی اقبال حسین اقبال ، یونائیٹڈ سٹوڈنٹس کونسل کے صدر تصور حسین ، اور دیگر نے کہا کہ بدقسمتی سے اکیسویں صدی میں بھی قبائل پسماندگی اور در بدری کا شکا رہیں دنیا کے دیگر اقوام ترقی کے منازل طے کررہی ہے جبکہ قبائل کو مزید پسماندگی اور تاریکی کی دلدل میں پھنسایا جارہا ہے جو کہ قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ضلع کرم کے تمام اقوام ایک نہیں ہوتے اور علاقے کی ترقی کیلئے بطور کرمے وال نہیں سوچتے تب تک ان کے مقدر میں تباہی و بربادی ہی آئے گی انہوں نے کہا کہ آج کل انٹرنیٹ کا دور ہے جس میں زندگی کے تمام دار و مدار انٹرنیٹ پر ہے حکومت کی جانب سے معمولی واقعے کے بعد ملوث عناصر کی سرکوبی کی بجائے انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا جاتا ہے جس کے باعث زندگی کے تمام شعبہ جات خصوصا طلبہ کی پڑھائی شدید متاثر ہوتی ہے اور یہ اقدام سراسر غیر قانونی اور غیر آئینی ہے انہوں نے کہا کہ تمام شاہراہیں حکومت کی ملکیت ہوتی ہے لہذا جو کوئی بھی شاہراہوں کو بند کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ دہشت گرد ہوتے ہیں حکومت کانوائیوں میں لوگوں کو لیجانے کی بجائے ان دہشت گرد عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں اور عوام کو تحفظ دینا حکومت کی اولین زمہ داری ہے رہنماؤں نے حکومت سے فوری طور شاہراہوں پر آمد و رفت اور فورجی انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا رہنماؤں نے ضلع کرم کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ علاقے میں قیام امن کیلئے آگے آکر اپنا کردار ادا کریں اور ان عناصر کے عزائم کو خاک میں ملائیں جو کہ بیرونی طاقتوں کا آلہ کار بن کر اس حسین وادی کو جہنم بنانے کے درپے ہیں

پاراچنارڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی سربراہی میں گورنر کاٹیج پاراچنار میں طوری وبنگش قبائل کے نمائندہ جرگے کیساتھ ...
17/11/2023

پاراچنار
ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی سربراہی میں گورنر کاٹیج پاراچنار میں طوری وبنگش قبائل کے نمائندہ جرگے کیساتھ تفصیلی جرگے کا انعقاد ہوا۔ جس میں اضلاع پایان سے آنےوالے گرینڈ جرگہ ممبران, کو ضلع کرم میں دیرپا امن کے قیام اور جملہ تنازعات کے حل کیلئے قبائلی مشرانوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور یہ پیغام دیا گیا کہ جنت نظیر وادی میں امن کیلئے تمام تر کوشیشیں بروئے کار لائی جائیگی اور ایسے عناصر کی سرکوبی کی جائیگی جو امن کیلیے نقصان دہ ہوں۔

17/11/2023

پاراچنار ۔۔
انٹر ہائی اسکول ٹورنامنٹ زون بی فائنل میچ ہائی سکول بغدے نے ہائی سکول شنگک کو شکست دیکر اپنی کامیابی شہیداء کتاب وقلم (تری منگل) کے نام کر دی ۔۔۔۔۔۔

پاراچنار ۔۔انٹر ہائی اسکولز سپورٹس ٹورنامنٹ 2023 فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول بغدے نے جیت کر زون بی کو کوالیفائی کیا ۔میچ...
17/11/2023

پاراچنار ۔۔
انٹر ہائی اسکولز سپورٹس ٹورنامنٹ 2023 فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول بغدے نے جیت کر زون بی کو کوالیفائی کیا ۔میچ دیکھنے کے لیے وی سی چیرمین سید اصغر پرنسپل واجد علی ،پرنسپل حاجی مرجان علی, پرنسپل مظہر حسین, پرنسپل ورقہ حسین ، پر نسپل مرتضی حسین وغیرہ موجود تھے جبکہ مہمان نوازی کے فرائض پرنسپل واحد علی نے سرانجام دیئے ۔

16/11/2023

وادی کرم ۔۔۔۔

پاراچنار ۔۔۔۔۔*کرم پولیس نے پاراچنار سٹی میں بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے والے ٹیچر اختر حسین کے قبضے سے 229 گرام جان لیو...
16/11/2023

پاراچنار ۔۔۔۔۔
*کرم پولیس نے پاراچنار سٹی میں بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے والے ٹیچر اختر حسین کے قبضے سے 229 گرام جان لیوا نشہ آئیس برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کرم محمد عمران PSP کی طرف سے جاری کردہ خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلعی پولیس کا پاراچنار سٹی ملیشیاء مارکیٹ میں آئیس نشے کے خلاف کامیاب کاروائی عمل میں لائی گئی

مقامی پولیس نے ملزم ٹیچر اختر حسین ولد سردار حسین سکنہ عملکوٹ کو قوم کے بچوں کی مستقبل کو علم کی روشنی سے روشن کرنے کے بجائے سنوکر گیمز میں قیمتی وقت ضائع کرنے کے ساتھ منشیات از قسم آئیس بھی فروخت کرکے بچوں کی مستقبل کو داؤ پر لگا رہا تھا

ایس ایچ او تھانہ پاراچنار سٹی زاہد حسین طوری اور سٹی انچارج ایس آئی مشتاق حسین بمعہ پولیس پارٹی نے ملیشیاء مارکیٹ نزد آر پی چوک پاراچنار میں ایک خصوصی کاروائی کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 229 گرم آئیس اور آئیس کو وزن کرنے والا آلہ ڈیجیٹل ترازو بھی برآمد کرکے قبضہ پولیس کیا گیا

پولیس پارٹی نے ملزم کو تھانہ پاراچنار سٹی منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے

یاد رہے کہ ملزم اختر حسین گورنمنٹ مڈل سکول سلطان میں بطور ٹیچر ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا عرصہ دراز سے منشیات فروشی میں مقامی پولیس کو اکثر شکایات موصول ہو رہے تھے جو کہ بچوں کو علم کے بجائے ان کی مستقبل کو داؤ پر لگا کر خطرناک نشہ آئیس فروخت کر رہا تھا اور بڑی مہارت کے ساتھ ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم محمد عمران نے پولیس پارٹی کو کامیاب کاروائی پر شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔

امریکی ناجائز اولاد زندگی کی آخری سانس لے رہا ہے ۔
14/11/2023

امریکی ناجائز اولاد زندگی کی آخری سانس لے رہا ہے ۔

پاراچنار ۔۔۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن اور ڈی آئی جی کے ساتھ کرم کے اہلسنت  عمائدین کا کوہاٹ میں ملاقات ۔۔
14/11/2023

پاراچنار ۔۔۔
کمشنر کوہاٹ ڈویژن اور ڈی آئی جی کے ساتھ کرم کے اہلسنت عمائدین کا کوہاٹ میں ملاقات ۔۔

04/11/2023
04/11/2023
04/11/2023

خبر غم
زوجہ ملک علی نظر والدہ انسپکٹر عاشق حسین صدہ حال پاراچنار ٹاؤن کمیٹی وفات پاچکی ہیں نماز جنازہ آج مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں پانچ بجے آدا کی جائیگی ۔
تمام احباب سے نماز جنازہ میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہیں ۔

آئین اخبار کی دوران جنگ کٹنگ
04/11/2023

آئین اخبار کی دوران جنگ کٹنگ

02/11/2023

پاراچنار میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس ایک ہفتہ معطل رہنے کے بعد آج پھر بحال ہو گئ

عام انتخابات آٹھ فروری بروز جمعرات 2024کو ہوگیالیکشن کمیشن کا اعلان
02/11/2023

عام انتخابات آٹھ فروری بروز جمعرات 2024کو ہوگی
الیکشن کمیشن کا اعلان

31/10/2023

صدہ اور بالش خیل میں فائر بندی کے بعد مورچوں میں فورسز کی ڈیفلیمنٹ مکمل ہو گئی ۔
سابق وفاقی وزیر ساجد طوری

30/10/2023

ضلع کرم میں محتلف مقامات پر قبائل کے درمیان جھڑپیں آج بھی بھی جاری۔ جھڑپوں میں مزید بیس افراد جان بحق، چالیس زخمی ہوگئے۔ گرینڈ امن جرگہ کے فریقین کے ساتھ مزاکرات جاری ،جرگہ فائر بندی میں تاحال کامیاب نہ ہو سکا

29/10/2023

پاراچنار شہر کے گرد ونواح کے علاقوں پر چارواطراف سے میزائل داغنے کا سلسلہ تاحال جاری ۔

29/10/2023

ضلع کرم کے لاکھوں افراد محاصرے میں
ریاست خاموش آخر ایسا کیوں ،،،،؟

29/10/2023

ڈسٹرکٹ کرم کے مختلف علاقوں میں جنگ تا حال جاری تاہم مختلف محاذوں پر جنگ بندی کے لیے جرگہ اراکین روانہ
جرگہ زرائع

28/10/2023

ضلع کرم اپڈیٹس
ضلع کرم میں چھ روز سے جاری جھڑپوں میں مزید دو افراد جان بحق پانج افراد زخمی۔چھ روز سے بالشخیل ،خار کلے ، بوشہرہ ڈنڈر ،مقبل ،کنج علی زئی،تری منگل کے بعد آج پاڑہ چمکنی سے کڑمان آور شلوزان تنگی سے شلوزان پر بھی میزائل فائر کیے گئے۔اب تک جھڑپوں آب تک 20سے زائد افراد جان بحق اور 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ضلع بھر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے ۔روز مرہ استعمال کے چیزیں ادویات اشیاء خوردونوش اور پیٹرول پمپوں میں پیٹرول نایاب ہو چکے ہیں۔ تمام آمدورفت کے راستے ، تعلیمی ادارے ،اور تمام موبائیل سروس اور انٹرنیٹ سروس کو بھی بند ہے۔

28/10/2023

پاراچنار میں نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کی کہانی آن کی زبانی

28/10/2023

نیوز اپڈیٹ
صدہ ،بالشخیل-ڈنڈر بوشہرہ- مقبل ،کنج علیزی- تری منگل ،پیواڑ کےبعد
اب پاڑہ چمکنی،کرمان شلوزان اور شلوزان تنگی کے درمیان بھی لڑائی چھڑ گئی ۔

26/10/2023

ڈسٹرکٹ کرم کے عوام آمن چاہتے ۔
لیکن آمن قائم کریگا کون ۔۔۔؟

26/10/2023

پاراچنار ۔۔
کرم ٹیچرز ایسوسی ایشن اپنی حقوق کے حق میں پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاج کر رہی ہیں ۔

پاراچنار ۔۔۔کرم ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اراکین پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں ۔
26/10/2023

پاراچنار ۔۔۔
کرم ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اراکین پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

11/09/2022

پاراچنار ،،،،
آربعین حسینی میں پاراچنار سیٹی کی سیکورٹی و ٹریفک روٹ پلان، عزاداروں اور عوام الناس کی سہولت کیلئے

پاک آرمی، سیکورٹی اداروں اور انجمن حسینیہ کی مشترکہ میٹنگ جسمیں آربعین حسینی میں اپر کرم کے مختلف گاوں سے پاراچنار شہر میں داخلے کیلئے ایک ٹائم فریم اور مختلف روٹس کے حوالے سے ایک ضابطہ اخلاق مرتب کیا گیا. تاکہ عوام الناس اور عزاداروں کو ان ایام میں تکلیف نہ ھو. عوام الناس سے ان آیام میں تعاون کے طلب گار ہیں.

1. ریڈزون اور پاراچنار بازار میں شب اربعین یعنی انیس صفر کو تمام گاڑیوں کا دو بجے دن کے بعد داخلہ منع ہوگا. اور پاراچنار بازار کے اندرون رہنے والوں اور علماء و زاکرین کو فیڈریشن و پاسدار کی نشاندہی پر اجازت دیدی جائیگی. اور کوئی پاس جاری نہیں کیا جائیگا

پاراچنار میں نظر بندی چوک، پی اے چوک، شاہین چوک، شنگک اڈہ،گلفام پیٹرول پمپ، شہید عرفانی آغا پلازہ، طوری مارکٹ پیٹرول پمپ کے ساتھ اندرون شہر بند ہوگا.

تمام شہریوں کو اپنے گاڑیاں چار بجے سے پہلے پہلے ریڈزون اور پاراچنار بازار سے باہر نکالنے کی درخواست کی جاتی ہیں.

محرم الحرام کی طرح آربعین حسینی کے 19صفر اور 20 صفر کو ٹل پاراچنار روڈ اور باب کرم کھلا رہیگا. لیکن چہلم کے دن صبح 10:30 بجے کو اقبال پمپ کیساتھ روڈ بند کیا جائے گا.

یوم آربعین کے صبح ساڑھے دس 10:30 بجے تک روڈ کھلا رہیگا. 10:30 بجے محکمہ موسمیات بائی پاس، کڑمان روڈ ڈاکٹر نور حسین سرائے، اور اقبال پمپ شنئے روڈ کیساتھ روڈ ھر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کیا جائیگا. البتہ مریضوں کو پاسداران کے زریعے ہسپتال تک پہنچایا جائے گا. عزادار مجلس و جلوس میں شرکت کیلئے اپنے پاس شناختی کارڈ ھمراہ لائیں. تاکہ شناخت میں آسانی ھو.

2. کڑمان روڈ یوم آربعین کے صبح ساڑھے دس 10:30 بجے تک ھر قسم کے ٹریفک کیلئے کھلا رہیگا. یوم آربعین کو ڈاکٹر نور حسین سرائے کیساتھ ساڑھے دس 10:30 بجے سے روڈ بند ہوگا جہاں سے عوام و عزاءداروں کو پیدل جلوس میں شرکت کیلئے جانا ہوگا.

3. زیڑان روڈ میر کلام روڈ محرم الحرام کی طرح شب آربعین سے یوم آربعین کے دن 10:30 تک کھلا رہیگا. لیکن محرم الحرام کی طرح شب آربعین کو بھی ھزارہ قبرستان سے جلوس کے راستے پر پل، گورنر ماڈل سکول گیٹ و ڈی پی او آفس گیٹ چار 4:00 بجے شام سے گاڑیوں کیلئے بند رہیگا.

پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ کھلا رہیگا.

4. ملانہ سے آنے والے لوگ محرم الحرام کی طرح شب آربعین و روز آربعین بھی محکمہ زراعت کے دفتر سے پارخو کے راستے سے ھزارہ قبرستان سے ہوتے ہوئے ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار اور پشاور تک جاسکتے ہیں. لیکن شب آربعین جلوس و عزاداری میں شرکت کیلئے پندرہ گاڑیاں آرمی پارک میں پارک کئے جاسکتے ہیں. جو عزاداروں کو ملانہ سے آنے جانے میں آسانی ہو. ملانہ کے لوگ اپنے گاڑیوں کے نمبرز مرکز میں جمع کرے.

5. محرم الحرام کی طرح شب آربعین و یوم آربعین ڈنڈر روڈ آرمی چیک پوسٹ، ایف سی پمپ شلوزان روڈ، آرمی چیک پوسٹ 06:00 بجے سے بند ہو گی.

6. محرم الحرام کی طرح شب آربعین کو بھی آرمی گیٹ کیساتھ ایف سی پیٹرول پمپ سے سول سٹیڈیم میں گاڑیاں پارک کی جائیگی اور سیٹی میں گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا

پاراچنار شہر کے اندر گاڑیوں کو بھی چار بجے سے پہلے شہر سے نکلنا ہوگا. تاکہ پانچ بجے سے کوئی بھی گاڑی جلوس کے راستے سے نہ گزرے. کیونکہ جلوس کی حفاظت کیلئے راستوں کو بی ڈی" BD" کے زریعے محفوظ بنایا جائیگا.

7. کراخیلہ ،بوڑکی ، لقمانخیل ، شلوزان ، پیواڑ ، سمیت نستی کوٹ، شنگک کے لوگ بائی پاس روڈ سے کراخیلہ روڈ استعمال کرے. سول سٹیڈیم میں اپنے گاڑیاں ترتیب سے پارک کرکے پیدل شہر میں داخل ہو سکتے ہیں. سول سٹیڈیم میں گاڑیوں کی حفاظت کیلئے بندے اور سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائینگے.

8. محرم الحرام کی طرح شب آربعین کو شنگک و نستی کوٹ روڈ سے آنے والے لوگوں کو بھٹی چڑھائے سے سیدھے شنگک روڈ کراخیلہ روڈ آکر سول سٹیڈیم میں اپنی گاڑیاں پارک کرے. لیکن روز آربعین بھاٹی چڑھائی آنے کے بجائے بائی پاس سے کراخیلہ روڈ سے سول سٹیڈیم میں آکر گاڑیاں پارک کرے.

9. چھلم کے دن کسی گاڑی کو شہر میں صبح پانچ بجے سے داخل نہیں ہونے دی جائیگی.

10. ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس سروس مہیا کی جائیگی جسکے لئے انجمن حسینیہ اور آرمی سیکورٹی پاس رکھنے والے ایمبولینسوں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے.

11. محرم الحرام میں ڈیوٹی کرنے والے ایمبولینس آرمی کی یونٹ آفس کیساتھ اپنے ڈاکومنٹس جمع کرکے اپنے پاسیز حاصل کرسکتے ہیں.

12. نان لوکل زاکرین، واعظین اور مہمانوں کی لسٹ 14 ستمبر سے پہلے پہلے انجمن حسینیہ کیساتھ جمع کرے تاکہ باب کرم سے داخلے کے وقت انہیں انتظار کی دقت اٹھانے کی زخمت نہ اٹھانا پڑے.

13. آٹا گھی چینی وغیرہ کے بڑے گاڑیوں کو 19 صفر اور یوم آربعین کو شہر میں داخلے کی اجازت نہ ہوگی. دو دن چھٹی ہوگی.

14. اس بار کوئی سیکورٹی پاس جاری نہیں کیا جائیگا. ضرورت مندوں کو پاسداران اندرون شہر کے رہایشیوں کو شناخت کے بعد اجازت دیدی جائیگی.

15. نزر و نیاز ، سبیل والوں کیلئے پاس انجمن حسینیہ کے دفتر سے جاری کیا جائے گا.



نوٹ ! روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنا سختی سے منع ہیں. خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت ترین سزا دی جائے گی.

عوام الناس اور عزاءداروں کو شب آربعین اور روز آربعین کے دنوں میں سیکورٹی اداروں، پاک فوج، پولیس، علمدار فیڈریشن، پاسداران سے مکمل تعاون کی آپیل کرتے ہیں. اور مشکلات کیلئے عوام الناس 0926310454 پر رابطہ کرسکتے ہیں. شکریہ

Address

Par

Telephone

+923009155155

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamza news Agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share