LQP News

LQP News Liaquatpur: If a citizen has any grievances from any organization, be it private or government, we will make the news. Contact us.

Our WhatsApp number is available on our page.

17/02/2025

11 نال انجوائے

17/02/2025

لیاقت پور میں ستھرا پنجاب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

ہارون آباد میں فقیر والی کے نواحی گاؤں 122سکس آر میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے 😭😭
16/02/2025

ہارون آباد میں فقیر والی کے نواحی گاؤں 122سکس آر میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے 😭😭

16/02/2025

لکی ایرانی سرکس لائیو شو

15/02/2025

پنجاب سے لعل شہباز قلندر پر جاتی ہوئی بس کو رانی پور ٹُول پلازہ کے قریب حادثہ پیش،،
بس کلٹی ہونے کے سبب 16 افراد جانبحق اور مُتعدد زخمی

15/02/2025

لیاقت پور ریلوے بازار میں تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری ۔۔

15/02/2025

بریکنگ نیوز
لیاقت پور میں تیز رفتار مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی پر چڑھ گئی قومی شاہراہ وسیب ہوٹل کے قریب کراچی سے بھاول پور جانیوالی بس کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی بس حادثہ میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔خبریں اشتہارات کے لیے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں 03057070140

14/02/2025

آسمان پر بادل
اور ریلوے اسٹیشن چوک پر تھپڑوں اور مکوں کی برسات

14/02/2025

نیا راکٹ لانچر منگوایا ہے اب صرف پولیس کا انتظار ہے
انڈھڑ گینگ کے سرغنہ تنویر انڈھڑ کا اپنے ڈاکوؤ ساتھیوں کے ہمراہ رحیم یار خان پولیس کو ایک بار پھر چیلنچ
کچے کے ڈاکوؤں نے جدید اسلحہ سے لیس ہوکر دھمکی آمیز پیغام سوشل میڈیا پر وائرل کردیا

لکی ایرانی سرکس آج سے شاندار افتتاح چنی گوٹھ روڈ لیاقت پور میں روزانہ 2 شو عورتوں اور بچوں کے لیے پردے کا علیحدہ انتظام ...
13/02/2025

لکی ایرانی سرکس آج سے شاندار افتتاح چنی گوٹھ روڈ لیاقت پور میں روزانہ 2 شو عورتوں اور بچوں کے لیے پردے کا علیحدہ انتظام کیا جاتا ہے

آج شَـــبِ بَــرات رات کے صدقے  اللہ پاک میرے عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ پیارے بھائی خالد رفیق چوہدری کہ بھی درجات بلند ک...
13/02/2025

آج شَـــبِ بَــرات رات کے صدقے اللہ پاک میرے عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ پیارے بھائی خالد رفیق چوہدری کہ بھی درجات بلند کرے امین 😰

لیاقت پور ایڈیشنل آئی جی پنجاب کرائم آرگنائزیشن سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل کی ہدایت ا...
11/02/2025

لیاقت پور ایڈیشنل آئی جی پنجاب کرائم آرگنائزیشن سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل کی ہدایت ایس پی انویسٹیگیشن ارسلان زاہد کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے سرکل لیاقت پور میں جرائم پیشہ عناصر اور انکے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں سرکل انچارج سی آئی اے سٹاف لیاقت پور محمد ارشاد احمد سندھو کی گفتگو سرکل انچارج سی آئی اے سٹاف لیاقت پور محمد ارشاد احمد سندھو نے بتایا کہ اپنے بالا افسران کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھر انداز میں کارروائی کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ایس پی انویسٹیگیشن ارسلان زاہد نے سی آئی اے سٹاف لیاقت پور کی طرف سے دی گئی دس لاکھ روپے کی ریکوری اور موٹر سائیکل مدعیان کے حوالے کیں اسی طرح سی آئی اے سٹاف لیاقت پور کے انچارج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین اشتہاریوں چھ سنگین نوعیت ٹارگٹ افینڈر افراد کو گرفتار کرتے ہوئے پابند سلاسل کیا سرکل انچارج سی آئی اے سٹاف لیاقت پور محمد ارشاد احمد سندھو نے اپنی ٹیم کے ممبران کے ہمراہ بتایا جرائم پیشہ افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو چلان بھی کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ سی آئی اے سٹاف لیاقت پور کم وسائل اور محدود نفری ہونے کے باوجود بہترین انداز میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے سی آئی اے سٹاف کی ٹیم پوری رات بھر پوری تحصیل کا گشت کرتے ہوئے کرائم کنٹرول کر رہی ہے اور آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے ہماری ہمہ وقت تیار ہے جرائم پیشہ افراد اور انکے سہولت کاروں کو کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ہم اپنے بالا افسران کے احکامات کی بجاآوری میں کسی قربانی سے دریگ نہیں کریں گے

لیاقت پورتھانہ شیدانی پولیس نے چوری کی اندھی واردات ٹریس کرتے ہوئے ریکوری مدعی مقدمہ کے سپرد کر دی، شہری کا اظہار تشکر۔ ...
08/02/2025

لیاقت پورتھانہ شیدانی پولیس نے چوری کی اندھی واردات ٹریس کرتے ہوئے ریکوری مدعی مقدمہ کے سپرد کر دی، شہری کا اظہار تشکر۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شیدانی محمد یونس عباسی اور ٹیم نے ڈی ایس پی لیاقت پور فخر زمان خان کی نگرانی میں شہری کے درج مقدمہ پر کارروائی کرتے ہوئے چوری کی اندھی واردات ٹریس ہونے پر ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے انکشاف پر ریکوری کرتے ہوئے مدعی مقدمہ کے سپرد کر دی جس پر شہری نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

08/02/2025

وقار خاموشی میں ہے
وقار یہ نہیں کہ آپ بحث کریں یا یہ ثابت کریں کہ آپ حق پر ہیں،
بلکہ یہ ہے کہ آپ اپنی خاموشی کو اس وقت اپنا ہتھیار بنائیں جب گفتگو بے وقوفی کے دائرے میں ہو۔
وقار یہ ہے کہ آپ کے پاس کہنے کے لیے الفاظ ہوں،
لیکن آپ انہیں ان لوگوں پر ضائع نہ کریں جو ان کی قدر نہیں سمجھتے۔

وقار یہ ہے کہ آپ مضبوطی سے کھڑے ہوں،
اور خاموشی کے ساتھ ان لوگوں کو دیکھیں جو بے معنی باتوں سے اپنی برتری ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وقار یہ ہے کہ آپ یہ سمجھیں کہ عزت الفاظ کے ذریعے فتح حاصل کرنے میں نہیں،
بلکہ خاموشی کی عظمت کو برقرار رکھنے میں ہے۔

جیسا کہ حکمت کہتی ہے:
"نادانوں کی موجودگی میں خاموشی عزت نفس ہے،
کمزوری نہیں۔"

اگر آپ وہ دیکھ سکتے ہیں جو دوسرے نہیں دیکھ سکتے،
تو اپنے آپ کو وضاحت میں تھکانے کی ضرورت نہیں،
کیونکہ بعض ذہن وہی دیکھتے ہیں جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

لہذا، اپنے وقار کا انتخاب کریں،
اور اپنی قدر کی حفاظت کے لیے گفتگو کے دروازے بند کر دیں۔

07/02/2025

لیاقت پور میں اگر تجاوزات کی بات کی جائے تو کیا لیاقت پور چوک گھنٹہ گھر کو بھی گرایا جائے گا
🤔🤔

07/02/2025

لیاقت پور تحصیل بھر کے بازاروں، مارکیٹوں،چکوک، پل اور اڈوں پر منی بم نصب غیرقانونی آئل ایجنسی مافیا نے پورے شہر کو نرغے میں لے لیا۔متعدد حادثات میں جانی مالی نقصانات ہونے کے باجود مقامی انتظامیہ اور سول ڈیفنس اہلکاران کی خاموشی ایجنسی مالکان سے خوفزدگی یا شراکت داری کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔چند روز قبل واپڈا کمپلیکس کے سامنے ایسے ہی بارود کے اڈے پہ آگ بھڑک اٹھی جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا محکمہ سول ڈیفنس نے فرضی کاروائی کرتے ہوئے استغاثہ تو جمع کروا دیا لیکن مذکورہ ایجنسی کے چند فٹ قریب ایک اور غیر قانونی آئل ایجنسی کے قیام نے محکمہ کی فرضی کاروائی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

مخدوم سید مبین ضامن بخاری پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل، تحصیل نظامت کے امیدوار نامزدلیاقت پور معروف سماجی و سیاسی شخصیت ...
06/02/2025

مخدوم سید مبین ضامن بخاری پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل، تحصیل نظامت کے امیدوار نامزد

لیاقت پور معروف سماجی و سیاسی شخصیت مخدوم سید مبین ضامن بخاری پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے ایم این اے مخدوم زادہ سید مرتضیٰ محمود کے ہمراہ شیدانی شریف میں اس اہم شمولیتی اعلان کے دوران مخدوم سید مبین ضامن بخاری کو تحصیل لیاقت پور سے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل نظامت کے لیے امیدوار نامزد کر دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ مخدوم سید مبین ضامن بخاری کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور تحصیل لیاقت پور میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔
مخدوم سید مبین ضامن بخاری نے اس موقع پر پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور تحصیل لیاقت پور کے مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے۔

*تجاوزات کا خاتمہ/دھرا معیار*پنجاب بھر کی طرح لیاقت پور میں بھی تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف اپریشن عروج پر ہے، تحصیل ...
06/02/2025

*تجاوزات کا خاتمہ/دھرا معیار*

پنجاب بھر کی طرح لیاقت پور میں بھی تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف اپریشن عروج پر ہے، تحصیل کی مشینری اور عملہ اس وقت مریم نواز کا حکم بجا لانے میں مصروف عمل ہے، دیگر ممالک میں اس طرح کا گرینڈ اپریشن بڑے پیمانے سے شروع کیا جاتا ہے اور نچلے پیمانے تک اختتام پذیر کیا جاتا ہے لیکن میرے شہر لیاقت پور کا دوہرا معیار اور دہرا قانون یہاں قانون کا نفاذ کمزور طبقے سے شروع ہوتا ہے اور طاقتور طبقے پر جا کر رک جاتا ہے، جہاں تک بات کی جائے بازاروں کے اندر تجاوزات کے خاتمے کی تو جہاں ایک طرف یہ عمل درست تصور کیا جاتا ہے تو وہاں دوسری جانب اس میں انجمن تاجران کو بڑے پیمانے پر نقصان بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے، پنجابی کی ایک مثال ہے کہ

کملی نوں نہ مارو
کملی دی ماں ہی مار دیو،

اگر ان بازاروں میں دیگر شہروں کی طرح لوہے کے بیریئر لگا کر صرف موٹر سائیکل اور پیدل افراد کے لیے راستہ کھول دیا جائے اور کار رکشہ اور گدھا گاڑی جیسی بھاری بھرکم ٹریفک کو کوئی متبادل راستہ دے دیا جائے تو یہ رش خود بخود ختم ہو جائے گا لیکن نہیں ہم نے تو ہر سال ہی اپریشن کے نام پر لاکھوں روپے کا بجٹ لگانا ہے،
محترمہ مریم نواز صاحبہ اپنی بیوروکریسی کی ذرا ان سرکاری اراضیوں کی جانب توجہ مبذول کرنے کو کہیں جن پر بڑے بڑے مگرمچھ قابض ہو چکے ہیں،بات کی جائے اگر لیاقت پور کی تو لیاقت پور میونسپل کمیٹی،ضلع کونسل،چکوک، انہار، جنگلات،تعلیم، ریلوے، قبرستانوں کی سرکاری اراضیوں پر بڑے بڑے مگرمچھ قابض ہو چکے ہیں اور ان کی پشت پناہی کرنے والے انہی اداروں میں بیٹھے ہوئے افیسران ہیں جو ان سے باقاعدہ طور پر منتھلیاں چٹیاں لے کر ان کو کھلِ عام اجازت دیتے ہیں بات یہیں تک ختم نہیں ہوتی پھر ان کو باقاعدہ خود عدالت تک لے جایا جاتا ہے اور عدم پیروی حیلے بہانوں کی صورت میں فیصلہ ان کے نام کروا دیا جاتا ہے یوں اس طریقے سے سرکاری اراضی کو اونے پونے بادام بیچ دیا جاتا ہے، اور کچھ تو سرعام دین دہاڑے سرکاری اراضی پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں اور ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں،ہیڈ قاسم والا باقاعدہ دوکانیں بناکر لاکھوں میں فروخت کردی گئیں، چک نمبر پانچ میں بقایا سرکار ارضی پر دھڑلے سے قبضہ کیا گیا اس کے علاوہ لاتعداد لیکن ہماری انتظامیہ اور ان شاہی افسران کو غریب کے گریبان سے فرصت ملے گی تب ہی تو ان کے خلاف کاروائی ہوگی،
میری تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان تمام سرکاری اراضیوں کی نشاندہی کریں جن پر یہ بڑے بڑے مگرمچھ قابض ہو چکے ہیں انشاءاللہ قلم کی طاقت کی نسبت سے ہم اپ کے شانہ بشانہ ہیں،

Address

319 Oldham Road, Rochdale
Manchester
OL165JG

Telephone

+923057070140

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LQP News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to LQP News:

Videos

Share