Muhammad Atif Obaid

Muhammad Atif Obaid وَتُعِزُّ مَنۡ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنۡ تَشَآءُ

✍🥀💛📿.🥀🍃💕🤍💕🌿✨️ 💛 🌷  💘
21/10/2024

✍🥀💛📿.

🥀🍃💕🤍💕🌿✨️
💛 🌷 💘










‎صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم ‎مجھے عشق ہے محمدﷺ سے
19/10/2024

‎صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم

‎مجھے عشق ہے محمدﷺ سے




دونوں امرود ایک ہی درخت کی ایک ہی شاخ پر لٹک رہے ہیں۔ ان میں سے ایک پہلے ہی پک چکا ہے، جبکہ دوسرے کو پکنے کے لیے مزید وق...
19/10/2024

دونوں امرود ایک ہی درخت کی ایک ہی شاخ پر لٹک رہے ہیں۔ ان میں سے ایک پہلے ہی پک چکا ہے، جبکہ دوسرے کو پکنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ قدرت ان امرودوں کے ذریعے ہمیں ایک اہم سبق دیتی ہے۔

جب ہم اپنے اردگرد دوسروں کو کامیاب ہوتا دیکھتے ہیں، جبکہ ہم ابھی کامیاب نہیں ہوئے، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ناکام ہیں۔ یہ صرف اس بات کی نشانی ہے کہ ہمارا وقت ابھی نہیں آیا۔
لہٰذا، ہمیں صبر کرنا چاہیے، انتظار کرنا چاہیے، اور مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ شاید ہم بھی اپنے پکنے کے مقام سے صرف چند دن دور ہوں۔

یاد رکھیں، ہمارا وقت بھی آئے گا، لیکن اس کے لیے صبر اور محنت کی ضرورت ہے۔

بہن کی شادی کو 6 سال ہو گئے ہیں میں کبھی اس کے گھر نہیں گیا عید شب رات کبھی بھی  ابو یا امی جاتے ہیں میری بیوی ایک دن مج...
17/10/2024

بہن کی شادی کو 6 سال ہو گئے ہیں
میں کبھی اس کے گھر نہیں گیا عید شب رات کبھی بھی ابو یا امی جاتے ہیں
میری بیوی ایک دن مجھے کہنے لگی
آپ کی بہن جب بھی آتی ہے
اس کے بچے گھر کا حال بگاڑ کر رکھ دیتے ہیں
خرچ ڈبل ہو جاتا ہے
اور تمہاری ماں
ہم۔سے چھپ چھپا کر کبھی اس کو صابن کی پیٹی دیتی ہے کبھی کپڑے کبھی صرف کے ڈبے
اور کبھی کبھی تو چاول کا تھیلا بھر دیتی ہے
اپنی ماں کو بولو یہ ہمارا گھر ہے کوئی خیرات سینٹر نہیں

مجھے بہت غصہ آیا میں مشکل سے خرچ پورا کر رہا ہوں اور ماں سب کچھ بہن کو دے دیتی ہے
بہن ایک دن گھر آئی ہوئی تھی اس کے بیٹے نے ٹی وی کا ریموٹ توڑ دیا
میں ماں سے غصے میں کہہ رہا تھا
ماں بہن کو بولو یہاں عید پہ آیا کرے بس
اور یہ جو آپ صابن صرف اور چاول کا تھیلا بھر کر دیتی ہیں نا اس کو بند کریں سب
ماں چپ رہی
لیکن بہن نے ساری باتیں سن لی تھیں میری
بہن کچھ نہ بولی

4 بج رہے تھے اپنے بچوں کو تیار کیا اور کہنے لگی بھائی مجھے بس سٹاپ تک چھوڑ او
میں نے جھوٹے منہ کہا رہ لیتی کچھ دن
لیکن وہ مسکرائی نہیں بھائی بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں

پھر جب ہم دونوں بھائیوں میں زمین کا بٹوارا ہو رہا تھا تو
میں نے صاف انکار کیا بھائی میں اپنی زمیں سے بہن کو حصہ نہیں دوں گا
بہن سامنے بیٹھی تھی
وہ خاموش تھی کچھ نہ بولی ماں نے کہا بیٹی کا بھی حق بنتا ہے لیکن میں نے گالی دے کر کہا کچھ بھی ہو جائے میں بہن کو حصہ نہیں دوں گا
میری بیوی بھی بہن کو برا بھلا کہنے لگی
وہ بیچاری خاموش تھی

بڑابھای علدہ ہوگیا کچھ وقت کے بعد
میرے بڑے بیٹے کو ٹی بی ہو گئی
میرے پاس اس کا علاج کروانے کے پیسے نہیں تھا
بہت پریشان تھا میں
قرض بھی لے لیا تھا لاکھ روپیہ

بھوک سر پہ تھی
میں بہت پریشان تھا کمرے میں اکیلا بیٹھا تھا شاید رو رہا تھا حالات پہ
اس وقت وہی بہن گھر آگئی
میں نے غصے سے بولا اب یہ آ گئی ہے منحوس
میں نے بیوی کو کہا کچھ تیار کرو بہن کےلیے
بیوی میرے پاس آئی
کوئی ضرورت نہیں گوشت یا بریانی پکانے کی اس کے لیئے

پھر ایک گھنٹے بعد وہ میرے پاس آئی
بھائی پریشان ہو
بہن نے میرے سر پہ ہاتھ پھیرا بڑی بہن ہوں تمہاری
گود میں کھیلتے رہے ہو
اب دیکھو مجھ سے بھی بڑے لگتے ہو
پھر میرے قریب ہوئی
اپنے پرس سے سونے کے کنگن نکالے میرے ہاتھ میں رکھے
آہستہ سے بولی
پاگل توں اویں پریشان ہوتا ہے
بچے سکول تھے میں سوچا دوڑتے دوڑتے بھائی سے مل آؤں۔
یہ کنگن بیچ کر اپنا خرچہ کر
بیٹے کا علاج کروا
شکل تو دیکھ ذرا کیا حالت بنا رکھی تم۔نے
میں خاموش تھا بہن کی طرف دیکھے جا رہا تھا
وہ آہستہ سے بولی کسی کو نہ بتانا کنگن کے بارے میں تم۔کو میری قسم ہے
میرے ماتھے پہ بوسہ کیا اور ایک ہزار روپیہ مجھے دیا جو سو پچاس کے نوٹ تھے

شاید اس کی جمع پونجی تھی
میری جیب میں ڈال۔کر بولی بچوں کو گوشت لا دینا
پریشان نہ ہوا کر

جلدی سے اپنا ہاتھ میرے سر پہ رکھا دیکھ اس نے بال سفید ہو گئے

وہ جلدی سے جانے لگی
اس کے پیروں کی طرف میں دیکھا ٹوٹی ہوئی جوتی پہنی تھی
پرانا سا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا جب بھی آتی تھی وہی دوپٹہ اوڑھ کر آتی

بہن کی اس محبت میں مر گیا تھا
ہم بھائی کتنے مطلب پرست ہوتے ہیں بہنوں کو پل بھر میں بیگانہ کر دیتے ہیں اور بہنیں
بھائیوں کا ذرا سا دکھ برداشت نہیں کر سکتیں
وہ ہاتھ میں کنگن پکڑے زور زور سے رو رہا تھا

اس کے ساتھ میری آنکھیں بھی نم تھیں
اپنے گھر میں خدا جانے کتنے دکھ سہہ رہی ہوتی ہیں
کچھ لمحے بہنوں کے پاس بیٹھ کر حال پوچھ لیا کریں
شاید کے ان کے چہرے پہ کچھ لمحوں کے لیئے ایک سکون آ جائے، ،،،

بہنیں ماں کا روپ ہوتی ہیں
اللّٰہ پاک آپکی اور میری بہنوں کی زندگی لمبی کرے ہر آزمائش اور مصیبت سے محفوظ فرمائے اور دلی سکون نصیب فرمائے آمین 🤲😊

I've just reached 9K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each and every one ...
23/08/2024

I've just reached 9K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each and every one of you. 🙏🤗🎉

🥀❤️🥀.....

جمعہ مبارک
26/07/2024

جمعہ مبارک

18/07/2024

رزق کا وعدہ ہے
پھر بھی سب پریشان ہیں
مغفرت کا تو وعدہ بھی نہیں
پھر بھی کسی کو پرواہ نہیں

Brothers ❤️😍🥰
15/07/2024

Brothers ❤️😍🥰

روہ کرکٹ ٹورنامنٹ سٹار صوابی میرا کرکٹ کلب کی ٹیم نے جیت لیا اس ٹورنامنٹ میں تناول کی 60 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔ٹیم سٹار ...
21/06/2024

روہ کرکٹ ٹورنامنٹ سٹار صوابی میرا کرکٹ کلب کی ٹیم نے جیت لیا اس ٹورنامنٹ میں تناول کی 60 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔
ٹیم سٹار صوابی میرا آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے ایک بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اور تناول کی ٹیموں کو کرکٹ کھیلنے کا بہترین موقع فراہم کیا بہت اچھے میچز ہوئے وہاں پر ہم کمیٹی اور گاؤں کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
ارباب اختیار سے گزارش کی جاتی ہے اس گاؤں میں پختہ سڑک بنائی جائے تا کہ وہاں گراؤنڈ تک جانے میں کھیلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے پھر بھی وہاں کھیلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئیں گاؤں والوں کی طرف سے جو شائد ایک اچھے گراؤنڈ میں بھی نہ مل سکیں ۔۔۔

21/06/2024
گاؤں صوابی میرا کا رات کا منظر ❤️🥰🇵🇰
19/06/2024

گاؤں صوابی میرا کا رات کا منظر ❤️🥰🇵🇰

Eid Mubarik to All
17/06/2024

Eid Mubarik to All

16/06/2024

‏اپنی فیملی کیلئے پردیس میں مشکلات برداشت کرنے والے بہادر پردیسی بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحٰی مبارک ہو۔۔۔!!

Nikah Mubarik ho Ali bhai ❤️🥰
14/06/2024

Nikah Mubarik ho Ali bhai ❤️🥰

12/06/2024

Uk 🇬🇧 to Pakistan 🇵🇰 full Vlog 2024

11/06/2024

عنقریب تمہارا رب سب مشکلوں کو آسانیوں میں بدل دے گا۔

Address

London
CR44BE

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Atif Obaid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Atif Obaid:

Videos

Share