Players.Pk

Players.Pk Sports Journalist
PLAYERS.PK | YOUR RELIABLE SPORTS NEWS PORTAL PLAYERS.PK | YOUR RELIABLE SPORTS NEWS PORTAL
(6)

راولپنڈی: 5 ستمبر 24ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) یوم دفاع پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ا...
05/09/2024

راولپنڈی: 5 ستمبر 24ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) یوم دفاع پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام یوم دفاع ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
6 ستمبر 2024ء سے شروع ہونے والے یوم دفاع ہاکی ٹورنامنٹ میں راولپنڈی و اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کو بھرپور انداز میں منانے اور شہداۓ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 6 ستمبر 2025ء سے شہناز شیخ اولمپئن ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں یوم دفاع ہاکی ٹورنامنٹ 2024ء کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین کے مطابق ٹورنامنٹ میں راولپنڈی و اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 8 ٹیمیں جن میں فیصل ہاکی کلب ، کری ہاکی اکیڈمی ، اسلام آباد ٹائیگرز ہاکی کلب ، جی خان ہاکی کلب ، ذاکر ہاکی اکیڈمی ، ARL ہاکی کلب، POF ہاکی اکیڈمی اور شادمان ہاکی کلب کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔
یوم دفاع ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ذاکر ہاکی اکیڈمی اور کری ہاکی اکیڈمی کے مابین 6 ستمبر 2024ء سہہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 8 ستمبر 24ء سہہ پہر 4:30 بجے کھیلا جائے گا

اسلام آباد: 1 ستمبر 24ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) اولمپئن نعیم اختر کے والد اور اولمپئن فضل الرحمان کے بڑے بھائی ملک عبد القیو...
01/09/2024

اسلام آباد: 1 ستمبر 24ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) اولمپئن نعیم اختر کے والد اور اولمپئن فضل الرحمان کے بڑے بھائی ملک عبد القیوم جو رضاۓ الٰہی سے انتقال کر گئے تھے گذشتہ روز انہیں سوگواران کی کثیر تعداد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ان کی نماز جنازہ میں مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ قومی کھیل ہاکی سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی۔
اولمپئن نعیم اختر کے والد محترم کے انتقال پر اولمپئنز ذکاء الدین، منظور الحسن سینئر ، شہناز شیخ، اصلاح الدین، کرنل مدثر اصغر، راؤ سلیم ناظم ، سمیع اللّہ ، حسن سردار، کلیم اللّہ ، حنیف خان، ناصر علی، رشید الحسن، ایاز محمود، خالد بشیر، زاہد شریف، مصدق حسین، رحیم خان، محمد سرور، عاطف بشیر ، سعید خان ، سہیل عباس ، ریحان بٹ ، محمد ثقلین ، کاشف جواد ، سلمان اکبر، حیدر حسین ، کانگریس ممبران پاکستان ہاکی فیڈریشن
رانا لیاقت ،راجہ شجاع ،بابا شفیق، دلاور بھٹی ، حافظ ارشد ، ھارون بٹ ، مبشر چوہدری ، اویس پاشا ، طاہر شریف گجر ،نورین فیصل آباد، مرزا نوید احمد ،
رفعت مسود ، مشتاق احمد (کشمیر) ، شاہد اقبال راجہ ، محمد یٰسین ، راجہ ممتاز عارف ، اور C.E.O پلیئرز ڈاٹ پی کے سید علی عباس ، بیورو چیف پلیئرز ڈاٹ پی کے اسلام آباد/ راولپنڈی ضیاء بخاری کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا اور دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ اولمپئن نعیم اختر کے والد محترم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ میں ٹھن گئی دفاعی کھلاڑی ابوبکر چین کے ویزہ کے حصول کیلئے ابھی بھی سرگرم اسلام آباد: ...
31/08/2024

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ میں ٹھن گئی

دفاعی کھلاڑی ابوبکر چین کے ویزہ کے حصول کیلئے ابھی بھی سرگرم

اسلام آباد: 31 اگست 2024ء (پلئیرز ڈاٹ پی کے) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ میں ٹھن گئی، دفاعی کھلاڑی ابوبکر کو ابھی بھی ویزہ جاری نہ ہوسکا، ابوبکر ابھی بھی آسٹریلیا میں کلب ہاکی کھیلنے میں مصروف تھے کیمپ میں عدم شرکت کی باوجود ابوبکر کو قومی ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا تھا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق مطابق ایشین چمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے چین میں موجود قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان کے درمیان ٹیم کھیلانے کے معاملے میں شدید اختلاف کے ساتھ ساتھ آپس میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ ہیڈ کوچ اور کپتان اپنی اپنی بات منوانے کیلئے متحرک ہو چکے ہیں. باوثوق ذرائع کے مطابق چین کی کلب کیخلاف میچ میں شکست کے بعد کپتان اور کوچ کے درمیان فاصلوں میں مزید اضافہ ہو گیا. ایشین چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیم میں اختلافات پیدا ہونے پر شائقین ہاکی کو قومی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں شدید تحفظات ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے سنئیر کھلاڑی ابوبکر ابھی بھی چین کے ویزہ کیلئے کوششیں کی جارہی ہے، ابوبکر آجکل آسٹریلیا میں لیگ ہاکی کھیلنے مصروف ہیں قومی ٹیم ایشئین چیمپئنز ٹرافی کے لئے تربیتی کیمپ میں عدم شرکت کے باوجود انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا گیا، تاحال ابوبکر کی جانب سے چین کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی جاری ہے.
یاد رہے کہ ایشین چمپیئنز ٹرافی کے آغاز میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور اس سے قبل قومی ہاکی ٹیم نے 3 ملکی ایونٹ میں بھی حصہ لینا ہے جوکہ پاکستان، جاپان اور چین کے درمیان ہونے جارہا ہے

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کا تھائی ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس کیساتھ مفاہمتکھیلوں میں تحقیق، ادویات، ٹریننگ او...
29/08/2024

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کا تھائی ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس کیساتھ مفاہمت

کھیلوں میں تحقیق، ادویات، ٹریننگ اور ایم ایم اے اسپورٹ کے مقابلوں کے انتظام کے لیے تعاون شامل ہوگا

لاہور:29اگست2024ء(پلئیرز ڈاٹ پی کے) پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن نے ایم ایم اے کھیل کو فروغ دینے کے تھائی ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معاہدے پر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (پی ایم ایم اے ایف) کے چیئرمین طارق علی اور آئی ایس ایف ایس، تھائی ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس (ٹی اے ایم ایم اے) کے سیکرٹری جنرل اکیلیس ریلی نے بنکوک میں دستخط کیے۔ ایم او یو دو ایم ایم اے قومی فیڈریشنوں کے درمیان ایک اسٹریٹجک تعلقات کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ھے تاکہ مکسڈ مارشل آرٹس اسپورٹ سے متعلق مختلف معاملات پر تعاون اور معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ یہ ایم او یو دونوں فیڈریشنوں کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہو گا اور پاکستان اور تھائی لینڈ میں کھیلوں کے لیے بہتر تعلقات کا باعث بنے گا۔ اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور یکجہتی کو مضبوط بنانے، دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے، اور مشترکہ سرگرمیوں کے قیام کے ذریعے مکسڈ مارشل آرٹس اسپورٹ کی ترقی کے مقصد سے باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ شراکت داری میں کھیلوں کی تحقیق، کھیلوں کی ادویات، ٹریننگ اور ایم ایم اے اسپورٹ کے مقابلوں کے انتظام کے لیے تعاون شامل ہوگا۔

29 اگست یوم وفات لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر گولڈ میڈلسٹ کپتان 1984 لاس اینجلس اولمپکس پرائیڈ اف پرفارمنس تمغہ حسن کارکرد...
29/08/2024

29 اگست یوم وفات لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر گولڈ میڈلسٹ کپتان 1984 لاس اینجلس اولمپکس پرائیڈ اف پرفارمنس تمغہ حسن کارکردگی صدارتی ایوارڈ یافتہ دنیائے ہاکی میں سب سے زیادہ میڈلز لینے والے کھلاڑیوں میں شمار لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر کے لیے التماس سورہ الفاتحہ

فیفا ایم اے ریفری کورس مکملپانچ روزہ کورس میں ملک بھر سے چار خواتین سمیت 30 ریفریز  نے حصہ لیالاہور: 23 اگست 24ء (پلئیرز...
23/08/2024

فیفا ایم اے ریفری کورس مکمل

پانچ روزہ کورس میں ملک بھر سے چار خواتین سمیت 30 ریفریز نے حصہ لیا

لاہور: 23 اگست 24ء (پلئیرز ڈاٹ پی کے/ضیاء برکی) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام فیفا کے تعاون سے جاری پانچ روزہ ایم اے ریفری کورس 2024 لاہور میں مکمل ہو گیا۔ کورس میں ملک بھر سے30 ریفریز نے حصہ لیا جن میں چار خواتین بھی شامل تھیں۔ کورس کی قیادت فیفا ریفری ڈویلپمنٹ آفیسر محمد روڈزالی نے کی جنکے ساتھ ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے فزیکل فٹنس انسٹرکٹر خالدی بن سوپیان بھی شامل تھے۔ پانچ روزہ کورس کے دوران شرکاء کو تھیوری اور عملی پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا ۔ اختتامی تقریب میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے رکن اور پی ایف ایف ریفریز کمیٹی کے چیئرمین محمد شاہد نیاز کھوکھر نے شرکاء میں اسناد تقسیم کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریفریز کی ترقی کےلیے کورس بہت کار آمد ثابت ہو گا، یہاں شرکاء کو سیکھنے کا بہترین موقع ملا ہے، ملک کے مختلف حصوں میں اچھے ریفریز تیار کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

پنجاب سے متعدد کانگریس ممبران نے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے اقدامات کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ۔ہاکی بچاؤ اجلاس میں پنجاب بھ...
20/08/2024

پنجاب سے متعدد کانگریس ممبران نے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے اقدامات کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ۔

ہاکی بچاؤ اجلاس میں پنجاب بھر سے کثیر تعداد میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کانگرس ممبران اور گراس روٹ لیول پر کام کرنے والے سینیئر نمائندوں کی شرکت۔

لاہور : 20 اگست 24ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے / ضیاء برکی) پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو تباہی سے بچانے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس کا لاہور کے مقامی ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے متعدد کانگرس ممبران کے علاوہ گراس روٹ لیول پر کام کرنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی شرکاء کی جانب سے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کھوکھر کی جانب سے جاری کردہ غیر آئینی اور غیر قانونی لیٹرز کی شدید مذمت کی گئی اور متفقہ قرارداد کے ذریعے یہ اعلان کیا گیا کہ پاکستان ہاکی اور بالخصوص پنجاب کی ہاکی کو تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا اور جو لوگ اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی اور ذاتی مفادات کے حصول و تحفظ کے لیے غیر آئینی اور غیر قانونی کام کر رہے ہیں ان کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور ان عناصر کے خلاف قانونی کاروائی سے بھی گریز نہیں کیا جاۓ گا کانگریس ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن مبشر چوہدری کی درخواست پر ہاؤس کے تمام ممبران نے اجلاس میں متفقہ طور پر راجہ شجاع اقبال کو گروپ لیڈر بنایا جو اس سلسلے میں تمام معاملات کو دیکھیں گے۔
پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو تباہی سے بچانے کے لیے پنجاب بھر سے آئے کثیر تعداد میں کانگرس ممبران نے لاہور میں سر جوڑ لیے اور اس بات کا عہد کیا کہ پاکستان ہاکی کے گرتے ہوئے معیار کو بحال کرنے کے لیے اور مزید گرنے سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
اس موقع پر کانگریس ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن مبشر چوہدری نے تمام شرکاء کے سامنے قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے لائحہ عمل پیش کیا اس لائحہ عمل کے مطابق اس پر عملدرآمد کے لیے پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کا وزٹ کیا جائے گا ۔
اس سلسلے میں اجلاس میں شامل تمام شرکاء کی مشاورت سے ایک ورکنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو پاکستان ہاکی بالخصوص پنجاب ہاکی سے متعلقہ معاملات کو دیکھے گی۔ اس کمیٹی کے چئیرمن سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین ہونگے جبکہ راجہ ممتاز حسین عارف کوآرڈینیٹر کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جو ممبران اس کمیٹی میں شامل ہیں ان کے نام درج ذیل ہیں
محمد طاہر شریف گجر ( وہاڑی ) ، مبشر چوہدری ( شیخو پورہ), اویس سلطان پاشا ( پاک پتن)، ملک اصغر علی گوگا ( چنیوٹ)، ہارون بٹ ( ساہیوال) ، قمر اکرام ( فیصل آباد) ، محمد یامین بھٹی ( فیصل آباد) اور محمد سفیر ( ملتان)

راولپنڈی: 14 اگست 24ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) یوم آزادی پاکستان کے پر مسرت موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور آرمی...
14/08/2024

راولپنڈی: 14 اگست 24ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) یوم آزادی پاکستان کے پر مسرت موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جشن آزادی انڈر 17 ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں کیا گیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
ٹورنامنٹ کا فائنل ذاکر ہاکی اکیڈمی واہ اور ینگ برادرز ہاکی اکیڈمی گوجر خان کے مابین کھیلا گیا۔ ذاکر ہاکی اکیڈمی واہ کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں 4 گول کی واضح برتری سے فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔
اسٹیڈیم آمد پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداران سینئر نائب صدر شاہد اقبال راجہ ، کانگریس ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن شجاع اقبال راجہ، سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین ، زین العابدین ، عاطف شمشیر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے مہمانان خصوصی ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری ، ممبر صوبائی اسمبلی رفعت عباسی کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن کرنل ریٹائرڈ محسن خان، سٹارز اکیڈمی کے سید شرافت، سینئر صحافی عابد عباسی ،پنجاب یوتھ اکیڈمی کے ملک وقار اور طارق ، ملک ندیم ، ظہور خان ، شاہزیب بٹ کے ساتھ ساتھ شائقین ہاکی کی کثیر تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی

08/08/2024
پیرس:8 اگست 2024ء(پلیئرز ڈاٹ پی کے) ییرس میں جاری اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم  نے  جیولن تھرو مقابوں میں پہ...
08/08/2024

پیرس:8 اگست 2024ء(پلیئرز ڈاٹ پی کے) ییرس میں جاری اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو مقابوں میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ ارشد ندیم نے اولمپکس کا پرانا ریکارڈ توڑا اور گولڈ میڈل حاصل کیا.ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی فاصلے پر نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

یہ تاریخی کامیابی نہ صرف ہمارے کھلاڑیوں کی استعداد کی مظہر ہے ، بلکہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کو سپورٹس کی طرف متوجہ کرنے کی ایک ثابت مثال ہے۔ ارشد ندیم کی کامیابی نے پوری قوم کو جشن کی خوشی میں سرشار کر دیا ہے ۔14 اگست کے اوپرقوم کے لیے یہ بہترین تحفہ ہے ۔ اور پاکستان کو کھیلوں کی دنیا میں ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھارنے کی ایک بہترین کوشش ہے ۔

ہم آرشد ندیم، ان کے کوچز اور پوری پاکستانی سپورٹس کی کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی ہمارے ملک کے فخر کی تاریخ میں ہمیشہ یاد کی جائے گی۔

لاہور:2اگست 24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/انٹرنیشنل ڈیسک) آج پیرس اولمپکس میں ایک نہایت عجیب واقعہ پیش آیا جب 66 کلو باکسنگ کیٹگری...
02/08/2024

لاہور:2اگست 24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/انٹرنیشنل ڈیسک) آج پیرس اولمپکس میں ایک نہایت عجیب واقعہ پیش آیا جب 66 کلو باکسنگ کیٹگری کے ایک میچ میں ایک اطالوی لڑکی کو ایک ٹرانس جینڈر ایمان خلیف سے مقابلہ کرنا پڑ گیا ایمان خلیف خود کو لڑکی کہتی ہے اور اولمپک کمیٹی نے اسے مان بھی لیا ہے۔
مقابلہ تھا اٹلی کی باکسر انجیلا جیریمی سے مقابلہ شروع ہوتے ہی جب ٹرانس جینڈر نے اسے دو تین مکے جڑے تو 46 سیکنڈ بعد اطالوی باکسر مقابلے سے یہ کہہ کر دستبردار ہو گئی کہ یہ سخت زیادتی ہے اطالوی باکسر لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے بڑی سخت خواتین باکسرز سے مقابلے کیے ہیں مگر اس طرح کے پنچ مجھے آج تک نہیں پڑے مجھے لگتا تھا کہ میرا ناک ٹوٹ گیا ہے اور یہ میرا سر اڑا دےگی یا گا۔
الجزائر کی باکسر کو فاتح قرار دے دیا گیا مگر اس کے بعد اولمپکس باکسنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے جس میں زیادہ تر لوگ اسے اولمپک کمیٹی کی حماقت قرار دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ الجزائرکی/کے اس باکسر کو پچھلے سال دہلی میں ہونے والی عالمی چیمپئین شپ میں حصہ لینے سے نااھل قرار دے دیا گیا تھا۔
اطالوی باکسر انجیلا کیرینی کو الجزائر سے تعلق رکھنے والے ٹرانس جینڈر ایمانی خلیف کے خلاف باکسنگ کرنے پر مجبور کیا گیا۔
اس نے صرف 45 سیکنڈ کے بعد استعفیٰ دے دیا، اور اس کے مخالف کو فاتح قرار دیے جانے پر ہذیانی انداز میں رو پڑی۔

کیرینی نے چیخ ماری "یہ ناانصافی ہے" جب اس نے لڑائی ختم ہونے کے بعد اپنا ہیڈ گیئر رنگ میں دے مارا۔

"میں تکلیف اٹھانے کی عادی ہوں۔ میں نے کبھی اس طرح کا پنچ نہیں لیا، جاری رکھنا ناممکن ہے۔ میں یہ کہنے والی کوئی نہیں ہوں کہ یہ غیر قانونی ہے،" اس نے آنسوؤں کے ذریعے صحافیوں سے کہا۔

"میں لڑنے کے لیے رنگ میں آئی۔ لیکن مجھے پہلے منٹ کے بعد ایسا محسوس نہیں ہوا۔ مجھے اپنی ناک میں شدید درد محسوس ہونے لگا۔ میں نے ہمت نہیں ہاری، لیکن ایک گھونسہ نے بہت زیادہ چوٹ پہنچائی اور اس لیے میں نے کافی کہا۔ میں اپنا سر اونچا رکھ کر جا رہی ہوں۔"

اس کے کوچ کا کہنا ہے کہ شاید اس کی ناک ٹوٹ گئی ہے۔

ہم تم کو نہیں بھولے!13 جولائی ، یوم وفات ہاکی ورلڈ چیمپئن 1994،پرائیڈ آف پرفارمنس، اولمپیئن نوید عالم گولڈ میڈلسٹ
13/07/2024

ہم تم کو نہیں بھولے!
13 جولائی ، یوم وفات ہاکی ورلڈ چیمپئن 1994،پرائیڈ آف پرفارمنس، اولمپیئن نوید عالم گولڈ میڈلسٹ

لاہور: 4 جولائی 2024ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت ن...
04/07/2024

لاہور: 4 جولائی 2024ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت نئی سپورٹس سکیموں،سمر سپورٹس کیمپس اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس
وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت پنجاب کے وہ علاقے جہاں کوئی سپورٹس کمپلیکس اور گراونڈز نہیں ہیں وہاں پر نئے سپورٹس کمپلیکس بنائے جارہے ہیں

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت نئی سپورٹس سکیموں،سمر سپورٹس کیمپس اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسڑکٹ سپورٹس افسران نے شرکت کی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت پنجاب کے وہ علاقے جہاں کوئی سپورٹس کمپلیکس اور گراونڈز نہیں ہیں، وہاں پر نئے سپورٹس کمپلیکس بنائے جارہے ہیں، کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت سپورٹس انفراسڑکچر کا جال بچھایا جارہا ہے تمام سپورٹس افسران نئی سپورٹس سکیموں کے لئے جگہ کا انتخاب ودیگر ایشوز کو جلد ازجلدحل کریں،سپورٹس کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،سمر سپورٹس کیمپس پنجاب کے تمام ڈویژن میں جاری ہیں، سپورٹس افسران زیادہ سے زیادہ بچوں کو گراونڈز میں لائیں تاکہ سپورٹس کلچر پروان چڑھے۔
اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کو پی ڈی پی ایم یو قیصررضا نے پنجاب کی تمام سپورٹس سکیموں بارے بریفنگ دی اور متعلقہ اضلاع کے افسران نے نئی سکیموں کے موجودہ سٹیٹس بارے آگا ہ کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے تمام سپورٹس افسران کو سپورٹس کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کی ہدایات جاری کیں

لاہور:4 جولائی 2024ء(پلیئرزڈاٹ پی کے)  ڈائریکڑ جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں 35ویں نیشنل گیمز کراچی کی تیار...
04/07/2024

لاہور:4 جولائی 2024ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) ڈائریکڑ جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں 35ویں نیشنل گیمز کراچی کی تیاریوں کے حوالے سے ا ہم اجلاس
پنجاب کے تمام ڈویژنز میں کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز ہوں گے، کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا جائے گا،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال

ڈائریکڑ جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں 35ویں نیشنل گیمز کراچی کی تیاریوں کے حوالے سے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ا ہم اجلاس منعقد ہوا ہے،اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم،ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد،عطاء الرحمن اور سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی و دیگربھی موجودتھے،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب 35ویں نیشنل گیمز کراچی کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے، پنجاب کے تمام ڈویژنز میں کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز ہوں گے، کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا جائے گا۔
شفاف ٹرائلز کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں، کھلاڑیوں کے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،نیشنل گیمز کے لئے منتخب ہونیوالے پنجاب کے کھلاڑیوں کوانڈوومنٹ فنڈ سے وظائف بھی دئیے جائیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویزاقبال نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے کیمپس لگائے جائے گئے،35ویں نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب کے کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائیں گے،نیشنل گیمز کراچی پرفوکس کیا جارہا ہے،پنک گیمزاورسمر گیمزسے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا اور اب سمر سپورٹس کیمپس پورے پنجاب میں جاری ہیں۔

ایمپائر یاسر خورشید کو سنٹرل پینل میں ترقی دیدی گئیلاہور3جولائی 2024ء (پلئیرز ڈاٹ پی کے / انٹرنیشنل ڈیسک) ایمپائر یاسر خ...
03/07/2024

ایمپائر یاسر خورشید کو سنٹرل پینل میں ترقی دیدی گئی

لاہور3جولائی 2024ء (پلئیرز ڈاٹ پی کے / انٹرنیشنل ڈیسک) ایمپائر یاسر خورشید کو انٹرنیشنل ایمپائرنگ پینل میں ایک درجے ترقی دیدی گئی. تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایمپائر یاسر خورشید جوکہ اس سے قبل انٹرنیشنل پینل میں تھے کو ترقی دیکر آؤٹ ڈرو کے سنٹرل پینل میں ترقی دیدی گئی ہے. یاد رہے کہ اس سے قبل یاسر خورشید گزشت ماہ دو انٹرنیشنل ایونٹس جن میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ اور اے ایچ ایف کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس کارکردگی کی بنیاد پر انہیں دوسرے درجے پر ترقی دینے کا لیٹر جاری کیا گیا ہے.

لاہور:11جون24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت سمر سپورٹس کیمپس کی تیاریوں کا جائزہ...
11/06/2024

لاہور:11جون24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت سمر سپورٹس کیمپس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہواہے، منگل کے روز ہونیوالے اجلاس میں سمر سپورٹس کیمپس کے لیے انفارمیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب میں سمر سپورٹس کیمپس کے فارم جمع کروانے اور انفارمیشن کیلئے ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے،شہری آن لائن رجسٹریشن کے علاوہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے دفتر میں بھی اپنے رجسٹریشن فارم جمع کرا سکتے ہیں،سمر سپورٹس کیمپس گرمیوں کی چھٹیوں میں 25جون سے پنجاب کے تمام ڈویژیز میں شروع ہوں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا کہ سمر سپورٹس کیمپس سے کھیلوں کا کلچر فروغ پائے گا، سمر سپورٹس کیمپس میں حصہ لینے والے بچوں کو ماہر کوچز کی زیر نگرانی کھیلوں کی بہترین تربیت دی جائے گی، سمر کیمپ کا انعقاد بچوں کو گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے کھیل کو بہتر کرنے اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، وہ ماہر کوچز کی زیر نگرانی کھیلوں کی تکنیک سیکھیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپ کے شرکاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا، سمر سپورٹس کیمپس گراس روٹ لیول سے نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کوسامنے لانے میں بہت مددگار ثابت ہوں گے۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمدکلیم، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹرز ظہور احمد اور عطاء الرحمن ودیگر نے شرکت کی ہے۔

لاہور:31مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/انٹرنیشنل ڈیسک) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کے زیر اہتمام نیشنز کپ 31 مئی تا 9 جون پولین...
31/05/2024

لاہور:31مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/انٹرنیشنل ڈیسک) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کے زیر اہتمام نیشنز کپ 31 مئی تا 9 جون پولینڈ میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان اور ملائشیا کے مابین میچ 4-4 گول سے برابر رہا۔
پاکستان کی جانب سے پہلا فیلڈ گول 32ویں منٹ میں عبدالرحمان، دوسرا گول 43 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ سفیان خان ،تیسرا فیلڈ گول 52ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد جبکہ چوتھا گول کھیل کے آخری لمحوں میں پینلٹی اسٹروک کے ذریعہ ابوبکر محمود نے سکور کیا۔ ملائشیا کی جانب سے پہلے ہاف میں فطری ساری، ابوبکر کمال اور فیض ساری نے جبکہ دوسرے ہاف میں ملائشیا کی جانب سے واحد گول فطری ساری نے سکور کیا یوں پاکستان اور ملائشیا کے مابین کھیلا گیا میچ 4-4 گول سے برابر رہا۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر 9 ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پولینڈ، جنوبی کوریا، اسٹریا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، فرانس، ملائشیا، کینیڈا شامل ہیں۔پاکستان اپنا دوسرا میچ 2 جون کو کینیڈا جبکہ آخری میچ 5 جون کو فرانس کے خلاف کھیلے گا۔

ایف آئی ایچ نیشنز کپ پولینڈ: پاکستان اور ملائشیا کے مابین میچ چار گول سے ڈراء ہوگیا لاہور:31مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/انٹرنیشنل ڈیسک) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کے زیر اہت....

ابوظہبی:29مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) ایشین یونین (جےجےاےیو) اور جوجٹسو فیڈریشن (PJJF) نے پاکستان میں جوجٹسو اسپورٹ اور اسپو...
29/05/2024

ابوظہبی:29مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) ایشین یونین (جےجےاےیو) اور جوجٹسو فیڈریشن (PJJF) نے پاکستان میں جوجٹسو اسپورٹ اور اسپورٹس کی ایجوکیشن کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر مل کر کام کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب ابوظہبی میں منعقد ہوئی جس میں جوجٹسو ایشین یونین (جےجےاےیو) کے صدر H.E عبدالمنعم الہاشمی، سیکرٹری جنرل JJAU فہد الشمسی اور دیگر کھیلوں کے رہنما موجود تھے۔

صدر جوجٹسو ایشیا یونین سید منیم الہاشمی نے یقین دلایا کہ جے جے اے یو جوجٹسو سپورٹ اور سپورٹس کی تعلیم کو فروغ دینے اور ترقی دینے کے ساتھ ساتھ جوجٹسو، ٹیکنیکل عملے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرے گا، جو PJJF کے ممبر ہیں۔

جوجٹسو ایشیا یونین کے سیکرٹری جنرل فہد الشمسی نے کہا کہ ابوظہبی جوجٹسو اسپورٹ کے مقابلوں کا مرکز بن گیا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ ان کی یونین نے کھیل کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ایشیائی ممالک اور خاص طور پر پاکستان کے ساتھ کام کیا ہے۔

معاہدے کے تحت، جوجٹسو ایشیایونین پاکستان میں جوجٹسو کھیلوں کی ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کر کے کوچز کے ساتھ ساتھ ریفریز کو ان کی مہارتوں میں اضافے کے لیے مدد فراہم کرے گی۔

پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طارق علی نے کہا کہ جوجٹسو ایشیا یونین کے ساتھ معاہدہ بہت اہم ہے اور اس سے پاکستان میں جوجٹسو کے کھیل کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔
ان کا خیال ہے کہ اس معاہدے کی روشنی میں جوجٹسو کھیل کی ترقی اور خاص طور پر PJJF کے ہر نوجوان ممبر کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے پورے پاکستان میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے اپنی نوعیت کے پہلے ایم او یو پر دستخط کرنے پر کھیل ایشیا یونین کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان میں کھیلوں اور کھیلوں کے حلقوں کے حکام نے بھی اس معاہدے کو سراہا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اس طرح کے دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

لاھور:28مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بارش کے باع...
28/05/2024

لاھور:28مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بارش کے باعث آج کاؤنٹی گراؤنڈ، چیمسفرڈ کے انڈور ایریا میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

لاہور:28مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے)  ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیر اہتمام سمر گیمز 2024کا افتتاح کرد...
28/05/2024

لاہور:28مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیر اہتمام سمر گیمز 2024کا افتتاح کردیا گیا، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سمر گیمز 2024 کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے والی بال کھیل کر گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں پنجاب کے تمام ڈویژن کی والی بال ٹیمیں شریک تھیں، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمر گیمز 2024کے ایونٹس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کھیلتا پنجاب کے تحت منعقد کیا جارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہمیشہ سپورٹس کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کی ہے،پنک گیمز کی اوپننگ اور اختتامی تقریب میں شریک ہوئیں، 2ارب روپے کے انڈوومنٹ فنڈ کو کھلاڑیوں کی عالمی سطح کے مقابلوں کی تیاری کیلئے خرچ کریں گے،انڈوومنٹ فنڈ کامنافع پلیئرز ڈویلپمنٹ پر خرچ کیا جائے گا، انڈوومنٹ فنڈ کا فائدہ کھلاڑیوں کو ہوگا،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں دس نئی ای لائبریریز بنانے جارہے ہیں، سپورٹس منصوبوں کے ساتھ پرانے سپورٹس سہولیات کو بحال کررہے ہیں،سپورٹس پنجاب حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جتنے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے فنڈ مانگے وہ مہیا کئے گئے ہیں،کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے مشن پر کام کررہے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس ایونٹ منعقد کروانے کا بنیادی مقصد ٹیلنٹ ہنٹ ہے،ایونٹ کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کو 70 ہزارروپے ہرماہ وظیفہ دیا جائے گا،کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے انٹرنیشنل کوچز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب کا تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف کروایا گیا، ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختراور ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کو سوینئر پیش کیا، اس موقع پرڈائریکٹریوتھ افیئرز رانا ندیم انجم،پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران، ڈپٹی ڈائریکٹرز ظہور احمد، عطاء الرحمن ودیگر بھی موجود تھے۔
افتتاحی روز پہلے میچ میں لاہور ڈویژن نے سرگودھا ڈویژن 3-0سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں ساہیوال ڈویژن نے راولپنڈی ڈویژن کو3-0سے ہرادیا ہے۔

راولپنڈی: 25 مئی 24ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) پنجاب انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی 18 رکنی راولپنڈی ڈویژن ہاکی ...
25/05/2024

راولپنڈی: 25 مئی 24ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) پنجاب انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی 18 رکنی راولپنڈی ڈویژن ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
4 جون تا 7 جون 2024ء کھیلی جانیوالی پنجاب انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی راولپنڈی ڈویژن ہاکی ٹیم کا ایک روزہ ٹرائلز کے بعد اعلان کر دیا گیا ۔
جو کھلاڑی راولپنڈی ڈویژن ہاکی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ان میں
فیضان احمد ، حسیب مصطفی ، محمد احتشام ، مبشر شبیر ، محمد حماد ، محمد فہد ، محمد سمیع ، راجہ وجاہت ، ملک آفاق ، حمزہ افتخار ، ریحان صادق ، شہریار ، ذوالقرنین ، تیمور ، احمد علی رضا ، سیف ، ذیشان نواز اور حارث بیگ شامل ہیں۔
محمد یٰسین کی سربراہی میں احسان اللّہ انٹرنیشنل اور افتخار احمد انٹرنیشنل پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی راولپنڈی ڈویژن ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔
زین العابدین، شاہزیب اور طارق حسین بھی سلیکشن کمیٹی کی معاونت کے لئے موجود تھے

راولپنڈی: 24 مئی 24ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) پنجاب انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی راولپنڈی ڈویژن ہاکی ٹیم کے ا...
24/05/2024

راولپنڈی: 24 مئی 24ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) پنجاب انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی راولپنڈی ڈویژن ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے اوپن ٹرائلز مورخہ 25 مئی 2024 بروز ہفتہ سہہ پہر 3 بجے شہناز شیخ اولمپئن ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہونگے۔
سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین کے مطابق پنجاب انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کے لئے راولپنڈی ڈویژن ہاکی ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وہ کھلاڑی جن کا مستقل پتہ راولپنڈی ڈویژن میں شامل اضلاع کا ہو ان ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہونگے۔
راولپنڈی ڈویژن ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے اوپن ٹرائلز سہہ پہر 3 بجے شہناز شیخ اولمپئن ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہونگے۔ ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اپنی اصل شناختی دستاویز ہمراہ لائیں

بنوں:23مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلی ہاؤس میں سلطان ازلان شاہ ہاکی...
23/05/2024

بنوں:23مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلی ہاؤس میں سلطان ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر اعلی کارکردگی کی بنیاد پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے قومی کھلاڑی صفیان کو 20 لاکھ روپے انعام کا چیک حوالے کیا۔صفیان کا تعلق بنوں سے ہے جنھوں نے پوری ٹورنامنٹ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی کے مشیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اعلی نے قومی کھلاڑی کو داد دی اور کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے با صلاحیت کھلاڑیوں کی ہرلحاظ سے حوالہ افزائی کرے گی اور ملک وقوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔

ڈربی:23 مئی 2024:(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیمیں آج ڈربی میں پہلے ون ڈے میں مدمقابل ۔ تین میچ...
23/05/2024

ڈربی:23 مئی 2024:(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیمیں آج ڈربی میں پہلے ون ڈے میں مدمقابل ۔ تین میچوں کی یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین ٹیمیں آج ( جمعرات) ڈربی میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں مدمقابل ہونگی۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 26 مئی کو ٹاؤنٹن اور تیسرا میچ 29 مئی کو چیمسفرڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہے اور یہ پاکستان کی آٹھویں اور آخری سیریز ہے۔ پاکستان اس وقت دس ٹیموں پر مشتمل ویمنز چیمپئن شپ میں 16 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس چیمپئن شپ کی ٹاپ پانچ ٹیمیں، میزبان بھارت کے ساتھ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

اس سے قبل اس دورے میں دونوں ٹیموں نے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی سیریز کھیلی تھی جو میزبان ٹیم نے تین صفرسے جیتی تھی۔
پاکستان ٹیم کی اوپنر سدرہ امین کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ہمارے حق میں نہ ہونے کے باوجود ہم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پوری طرح فوکس اور بے تاب ہیں۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر یقین ہے اور ون ڈے سیریز میں اپنے پلان کو اچھی طرح سے عملی جامہ پہنانے پر مرکوز ہیں۔ ٹیم اسپرٹ بلند ہے اور ہم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچز کو مثبت انداز میں ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان اسکواڈ:
ندا ڈار (کپتان ) عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا ۔ گل فیروزہ ، منیبہ علی (وکٹ کیپر ) نجیہہ علوی (وکٹ کیپر ) نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبٰی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

انگلینڈ سکواڈ: ہیدر نائٹ (کپتان )، ایلس کیپسی، ایمی جونز، چارلی ڈین، ڈینیئل وائٹ، کیٹ کراس، لارین بیل، لارین فائلر، مایا باؤچیئر، نیٹ سیور برنٹ، سارہ گلین، سوفی ایکلسٹن اور ٹیمی بیماؤنٹ

ون ڈے سیریز کا شیڈول:
23 مئی - پہلا ون ڈے، ڈربی (مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ) ۔
26 مئی - دوسرا ون ڈے، ٹاؤنٹن (مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے)
29 مئی - تیسرا ون ڈے، چیمسفرڈ ( مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے)۔

لاہور:15مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) سی ایم پنجاب میڈم Maryam Nawaz Sharif  کی صوبائی وزیر پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کے ہمرا...
15/05/2024

لاہور:15مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) سی ایم پنجاب میڈم Maryam Nawaz Sharif کی صوبائی وزیر پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کے ہمراہ اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ سالانہ بین الاقوامی میچز میں سلور ٹائٹل جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات۔
سی ایم پنجاب کی طرف سے پاکستان ہاکی ٹیم میں 3 کروڑ کے چیک تقسیم کئے گئے۔
سی ایم پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر ملک فیصل کھوکھر کی انتھک محنت اور پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو سہرایا گیا۔
Govt of Punjab Chief Minister Punjab's Updates Faisal Ayub Khokhar Maryam Nawaz Sharif DGPR Punjab Pakistan Hockey Federation

لاہور:12مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے 20 لاکھ روپے...
12/05/2024

لاہور:12مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے 20 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا. قومی ہاکی ٹیم کی 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا میں شاندار کارکردگی رہی، قومی کھیل کی ترویج و ترقی اور حوصلہ افزائی کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے، فیصل ایوب کھوکھر صوبائی وزیر کھیل پنجاب
اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا میں پاکستان ہاکی ٹیم نے سلور میڈل جیت لیا، 13 سال بعد اس ایونٹ کا فائینل کھیلنے والی پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا. صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 20 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا. صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن شہلا رضا اور سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے انکا شکریہ ادا کیا ہے.

صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کیجانب سے قومی ہاکی کھلاڑیوں کے لئے 20 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان لاہور:12مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ...

کراچی:12مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے سلطان اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی اور سلور میڈل حاصل کر...
12/05/2024

کراچی:12مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے سلطان اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی اور سلور میڈل حاصل کرنے پر میئر کراچی و صدر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن مرتضی وہاب کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کو اٹھارہ لاکھ روپے (فی کھلاڑی ایک لاکھ روپے) کیش انعام کا اعلان کردیا گیا۔صدر پی ایچ ایف شہلا رضا اور سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کی جانب سے مرتضی وہاب کا شکریہ ادا کیا گیا

30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور سلور میڈل حاصل کرنے پر صدر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن و میئر کراچی مرتضی وہاب نے قومی ہاکی ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر پی ایچ ایف شہیلا رضا اور سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین سے ٹیلیفونک رابطہ پر انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مبارکباد دیتے ہوئے فی کھلاڑی ایک لاکھ روہے کیش دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے ایونٹ میں 2011 کے بعد فائینل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جس پر تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے بھرپور کام کرینگے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقدہ خصوصی تقریب میں فی کھلاڑی ایک لاکھ روپے 18 کھلاڑیوں میں تقسیم کیئے جائینگے۔ صدر پی ایچ ایف شہلا رضا اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے میئر کراچی مرتضی وہاب کا قومی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

Address

London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Players.Pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Players.Pk:

Videos

Share

PLAYERS.PK

http://players.pk

  • 457Games

    457Games

    92 the larches, Palmers Green