03/01/2026
امریکہ کا وینزویلا پر حملہ: اب تک ہم کیا جانتے ہیں
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے خلاف ’بڑے پیمانے پر حملے‘ کیے ہیں اور اِس کے صدر نکولس مادورو اور اُن کی اہلیہ کو حراست میں لے کر بیرون ملک منتقل کر دیا ہے
وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس پر امریکی حملے کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر کے اوقات میں کیا گیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکوں کی آواز یں بہت گونج دار تھی جس کے باعث گھر لرزنے لگے
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ڈیلٹا فورس نے صدر مادورو اور اہلیہ کو حراست میں لینے کا آپریشن کیا ہے
وینزویلا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں جبکہ کولمبیا اور کیوبا نے وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے
وینزویلا کی نائب صدر نے صدر مادورو اور اُن کی اہلیہ کے ’زندہ ہونے کا ثبوت‘ مانگ لیا ہے
وینزویلا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تمام مسلح افواج ملک میں تعینات کی جائیں گی اور جارحیت کا مقابلہ کیا جائے گا
ریپبلکن سینیٹر مائیک لی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیر دفاع مارکو روبیو کا خیال ہے کہ صدر مادورو کو امریکی تحویل میں لیے جانے کے بعد اب وینزویلا میں مزید کوئی کارروائی متوقع نہیں ہے جبکہ صدر نکولس مادورو امریکہ میں فوجداری الزامات پر مقدمے کا سامنا کریں گے