13/01/2025
سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں بیرون ملک میں مقیم پاکستانی کی شادی میں دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی نچھاور کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے گاؤں بکھڑے والی کے رہائشی عمران کی بارات نکلی تو دولہے کے اسپین اور کینیڈا سے آئے بھائیوں نے نوٹ برسانے کی روایت کو ایک نیا انداز دے دیا۔