Zee89 tv

Zee89 tv Zee89 TV is a leading Pakistani Urdu news Channel and part of Zee89 TV Network

16/01/2025

پنجابی فلم عاشق رنگ رنگیلے کی شوٹنگ بحریہ ٹاؤن میں کی گئی۔
کوریوگرافر پپو سمراٹ نے فلم کا گانا اداکار نسیم وکی اور آئمہ خان
پر عکسبند کرایا۔فلم ڈی او پی علی بودلہ ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں ریاض ملک،افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، ہنی شہزادی ،صدف بھٹی،بشریٰ گلفام،عباس اشرف،حمزہ شفیق،وکی کوڈو،دعا خان،امجد رانا،
حسن ریاض،فانی جان،نعیم عباس،مہر اختر،امان سوہنا،نور فاطمہ شامل ہیں۔فلم کے رائٹر طارق ساحلی،ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ریاض ملک، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ایم اقبال عسکری،
لائین پروڈیوسر اظہر اقبال ہیں ڈائریکٹر ریاض ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کاسٹ نے بہت محنت کی ہے۔خاص کر نسیم وکی اور افتخار ٹھاکر نے بہت تعاون کیا ہے۔ میری یہ فلم عاشق رنگ رنگیلے ماں ویثرن پروڈکشن کے بینر تلے عید الفطر کو ریلیز کی جائے گی۔

15/01/2025

حضرت علی ر ضي اللّٰہ تعالی عنہ کی یوم پیدائش کے حوالے سے والتھم سٹو دارلعلوم قادریہ جیلانیہ میں پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں نعت خواں حضرات اور علمائے کرام سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے حضرت علی کی طرز زندگی پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ وہ قیامت تک ہمارے لئے مشعل راہ ہیں

پیر سید مظہر حسین شاہ کا ذی 89 ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حضرت علی ر ضي اللّٰہ عنہ نے رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے روشن مثالیں چھوڑی ہیں

محفل کے اختتام پر کشمیر و فلسطین کی آزادی، پاکستان کے استحکام اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئ ۔

11/01/2025
10/01/2025

نئی پاکستانی فلم "باپ" کی ٹریلر اور میوزک لانچنگ تقریب مقامی سینما میں منعقد کی گئی۔تقریب میں اداکار معمر رانا، راشد محمود، گوشی خان، عابد شیخ، ندیم چیمہ ، شہریار چیمہ، کامران مجاہد، نعیم وزیر، عمران احمد،جرار رضوی، اسلم سیماب،آغا قیصر عباس،امتیاز کوکب،احتشام سہروردی ،عاصمہ اسماعیل بٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار معمر رانا نے کہا کہ "باپ" کا سکرپٹ میرے دل کو لگا۔اب تک 395 فلمیں کرلی ہیں اور آگے بھی کرتا رہوں گا۔یہ فلم میرا کم بیک نہیں بلکہ نئی منزل ہے۔ہم عام انسان نہیں ہوتے ہمیں سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے، معمر رانا نے کہا کہ
فلم "باپ" کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سینئر اداکار راشد محمود نے کہا کہ ندیم چیمہ نے کم عرصہ میں بڑی پہچان بنائی ہے۔فلم باپ بنانے پر ندیم چیمہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راشد محمود نے کہا کہ معمر رانا صرف ہیرو نہیں بلکہ مشکل کردار کرنیوالا فنکار ہے۔ میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ ندیم چیمہ تامل فلموں کا ریکارڈ توڑے گا،ندیم چیمہ بہت بڑا ہدایتکار ہے۔فلم کے ڈائریکٹر ندیم چیمہ نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا یوں۔ آج فلم کا ٹریلر اور میوزک لانچ کردیا ہے ۔ان شااللہ 24 جنوری کو فلم ریلیز کریں گے۔ندیم چیمہ نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں، فلم انڈسٹری کے بقاء کی جنگ اکیلا نہیں لڑ رہا سب ساتھ ہیں، آج سے پہلے معمر رانا کو مومی بھائی کہتا تھا لیکن اس فلم کے بعد اب مومی بابا کہتا ہوں،معمر رانا کو 15 منٹ میں فلم کی کہانی سنائی، معمر رانا اسکرپٹ سن کر جذباتی ہوگئے، تین ہفتوں میں کوئی جواب نہ دیا اور پھر 21 دن بعد اصلی گیٹ اپ طاری کرکے گھر بلایا۔ باپ معمر رانا کی زندگی کا بیسٹ کردار ہے۔اداکارہ ثناء گل نے کہا کہ اس فلم کا سب سے زیادہ کریڈٹ ندیم چیمہ کو دوں گی

09/01/2025

فن کے سلطان سلطان راہی کی اج 29 وی برسی ہے سلطان راہی 9جنوری1996 کو گجرانوالہ میں گولی مار کے قتل کر دیا گیا

07/01/2025

اٹک میں ستھرا پنجاب پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا
تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد تھے

07/01/2025

پاکستانی ہیرو ایئر کمانڈر سجاد حیدر 91سال کی عمر میں سفر اخرت پر چلے گئے ایئر کمانڈر سجاد حیدر نے 1965 کی جنگ میں انڈیا کے چھکے چھڑا دیے تھے اور اسے تمغہ امتیاز بھی ملا تھا تو جانا ایئر کمانڈر سجاد حیدر بعد میں پی ٹی ائی جوائن کر لی تھی اور اینڈ تک پی ٹی ائی کے ساتھ رہے اج ان کا 91 سال کی ایج میں انتقال ہو گیا ہے پوری قوم ان کو خراج تقسیم پیش کرتی ہے

06/01/2025
04/01/2025

برطانیہ میں ہفتے سے پیر تک شدید برفباری کا امکان 3 روزہ وارننگ جاری. متاثرہ علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے. محکمہ موسمیات

03/01/2025

Pti wazir zartaj gul media talk about military court

02/01/2025
02/01/2025
29/12/2024

Aaye aapko Pakistan ki surte all bataye ke Pakistan mein kya ho raha hai is time

28/12/2024

لندن کی کاروباری ، سیاسی اور سماجی شخصیت وسیم رحمان کی سالگرہ کی تقریب الفرڈ لندن میں منعقد ہوئی

Address

London
E173HT

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zee89 tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category