25/07/2024
ملیر
تھانیدار میمن گوٹھ ریتی بجری چوری میں ملوث نکلا
درسانو چنوں کے قریب ملیر ندی سے غیرقانونی ریت نکالنے کا سلسلہ دن رات جاری،روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 100 ٹرک ریتی نکالے جانے کا انکشاف
فی ٹرک 14 ہزار روپے کمیشن فکس،کوٸی پرسان حال نہیں،انسپکٹر سرفراز جتوٸی مالا مال،ہر طرف سے نوٹوں کی برسات ہے،ذراٸع کا دعویٰ
کراچی (رپورٹ وضاحت نیوز) تھانیدار میمن گوٹھ ریتی بجری چوری کا کنگ نکلا، درسانو چنوں کے قریب ملیر ندی سے غیرقانونی ریت نکالنے کا سلسلہ دن رات جاری،روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 100 ٹرک ریتی نکالے جانے کا انکشاف،فی ٹرک 14 ہزار روپے کمیشن فکس، انسپکٹر سرفراز جتوٸی پر ہر طرف سے نوٹوں کی بہار،ذراٸع-تفصیلات کے مطابق کراچی کے اضلاع میں ضلع ملیر سونے کی کان سے کم نہیں،لینڈ گریبنگ،نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ اور ریتی بجری کی چوری کا دھندہ یہاں کے کالے دھندوں میں سرفہرست ہے،محکمہ پولیس میں موجود منظم نیٹ ورک جو ہر دور اقتدار میں نوٹ کماتا آرہا ہے،اس نیٹ ورک میں شامل ایک پولیس انسپکٹر راتوں رات ارب پتی بننے کی ٹھان چکا،ذراٸع کا بتانا ہے کہ ضلع ملیر کے تھانے میمن گوٹھ کے تھانیدار انسپکٹر سرفراز جتوٸی نے ریتی بجری کی چوری میں ملوث ایک گینگ سے ہاتھ ملا لیا ہے،ذراٸع کا بتانا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر درسانو چنوں کے قریب ملیر ندی سے غیرقانونی ریت نکالنے کا سلسلہ دن رات جاری ہے،روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 100 ٹرک ریتی بجری نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے،ذراٸع کا بتانا ہے کہ ایس ایچ او میمن گوٹھ انسپکٹر سرفراز جتوئی مراد میمن ضلع ملیر درسانو چنوں کے قریب ملیر ندی سے غیرقانونی طور پر ریت نکالنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔وہ روزانہ کی بنیاد پر ٹرکوں سے ریت نکالنے کے اس عمل میں فی ٹرک 13 ہزار روپے اور ایس ایچ او مائنز اینڈ منرل کے نام پر فی ٹرک ایک ہزار روپے کمیشن وصول کر رہے ہیں۔ذراٸع کا بتانا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹرکوں کے ذریعے تقریباً 100 ٹرک ریتی بجری چوری کی جاری ہے،ذراٸع کا بتانا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 13 لاکھ روپے انسپکٹر سرفراز جتوٸی بٹور رہا ہے جبکہ ایک لاکھ روپے ایس ایچ او ماٸنز اینڈ منرل کو کمیشن مل رہا ہے،ذراٸع کا بتانا ہے کہ ایس ایچ او میمن گوٹھ انسپکٹر سرفراز جتوٸی کے پاس تمام ضروری انتظامات ہیں کیونکہ وہ اس سے قبل ایس ایچ او مائنز اینڈ منرل بھی رہ چکے ہیں۔ذراٸع کا بتانا ہے کہ ریتی بجری چوری کر گروہ کے سرغنہ ایوب پٹھان کے ساتھ مل کر یہ دھندہ کر رہا ہے،آٸی جی سندھ،کراچی پولیس چیف اور ایس ایس پی ضلع ملیر سونے کی کان کی کماٸی اور کماٶ پوت ایس ایچ او میمن گوٹھ کا احتساب کر پاٸیں گے یا دال پوری کی پوری ہی کالی ہے