Kashmir press point

Kashmir press point kashmir related news and videos

کوٹلی(KPP) محکمہ صحت ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام چار نومبر سے ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا...... دو سے پانچ سال ...
01/11/2024

کوٹلی(KPP) محکمہ صحت ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام چار نومبر سے ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا......
دو سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کی گولیاں دی جائیں گی......
جمعہ کے روز ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کے حوالے سے ڈی ایچ او آفس کوٹلی میں پریس بریفنگ کا انعقاد ہوا۔.....
پریس بریفنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر فدا حسین بٹ، اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام میڈم یاسمین اختر،ثمینہ ظفر لیڈی ہیلتھ سپروائزر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلینس ای پی آئی کامران گورسی، ہیلتھ ایجوکیشن محمد مالک عثمانی، ملک شوکت اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ممبران پریس کلب کوٹلی رضوان قریشی، مرزا زاہد بیگ ، منظر بشیرقریشی و دیگر میڈیا نمائندگان شاہ حسین ،راجہ سکندر نے شرکت کی۔.....
اجلاس میں ماں اور بچے کا ہفتہ بنانے کے حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹرسید شفقت حسین شاہ نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی و بنیادی صحت ضلع کوٹلی کے زیر انتظام مورخہ4نومبرتا9نومبر 2024 کو ضلع کوٹلی میں ماں اور بچے کی صحت ہفتہ منایا جا رہا ہے جس میں ضلع کوٹلی کی کل آبادی 863628میں سے دو سے پانچ سال38485 نیشنل پروگرام کوورڈ ایریا اور33510 انکوڈ ایریا کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں دی جائیں گی۔۔۔۔۔0سے2سال کے 25360بچوں میں سے 978 ڈیو بچوں کو اور 210ڈیفالٹربچوں کو ویکسین لگائی جائے گی اس کے علاوہ حاملہ ڈیو ڈیفالٹر اور سی بی اے خواتین کو ٹی ٹی کی ویکسین لگائی جائے گی اور فیلڈ میں ہیلتھ سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔۔۔۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز اور جملہ سٹاف محکمہ صحت عامہ گھر گھر جا کر اور سکولوں میں جا کر نمونیا اسہال اور صحت کے حوالے سے ہیلتھ ایجوکیشن اگاہی دیں گے ۔۔۔۔۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر سید شفقت حسین شاہ نے کہا کہ اس مہم میں معاشرے کا ہر طبقہ اپنا مثبت کردار ادا کرے ڈاکٹر صاحب نے یہ بھی کہا کہ صحت مند بچے صحت مند معاشرہ والدین سرخرو ہوں گے بچوں کی ذہنی و جسمانی حالت بہتر ہوگی۔۔۔۔۔

کشمیر پریس پوائنٹ:

Kashmir Press Point (KPP)

انتظامی تبادلے تو معمول کی  بات ہوتی ہے مگر کوٹلی میں ہونے والے  تبادلے غیر معمولی سے لگتے ہیں ؟؟؟؟؟
31/10/2024

انتظامی تبادلے تو معمول کی بات ہوتی ہے مگر کوٹلی میں ہونے والے تبادلے غیر معمولی سے لگتے ہیں ؟؟؟؟؟

پلندری(KPP)دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید میجر عاطف خلیل کا نماز جنازہ پلندری سپورٹس اسٹیڈیم میں ادا ...
31/10/2024

پلندری(KPP)دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید میجر عاطف خلیل کا نماز جنازہ پلندری سپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کرنے کے بعد ان کے جسدِ خاکی کو آبائی قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔
نمازِ جنازہ میں اعلیٰ ملٹری و سول حکام ، حکومتی نمائندوں ،سرکردہ شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔۔۔۔۔
اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔۔۔۔۔
شہید میجر عاطف خلیل بنوں کے علاقہ بکا خیل میں انٹلیجنس بیس آپریشن کے دوران دفاع وطن کے لیے لڑتے ہوئے اپنے دیگر دو ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کر گئے تھے ۔۔۔۔۔
شہید کے جسد خاکی کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پلندری لایا گیا تھا۔ نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی ، کور کمانڈر پشاور، جی او سی مری ، وزیر بہبود آبادی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار محمد حسین ایڈووکیٹ ، سئینر جج عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر جسٹس سردار لیاقت شاہین ، انسپکٹر جنرل پولیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر رانا عبدالجبار ، سابق وزیر حکومت ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد جموں و کشمیر مولانا سعید یوسف خان ، شہید کے لواحقین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شہید کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔۔۔۔۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ
شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی سدھنوتی کا ایک اور جوان دفاع وطن پر قربان ہوگیا ہے۔۔۔۔

کشمیر پریس پوائنٹ:

Kashmir Press Point ( KPP)

کوٹلی(KPP) معروف عالم دین پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی  کا دورہ کوٹلی۔..... رائل بینکویٹ مارکی میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ...
31/10/2024

کوٹلی(KPP) معروف عالم دین پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کا دورہ کوٹلی۔.....
رائل بینکویٹ مارکی میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں شرکت و خطاب۔.....
اہلیان کوٹلی کی طرف سے فقید المثال استقبال۔....
پرنسپل ریٹائرڈ حمید زیدی، ملک خورشید احمد، زوہیب ملک، آصف علی قادری، حسیب صادق کی زیر نگرانی منعقدہ کانفرنس میں ہزاروں افراد کی شرکت۔.....
سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا باضابطہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا......
ازاں بعد ثنا خواں محمد علی سروری نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔....
نوید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے سیکیورٹی کے امور سر انجام دیے۔....
سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے اپنے روح پرور خطاب میں کہا کہ قرآن اگر پہاڑوں پر نازل ہوتا تو وہ اس کی ہیبت سے ریزہ ریزہ ہو جاتے لیکن یہ حضور پاک ﷺ کا قلب اطہر تھا جو اسے سہار گیا۔....
حضور پاک علیہ الصلواۃ والسلام کی سیرت جب بیان کی جائے تو اسے کانوں کی لذت نہ بنائیں بلکہ اسے اپنی زندگی میں عمل کا حصہ بنائیں۔....
حضور پاک کی سیرت کا عنوان یہ ہے کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں لطافت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے بھائیوں، بہنوں، رشتہ داروں، ہمسایوں اور مسلمان دوستوں کے ساتھ رویہ تلخ اور کھردرا نہیں ہونا چاہیے۔...
ہر وقت لوگوں کے گریبان پکڑنا اور نوچنا یہ ایک مومن کی زندگی نہیں۔ جو یہ چاہتا ہے کہ اس کی عمر میں اضافہ اور رزق میں برکت ہو وہ صلہ رحمی اختیار کرے۔ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ان کے تلخ رویوں کے باوجود اچھا سلوک کرے۔کیونکہ جس کے دامن میں جو ہوتا ہے وہ وہی دیتا ہے۔.....
حضور پاک علیہ الصلواۃ والسلام کا نمایاں وصف ہے کہ جس کا کوئی بوجھ اٹھانے والا نہیں ہوتا اس کا بوجھ آپ ﷺ اٹھاتے۔ جس کا کوئی کمانے والا نہیں ہوتا اس کی ضرورت آپ ﷺ پوری کرتے۔ حضور پاک علیہ الصلواۃ والسلام کا فرمان اقدس ہے کہ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا قیامت کے روز دو انگلیاں کی مانند جڑے ہوں گے۔اپنے لیے سبھی جیتے ہیں لیکن کمال یہ ہے کہ دوسروں کے لیے جیا جائے۔.....
انسان اشرف المخلوقات ہونے کے باوجود اگر کسی کے کام نہ آسکے تو وہ انسان ہی کیا ہے؟
فرمان اقدس ہے کہ لوگوں میں بہتر وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے۔....
یعنی جو دوسروں کو ضرر پہنچاتا ہے وہ اچھا انسان نہیں ہو سکتا۔ مہمان نوازی بھی آپ ﷺ کا نمایاں وصف ہے۔....
حضور علیہ الصلواۃ والسلام سچا دین لے کر آئے اور سچ کی ترغیب دی۔ سچ سے عبادتوں میں نور پھوٹتا ہے اس کے برعکس جس میں سچائی نہیں اس نے گویا اللہ کے محبوب سے رشتہ توڑ دیا۔....
آپ ﷺ کی زندگی سچ سے عبارت ہے حتیٰ کہ کافر بھی آپ ﷺ کو صادق و امین کہتے تھے۔ حضور اکرم ﷺ فرمان اقدس ہے کہ خیر کی چابی اور شر کا تالا بن جاؤ۔ یعنی تمہارا وجود خیر کی کشادگی کا سبب اور برائی کو مٹانے والا ہو۔ کیونکہ یہ خیر حضور پاک علیہ الصلواۃ والسلام کی سیرت ہے۔.....
ہمیں حضور پاک علیہ الصلواۃ والسلام کی سیرت کی روشنی میں اپنا جائزہ لینا اور اپنا احتساب کرنا ہو گا اور یہ دیکھنا ہو گا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔....
سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی۔....

کشمیر پریس پوائنٹ:

Kashmir Press Point (KPP)

کوٹلی (KPP) آزاد کشمیر بھر کی ضلع کوٹلی میں بھی 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا........ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈ...
27/10/2024

کوٹلی (KPP) آزاد کشمیر بھر کی ضلع کوٹلی میں بھی 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا........
اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفیض عالم،حریت رہنمامحموداخترقریشی ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی کے حبیب الرحمن آفاقی،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عامر زیب ،ڈ ی ایس پی اکمل شریف کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی......
احتجاجی ریلی نے احاطہ ڈپٹی کمشنر سے ضلع کچہری تک پیدل مارچ کیا اور واپس احاطہ ڈپٹی کمشنر میں واپس پہنچ کر اجتماع کی شکل اختیار کر گئی.....
شرکاء ریلی سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفیض عالم، حریت رہنمامحموداخترقریشی ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی کے حبیب الرحمن آفاقی ودیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔۔۔
ریلی میں ڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ،ڈپٹی میئرراجہ ریاست،فوڈانسپکٹرسردارمحمدخورشید ،ماجد ملک کے علاوہ مختلف سیاسی،سماجی،مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ وکلاء وسول سوسائٹی کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔۔۔۔۔۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ 27اکتوبرریاست جموں وکشمیرکی تاریخ میں سیاہ ترین دنوں میں سے ایک دن ہے جب قابض ہندوستان نے سرینگرائرپورٹ پراپنے فوجی اتارے اورریاست پرجابرانہ قبضہ کیا۔۔۔۔۔۔
ہندوستان جواپنی آزادی کے ساتھ ہی ایک توسیع پسندانہ ذہنیت کی مالک قیادت کے ہاتھوں میں تھا اس نے تمام عالمی قوانین،اخلاقیات اوراصولوں کوبالاطاق رکھتے ہوئے الحاق کی جعلی دستاویز کو بنیاد بنا کراپنے فوجی جموں وکشمیر بھجوائے اوریہ فوجی آج تک وہاں موجود ہیں اورانہوں نے ریاست کوایک فوجی چھاؤنی میں بدل دیاہے ۔۔۔۔۔
اقوام متحدہ ہویا انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیمیں وہ ہندوستان کوکشمیریوں پرجاری اس کے مظالم سے بازنہیں رکھ سکیں۔۔۔۔۔۔
مقررین نے کہا کہ بھارت کی یہ خام خیالی ہے کہ وہ کشمیری مجاہدین کی 76 سالہ آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی کہہ کر روک سکے گا۔۔۔۔۔
یہ جدوجہد ہر آنے والے دن میں برہان وانی اورریاض نیکو جیسے نوجوانوں کی شہادت سے مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔بھارت خود ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہے۔۔۔۔۔
ماورائے عدالت قتل، عورتوں کی بے حرمتی، جبری گمشدگی، املاک کی تباہی رہنماؤں کی گرفتاری اور پیلٹ گنوں کا استعمال بھی کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو متزلزل نہیں کرسکتا۔۔۔۔ریلی کے اختتام پرملکی سلامتی وخوشحالی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورشہداء کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔۔۔۔

کشمیر پریس پوائنٹ:

Kashmir Press Point (KPP)

کوٹلی (KPP)منسٹر ملک ظفر کی جانب سے انجمن تاجران کوٹلی کے صدر ملک یعقوب کے خلاف بازاری زبان استعمال کرنے  کی بھرپور مذمت...
26/10/2024

کوٹلی (KPP)منسٹر ملک ظفر کی جانب سے انجمن تاجران کوٹلی کے صدر ملک یعقوب کے خلاف بازاری زبان استعمال کرنے کی بھرپور مذمت ۔۔۔۔
انجمن تاجراں کریانہ کوٹلی کا اہم اجلاس....
اجلاس میں انجمن تاجراں کریانہ کے صدر راجہ عظیم , انجمن تاجراں پرانا بازار کے سابق صدر ملک شوکت , انجمن تاجراں پرانا بازار کے جنرل سیکرٹری راجہ شاہد , صرافہ یونین کے رہنما ملک اعظم ,مین بازار کے صدر ملک وحید , ٹھکر مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری ملک طاہر اورنگزیب اور ملک ساجد نے مشترکہ بیان میں انجمن تاجراں کوٹلی کے صدر ملک یعقوب کے خلاف منسٹر ملک ظفر کے بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منسٹر اپنا بیان واپس لیتے ہوئے ملک یعقوب سے معافی مانگے.۔۔۔
بصورت دیگر ہم انجمن تاجراں کوٹلی کے صدر ملک یعقوب کے ساتھ پہلے بھی کھڑے تھے،اب بھی کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے ۔۔۔۔

کشمیر پریس پوائنٹ:

Kashmir Press Point (KPP)

لوٹن (KPP)آزاد کشمیر کی طرح برطانیہ میں بھی  آزاد کشمیر حکومت کا  یوم تاسیس منایا گیا۔.....برطانیہ کے شہر لیوٹن میں آزاد...
25/10/2024

لوٹن (KPP)آزاد کشمیر کی طرح برطانیہ میں بھی آزاد کشمیر حکومت کا یوم تاسیس منایا گیا۔.....
برطانیہ کے شہر لیوٹن میں آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا قومی دن ٹاؤن ہال میں تاریخی پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ منایا گیا۔۔۔۔۔۔
تقریب کی میزبانی لیوٹن کی میئر کونسلر تہمینہ سلیم نے کی ۔۔۔تقریب میں کشمیر ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے چیف ایکزیکٹو و منتظم سردار آفتاب احمد خان ، ڈپٹی لیڈر کونسلر جاوید حسین ، پبلک ہیلتھ ایکوئلیٹی کی پروفیسر ڈاکٹر نسرین علی ،سابق مئیر لیوٹن طاہر ملک ،سابق مییر ریاض بٹ ، لابیہ بیگم، ملک اعجاز ،ملک لطیف،حسین شہید ،صابر گل سمیت کونسلرز ، کمیونٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے شرکت کی۔۔۔۔
لوٹن کمیونٹی نے ٹاؤن ہال میں ایک تاریخی شہری تقریب کے ساتھ کشمیر کا قومی دن منایا۔۔۔۔۔
آزاد جموں و کشمیر کا جھنڈا پہلی بار لوٹن کی قابل فخر اور متحرک کشمیری کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف اور جشن میں لہرایا گیا۔۔۔
کشمیر ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (KDF) کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں کمیونٹی رہنماؤں، شہری مہمانوں، ماہرین تعلیم، اور متنوع تنظیموں کے نمائندوں کو لوٹن میں کشمیری باشندوں کے بھرپور ثقافتی ورثے اور شراکت کو منانے کے لیے اکٹھا کیا گیا۔۔۔۔
تقریب کی میزبانی کرنے والی لوٹن کی میئر کونسلر تہمینہ سلیم نے کہاکہ ہم لوٹن میں بہت خوش قسمت ہیں کہ اتنے متحرک اور متنوع شہر میں رہتے ہیں۔۔۔۔
ہم سارا سال اس تنوع کا جشن مناتے ہیں اور آج کشمیر کے قومی دن کے موقع پر لوٹن میں اپنی کشمیری کمیونٹی کی انمول شراکت کو تسلیم کرنے اور منانے کا ایک بہترین موقع تھا۔۔۔۔
لوٹن کی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد کشمیر کے ساتھ مضبوط وابستگی اور تعلق رکھتی ہے، اس لیے منفرد کشمیری ثقافت اور ورثے کو منانا بہت اچھا تھا جو لوٹن کی رونق میں بہت زیادہ اضافہ کرتا ہے۔۔۔
آج کی تقریب میں ایک سنجیدہ عنصر بھی تھا جس میں ہم نے چیلنجوں کو تسلیم کیا جیسے کہ لوٹن کی بہت سی کمیونٹیز کو درپیش عدم مساوات، اس لیے پرچم کشائی سب کے لیے ایک زیادہ جامع شہر بنانے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔۔۔۔
اس تقریب میں شہری رہنماؤں، کونسلرز اور کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، شہر کی سماجی، ثقافتی اور معاشی زندگی میں لوٹن کی برٹش کشمیری کمیونٹی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔۔۔۔ لوٹن کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر جاوید حسین نے تمام کمیونٹیز کی حمایت کی اہمیت پر زور دیاکہ کشمیری کمیونٹی لوٹن کی شناخت کا ایک اٹوٹ حصہ ہے، اور آج کا جشن ہر ایک کے لیے برابری اور مواقع کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔۔۔۔
ہم ان عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے جو تعلیم اور روزگار سے لے کر صحت اور سماجی دیکھ بھال اور رہائش تک ہماری بہت سی برادریوں کو متاثر کرتی ہیں۔۔۔۔
کشمیر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (KDF) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار آفتاب خان نے کمیونٹی تنظیموں اور کونسل کے درمیان شراکت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کو اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ KDF میں، ہم کم نمائندگی کرنے والی آوازوں کو بااختیار بنانے، اچھے تعلقات کو فروغ دینے، اور موجود عدم مساوات کو دور کرنے والے اقدامات کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔۔۔۔۔
ہم رکاوٹوں کو دور کرنے اور سب کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لیے لوٹن بورو کونسل اور وسیع تر پبلک سیکٹر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔۔۔۔۔
تقریب میں کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں تعلیم اور صحت کے مساوات کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔۔۔۔۔
بیڈ فورڈ شائر یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ ایکوئلیٹی کی پروفیسر ڈاکٹر نسرین علی نے کہاکہ ہمیں ان ساختی عدم مساوات کو دور کرنا چاہیے جو ہماری کمیونٹی میں تعلیمی حصول اور صحت کے نتائج کو متاثر کرتی ہیں۔۔۔۔۔
مل کر کام کرتے ہوئے، ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ لوٹن میں کشمیری اور وسیع تر جنوبی ایشیائی برادریوں کو وہ حمایت حاصل ہو جو انہیں ترقی کی منازل طے کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔لابیہ بیگم، بانی تعلیم کو بااختیار بنانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی CIC نے کہاکہ آج کی تقریب اس طاقت کی ایک طاقتور یاد دہانی ہے جو ہم کمیونٹی کے اتحاد کے ذریعے حاصل کرتے ہیں۔۔۔۔
اکٹھے ہو کر، ہم تعلیمی کامیابیوں میں پائے جانے والے خلا کو پر کر سکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ نوجوان اور بالغ دونوں۔ لوٹن میں ان کے پاس وسائل اور مواقع ہیں جن کی انہیں کامیابی کے لیے ضرورت ہے۔۔۔۔
جشن کا اختتام ایک کمیونٹی نیٹ ورکنگ سیشن کے ساتھ ہوا، جہاں مقامی رہنماؤں، کارکنوں اور رہائشیوں نے لوٹن کی متنوع کمیونٹیز کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔۔۔۔
کشمیر کا قومی دن آزاد جموں و کشمیر کے ثقافتی ورثے کو یاد کرنے اور کشمیری عوام کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیری تارکین وطن کی طرف سے منایا جاتا ہے۔۔۔۔
کشمیر ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن ایک سرکردہ تنظیم ہے جو برطانیہ میں برطانوی کشمیریوں اور دیگر جنوبی ایشیائی کمیونٹیز کو وکالت، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور مساوات کے اقدامات کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔۔۔۔۔

کشمیر پریس پوائنٹ:

Kashmir Press Point (KPP)

کوٹلی (KPP)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا 77واں یوم تاسیس ریاست بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی پورے جوش و جذبے اور عقیدت...
24/10/2024

کوٹلی (KPP)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا 77واں یوم تاسیس ریاست بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی پورے جوش و جذبے اور عقیدت کیساتھ منایا گیا۔......
دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعاوں سے ہوا جبکہ مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں منعقد ہوئی....
تقریب کی صدارت کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے کی جبکہ وزیر ہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک اور وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی مہمانان خصوصی تھے۔.....
تقریب میں تلاوت قاری یاسر صدیق،نعت فواد احمد صدیقی، ملی نغمہ عالیہ مطلوب، ٹیبلو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کی طالبات نے پیش کیا.....
وزراکرام ظفر اقبال ملک اور وزیربحالیات جاوید اقبال بڈھانوی نے پرچم کشائی کی ......
کمشنر چوہدری مختار حسین ،ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نوازاور ایس ایس پی عدیل احمد لنگڑیال ان کے ہمراہ تھے۔....
اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے پیش کئے گئے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طالبات نے ٹیبلو شو پیش کیا-اسسٹنٹ کمشنرنعیم اختر چوہدری نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے۔ ۔.....
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرہائیرایجوکیشن ظفراقبال ملک نے آزاد خطہ کو دشمن کے قبضے سے چھڑانے کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی آزادی کو اللہ تعالی کی نعمت قرار دیا۔.....
ظفر اقبال ملک نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے آج ہم آزادی کی فضا میں جو سانس لے رہے ہیں وہ ہمارے اسلاف کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہواہے ۔....
24اکتوبر 1947غازی ملت کی قیادت میں آزاد کشمیر کی حکومت قائم ہوئی جس کامشن مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور تعمیر وترقی تھا ہم کو اس مشن کی تکمیل کے لئے مل کر جدوجہد کرنی ہے۔....
مقبوضہ کشمیر انشااللہ جلد آزاد ہوگا۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اسلاف کے مشن کو جاری رکھنا ہے۔۔۔۔۔ اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ کشمیریوں نے اپنے بنیادی حق، حق خودارادیت کے حصول کیلئے جو لہو کے دیپ جلائے تھے، وہ اس عظیم مقصد کے حصول تک روشن رہیں گے اور جلد کشمیریوں کی تحریک آزادی منطقی انجام تک پہنچے گی۔۔۔۔۔
آج کے دن ہم آزادکشمیرکی حکومت کا یوم تاسیس مناتے ہوئے اقوام متحدہ ، دیگر بین الاقوامی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔۔۔۔۔۔
وزیربحالیات جاوید اقبال بڈھانوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے غازی ملت کی قیادت میں یہ خطہ آزاد کرایا گیا یہ آزادی کا بیس کیمپ ہے ہم نے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کراناہے۔۔۔۔۔۔
یوم آزادی کاایک دن ہے اور احتجاج کے لئے 364 دن ہیں ہمیں قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احساس کرنا چاہئے۔۔۔۔ وزیراعظم کی قیادت میں آزاد کشمیر کو آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنائیں گے۔۔۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگیوں میں چند ایسے مواقع آتے ہیں جو نہ صرف انہیں ماضی کی یاد دلاتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ یہ مواقع قوموں کی تقدیر بدلنے میں بھی سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ بھارت خود ریاست جموں و کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا اور سیکورٹی کونسل کی متعدد قراردادیں بھارت کے اس دعویٰ کو مسترد کر دیتی ہیں جو مختلف اوقات میں منظور کی گئی ہیں، جن کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت نے بھی تسلیم کر رکھا ہے لیکن بھارت ان پر عملدرآمد کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔۔۔۔۔
کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد اقوام عالم نے اقوام متحدہ کے نام سے ایک تنظیم بنائی جس کا منشور انسانی آزادی کاعلم بلند کرنا تھا اقوام متحدہ کے چارٹر میں لکھا گیا ہے کہ ہر شخص آزاد پیدا ہوا ہے آزادی اس کا پیدائشی حق ہے لیکن جب کشمیر کی باری آئی تو اہل کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر کا فائدہ نہ پہنچا۔۔۔۔۔
صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری عبدالرزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہذب قومیں اپنے قومی دن کو عزت سے مناتی ہیں۔۔۔۔۔
آج ہم سردار فتح محمد ،راجہ سخی دلیر ،کیپٹن نتھہ خان،کرنل محمود سمیت 1947 کی جنگ آزادی کی قیادت کرنے والے قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔۔۔۔۔
حریت رہنما محمود اختر قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ قومی یوم ایام پر اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ تحریک آزاد کشمیر کا تقاضا ہے کہ ہم انتشار کی سیاست سے گریز کریں اور اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھیں ۔۔۔۔
جماعت اسلامی ازاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حبیب الرحمن آفاقی نے کہا کہ کسی مودی کو نہیں مانتے ،کسی شملہ معاہدہ،سیزفائر لائن ،تقسیم کشمیر کو نہیں مانتے ۔۔۔۔۔
مئیر بلدیہ چوہدری محمد تاج نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے۔۔۔۔۔۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نسیم ،اے ڈی سی فیض عالم ،چئیرمین مسلم لیگ ن یوتھ آزاد کشمیر فاتح محمود الحسن کیانی،صدر پریس کلب شاہنواز بٹ ،ڈسٹرکٹ کونسلر شاہنواز یسین چوہدری،سنئیر سیاسی رہنما چوہدری محمد غالب،نصیر راٹھور ایڈووکیٹ ،ڈی ای او سید جمشید بخاری،ایکسئن سردار اجمل مصطفی،ڈی ایچ او سید شفقت شاہ،کونسلر برطانیہ سردار ظہور احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت میاں نویداللہ ،ڈپٹی مئیر راجہ ریاست،سردارمظہر ایڈووکیٹ ،ایکسئین رضوان شبیر جرال،چیف افسر بلدیہ چوہدری راشد ،ایس ڈی ایم نکیال سیماب اسلم،ایس ڈی او برقیات ماجد ملک،تاجر رہنما ملک حبیب،اعجاز مغل ،صدر اپیکا ضلع کوٹلی سردار گلفراز احمد، حمزہ بنارس کوٹلی یونیورسٹی،بلدیہ افسر تنویر میراں، ایکسئین شاہرات اشتیاق مغل،آفیسر بہبود آبادی امجد رفیق،ڈسٹرکٹ کونسلر احتشام الحق ملک ،کونسلر رولی سرمد ملک، ایس ڈی او مرزا اشفاق،، پرنسپل ذکیہ جاوید، پرنسپل طاہرہ نور، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نسواں سردار ادریس، سردار نصراللہ خان، جنرل سیکرٹری ایپکاملک مصطفی، ملک ساجد ایڈووکیٹ، ریٹائرڈ صدر معلم اسرار محی الدین سمیت سیکٹروں افراد شریک ہوئے۔۔۔۔۔
آخر میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور شہدائے کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔۔۔۔۔

کشمیر پریس پوائنٹ:

Kashmir Press Point ( KPP)

کوٹلی   (KPP)اپنے حق ملکیت کا مطالبہ کرنا غداری نہیں.... حکومت میں بیٹھے بدمعاشوں کو خوب جانتے ہیں..... سیاسی جماعتوں کی...
22/10/2024

کوٹلی (KPP)اپنے حق ملکیت کا مطالبہ کرنا غداری نہیں.... حکومت میں بیٹھے بدمعاشوں کو خوب جانتے ہیں.....
سیاسی جماعتوں کی کارکنان کو دھمکیاں جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں .....
عوامی حقوق کیلٸے حالت جہاد میں ہیں.....
وقت کے فرعون مقابلہ میں ہیں .....
عوامی مفاد کے مطالبہ سے ایک انچ پیچھے نہ ہٹیں گے ۔...
انجمن تاجران کےمرکزی سینٸر ناٸب صدر ملک محمد یعقوب خان اور جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر کور کمیٹی امتیاز اسلم چوہدری کا اعلان ۔.....
ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی میں انتہاٸی مختصر نوٹس پر بھرپور ہنگامی پریس کانفرنس میں راہنماٶں نے 24 اکتوبر کو کوٹلی میں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ پروگرام کو عوامی حق ملکیت سے جوڑتے ہوٸے کہا اسمبلیوں بیٹھے فرعون صفت راہنماٶں نے عوام کو صدمات کے سوا کچھ نہ دیا.....
مراعات یافتہ طبقہ اپنے مفادات کیلٸے اسمبلیوں کا اجلاس رات گٸے بلا لیتا ہے جبکہ عوامی مفادات کی مخالفت میں دن رات ایک کر دیتا ہے .....
راہنماٶں نے کہا جس مقصد کے حصول کیلٸے یہ خطہ آزاد کرایا گیا تھا ستتر سال گزر جانے کے باوجود ویسا کا ویسا ہے نہ تو یہ آزادی کا بیس کیمپ بن سکا نہ شہریوں کو سہولیات میسر ہو سکیں نہ یہاں لوٹ کھسوٹ کا ماحول ختم ہو سکا.....
تحریک آزادٸ کشمیر کا رخ تبدیل کرنے کو کوششیں کی جاتی رہیں .....
راہنماٶں نے کہا کہ عوام کی جانب سے پیش کیا گیا چارٹر آف ڈیمانڈ وقت کی ضرورت اور یہاں کی حاکمیت اعلی کے حصول کا ایک ذریعہ ہے جس کو بعض ناعاقبت اندیش سیاسی زعماء غداری اور شر پسندی سے جوڑنے کی کوشش رہے ہیں جو سراسر غلط اور بے بنیاد ہے .....
راہنماٶں نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف نہ تھے نہ ہیں نہ ہونگے بلکہ ہم ان مطالبات کے حق میں ہیں جن سے عوام کو ان کا حق ملکیت ملتا ہے.....
عوامی تحریک کے راہنماٶں نے کہا کہ ہم پر امن ہیں اور پر امن رہیں گے اگر کسی نے ہماری پر امن تحریک کو کچلنے کی کوشش کی تو پھر ہمارا رخ قانون ساز اسمبلی کی طرف بھی ہو سکتا ہے۔۔۔
راہنماٶں نے مزید کہا کہ کوٸی جتنی مخالفت یا ڈس انفارمشن پھیلاٸے 24اکتوبر کو اپنے شیڈول کے مطابق پروگرام ہو کر رہے گا۔۔۔۔۔

کشمیر پریس پوائنٹ:

Kashmir Press Point (KPP)

کوٹلی (KPP) آزاد جموں و کشمیر بوائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 16ویں سیرت النبی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی..... کانفرنس م...
22/10/2024

کوٹلی (KPP) آزاد جموں و کشمیر بوائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 16ویں سیرت النبی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی..... کانفرنس میں بین الاضلاعی حسن قرات ،حسن نعت،حسن تقریر،عارفانہ کلام اور سیرت نگاری کے مقابلے منعقد ہوئے۔ کانفرنس کے دوسرے اور آخری روز کانفرنس کی صدارت وزیر وائلڈ لائف و فشریز سردار جاوید ایوب نے کی جبکہ وزراکرام ظفراقبال ملک اور جاوید اقبال بڈھانوی اور سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق ندیم مہمانان خصوصی تھے ......
وزرا کرام اور سیکرٹری تعلیم نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز تقسیم کیں۔.....
وزیر ہائیرایجوکیشن ظفر اقبال ملک نےکہا کہ رسولِ کائنات کو خالق ارض و سما رب العلیٰ نے نسلِ انسانی کے لیے نمونہٴ کاملہ اور اسوہٴ حسنہ بنایاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے طریقہ کو فطری طریقہ قرار دیا ہے۔۔۔۔۔۔
محسن انسانیت صلوات اللہ علیہ وسلامہ کے معمولات زندگی ہی قیامت تک کے لیے شعار ومعیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ سیرة النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن ہے یومِ ولادت سے لے کر روزِ رحلت تک کے ہر ہر لمحہ کو قدرت نے لوگوں سے محفوظ کرادیا ہے۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ہر ادا کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متوالوں نے محفوظ رکھاہے اور سند کے ساتھ تحقیقی طور پر ہم تک پہنچایا ہے، لہٰذا سیرة النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جامعیت و اکملیت ہر قسم کے شک و شبہ سے محفوظ ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ نے تمام مقابلہ جات میں بہترین پرفارمنس دی ۔۔۔۔۔
انہوں کہا کہ جو قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں یوم تاسیس ہمارا قومی دن ہے جب بیس کیمپ کی حکومت بنی۔ ہماری آزادی کے پیچھے لمبی داستان اور جدوجہد ہے۔ اساتذہ سے گزارش ہے کہ وہ بچوں کو چوبیس اکتوبر یوم تاسیس آزاد حکومت کی اہمیت بتائیں۔۔۔۔۔
آزاد خطہ کی آزادی کے سبب آج ہماری اپنی اسمبلی،اپنی سپریم کورٹ وہائی کورٹ،اپنا جھنڈا ہے ۔ بیس کیمپ کی حکومت کا کام مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہم نے جدوجہد کرنی ہے
ہماری آزاد وقت تک مکمل نہیں جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا 24 اکتوبر ہم نے اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد میں آزاد کشمیر بھر میں منانا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں میں تقاریب منعقد کی جائیں اور نسل نو کو اپنی تاریخ بتائی جائے۔۔۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ ایک مستحکم پاکستان ہی ہماری آزادی کا ضامن ہے۔ ۔۔۔۔
وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز سردار جاوید ایوب نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کانفرنسز میں شرکت بڑے نصیب کی بات ہے ،روح اور ذہن کو تروتازہ رکھتی ہے۔۔۔۔۔
مسلمانوں کے زوال کی بڑی وجہ حضور صلعم کے فرمودات سے روگردانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دنیائے فانی میں ایک پسندیدہ کامل زندگی گذارنے کے لیے اللہ رب العزت نے اسلام کو نظامِ حیات اور رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو نمونہٴ حیات بنایا ہے وہی طریقہ اسلامی طریقہ ہوگا جو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے قولاً، فعلاً منقول ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ سنت کہلاتا ہے اور آپ نے فرمایا ہے من رغب عن سنتی فلیس منی جس نے میرے طریقے سے اعراض کیاوہ مجھ سے نہیں ہے۔۔۔۔۔
وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپ کی سیرت پر گفتگو کرنے کے لئے گھنٹوں بھی کم ہیں۔ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے یہ عظیم الشان سیرت کانفرنس کوٹلی میں منعقد ہورہی ہے۔اپ تمام جہانوں کے لئے رحمت الالعالمین ہیں ۔۔۔۔۔۔
سکاوٹس رضا کار ہونے کے ناطے خالصتا اللہ کی رضا کے لئے کام کرتے ہیں۔ اپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی زندگی ہمارے لئے نمونہ ہے۔ یہ سیرت کانفرنس نوجوانوں کی کردار سازی کی کانفرنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعوت حق اوراعلانِ توحید کی راہ میں اپنے ہی لوگوں کے ایسے ایسے مصائب وآلام دیکھے کہ کوئی اور ہوتا تو ہمت ہار جاتا مگر آپ صبر واستقامت کے کوہِ گراں تھے، دشمنانِ اسلام نے قدم قدم پر آپ کو ستایا، جھٹلایا، بہتان لگایا، مجنون ودیوانہ کہا، ساحرو کاہن کا لقب دیا راستوں میں کانٹے بچھائے جسم اطہر پر غلاظت ڈالی، لالچ دیا، دھمکیاں دیں، اقتصادی ناکہ بندی اور سماجی مقاطعہ کیا، آپ کے شیدائیوں پر ظلم وستم اور جبر واستبداد کے پہاڑ توڑے، نئے نئے لرزہ خیز عذاب کا جہنم کھول دیا کہ کسی طرح حق کا قافلہ رک جائے، حق کی آواز دب جائے، مگر دورِ انقلاب شروع ہوگیا تھا توحید کا نعرہ بلند ہوچکا تھا، اس کو غالب آنا تھا۔۔۔۔۔
سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت سب کے لئے باعث سعادت ہے۔۔۔۔۔
سکاوٹس بین الاقوامی تحریک ہے جس کاکام کردار سازی ہے دنیا میں اس وقت سکاوٹس کی 242 تنظیمیں کم کررہی ہیں ۔ہماری تعلیمی پالیسی میں بچوں کی کردار سازی بھی شامل ہے۔ تمام مسلمان قرآن کی تفسیر پڑھیں احادیث کا مطالعہ کریں۔۔۔۔۔
77% شرح خواندگی ہے ،تعلیمی پالیسی دی،سکولوں کی رینکنگ جاری کی۔۔۔۔
اقوام متحدہ ایچ ڈی آئی رپورٹ میں آزاد کشمیر اوّل آیا ہے۔۔۔۔

کشمیر پریس پوائنٹ:

Kashmir Press Point ( KPP)

کوٹلی (KPP)روزنامہ صدائے چنار  کے چیف ایڈیٹر چوہدری امجد  کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ۔۔۔۔۔۔جموں کشمیر لبریش...
18/10/2024

کوٹلی (KPP)روزنامہ صدائے چنار کے چیف ایڈیٹر چوہدری امجد کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ۔۔۔۔۔۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کوٹلی کے رہنماؤں نے چیف ایڈیٹر روزنامہ صدائے چنار چوہدری امجد کے گھر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔۔۔۔۔
اس موقع پر ممبر سپیریم کونسل ملک اسلم , سنیئر رہنما غازی کشمیر ساجد بخاری , سابق سٹی صدر راجہ شاہد , سٹی کوٹلی کے فنانس سیکریٹری چوہدری یاسر ,عارف بخاری اور اسرار بخاری نےدیگر ساتھیوں کے ہمراہ چوہدری امجد ،چوہدری ساجد و دیگر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللّٰہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے ،آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین ثم آمین

کشمیر پریس پوائنٹ:

Kashmir Press Point (KPP)

18/10/2024

کوٹلی (KPP) اے کے این ایس کے صدر اور چیف ایڈیٹر روزنامہ صدائے چنار محمد امجد چوہدری اور مینیجنگ ایڈیٹر صدائے چنار حافظ محمد ساجد چوہدری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کے لئے ریاست بھر سے سیاسی،مذہبی،صحافتی و سماجی شخصیات کی ان کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے ......
گزشتہ روز فاتحہ خوانی کے لئے تشریف لانے والوں میں وزیرمال چوہدری محمداخلاق،وزیرخوراک جاویداقبال بڈھانوی،صدارتی مشیرچوہدری محبوب ایڈووکیٹ،ممبرکشمیرکونسل حنیف ملک،جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے وائس چیئرمین راجہ حق نوازخان، پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدرمحمدظفرانورچوہدری،مشیرحکومت نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ،ریٹائرڈڈی جی اطلاعات راجہ اظہراقبال،سابق وزیرحکومت سردارفاروق سکندرخان، مظفرآبادسے سینئرصحافی سابق وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سردارذوالفقار،اے کے این ایس کے جنرل سیکرٹری راجہ امجد،نائب صدرعابد عباسی،شہزادلولائی، اشتیاق آتش،محسن خواجہ،نکیال کے صحافی عبدالقیوم طاہر،ابرارعالم،ن لیگی رہنماسردارطاہرایڈووکیٹ، سیاسی وسماجی رہنماملک مشتاق احمد،سابق امیدواراسمبلی عاطف جرال اوردیگرسیاسی،سماجی رہنماؤں کی کثیرتعدادنے صدراے کے این ایس امجدچوہدری کے گھرآکرفاتحہ خوانی کی اوروالدہ کی وفات پردلی طور پراظہارتعزیت کیا۔۔۔۔۔

کشمیر پریس پوائنٹ:

Kashmir Press Point (KPP)

17/10/2024
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔کوٹلی (KPP)قائد تحریک آزادی کشمیر امان اللہ خان مرحوم کے دست راست جموں کشمیر لبریشن فرنٹ...
11/10/2024

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔
کوٹلی (KPP)قائد تحریک آزادی کشمیر امان اللہ خان مرحوم کے دست راست جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما سابق صدر JKLF ہالینڈ راجہ مقصود کیانی آزادی کا خواب لیے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں.۔۔۔۔
مرحوم کی نماز جنازہ 11 اکتوبر بعد از نماز جمعہ گول مسجد ہاوسنگ سیکم کوٹلی میں ادا کی گی.۔۔۔۔
نماز جنازہ میں JKLF کے سینئر رہنما ممبر سپریم کونسل ملک اسلم۔۔۔۔۔
سینئر رہنما JKLF سربراہ شعبہ غازی و شہداء غازی ساجد بخاری۔۔۔۔۔۔
سینئر رہنما زونل اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق مرشد۔۔۔۔۔ سینئر رہنما سابق سٹی صدر راجہ شاہد، سینئر رہنما یاسر چوہدری اورجے کے ایل ایف دیگر رہنماؤں و کارکنان سمیت کوٹلی شہر سے تمام طبقات فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔۔۔۔

دعا ہے اللّٰہ پاک مرحوم راجہ مقصود کیانی کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ۔
اس موقع پر یورپ زون سے جے کے ایل ایف کے رہنما و معروف سوشل ورکر سید ماجد بخاری ،زریاب بخاری ،راجہ نزاکت کیانی،واجد کاظمی ،وقاص مجید بٹ۔۔۔۔۔
برطانیہ سے ڈپٹی ایڈیٹر روزنامہ معراج /منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پریس پوائنٹ بشارت بخاری سمیت جے کے ایل ایف کے رہنماؤں راجہ جہانگیر کیانی،راجہ عنصر کیانی،شکیب بخاری ،صداقت حسین شاہ ،محمد ندیم زمان بٹ،ایڈوکیٹ نجیب بخاری ،خیبر بخاری ،شوکت سلہریا ،جے کے ایس ایل ایف کے ادریس بٹ انقلابی ،ناصر محمود بٹ، سید حبیب شاہ،اویس حق نواز ،احسان خورشید بٹ۔۔۔۔۔
گلف زون سے ماجد محمود بٹ،ارشد محمود بٹ ،بابر بخاری ،ذوہیب بخاری ،سفیر حسین شاہ ،کاشف بٹ،عباس بخاری ،نوید بخاری ،احمد بخاری ،اسد بخاری ،سید حسنین شاہ و دیگر نے تنظیمی رہنما راجہ مقصود کیانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔۔۔۔۔

کشمیر پریس پوائنٹ:

Kashmir Press Point ( KPP)

کوٹلی/فتح پور تھکیالہ(KPP)آزاد جموں و کشمیر سابق صدر،وزیراعظم سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی تیسری برسی جمعرات کے...
10/10/2024

کوٹلی/فتح پور تھکیالہ(KPP)آزاد جموں و کشمیر سابق صدر،وزیراعظم سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی تیسری برسی جمعرات کے روز پوری عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی .....
صبح ان کی قبر پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا....
پولیس کے دستہ نے سلامی دی.....
وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر و سابق وزرا اکرام کے ہمراہ قبر پرپھول چڑھائے.... بعد ازاں کھلے پنڈال میں دعائیہ تقریب میں مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی -۔۔۔۔۔
دعائیہ تقریب کی میزبانی سابق وزراء مال و مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنماؤں سردار محمد نعیم ، سردار فاروق سکندر اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سردار عمیر نعیم نے کی ۔۔۔۔
تقریب میں سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ،سابق وزیر راجہ محمد نصیر ،سابق سنئیر وزیر و سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق ،سابق و یر خوراک سید شوکت شاہ،سابق سنئیر وزیرملک محمد نواز ،سابق وزیر چوہدری یاسین گلشن ،ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز ،ڈی ایس پی محمد الیاس ،لیگی رہنماملک ذوالفقار ،خورشید قادری ،سابق سیکرٹری اکرم سہیل ،چوہدری شیر عالم ایڈووکیٹ ،سابق مشیر ملک کرامت ۔چئیرمین مسلم لیگ ن یوتھ آزاد کشمیر فتح محمود کیانی سمیت سیکٹروں افراد نے شرکت کی۔۔۔۔۔
مولانا ظفر عطاری نے دعا کرائی۔۔۔۔۔
تقریب کے دو سیشن ہوئے پہلے سیشن میں قرآن خوانی و دعا جبکہ دوسرے سیشن میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں سابق وزیراعظم کی تحریکی و سیاسی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔۔۔۔۔

کشمیر پریس پوائنٹ:

Kashmir Press Point (KPP)

کوٹلی/لندن (KPP )جموں و کشمیر ہیومن رائٹس موومنٹ کا اجلاس کوٹلی شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔....اجلاس کی صدارت س...
09/10/2024

کوٹلی/لندن (KPP )جموں و کشمیر ہیومن رائٹس موومنٹ کا اجلاس کوٹلی شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔....
اجلاس کی صدارت سابق مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد بشیر طاہر نے کی۔۔۔۔۔
اجلاس میں ممبران و عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔۔۔ اجلاس میں تنظیمی معاملات پر مکمل غور و حوض کیا گیا اور تنظیمی وعوامی مفادات کے پیش نظر تنظیم کو از سر نو فعال کرنے اور آئندہ کی مرکزی باڈی کے انتخاب کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔۔۔
اجلاس میں مکمل بحث و مباحثہ کے بعد آئندہ سیشن 2024 تا 2026کے لیے مرکزی باڈی کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔۔۔۔۔
جس کے مطابق خواتین ونگ کے لیے محترمہ شہزادہ کوثر گیلانی چیئر پرسن خواتین ونگ، مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد بشیر طاہر، سیکرٹری جنرل امجد محمود چوہدری، سیکرٹری اطلاعات محمد علی قادری، سیکرٹری فنانس احمد علی قادری، مرکزی صدر خواتین ونگ ساجدہ ملک ،چیف آرگنائزر عرفان صدیق ،جوائنٹ سیکرٹری نعمان علی ،سینیئر وائس چیئرمین محمد جاوید کٹاریہ، مرکزی صدر سید اسد بخاری و دیگر کو تنظیمی مرکزی باڈی کے عہدیداران کے طور پر متخب کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔
اس موقع پر جموں و کشمیر ہیومن رائٹس موومنٹ کے منتخب عہدیداران کے دوست احباب نے مبارک پیش کی ہے ۔۔۔۔
بالخصوص چیف ایڈیٹر روزنامہ معراج نثار احمد صائم ،برطانیہ سے سینئر صحافی سید صفدر حسین شاہ ،سیئنر صحافی ذوہیب رزاق ملک، سوشل آرگنائزر /ڈپٹی ایڈیٹر روزنامہ معراج/منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پریس پوائنٹ بشارت بخاری سمیت دیگر نے تمام تنظیمی عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔۔۔۔

کشمیر پریس پوائنٹ:

Kashmir Press Point (KPP)

Address

Luton

Telephone

+923169437414

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir press point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashmir press point:

Videos

Share