11NewsHD

11NewsHD ہر خبر سے رکھے باخبر ھرخبرسےرکھےباخبر
مثبت صحا فت کی طرف ایک مثبت قدم
(2)

بریکنگ نیوز !!!🥰ملتان سلطان  کی  اسسٹنٹ بولنگ کوچ ہارڈلی نے کہا ہے کہ میں بھی رمضان کے احترام میں روزہ رکھ رہی ہوں ماشاء...
17/03/2024

بریکنگ نیوز !!!🥰
ملتان سلطان کی اسسٹنٹ بولنگ کوچ ہارڈلی نے کہا ہے کہ میں بھی رمضان کے احترام میں روزہ رکھ رہی ہوں ماشاءاللہ 👌❤️🥰🥰

جنون 💔🥰💐    
14/02/2024

جنون 💔

🥰💐














02/06/2023

میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم اللّٰہ کے آخری نبی اور رسول ہیں❤️❤️❤️🌹🌹🌹
جمعہ مبارک

19/05/2023
23/12/2022
🚦الرٹ  وارننگ 🚦شہر لاہور گوجرانوالہ گجرات سیالکوٹ جہلم سے روالپنڈی اور گردو نواح والے اپنے گھر، دفتر، سڑکوں اور بازاروں ...
18/09/2022

🚦الرٹ وارننگ 🚦
شہر لاہور گوجرانوالہ گجرات سیالکوٹ جہلم سے روالپنڈی اور گردو نواح والے اپنے گھر، دفتر، سڑکوں اور بازاروں میں زیادہ محتاط رہیں

اندرون سندھ سے بہت سے سخت گیر جرائم پیشہ ڈاکو گینگ اندرون سندھ میں سیلاب کی وجہ سے پنجاب میں داخل ہو کر آباد ہو چکے ہیں۔

یہ مرد بھاری ہتھیاروں سے لیس خطرناک ہیں اور ان کی خواتین ساتھی بھی ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر مسلح ڈاکو خطرناک اغوا کار اور قاتل ہیں۔

خاص طور پر رات کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور الگ تھلگ راستے اور خالی سڑکیں نہ لیں۔

اپنے گھروں کے دروازے لاک رکھیں باہر گیٹ پر آۓ آدمی کے لیے اس وقت تک گیٹ نہ کھولیں جب تک اس کی شناخت نہ ہو جاۓ۔ مانگنے والوں کو اپنے گیٹ سے دور رہنے کی ھدایت کریں۔ کیونکہ درجنوں گھروں میں چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں.

برائے مہربانی اضافی نقدی، مہنگے سیل فون ساتھ نہ رکھیں اور زیورات نہ پہنیں

براہ کرم ڈرائیونگ کے دوران یا پارکنگ موڈ میں اپنے اردگرد کے ماحول سے ہوشیار رہیں۔

براہ کرم یاد رکھیں یہ سخت اندرون سندھ ڈاکو گینگز بے رحم ہیں اور مردوں، عورتوں یا بچوں کو اغوا کرنے یا گولی مارنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

خدا کے لیے اپنے بچوں کو نوکروں کے ساتھ دوستوں کے گھروں، مالز، بازاروں یا اسکولوں میں تنہا نہ بھیجیں
والدین اور سرپرستوں کو ہر وقت ساتھ دینا چاہیے
آپ کو اپنا اور اپنے پیاروں کا خود ہی خیال رکھنے کی ضرورت ہے، لہذا براہ کرم زیادہ محتاط اور چوکس رہیں۔

برائے مہربانی اس پیغام کو آگے بھیجیں اور اپنے تمام رابطوں کے ساتھ شئیر کریں۔

08/05/2022

کیا اپ کا ملٹی پل ویزا لگا ہوا ہے اگر نہیں تو جاگتے رہنا پھر نہ کہنا دیر ہوگئی
یہ جو ملک میں انارکی پھیل رہی ہے ۔
آج یہاں لڑائی
آج وہاں لڑائی
فلانی پارٹی کا جلسہ
فلانی پارٹی نے فلانے لوگوں کو مارا
اداروں کے خلاف نعرہ بازی
عدلیہ پہ وار
یہ سب انہی چالوں کا حصہ ہے جو
لیبیا
عراق
شام
تیونس
میں ہوا
اسی طرح عوام کو ایک خونی جتھے میں تبدیل کیا گیا اور جب عوام کا غم و غصہ انتہا کو پہنچا تو اس کو تصادم میں بدل دیا گیا ۔۔۔یہ
سی آئی اے
موساد
را
بلیک واٹر
کے لئے کرنا مشکل نہیں ہے اور افسوس ناک بات ہے کہ یہی ماڈل اب پاکستان پہ لاگو ہونے کو تیار ہے۔۔
پاکستان کی زرخیز زمین جو ہر قسم کی اجناس اور پھلوں سے مالا مال ہے ۔
گوادر پورٹ۔۔
ریکوڈیک کے سونے کے ذخائر ۔۔
بلوچستان اور سمندر میں تیل۔۔
یورینیم کے ذخائر۔۔
نکل کے ذخائر۔۔۔
لیتھیم کے ذخائر۔۔
اور پاکستان کی جوان ابادی کی شرح
عالمی طاقتوں کے لئے پاکستان پہ قبضہ کرنے کے لئے یہی جواز کافی ہیں ۔۔
اسلئے برائے مہربانی محب وطن پاکستانی بنیں۔۔۔
سب سے پہلے تو یاد رکھیں کہ جب بھی ملک میں آفت آئے گی یا حملہ ہو گا تو سیاستدان ملک چھوڑ کے باہر بھاگ جائیں گے ۔۔ ملک میں جو 230 خاندان ہیں جن کے بچوں کے پاس 5 سال کے ملٹیپل ویزہ لگے ہیں وہ بھی ملک سے نکل جائیں گے ۔۔
اب پیچھے بچیں گے میں آپ اور ہماری طرح کے
اپر مڈل کلاس
مڈل کلاس
لوئر مڈل کلاس
وہ لوگ جو غربت کی لکیر کے اوپر رہ رہے یا نیچے رہ رہے ہیں ۔۔
ہمیں فسادات کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔
خون ریزی ہو گی
ڈاکے پڑیں گے
عزتیں لٹیں گی
خوراک کی کمی ہو جائے گی
اب ہم نے کرنا کیا ہے؟؟؟

1-سب سے پہلے تو کسی بھی قسم کی انتشار کی پوسٹ نہ پھیلائیں
2 :یاد رکھیں میڈیا اس ففتھ جنریشن وار کا سب سی اہم ہتھیار ہے اسلئے کسی بھی خبر پہ اندھا دھند یقین نہ کریں۔۔۔نہ ہی آگے شئیر کریں ۔۔
3:کسی بھی جگہ انتشار کی کیفیت پیدا ہوتی دیکھیں تو کوشش کریں لوگوں کو سمجھائیں کہ سیاسی پارٹی کی خاطر محلہ دار , بازاری شراکتی تاجر , ہمسائیگی کے حقوق کو نظرانداز نہ کریں انکے حقوق زیادہ ہیں ۔
4: اداروں کے خلاف پوسٹ کریں مگر اتنی تنقید جتنی جائز ہے
5: ہم خود کو مسلمان کہتے ہیں ہمارا کم ازکم کم کوئی اخلاقی معیار تو ہونا چاہئے گفت وشنید میں 'تنقید میں اور کسی خبر کو بغیر تحقیق کے اگے پہنچانے میں
6-ہمیں اپنے سیکیورٹی اداروں پر تنقید سے گریز کرنا چاہئے اور ان کا مورال ڈاؤن کرنے والا کوئی کام نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہی ہماری سلامتی کے ضامن ہیں کل جو لوگ سیکیورٹی اداروں پر تنقید کرتے تھے اج تعریفیں کر رہے ہیں اور کل جو ان کی تعریفیں کر رہے تھے اج ان پر تنقید کر رہے ہیں ان لوگوں کے معیار کا اپ لوگوں کو اندازہ ہو ہی گیا ہوگا ہم کو سمجھدار ہو نے کی ضرورت ہے ۔
7: یاد رکھیں ہمارا ملک سلامت ہے تو ہم سلامت ہیں اسلئے ہمیں اس ملک کی سلامتی و بقاء کی جدوجہد کرنی ہے۔
تحریر از : سبیل الرحمٰن

1۔ ھم ٹیکس نہیں دیتے۔ حکومت کا گلا شکوہ پاکستانی عوام سے ***😭😭😭2۔ مجھے بتاؤ ٹول پلازہ پر ھم کیا دیتے ھیں۔ 3۔ مجھے بتاؤ ج...
31/03/2022

1۔ ھم ٹیکس نہیں دیتے۔ حکومت کا گلا شکوہ پاکستانی عوام سے ***
😭😭😭

2۔ مجھے بتاؤ ٹول پلازہ پر ھم کیا دیتے ھیں۔
3۔ مجھے بتاؤ جب شناختی کارڈ بنتا ھے اسکی فیس کا کیا نام ھے۔
4۔ مجھے بتاؤ جب پاسپورٹ بنتا ھے اس وقت جو پیسے لئیے جاتے اسے کیا کہتے ہیں ۔
5۔مجھے بتاؤ جب ھوٹل پرجو کھانا کھایا جاتا ھے وہ جو 16% لیا جاتا ھے اسکا کیا نام ھے۔
6۔مجھے بتاؤ جو بجلی کے بل میں لگ کر آتا ھے اسکا کیا نام ھے۔
7۔مجھے بتاؤ جو موبائل سیٹ پر لیا جاتا ھے اسکا کیا نام ھے۔
8۔مجھے بتاؤ جو فون کارڈ پر کٹوتی ھوتی ھے اسکا کیا نام ھے۔
9۔مجھے بتاؤ جو سوئی گیس کے بل پر لگ کر آتا ھے اسکا کیا نام ھے۔
10۔ مجھے بتاؤ جب ھم گاڑی لیتےہیں اس وقت جوٹیکس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
11۔ مجھے بتاؤ جب ھم پراپرٹی خریدتے اس وقت جو رقم لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
12 ۔مجھے بتاؤ جب ھم پراپرٹی سیل کرتے اس وقت جو ٹیکس ھو اسکا کیا نام ھے۔
13۔ مجھے بتاؤ جب ھم پٹرول گاڑی میں ڈلواتے اس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
14۔ مجھے بتاؤ جب ھم منرل واٹر۔ کوک۔ سپرائیٹ۔ پیپسی پیتے اس وقت جو آپ ھم سے لیتے اسکا کیا نام ھے۔
15۔ مجھے بتاؤ جب ھم سگریٹ لیتے اس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
16۔ مجھے بتاؤ جب ھم دوائی خریدتے اس وقت جو لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
17۔ مجھے بتاؤ جب ھم موٹر وے پر سفر کرتےاس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
18۔ مجھے بتاؤ جب ھم کپڑےاور جوتے خریدتے اس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
19۔ مجھے بتاؤ ھسپتال میں ایڈمٹ ھوتے وقت جو ھم فیس دیتے اسکا کیا نام ھے۔
20۔ مجھے بتاؤ جب ھم موٹر سائیکل اور سائیکل خریدتے اس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
21۔ مجھے بتاؤ جب ھم بچے کا برتھ سرٹیفکیٹ بنانے جاتے جو اس وقت لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
22۔ مجھے بتاؤ جب ھم ڈیتھ سرٹیفکیٹ بناتے وقت آپ کو کچھ روپے دیتے اسکا کیا نام ھے۔
23۔مجھے بتاؤ زمینوں کی رجسٹری پر جو آپ ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
24۔مجھے بتاؤ نہر کا پانی استعمال کرنے پر جو آپ ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
25۔ مجھے بتاؤ شہری علاقوں کا پانی استعمال کرنے پر جو آپ ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔۔
26۔ مجھے بتاؤ جب زمین دار اپنی فصل منڈی میں لے کر جاتا ھے وھاں جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
27۔مجھے بتاؤ جو سالانہ فیس آپ شہروں میں گھروں پر لیتے ھاوس ٹیکس کے نام پر اسکا کیا نام ھے۔
28۔ مجھے بتاؤ جو ٹیلی ویژن کی ماھانہ فیس بجلی کے بلوں پر لگ کے آتی ھے اسکا کیا نام ھے
29۔ مجھے بتاؤ سرکاری اسکولوں کی جو بچے فیس دیتے اسکا کیا نام ھے۔
30۔ مجھے بتاؤ بچے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جو فیس دیتے ہیں اسکا کیا نام ھے۔
31۔ مجھے بتاؤ گاڑیوں کو سالانہ ٹوکن لگتے ھیں۔ اسکا کیا نام ھے۔
32۔ مجھے بتاؤ اسحلہ کے لائیسنس کی رینیول پر آپ جو سالانہ لیتے اسکا کیا نام ھے۔
33۔ مجھے بتاؤ ڈرائیونگ لائسنس بناتے وقت اور اسکی رینیول کرتے وقت جو آپ فیس لیتےھو اسکا کیا نام ھے۔
34۔ مجھے بتاؤ جو تم انٹر نیٹ پر کٹوتی کرتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
35۔ مجھے بتاؤ ھر سرکاری محکمے سے جو بھی عوام نے لائیسنس یا این او سی لینا ھوتا ھے اسکی جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
36۔ مجھے بتاؤ یہ نیلم سرچارج بجلی کے بلوں میں لگ کر آتا ھے اسکا کیا نام ھے۔
37۔ مجھے بتاؤ نکاح نامہ رجسٹر کروانے کی جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
38۔ مجھے بتاؤ بچوں کا ب فارم بنانے کی جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
39۔ مجھے بتاؤ ھر چیز پر جو جی ایس ٹی لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
40۔ مجھے بتاؤ بارڈر ایریا سے درخت کاٹنے اور مالک کی اپنی زمین سے مٹی یا ریت نکالنے کی جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
41۔ مجھے بتاؤ کسی بھی عدالت میں دعوی دائر کرنے سے پہلے جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
42۔ مجھے بتاؤ بجلی اور گیس کا میٹر لگانے سے پہلے جو سرکاری لوازمات لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
43۔ مجھے بتاؤ ملازمین کی تنخواہوں پر جو کٹوتی ھوتی ھے اسکا کیا نام ھے۔
44۔ مجھے بتاؤ بلڈنگ کا نقشہ پاس کروانے کے لئیے جو سرکاری فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
45۔ مجھے بتاؤ پانی کے بل پر جو ٹیکس لگ کر آتا ھے۔ اسکا کیا نام ھے۔
جناب بابر اعوان صاحب ٹی وی کے ایک چینل پر کہہ رھے تھے کہ عوام ٹیکس نہیں دیتی۔ اگر عوام ٹیکس نہیں دیتی تو پھر مجھے بتاؤ یہ کیا ھے جو ھم آج تک دیتے آ رھے ھیں۔ عوام سے رسیدیں مانگنے کی بجائے یہ جو آپ عوام سے لیتےانکا حساب ایک دن کا ایمانداری سے دے دیں یہ کدھر جاتا ھے۔ بہت سارے ٹیکس ایسے ھیں جو عوام سے وصول کئیے جاتے ھیں۔ لیکن شاید عوام کو اور مجھے بھی معلوم نہیں انکا کیا نام ھے۔
(ظلم کے نظام کے مارے پاکستانی )

ٹائیر پھٹنے سے ایکسیڈینٹ ہوجاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ڈرائیور کی غلطی نہیں تھی بس تقدیر کا معاملہ تھا .میں نے کل اپنے پڑوسی ...
20/12/2021

ٹائیر پھٹنے سے ایکسیڈینٹ ہوجاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ڈرائیور کی غلطی نہیں تھی بس تقدیر کا معاملہ تھا .
میں نے کل اپنے پڑوسی ڈرائیور سے پوچھا، "ٹائر فیکٹری سے تیار ہونے کے بعد کتنے سالوں تک محفوظ رہتا ہے"؟
اس نے مجھے مریخ سے آئے کسی اجنبی کی مانند حیرت سے دیکھا، اور ایک اظہارِ خوف کی کیفیت میں پوچها، "ٹائر کبھی غیر محفوظ بهی ہوتا ہے"؟
ابھی تک وہ پیشہ ورانہ طور پر آٹھ سال سے گاڑی چلا رہا ہے۔ مگر یہ نہیں ‌جانتا تها کہ ہر ٹائر کی ایک ختم ہونے والی تاریخ ہے جس کے بعد اسے تبدیل کیا جانا ضروری ہے۔ کیونکہ اس کے بعد ٹائر کے پهٹنے کا شدید اندیشہ ہوتا ہے جو دورانِ سفر‌ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
*یاد رکهیں بناوٹ کی تاریخ سے کسی بهی ٹائر کی محفوظ زندگی چھ سال تک ہوتی ہے۔* اب آپ سوچیں گے ٹائر تیار ہونے کی تاریخ کس طرح جان سکتے ہیں؟
یہ ہر ٹائر پر چار ہندسوں کے طور پر لکھی ہوتی ہے۔ پہلے دو ہندسے تیاری کے ہفتے کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ آخری دو تیاری کا سال بتاتے ہیں۔ یہ چار ہندسے ٹائر پر الگ لکهے ہوتے ہیں، ان کے ساتھ حروف تہجی شامل نہیں کیے جاتے۔ یاد رہے کچھ کمپنیاں چار ہندسوں سے پہلے اور بعد میں سٹار کا نشان (*) بهی بناتی ہیں۔
*مثال کے طور پر‌* اگر یہ چار ہندسے 4314 ہیں تو ان کا مطلب ہے کہ ٹائر سال 2014 کے 43 ویں ہفتہ یعنی ( نومبر کے تیسرے ہفتے) میں تیار کیا گیا تھا۔ یعنی‌اس ٹائر کی محفوظ میعاد 2020 کے 43 ویں ہفتہ میں ختم ہو جائے گی۔ لہذا آپ کو اس تاریخ کے بعد ٹائر بدلنا ہوگا۔
کچھ کمپنیوں کے ٹائر پر تیاری کی تاریخ نہیں بتائی جاتی۔ یہ ایک سنگین جرم ہے مگر چین کے کچھ برانڈز میں عام ہے۔ مینوفیکچرنگ کی تاریخ دیکهے بغیر ٹائر خریدنا ایسا ہی ہے جیسے مدت میعاد دیکهے بغیر ادویات کا استعمال‌ کرنا۔ مگر میرا خیال ہے کہ یہ اس سے بھی بدتر ہے۔ کیونکہ خراب ادویات تو صرف آپ کو تکلیف پہنچا سکتی ہیں۔ جبکہ ٹائر کا پهٹنا گاڑی کے تمام مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالتا ہے۔
*نوٹ:* اب جب آپ یہ جان چکے ہیں تو تهوڑی سی تکلیف کریں، اپنی‌ گاڑی کے پاس جائیں، اور جهک کر اپنے ٹائر کی تیاری کی تاریخ کو چیک کریں، اور اس کے بعد سے 6 سال تک کی مدت میعاد یاد رکهیں، تاکہ آپ اور آپ کے پیارے ہر سفر میں محفوظ ہوں۔

20/12/2021

‏پاکستان میں جتنی اچھی کوالٹی کا نمک پایا جاتا ہے اس سے زیادہ اچھی کوالٹی کے نمک حرام پاۓ جاتے ہیں

‏*اپنے اندر کی ہوا نکال دیں خوش رہیں گے*ایک سکول بس تفریحی دورے پر جاتے ہوئے راستے میں ایک سرنگ میں پھنس گئیسرنگ کے دہان...
30/11/2021

‏*اپنے اندر کی ہوا نکال دیں خوش رہیں گے*

ایک سکول بس تفریحی دورے پر جاتے ہوئے راستے میں ایک سرنگ میں پھنس گئی

سرنگ کے دہانے پر پانچ میٹر اونچائی لکھی تھی

ڈرائیور نے نہیں روکا کیونکہ بس کی اونچائی بھی پانچ میٹر تھی

بس سرنگ کی چھت سے رگڑ کر درمیان میں پھنس گئی‏جس سے بچے خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے

بس ڈرائیور کہنے لگا
ہر سال میں بغیر کسی پریشانی کے سرنگ عبور کرتا ہوں، مگر اب کیا ہوا؟

ایک آدمی نے بس کو کھینچنے کے لیے ایک مضبوط کرین لانے کا مشورہ دیا
کچھ نے سرنگ کی چھت کھود کر توڑنے کا مشورہ دیا

ان مختلف تجاویز کے درمیان ایک بچہ👇‏
بس سے اترا اور کہا:

میرے پاس حل ہے!

اس نے کہا:
ایک ٹیچر نےہمیں سبق دیا تھا کہ
ہمیں اپنے اندر سے غرور، تکبر، نفرت، خود غرضی اور لالچ کو نکال دینا چاہیے جن کی وجہ سے ہم لوگوں کے سامنے پھولے ہوئے ہوتے ہیں

اگر ہم ان الفاظ کو بس پر لگا دیں اور اس کے ٹائروں سے تھوڑی سی ہوا 👇‏
نکال دیں تو وہ سرنگ کی چھت سے نیچے آجائےگی اور ہم بحفاظت گزر جائیں گے

بچے کےمشورے کے مطابق بس کے ٹائروں سے ہوا کا دباؤ کم کیا گیا تو بس سرنگ کی چھت کی سطح سے نیچے گزر گئی اور سب بحفاظت سرنگ سےباہر نکل آئے

*ہمارے مسائل ہم میں ہیں*
*ہمارےدشمنوں کی طاقت میں نہیں*

اس لئیے
👇‏اگر ہم اپنے اندر سے غرور اور باطل کی ہوا نکال دیں گے تو دنیا کی اس سرنگ میں سے ہمارا گزر بآسانی ہوجائے گا
بس اپنے اندر سے غرور وتکبر، انا اورخودغرضی کی ہوا نکال دیں معاشرہ اچھا ہو جائے گا۔
رشتے بچ جائیں گے۔۔

24/11/2021

22 نومبر 2021 ،تصویر کا ذریعہANI انڈین صدر رام ناتھ کووند نے پیر کو انڈین فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو فروری 2019 میں ’پاکستانی فضائیہ کے ایف 16 طیارے کو مار گرانے پر....

07/11/2021

*پٹرول۔*

*آپ کے پاس پٹرول تو نہیں مگر گنے کی پیداوار میں پوری دنیا میں آپ کا پانچواں نمبر ہے. کیا آپ سستی چینی حاصل کر پا رہے ہیں.*
*Absolutely Not*

*آپ کے پاس پٹرول تو نہیں مگر گندم کی کاشت میں آپ کا آٹھواں نمبر ہے. کیا آپ کو سستی روٹی دستیاب ہے.*
*Absolutely Not*

*آپ کے پاس پٹرول تو نہیں مگر چاول کی پیداوار میں آپ دسویں نمبر پر ہیں.*
*تو کیا عام شہری با آسانی اچھا چاول خرید سکتا ہے.*
*Absolutely Not*

*آپ کے پاس تیل تو نہیں مگر کپاس کی پیداوار میں آپ کا چوتھا بڑا ملک ہے.*
*تو کیا ہر شہری با آسانی تن ڈھاپنے کا کپڑا خرید سکتا ہے*
*Absolutely Not*

*اگر تیل دریافت ہوا بھی تو وہ سرمایہ داروں، جاگیرداروں، وڈیروں، زرداریوں، چوھدریوں، سومروں، ملکوں، نیازیوں, خانوں، ن لیگیوں گیلانیوں، چٹھوں اور خلائی مخلوق والی اشرافیہ پے مشتمل 60 ,70 خاندانوں کی چمکتی ہوئی قسمت کو مزید چمکائے گا۔*

*جب کہ آپ تب بھی اپنی قسمت و نصیب کے نچوڑے تیل کو دیکھ کر ٹھنڈی آہیں بھرتے رہیں گے*
*Absolutely Right*

*دنیا کے ممالک تیل سے نہیں بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ترقی کرتے ہیں*
*عوام دریافتوں سے نہیں عدل و انصاف سے خوش حال ہوتے ہیں.*

*اس لیئے تھوڑا نہیں پورا سوچیئے۔۔۔۔۔ !!!*

*کرپٹ نظام کے خلاف شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں*

03/10/2021

مسقط: عمان کے ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ‘شاہین’ نے تباہی مچا رکھی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث عمانی ساحلی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، سوش....

*مرد ھوّس کا پجاری**جب عورت مرتی ھے اس کا جنازہ مرد اٹھاتا ھے۔ اس کو لحد میں یہی مرد اتارتا ھے**پیدائش پر یہی مرد اس کے ...
03/10/2021

*مرد ھوّس کا پجاری*

*جب عورت مرتی ھے اس کا جنازہ مرد اٹھاتا ھے۔ اس کو لحد میں یہی مرد اتارتا ھے*
*پیدائش پر یہی مرد اس کے کان میں اذان دیتا ھے۔*
*باپ کے روپ میں سینے سے لگاتا ھے بھائی کے روپ میں تحفظ فراہم کرتا ھے اور شوہر کے روپ میں محبت دیتا ھے۔*
*اور بیٹے کی صورت میں اس کے قدموں میں اپنے لیے جنت تلاش کرتا ھے*
*واقعی بہت ھوس کی نگاہ سے دیکھتا ھے*
*ھوس بڑھتے بڑھتے ماں حاجرہ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے صفا و مروہ کے درمیان سعی تک لے جاتی ھے*
*اسی عورت کی پکار پر سندھ آپہنچتا ھے*
*اسی عورت کی خاطر اندلس فتح کرتا ھے۔ اور اسی ھوس کی خاطر 80% مقتولین عورت کی عصمت کی حفاظت کی خاطر موت کی نیند سو جاتے ہیں۔ واقعی ''مرد ھوس کا پجاری ھے۔''*

*لیکن جب ھوا کی بیٹی کھلا بدن لیے، چست لباس پہنے باہر نکلتی ھے اور اسکو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتی ھے تو یہ واقعی ھوس کا پجاری بن جاتا ھے*
*اور کیوں نا ھو؟*

*کھلا گوشت تو آخر کتے بلیوں کے لیے ھی ھوتا ھے۔*

*جب عورت گھر سے باھر ھوس کے پجاریوں کا ایمان خراب کرنے نکلتی ھے۔ تو روکنے پر یہ آزاد خیال عورت مرد کو "تنگ نظر" اور "پتھر کے زمانہ کا" جیسے القابات سے نواز دیتی ھے کہ کھلے گوشت کی حفاظت نہیں کتوں بلوں کے منہ سینے چاہیے ھیں*

*ستر ہزار کا سیل فون ہاتھ میں لیکر تنگ شرٹ کے ساتھ پھٹی ھوئی جینز پہن کر ساڑھے چارہزار کا میک اپ چہرے پر لگا کر کھلے بالوں کو شانوں پر گرا کر انڈے کی شکل جیسا چشمہ لگا کر کھلے بال جب لڑکیاں گھر سے باہر نکل کر مرد کی ھوس بھری نظروں کی شکایت کریں تو انکو توپ کے آگے باندھ کر اڑادینا چاہئیے جو سیدھا یورپ و امریکہ میں جاگریں اور اپنے جیسی عورتوں کی حالت_زار دیکھیں جنکی عزت صرف بستر کی حد تک محدود ھے*

*"سنبھال اے بنت حوا اپنے شوخ مزاج کو*

*ھم نے سرِبازار حسن کو نیلام ھوتے دیکھا ھے"*

*مرد*

*میں نے مرد کی بے بسی تب محسوس کی جب میرے والد کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انھیں صحت یاب ہونے سے زیادہ اس بات کی فکر لاحق تھی کہ جو کچھ انھوں نے اپنے بچوں کے لئے بچایا تھا وہ ان کی بیماری پر خرچ ہورہا ھے اور ان کے بعد ھمارا کیا ھوگا؟ میں نے مرد کی قربانی تب دیکھی جب ایک بازارعید کی شاپنگ کرنے گئی اور ایک فیملی کو دیکھا جن کے ھاتھوں میں شاپنگ بیگز کا ڈھیر تھا اور بیوی شوہر سے کہہ رھی تھی کہ میری اور بچوں کی خریداری پوری ھوگئی آپ نے کرتا خرید لیا آپ کوئی نئی چپل بھی خرید لیں جس پر جواب آیا ضرورت ہی نہیں پچھلے سال والی کونسی روز پہنی ھے جو خراب ھوگئی ھوگی، تم دیکھ لو اور کیا لینا ھے بعد میں اکیلے آکر اس رش میں کچھ نہیں لے پاؤں گی۔ ابھی میں ساتھ ھوں جو خریدنا ھے آج ھی خرید لو۔*
*میں نے مرد کا ایثار تب محسوس کیا جب وہ اپنی بیوی بچوں کے لئے کچھ لایا تو اپنی ماں اور بہن کے لئے بھی تحفہ لایا، میں نے مرد کا تحفظ تب دیکھا جب سڑک کراس کرتے وقت اس نے اپنے ساتھ چلنے والی فیملی کو اپنے پیچھے کرتے ہوئے خود کو ٹریفک کے سامنے رکھا۔ میں نے مرد کا ضبط تب دیکھا جب اس کی جوان بیٹی گھر اجڑنے پر واپس لوٹی تو اس نے غم کو چھپاتے ھوئے بیٹی کو سینے سے لگایا اور کہا کہ ابھی میں زندہ ھوں لیکن اس کی کھنچتی ہوئے کنپٹیاں اور سرخ ھوتی ھوئی آنکھیں بتارھی تھیں کہ ڈھیر تو وہ بھی ھوچکا، رونا تو وہ بھی چاہتا ہے لیکن یہ جملہ کہ مرد کبھی روتا نہیں ھے اسے رونے نہیں دیگا۔*

30/09/2021

لندن: عدالت نے سارہ ایویراڈ کے قتل کا فیصلہ سنادیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ ایویراڈ کے قاتل پولیس افسر وین کوزنز کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے، کیس کی سماعت کرنے ...

30/09/2021

پنجاب میں کم ویکسی نیشن شرح کے حامل اضلاع میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ لاک ڈاون کا اطلاق یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک راولپنڈی کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہو گا۔ مارکیٹ ...

30/09/2021

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی لہر عارضی ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام کی رفتار تیز ہونے سے اشیائے خورونوش ک....

30/09/2021

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کا ٹیکس جمع کرنے والا سافٹ ویئربیٹھ گیا ، سافٹ ویئر بیٹھنے کے باعث انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کاامکان ہے۔ ت....

29/09/2021

اسلام آباد:حکومت نے ماہ اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، ...

18/09/2021
مقام عبرت!!!!پہلی بار زندگی میں دیکھا ہے کسی لاش کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔۔۔ سوچنے کا مقام ہے کئی ہزار خاندانوں کو دھوک...
30/08/2021

مقام عبرت!!!!

پہلی بار زندگی میں دیکھا ہے کسی لاش کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔۔۔ سوچنے کا مقام ہے

کئی ہزار خاندانوں کو دھوکہ دینے والا، اربوں روپے کا فراڈ کرنے والا، لوگوں کے پیسے غبن کرنے والا، ایڈن ہاوسنگ سکیم کا مالک ڈاکٹر امجد آج خالی ہاتھ دنیا سے رخصت ہوگیا۔
ڈاکٹر امجد کے جنازے پر بھی لوگوں نے احتجاج کیا، کیا فائدہ ایسی دولت کا جس سے کل کو آپ کے جنازے پر بھی لوگ یہ کہیں اس نے میرا یہ حق کھایا تھا اور مجھے چاہیے۔۔۔
یہ تصویر ہمارے علاقے اور ان تمام فراڈیوں کے لیے پیغام ہے کہ جتنا مرضی لوٹ لو جانا خالی ہاتھ ہی ہے۔
جیتے جی حیا اور اللہ کا خوف وہ بھی فراڈیوں کو ناممکن سی بات ہے۔۔

Address

London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 11NewsHD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 11NewsHD:

Videos

Share

Category

  • 457Games

    457Games

    92 the larches, Palmers Green