Mufti Abdul Ghani

Mufti Abdul Ghani M***i Abdul Ghani Qasmi Sb is A Islamic M***i, Aalim and Scholar of Islam.M***i Sb is a Nice Teacher

29/10/2021
11/03/2021
11/03/2021

Shab e Meraj Mehfil 2021 Live

🤲یارَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ " رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ" کے صدقے ہمیں بخش دے🤲
11/03/2021

🤲یارَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ " رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ" کے صدقے ہمیں بخش دے🤲

شب معراج مبارک
11/03/2021

شب معراج مبارک

سب مومنوں کو شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک
11/03/2021

سب مومنوں کو شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک

❤جنت کا دروازہ "باپ"❤
25/02/2021

❤جنت کا دروازہ "باپ"❤

حرف "س" میں بہت کچھ ہے۔۔۔
24/02/2021

حرف "س" میں بہت کچھ ہے۔۔۔

ہدایت کا سر چشمہ ❣قرآن مجید❣
22/02/2021

ہدایت کا سر چشمہ ❣قرآن مجید❣

20/02/2021

عزت کیسے ملے گی، کامیابی کار راستہ کیا؟
सम्मान कैसे प्राप्त करें, सफलता का रास्ता क्या है?
Qasim Ali Shah Tariq Jamil Maulana Ilyas Qadri Maulana Muhammad Ismail Maulana Wahiduddin Khan Maulana Aamir Rashadi Madni Maulana Fazl ur Rehman Muhammad Raza SaQib Mustafai Muhammad Owais Raza Qadri Imran Khan Imran Khan Anchor Waqar Zaka LahoreNews City42 Daily Pakistan UrduPoint.com Geo News Urdu BBC URDU PTV Sports Atif Aslam Museum of Islamic Art (MIA) Dr. Israr Ahmad M***i Menk Rockstar Games The Hunger Games Republic Womenswear Lahore, Pakistan foodpanda JDC Foundation Pakistan Karachi Kings Lahore Qalandars Peshawar Zalmi Huawei Pakistan Capital Smart City Islamabad, Pakistan Express News M***i Abdul Ghani M***i Tariq Masood Dr Zakir Naik

دین صحابہ کرام کے سروں کا تاج تھا اور دنیا ان کے ہاتھوں میں تھیجبکہ دنیا ہمارے سروں کا تاج اور دین ہاتھوں میں ہے!       ...
17/02/2021

دین صحابہ کرام کے سروں کا تاج تھا اور دنیا ان کے ہاتھوں میں تھی
جبکہ دنیا ہمارے سروں کا تاج اور دین ہاتھوں میں ہے!

رجب المرجب!
13/02/2021

رجب المرجب!

ایـــک زلزلہ وہ بھی ہو گا جس کے بعد ہم نا اسٹیٹس لگا سکیں اور نا ہی خیریت پوچھ سکیں۔۔جسے قرآن پاک میں فرمایا گیا ہے۔۔   ...
12/02/2021

ایـــک زلزلہ وہ بھی ہو گا جس کے بعد ہم نا اسٹیٹس لگا سکیں اور نا ہی خیریت پوچھ سکیں۔۔جسے قرآن پاک میں فرمایا گیا ہے۔۔
"إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا"

وہ اپنے ہونے کا احساس یوں بھی دلا دیتا ہے،،،بس تھوڑی سی زمین ہلا دیتا ہے__________
12/02/2021

وہ اپنے ہونے کا احساس یوں بھی دلا دیتا ہے،،،
بس تھوڑی سی زمین ہلا دیتا ہے__________


❣حضرت شیث علیہ السلام❣                  "شیث" علیہ السلام  حضرت آدم علیہ السلام کے بعد دوسرے نبی، آدمؑ اور حوا کے بیٹے ن...
11/02/2021

❣حضرت شیث علیہ السلام❣
"شیث" علیہ السلام حضرت آدم علیہ السلام کے بعد دوسرے نبی، آدمؑ اور حوا کے بیٹے نیز ہابیل اور قابیل کے بھائی ہیں۔ آپ ہابیل کے قتل کے بعد اللہ تعالی کی طرف سے ہدیہ تھے۔ اسی لئے ہبۃ اللہ سے مشہور تھے۔ آپ کی عمر 912 برس تھی۔
شیث حضرت آدم کے جانشین اور ان کے بعد پیغمبر بنے۔ اور کئی آسمانی صحیفے آپ پر نازل ہوئے۔ آپ کی چار اولاد تھی اور پہلے بیٹے کے نام إنوش تھا۔
مورخوں کے مطابق انسانی نسل، آدم کی اولاد میں سے شیث سے ہوئی۔ آپ کی عمر 912 سال تھی اور کوہ ابوقبیس میں دفن ہوئے۔ اور لبنان کے مشرق میں بعلبک کے علاقے میں نبی‌ شیث نامی جگہ ایک بڑا مقبرہ شیث نبی سے منسوب ہے۔
شیث آدم اور حوا کی اولاد میں سے تیسرے فرزند اور ہابیل و قابیل کے چھوٹے بھائی ہیں۔ تاریخی گزارشات کے مطابق ہابیل کے قتل ہونے کے بعد آدمؑ نے اللہ تعالی سے شکوہ کیا تو ہابیل کے بدلے شیث کے نام سے ایک بیٹا اللہ نے عطا کیا۔ [1] اسی وجہ سے شیث کا لقب ہبۃ اللہ یعنی اللہ تعالی کا ہدیہ، ہوا۔شیث جب پیدا ہوئے تو اس وقت حضرت آدم کی عمر 130 سال تھی۔ [2]
شیث حضرت آدم کی دوسری اولاد کی طرح ایک بہن کے ساتھ جڑواں تھے اور اس بہن کا نام عزوراء تھا۔[3] لیکن بعض تواریخ کے مطابق آپ جڑواں نہیں تھے۔ [4]

ازدواج اور اولاد

تاریخی مآخذ میں شیثؑ کی اہلیہ کا نام حوریہ لکھا گیا ہے جس سے شادی حضرت آدم کی تجویز پر ہوئی ہے۔ اس شادی کے نتیجے میں چار بیٹے پیدا ہوئے جن میں سب سے بڑا انوش آپ کے جانشین بنے۔[5] شیث کی 105 سال کی عمر میں انوش پیدا ہوئے۔[6]
بعض مآخذ میں شیث کی شادی قابیل کی بہن اقلیما سے ہونے کا کہا گیا ہے۔ [7]

شیث سے انسانی نسل کا پھیل جانا

شیث کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ انسان اس کی نسل سے پھیلے ہیں کیونکہ قابیل کی نسل اور خاندان ختم ہوئی ہے۔[8] تاریخی شواہد کے مطابق قابیل کی نسل زنا، شراب‌خواری، آتش پرستی جیسے گناہ اور لہو لعب کے آلات استعمال کرنے کی وجہ سے طوفان نوح کی وجہ سے ختم ہوئی اور صرف شیث کی نسل باقی رہی۔ [9]

اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ السلام کو فرمایا:آگاہ ہوجاؤ کہ ماں کی خوشنودی میری خوشنودی اور ماں کی ناراضگی میری ناراضگی...
11/02/2021

اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ السلام کو فرمایا:
آگاہ ہوجاؤ کہ ماں کی خوشنودی میری خوشنودی اور ماں کی ناراضگی میری ناراضگی ہے۔


🖋عربی کہاوت!              پانی کے لئے کھدائی وہاں کریں جہاں پرندے گرمی سے بچنے کے لئے پناہ لیتے ہوں ۔ کیونکہ جہاں پرندے ...
10/02/2021

🖋عربی کہاوت!
پانی کے لئے کھدائی وہاں کریں جہاں پرندے گرمی سے بچنے کے لئے پناہ لیتے ہوں ۔ کیونکہ جہاں پرندے پناہ لیتے ہیں وہاں پانی ہوتا ہے.


عربی کہاوت!                عرب کہتے ہیں کہ پانی وہیں سے پیو جہاں سے گھوڑا پیتا ہے کیونکہ نسلی گھوڑا ناپاک پانی کو منہ نہ...
10/02/2021

عربی کہاوت!
عرب کہتے ہیں کہ پانی وہیں سے پیو جہاں سے گھوڑا پیتا ہے کیونکہ نسلی گھوڑا ناپاک پانی کو منہ نہیں لگاتا.



‏گرم ریت پر لیٹے بلال ؓ  سے پوچھعشق محمد صلی اللہ علیہ وآلہ سلم میں کتنا سکون ہے ***iAbdulGhani,  ,  ,  ,  ,  ,
09/02/2021

‏گرم ریت پر لیٹے بلال ؓ سے پوچھ
عشق محمد صلی اللہ علیہ وآلہ سلم میں کتنا سکون ہے

***iAbdulGhani, , , , , ,

حضرت ادریس علیہ السلام1۔ہر انسان دُنیا میں سیکھنے سکھانے کے لئے آیا ہے اور سب سے زیادہ حق اس ”تبلیغ“ کا انبیاء کرام نے ا...
08/02/2021

حضرت ادریس علیہ السلام
1۔ہر انسان دُنیا میں سیکھنے سکھانے کے لئے آیا ہے اور سب سے زیادہ حق اس ”تبلیغ“ کا انبیاء کرام نے ادا کیا۔ اللہ کریم نے چند ایک نبیوں کا تذکرہ قرآن میں کیا جن میں سے ایک نام حضرت ادریس علیہ السلام کا ہے۔ حضرت ادریس علیہ السلام کا تذکرہ قرآن کی دو سورتوں (انبیاء اور مریم) میں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بخاری 3887 میں معراج کی رات حضور ﷺ کا حضرت ادریس علیہ اسلام سے چوتھے آسمان پر ملاقات ثابت ہے۔
2۔ حضرت ادریس علیہ السلام کا نام ''اخنوخ'' ہے۔ آپ کے والد حضرت شیث بن آدم علیہما السلام ہیں۔ آپ حضرت نوح علیہ السلام کے والد کے دادا ہیں۔ حضرت آدم علیہ السلام کے بعد آپ پہلے رسول ہیں۔ حضرت ادریس علیہ السلام حضرت آدم و شیث علیھما السلام کے بعدنبی ہوئے اور قرآن مجید میں آپ کا دو جگہ ذکر یوں آیا ہے:
صابر: وَإِسْمَاعِيلَ وَإِدْرِيسَ وَذَا الْكِفْلِ كُلٌّ مِنَ الصَّابِرِينَ ترجمہ: حضرت اسماعیل و ادریس و ذوالکفل کا تذکرہ کیجئے یہ سب صبر کے پہاڑ تھے (الأنبياء: 85)
تفاسیر میں آتا ہے کہ کفر و شرک، بدکاری و بے حیائی، زناکاری، شراب نوشی، بتوں اور آگ کی پوجا ہو رہی تھی، آپ نے تبلیغ کی، اس راہ میں بڑی مشکلات دیکھیں، ظلم و ستم سہے، ہجرت کی، جہاد کیا، اسلئے آپ کو صابر فرمایا گیا۔
بلند مقام: وَاذْكُرْ فِي الْكِتٰبِ اِدْرِيْسَ ۡ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّيْقًا نَّبِيًّا وَّرَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا ترجمہ: اور کتاب میں ادریس (علیہ السلام) کا بھی تذکرہ کرو بے شک وہ صدیق نبی تھے اور ہم نے اسے بلند مکان پر اُٹھا لیا (سورہ مریم 56 - 57)
مفسرین کرام نے سورہ مریم کی آیت نمبر 57 پر بہت بحث کی ہے اور مختلف روایات ہیں جن میں آتا ہے کہ اس آیت سے مراد ہے: حضرت ادریس علیہ السلام کو (1) نبوت عطا کرنا (2) جنت میں ہونا (3) چھٹے آسمان پر ہونا (4) چوتھے آسمان پر ہونا۔
حتمی بات: ہمارے نزدیک یہ بات تو حتمی ہے کہ حضرت ادریس (علیہ السلام) کو بلند جگہ پر اٹھانے سے ان کے درجات کی بلندی مراد نہیں ہے بلکہ انہیں زمین سے اوپر اٹھا کرلے جایا گیا تھا اور صحیح بات یہی ہے کہ وہ اب زندہ نہیں ہیں، رہا یہ کہ ان کو موت کس جگہ آئی زمین پر یا آسمان پر اور یہ کہ وہ اب جنت میں ہیں یا نہیں، سو اس بارے میں مختلف روایات ہیں اور اس سلسلہ میں ہمارے لئے فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے۔ (تبیان القرآن – سورۃ نمبر 19 مريم آیت نمبر 57)
تبصرہ: قرآن کریم سے حضرت ادریس علیہ السلام کا آسمانوں پر جانا تو ثابت ہے اور بخاری 3887 معراج کی رات حضور ﷺ کا چوتھے آسمان پر حضرت ادریس علیہ اسلام سے ملاقات ثابت ہے۔ باقی اصل واقعات کسی بھی معتبر روایات میں موجود نہیں ہیں۔
حیاتی مماتی
1۔ اللہ کریم ہمیشہ سے حی (زندہ) و قیوم (قائم) ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ سب کو پیدا کرتا اور سب کو موت دیتا رہے گا کیونکہ وحدہ لاشریک ہے اسلئے اُس کی ذات و صفات میں کوئی نبی،صحابی و ولی شریک نہیں ہے۔ اللہ کریم کی طرح کسی کی حیات نہیں ہے بلکہ انبیاء کرام، اہلبیت و صحابہ کرام، اولیاء کرام و مومنین اللہ کریم کے حُکم سے وقت مقررہ پرعالم ارواح سے عالم دنیا میں تشریف لاتے رہے اور موت آنے پر اُن کی قبور بنائی گئیں اور وہ عالم برزخ میں تشریف لے گئے۔
2۔ احادیث اورمعراج شریف کی رات حضور ﷺ نے جو کچھ دیکھا اُس پر ایمان لانے کے بعد یہ عقیدہ بنا کہ دنیا سے جانے کے بعد انبیاء کرام اپنی قبروں، عالم برزخ اور آسمانوں میں جسم و روح کے ساتھ زندہ ہوتے ہیں اور ایسی ”حیاتی“ پر ایمان لاسکتے ہیں مگر کسی کو مشاہدہ (دکھا) نہیں کروا سکتے۔
3۔ یہ کہنا کہ حضورﷺ نعوذ باللہ مر کر مٹی ہو گئے یہ کُفر ہے۔اگر کوئی کہے کہ حضورﷺ کی برزخی زندگی اس عالم دنیا والی زندگی سے مختلف ہے تو بالکل ٹھیک کہتا ہے کیونکہ (انبیاء کرام، صحابہ کرام، اہلبیت، مومنین) عالم دُنیا کی زندگی سے کروڑوں درجہ بہتر عالم برزخ کی زندگی ہو گی۔
4۔ اگر کوئی کہے کہ بعد از وصال انبیاء کرام کا اس دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ عالم برزخ کی زندگی میں مشغول بندگی ہیں تو یہ اُس کی بات ٹھیک ہے کیونکہ ہم دکھا نہیں سکتے مگر اللہ کریم کے حُکم سے کسی وقت یا ہر وقت تعلق پیدا ہو جائے تو اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔

***iAbdulGhani, ***iSb, , ***iAbdulGhaniQasmi, DawateIslami اذاعة القران الكريم نابلس Holy QURAN Radio Nablus
M***i Menk Molana Tariq Jameel Tariq Jamil UrduPoint.com Geo News Urdu BBC URDU VOA Urdu ARY News Urdu Muhammad Raza SaQib Mustafai Ucman Abaci PTV Sports GEO TV - Har Pal Geo

08/02/2021

حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ کا ایمان افروز واقعہ
Qasim Ali Shah Saqib Iqbal Maulana Qadri Maulana Wahiduddin Khan Dr. Israr Ahmad Tariq Jamil Geo News Urdu ARY Digital ARY News Muhammad Raza SaQib Mustafai Atif Khan PTV Sports Zindagi Gulzar Hai ARY Zindagi Express News Samaa TV Allama Iqbal Zindagi Trust Daily Pakistan Pakistan Tehreek-e-Insaf Pakistan Cricket Team UrduPoint.com Coke Studio Rahat Fateh Ali Khan Junaid Jamshed PTI Punjab Enablers Khaadi Nafees Anjum Lahore, Pakistan ¤KARACHI KARACHI HAI YAAR¤ JDC Foundation Pakistan foodpanda Islamabad United Blue World City DawateIslami Talk Islam Haqeeqat TV Lahore Qalandars Peshawar Zalmi Karachi Kings Quetta Gladiators Multan Sultans PSL Dr Zakir Naik Dr Zakir Naik Dr Zakir Naik Samsung Jeddah, Saudi Arabia Madinat Jumeirah Dubai International Dehli Aftab Iqbal Aftab Iqbal Khabarnak Aftab Iqbal Geo Khabaryar with Aftab Iqbal Khabardar with Aftab Iqbal Diriliş Ertuğrul GiveMe5 Muhammad Owais Raza Qadri GEO TV - Har Pal Geo HUM TV Geo Super M***i Tariq Masood M***i Menk أحباب عبد الباسط عبد الصمد تركي آل الشيخ - Turki Al Alshikh Narendra Modi Mumbai Indians YRF - Yash Raj Films Chennai Super Kings ICC - International Cricket Council CricTracker

03/02/2021

مسلمانوں کی کامیابی اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سچائی

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَاجِدَ اللّهِ أَن يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَى فِي خَرَابِهَا أُوْلَـئِكَ مَا كَانَ...
03/02/2021

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَاجِدَ اللّهِ أَن يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَى فِي خَرَابِهَا أُوْلَـئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَن يَدْخُلُوهَا إِلاَّ خَآئِفِينَ لهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَلَهُمْ فِي الآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ
اوراس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جس نے اللہ کی مسجدوں میں اس کا نام لینے کی ممانعت کردی اور ان کے ویران کرنے کی کوشش کی، ایسے لوگوں کا حق نہیں ہے کہ ان میں داخل ہوں مگر ڈرتے ہوئے، ان کے لیے دنیا میں بھی ذلت ہے اوران کے لیے آخرت میں بہت بڑا عذاب ہے🔥

🌹❣عشق بلال  رضی اللہ تعالی عنہ❣🌹                          مدینے کے افق سے بہت دور سورج چلتے چلتے رک گیا۔ سپیدہ سحر کے ان...
02/02/2021

🌹❣عشق بلال رضی اللہ تعالی عنہ❣🌹

مدینے کے افق سے بہت دور سورج چلتے چلتے رک گیا۔ سپیدہ سحر کے انتظار میں اہل مدینہ کی آنکھیں پتھرا گئیں۔ لوگ حیران و پریشان بارگاہ رسالت ﷺ میں حاضر ہوئے۔
یارسول ﷲ ﷺ آج کی رات کتنی طویل ہوگئی ہے۔ تہجد کی نماز ادا کرنے والے کب کے اپنے معمولات سے فارغ ہوچکے۔ بچے کئی کئی بارسو کر جاگے اور جاگ جاگ کر سوئے لیکن رات ہے کہ ختم ہونے کو نہیں آتی۔
لوگ عرض مدعا کر ہی رہے تھے کہ آسمان کا دروازہ کھلا۔ پروں کی آواز فضاء میں گونجی۔ پلک جھپکنے پر جبرائیل امین سامنے کھڑے تھے۔
یارسول ﷲ ﷺ عرش کے سب سے اونچے کنگرے پر ایک فرشتہ مقرر ہے، جس کے قبضہ میں سورج کی باگ ڈور ہے۔ حضرت بلال کی آواز سن کر وہ مدینہ کے افق پر سورج کو آگے بڑھنے کی اجازت دیتا ہے۔ آج وہ اب تک انتظار میں ہے تاہنوز مدینے سے اذان کی آواز عرش تک نہیں پہنچی ہے۔
ارشاد فرمایا: اذان تو ہوگئی۔ البتہ بلال نے اذان نہیں دی ہے۔ کچھ لوگوں کی درخواست پر آج سے ایک خوش الحان موذن مقرر کیا ہے۔
جبرائیل نے عرض کیا۔ دل کے عشق و اخلاص کی جس گہرائی میں اتر کر حضرت بلال اذان دیتے ہیں۔ یہ انہی کا حصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عرش تک پہنچنے کی پرواز سوائے ان کی آواز کے اور کسی کو اب تک حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ اس لئے جب تک وہ اذان نہیں دیں گے، مدینے کے افق پر سحر کا اجالا نہیں پھیل سکے گا۔
حضرت روح الامین کی درخواست پر حضرت بلال کو اذان کہنے کا حکم دیا گیا۔ جونہی اذان کے کلمات فضاء میں گونجے رات کی سیاسی چھٹنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف صبح کا اجالا پھیل گیا۔
اس دن ہر کہہ و مہ پر یہ حقیقت اچھی طرح واضح ہوگئی کہ عشق رسالت نے حضرت بلال کا مقام کتنا اونچا کردیا ہے اور یہ فیضان نبوت کے بل پر ایک نحیف و نزار غلام کی آواز میں کس قیامت کی توانائی پیدا ہوگئی ہے۔
حضرت بلال کے جگر میں عشق کے سوزو گداز کا وہ دردناک منظر تاریخ کبھی فراموش نہ کرسکے گی جب جان عالم نے ظاہری دنیا سے پردہ فرمالیا تو حضرت بلال کے شوق کی دنیا اجڑ گئی۔ ہمیشہ کے لئے زندگی کی امنگوں کا خاتمہ ہوگیا۔ دیوانہ وار مدینے کی گلیوں میں راستہ چلنے والوں سے اپنے محبوب کا پتہ پوچھتے پھرتے۔ عہد رسالت کے بیتے ہوئے دن یاد آجاتے تو آنکھوں سے خون حسرت ٹپکنے لگتا۔ کبھی کبھی ان کی رقت انگیز آہ و فغان سے اہل مدینہ کے دل ہل جاتے بالآخر ہجر وفراق کا صدمہ تاب ضبط سے باہر ہوگیا۔ ایک دن سوگوار اٹھے اور ملک شام کی طرف چلے گئے اور حلب میں سکونت اختیار کرلی۔
ایک دن ذرا سی آنکھ لگ گئی تھی کہ قسمت بیدار نے انہیں آواز دی۔ پلٹ کر دیکھا تو طلعت زیبائے رسول سے سارا گھر منور تھا۔ چہرہ انور سے تجلیات کی کرن پھوٹ رہی تھی۔ ارشاد فرمایا۔
بلال! تم ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔ کیا تمہارے دل میں کبھی ہماری ملاقات کا شوق پیدا نہیں ہوتا۔ خواب سے اٹھے تو ان پر ایک عجیب رقت انگیز کیفیت طاری تھی۔ آنکھیں اشکبار تھیں اور زبان پر لبیک یاسیدی کا نعرہ تھا۔ اسی وقت افتاں و خیزاں مدینے کی طرف چل پڑے۔ جذبہ شوق کے اضطراب میں شب و روز چلتے رہے۔ مدینہ جب قریب آگیا تو دل کا حال قابو سے باہر ہوگیا۔ پہاڑوں، صحراؤں اور وادیوں سے پچھلے دور کی بہت سی یادیں وابستہ تھیں۔ ایک ایک کرکے حافظے میں تازہ ہونے لگیں۔ چند قدم آگے بڑھے تو سامنے مدینہ چمک رہا تھا۔
اچانک سیلاب کا بند ٹوٹ گیا، شدت غم سے کلیجہ پھٹنے لگا، بے ساختہ منہ سے ایک چیخ نکلی اور بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑے۔
کچھ دیربعد سکون ہوا تو اٹھے، دیوانہ وار زاروقطار روتے ہوئے مدینے میں داخل ہوئے، انہیں دیکھتے ہی اہل مدینہ میں ایک شور ماتم بلند ہوا۔ چاروں طرف سے جاں نثاروں کی بھیڑ لگ گئی، پھر وہ عالم احاطہ تحریر سے باہر ہے جب حضرت بلال رضی اﷲ تعالیٰ عنہ اپنے محبوب کے روضہ پر حاضر ہوئے، روتے روتے ہچکیاں بندھ گئیں، غم سے سینہ دہکنے لگا۔ تربت انور کے سامنے پہنچتے ہی ضبط کا پیمانہ چھلک اٹھا، چیخ مار کر زمین پر گرے اور بے ہوش ہوگئے۔
اسی عالم میں لوگ انہیں اٹھا کر لے گئے۔ کافی دیر کے بعد ہوش آیا تو کئی دن ’’یامحمد‘‘ کا نعرہ بلند کرتے رہے۔ جب تک مدینہ میں رہے عشق و محبت کی دنیا اتھل پتھل ہوتی رہی۔ ایک دن لوگوں نے اذان دینے کے لئے اصرار کیا تو آنکھیں ڈبڈبا آئیں۔ فرمایا! وہ زمانہ پلٹا لائو جب میرے سرکار مسجد میں تشریف رکھتے تھے اور میںشہادت کی انگلیوں سے ان کی طرف اشارہ کرتا تھا۔
جواب سن کر جب لوگ مایوس ہوگئے تو شہزادۂ رسول سیدنا امام حسین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی سرکار میں حاضر ہوئے، لوگوں کو یقین تھا کہ شہزادہ رسول کی بات حضرت بلال کبھی بھی نہیں ٹالیں گے،بالاخر سیدنا امام عالی مقام کے اصرار پر حضرت بلال اذان دینے کے لئے تیار ہوگئے۔
جس وقت مینار پر کھڑے ہوکر انہوں نے اﷲ اکبر کہا تو سارے مدینے میں ایک کہرام مچ گیا۔ لوگوں کے دل ہل گئے۔ آہ و فغاں سے ہر گھر میں قیامت کا منظر برپا ہوگیا۔ پردہ نشیں عورتیں جذبۂ بے خودی میں گھروں سے باہر نکل آئیں۔ کمسن بچے اپنے والدین سے پوچھنے لگے کہ حضرت بلال تو آگئے، ہمارے آقا کب تشریف لائیں گے؟
اذان دیتے ہوئے حضرت بلال جب کلمہ شہادت پر پہنچے تو حالت غیر ہوگئی، حسب معمول انگلیوں کا اشارہ کرنے کے لئے نگاہ صحن مسجد کی طرف اٹھ گئی۔
حضرت بلال کی یہ پہلی اذان تھی جب حضور کا چہرہ انور سامنے نہیں تھا۔ ایک عاشق دلگیر اس دردناک حالت کی تاب نہ لاسکا۔ فضا میں ایک چیخ بلند ہوئی اور حضرت بلال بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑے، پھر مدینے میںایک شور محشر برپا ہوا پھر عشق کی دبی ہوئی چنگاری جاگ اٹھی پھر ہجر رسول کا غم سینوں میں تازہ ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد بہت دنوں تک اہل مدینہ کی پلکیں بھیگی رہیں۔ حضرت بلال جب تک مدینے میں رہے، دل کا زخم رستا رہا، غم فراق نہیں ضبط ہوسکا تو کچھ دنوں کے بعد ملک شام کی طرف روانہ ہوگئے۔
آہ! کتنی رقت انگیز کہانی ہے ایک حبشی نژاد غلام کی جس کے تن کی سیاہی غلاف کعبہ میں جذب ہوگئی اور جس کے دل کا نور عرش کی قندیل نے مستعار لے لیا جو اپنے نسب کے اعتبار سے غلام تھا لیکن حسب ملت اسلام کا آقا کہلایا۔
اے خوشا نصیب! کہ عشق رسالت کے فیضان نے ایک غبار مشت کو کائنات کے دل کی دھڑکن بنادیا۔

طالبِ دعا: مفتی عبدالغنی قاسمی

*♥️ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک تم اپنے مصلے پر جہاں تم نے نماز پڑھی تھی، بیٹھے رہو اور ریاح خارج نہ ک...
02/02/2021

*♥️ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک تم اپنے مصلے پر جہاں تم نے نماز پڑھی تھی، بیٹھے رہو اور ریاح خارج نہ کرو تو ملائکہ تم پر برابر درود بھیجتے رہتے ہیں۔ کہتے ہیں «اللهم اغفر له اللهم ارحمه» ”اے اللہ! اس کی مغفرت کیجیئے، اے اللہ! اس پر رحم کیجیئے۔‘‘*

(📚صحیح بخاری: 445)

*♥️ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کرنے کی جگہ اور دیوار کے درمیان ایک بکری کے گزر سکنے کا فاصلہ رہتا تھا۔*

(📚صحیح بخاری: 496)

*♥️رسول اللہﷺ نےفرمایا : جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت نازل فرمائے گا۔*

(📚صحیح بخاری: 912)

*♥️رسول اللہﷺ نے فرمایا : جب قاری ﴿غير المغضوب عليهم ولا الضالين﴾ کہے اور جو اس کے پیچھے ہے وہ ( بھی ) آمین کہے اور اس کا کہنا آسمان والوں کی کہی ہوئی ( آمین ) کے موافق ہو جائے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔*

(📚صحیح مسلم: 920)

🌴•┄┅┅❂❀﷽❀❂┅┅┈•🌴​​​*📚حـــــــدیثِ رســـولﷺ🌴**✒کسی نیـکی کو ہرگـز حــقیر نہ سمجــھنا*💕سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کر...
02/02/2021

🌴•┄┅┅❂❀﷽❀❂┅┅┈•🌴​​​

*📚حـــــــدیثِ رســـولﷺ🌴*

*✒کسی نیـکی کو ہرگـز حــقیر نہ سمجــھنا*

💕سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:

*🌹🍂کسی نیــکی کو ہر گز حـــقیر نہ سمجھنا، پس اگر تیرے پاس کچھ نہ ہو تو مسکــراتے چہرے کے ســاتھ مل لیا کر۔*

📚 :: 9549
✿حکـــم:: صحیح

‏مراکش میں ایک خانقاہ تھی..جہاں کوئی حصول علم کے لئے جاتا تو اس کا سر منڈوا دیا جاتا اور اسےبڑے دروازے پر بٹھا دیا جاتا ...
02/02/2021

‏مراکش میں ایک خانقاہ تھی..
جہاں کوئی حصول علم کے لئے جاتا تو اس کا سر منڈوا دیا جاتا اور اسےبڑے دروازے پر بٹھا دیا جاتا کہ وہ ہر آنے والے کے جوتے سیدھے کرتا رہے، جب وہ پورے ذوق و شوق سے یہ کام کرنے لگتا تو اسکی ترقی کر دی جاتی.
اور اسے مہمانوں کے کھانے کے بعد ‏برتن اٹھانے پر لگا دیا جاتا، جب وہ اس میں بھی اپنا شوق شامل کر لیتاتو اسے برتن دھونے کی ڈیوٹی دے دی جاتی، جب وہ اس میں بھی اپنی لگن سے کامیاب ہو جاتاتو اسے مہمانوں کو کھانا پیش
کرنے پر معمور کر دیا جاتا۔۔۔۔۔۔۔
حتیٰ کی ترقی کرتے کرتےوہ صاحب علم مرشد کا قرب حاصل کر لیتا‏کیونکہ اب اس میں وہ انا جو پہلے دن تھی موجود ہی نہ تھی۔
لہٰذا انا ایک رکاوٹ ہے حصول علم و معرفت میں۔"مولانا روم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں
'جب میں اور تُو ایک ہو جاتے ہیں
تو دوئی نہیں رہتی جب دوئی ہی نہ رہےتو‏انا کیسی'"

انا جب تک، فنا کے ہاتھ پر بیعت نہیں کرتی،
نماز عشق سے دل کی جبیں محروم رہتی ہے.

ایک غریب دیہاتی، بارگاہ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم  میں، انگوروں سے بھری ایک رکابی کا تحفہ پیش کرنے کیلئے حاض...
30/01/2021

ایک غریب دیہاتی، بارگاہ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم میں، انگوروں سے بھری ایک رکابی کا تحفہ پیش کرنے کیلئے حاضر ہوا۔
رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے رکابی لی، اور انگور کھانے شروع کیئے۔
پہلا دانہ تناول فرمایا اور مُسکرائے۔
اُس کے بعد دوسرا دانہ کھایا اور پھر مُسکرائے۔
اور وہ بیچارہ غریب دیہاتی، آپ کو مسکراتا دیکھ دیکھ کر خوشی سے نہال۔۔۔
صحابہ سارے منتظر، خلاف عادت کام جو ہو رہا ہے کہ ہدیہ آیا ہے اور انہیں حصہ نہیں مل رہا۔۔۔
رسول علیہ السلام، انگوروں کا ایک ایک دانہ کر کے کھا رہے ہیں اور مسکراتے جا رہے ہیں۔
میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں۔۔۔۔ آپ نے انگوروں سے بھری پوری رکابی ختم کر دی۔۔
اور آج صحابہ سارے متعجب!
غریب دیہاتی کی تو عید ہو گئی تھی۔۔۔۔
خوشی سے دیوانہ۔۔۔ خالی رکابی لیئے واپس چلا گیا۔
صحابہ نہ رہ سکے۔۔۔۔ ایک نے پوچھ ہی لیا،
یا رسول اللہ؛ آج تو آپ نے ہمیں شامل ہی نہیں کیا؟
رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم مسکرائے اور فرمایا؛
تم لوگوں نے دیکھی تھی اُس غریب کی خوشی؟
میں نے جب انگور چکھے ۔۔۔۔ تو پتہ چلا کہ کھٹے ہیں۔
مجھے لگا کہ اگر تمہارے ساتھ یہ تقسیم کرتا ہوں تو ہو سکتا ہے تم میں سے کسی سے کچھ ایسی بات یا علامت ظاہر ہو جائے، جو اس غریب کی خوشی کو خراب کر کے رکھ دے۔
(اور بیشک آپ اخلاق کے بلند ترین درجہ پر ہیں

16/01/2021

Insan Ki Takhleeq Kesy Hoi II انسان کی تخلیق کیسے ہوئی

M***i Abdul Ghani
Tariq Jamil Muhammad Raza SaQib Mustafai Dr. Israr Ahmad Dr Zakir Naik ARY News Azad Chaiwala's Millionaires
Who Like Hafiz Tahir Qadri
Asaduddin Owaisi Hafiz Tahir Qadri Maulana Ilyas Qadri Muhammad Waqas Raza Qadri Hafiz Ghulam Mustafa Qadri

‏ایک اونٹ کا بچہ ہر رات کہیں چلا جاتا تھا اور صبح واپس اپنی جگہ پر نظر آتا تھا! اس بات سے اس کا مالک پریشان ہو گیا کہ آخ...
17/12/2020

‏ایک اونٹ کا بچہ ہر رات کہیں چلا جاتا تھا اور صبح واپس اپنی جگہ پر نظر آتا تھا! اس بات سے اس کا مالک پریشان ہو گیا کہ آخر رات کو اونٹ کا یہ چھوٹا سا بچہ کہاں جاتا ہے
اس نے غروب آفتاب کے وقت اسکا پیچھا کیا تو دیکھا کہ وہ ویرانے میں اپنی ماں کی لاش کے پاس جاتا ہے.
‏اور وہ اس کے پاس ہی سوتا اور صبح واپس آجاتا تھا ۔😪💕 مالک نظارہ دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ سکا اور رنجیدہ ہو گیا اور اس لمحے کی تصاویر بنالیں

ماں سے محبت کے احساس والے جانور بھی اللہ کی طرف سے دعا مانگتے ہیں کہ وہ جنتی مائیں زندہ ہیں ، اللہ تعالیٰ لمبی عمر عطاء فرماں اور جن کی مایاں نہیں ہیں۔
آمین ۔❣️❣️

📃سلطان صلاح الدین ایوبی اور ایک یہودی عالم کا واقعہ📃تاریخی منظر اور موجودہ صورتحال:- سلطان صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ ع...
25/11/2020

📃سلطان صلاح الدین ایوبی اور ایک یہودی عالم کا واقعہ📃
تاریخی منظر اور موجودہ صورتحال:-
سلطان صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ کو انکے جاسوسوں نے بتایا کہ ایک عالمِ دین ہیں جو بہت اچھا خطاب کرتے ہیں لوگوں میں بہت مقبول ہو گئے ہیں۔
سلطان نے کہا آگے کہو
جاسوس بولے “کچھ غلط ہے جسے ہم محسوس کر رہے ہیں مگر الفاظوں میں بیان نہیں کرپا رہے”

سلطان نے کہا “جو بھی دیکھا اور سنا ہے بیان کرو”

جاسوس بولے کہ وہ کہتے ہیں کہ “نفس کا جہاد افضل ہے، بچوں کو تعلیم دینا ایک بہترین جہاد ہے، گھر کی زمہ داریوں کیلئے جد وجہد کرنا بھی ایک جہاد ہے۔
سلطان نے کہا تو اس میں کوئی شک ہے؟؟
جاسوس نے کہا کہ انہیں کوئی شک نہیں لیکن اس عالم کا کہنا ہے کہ:
“جنگوں سے کیا ملا؟؟ صرف قتل وغارت گری صرف لاشیں، جنگوں نے تمہیں یا تو قاتل بنایا یا مقتول ”

سلطان بے چین ہو کر اٹھے، اسی وقت عالم سے ملنے کی ٹھانی، ملاقات بھیس بدل کر کی اور جاتے ہی سوال کردیا کہ “جناب ایسی کوئی ترکیب بتائیے کہ بیت المقدس کو آزاد اور مسلمانوں کے خلاف مظالم کو بغیر جنگ کے ختم کرایا جاسکے؟؟” ،

عالم نے کہا دعا کریں

سلطان کا چہرہ غصے سے لال ہو گیا، وہ سمجھ چکے تھے کہ یہ عالِم پوری صلیبی فوج سے بھی زیادہ خطرناک ہے

سلطان نے سب سے پہلے اپنے خنجر سے اُس عالم کی انگلی کاٹ دی، وہ بری طرح چیخنے لگا۔
اب سلطان نے کہا کہ اصلیت بتاتے ہو یا گردن بھی کاٹ دوں

پتہ چلا کہ وہ سفید پوش عالم ایک یہودی تھا، یہودیوں کو عربی بخوبی آتی تھی، جسکا اس نے فائدہ اٹھایا
سلطان نے پایا کہ اسکے جیسا درس اب خطبوں میں عام ہو چلا تھا، بڑی مشکل سے یہ فتنہ روکا جاسکا۔
فتنہ اس وقت بھی پوری آب وتاب سے رواں دواں ہے، آخر کیوں لوگ اسلام کو بدھ ازم بنا دینا چاہتے ہیں ۔ جبکہ کھلی حقیقت ہے کہ ظالم کا سامنا کیئے بغیر ظلم کا مداوا ہوجائے یہ ممکن ہی نہیں

🔶️(اسرائیلی/یہودی ربی(عالم) کی دجال سے ملاقات)🔶️                           اسرائیلی ربی کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مسیحا ک...
20/11/2020

🔶️(اسرائیلی/یہودی ربی(عالم) کی دجال سے ملاقات)🔶️

اسرائیلی ربی کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مسیحا کے ساتھ ملاقاتیں کر رہا ہے اسرائیلی ریڈیو پر ایک حالیہ انٹرویو میں ایک بار پھر نمایاں رباعی کو شامل کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ مسیحا خود کو ظاہر کرنے ہی والا ہے۔ ربی یااکو زشولٹز نے مذہبی نشریاتی ادارے ریڈیو 2000 کو بتایا کہ ربی چیم کنیفسکی نے حال ہی میں انھیں بتایا تھا کہ وہ (کنیفسکی) پہلے ہی مسیحا سے براہ راست رابطے میں ہیں۔
یہ سمجھنے کے لئے کہ مذہبی یہودی اس کو سنجیدگی سے کیوں لے رہے ہیں ، یہ جاننا ضروری ہے کہ ربیع چیم کنیفسکی کو اسرائیل میں الٹرا-آرتھوڈوکس یہودی برادری کے دو یا تین اعلی ربیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
اور ربی زیشوٹز کا کہنا ہے کہ کیینیفسکی اور صوفیانہ "پوشیدہ" ربیوں کے دیگر افراد نے اب اسے مسیحا کی آمد کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کا کام سونپا ہے۔
ربی زیشوٹز نے اپنے دھماکہ خیز مواد کا تین گھنٹے کا انٹرویو ایک انتباہ کے ساتھ شروع کیا:- "چھٹکارے کا عمل بہت تیزی سے اور تیز رفتار سے شروع ہونے والا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ لوگ پر سکون اور مستحکم رہیں تاکہ صحیح وقت میں مناسب طریقے سے کام کریں۔ “ہر نسل میں ایک ممکنہ مسیحا موجود ہے اور یہاں نیک آدمی ہیں جو بخوبی جانتے ہیں کہ یہ کون ہے۔ یہ واقعی اس نسل میں سچ ہے۔ “اب یہ الفاظ نکالنا کہ مسیحا پہلے سے قریب ہے زندگی اور موت کی بات ہے۔ کیا آپ نے یاجوج اور ماجوج کے بارے میں نہیں سنا ہے؟ بہت جلد ایسا ہی ہونے والا ہے۔ ابھی ، صورت حال اس سے کہیں زیادہ دھماکہ خیز ہے جس کا آپ تصور کر سکتے ہیں۔ ہر ایک کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آیا وہ اندر ہی موجود
ہیں یا اگر انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔
انہوں نے متعدد علامات کا اعادہ کیا جس کے نامور ربیعوں نے نوٹ کیا ہے اور وہ مسیحا کے آنے کا ثبوت ہونے کا پختہ یقین رکھتے ہیں۔ “جیسا کہ سب جانتے ہیں ، ربی ڈو کوک ایک بہت ہی نیک آدمی ہے۔ وہ ہماری نسل کے عظیم انسانوں میں سے ایک ہیں… [اور] دس سال پہلے ، جب اسرائیل خوفناک خشک سالی کا شکار تھا ، کسی نے ربی کوک سے پوچھا کہ جب بحیرہ گلیل ایک بار پھر بھرا ہو گا ، " “ربی کوک نے جواب دیا کہ جب مسیح موعود علیہ السلام آئیں گے تو بحرِ گلیل کا ماحول بھر جائے گا۔ جب ربی کوک نے یہ بیان دیا ہے تو چند ہفتوں میں ، بحیرہ گلیل پہلی بار پورا ہوگا۔
"ایک اور نیک ربی نے کہا کہ جنت میں موجودہ صورتحال کے مطابق اسرائیلی انتخابات نہیں ہوسکیں گے - بلکہ جنگ ہوگی۔" اگر انتخابات ہوتے ہیں تو ، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ یہ دوسرے انتخابات کی طرح ختم ہوجائے گا۔ اس سے کوئی حکومت سامنے نہیں آئے گی۔ کوئی بھی حکومت کو نیتن یاہو سے دور نہیں کرے گا۔ کئی عشرے پہلے ، ربی یزتک کدوری ، جدید اسرائیل کے سب سے بڑے عقیدت مندوں کے ساتھ ساتھ لبواچچر ریبی ، ربی میناشیم شنرسن ، دونوں نے پیش گوئی کی تھی کہ مسیحی دور سے پہلے بنیامین نیتن یاہو اسرائیل کا آخری وزیر اعظم ہوگا۔ بہت سارے ، اگر نہیں تو اسرائیل کے بیشتر الٹھوڈراڈوکس یہودی بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔

(نوٹ: اسرائیلی اخبار میں شائع ہونے والا یہودی ربی کا انٹرویو)
ترجمہ:- عثمان عباسی

19/11/2020

حضور صلی اللہ علیہ وسلم رحمت بن کے کیوں آئے؟ دنیا میں ہر جگہ فساد کیوں ہے؟ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے؟
***iAbdulGhani

19/11/2020

قیامت کے دن کیا سوال ہوں گے؟ بیمار؟ بھوکا پیاسا سوالی بن کے آئیں گے! قیامت کے دن لوگوں کا حساب کس بنیاد پر ہوگا؟
***iAbdulGhani

*قبر کا بچھو اور پاگل ہاتھی*  ’’ملتان کی ایک مسجد میں سب لوگ نماز سے فارغ ہوئے تو امام صاحب نے نمازیوں کو دعا کے بعد مخا...
02/11/2020

*قبر کا بچھو اور پاگل ہاتھی*

’’ملتان کی ایک مسجد میں سب لوگ نماز سے فارغ ہوئے تو امام صاحب نے نمازیوں کو دعا کے بعد مخاطب کیا:
حضرات! آج سرسہ سے ایک صاحب یہاں تشریف لائے ہیں، وہ کوئی واعظ نہیں ہیں لیکن اپنی زندگی کا ایک ناقابل فراموش واقعہ جہاں بھی جاتے ہیں، لوگوں کو سنا کر انھیں غفلت سے بیدار کرنے کی اپنی سی کوشش کرتے ہیں، میں آپ سے گزارش کروں گا کہ تھوڑا سا وقت نکال کر ان کی بات سن لیجیے۔
امام صاحب کے لہجے میں کچھ ایسا اثر تھا کہ کوئی بھی اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہ ہوا اور سب لوگ ان صاحب کی طر ف متوجہ ہوگئے جو امام صاحب کی جگہ منبر پر آکھڑے ہوئے تھے۔ بظاہر اس شخص میں کوئی ایسی غیر معمولی بات نہ تھی، دیہاتی لباس میں ملبوس وہ ایک عام سا انسان تھا۔ اس کا عام سا حلیہ دیکھ کر چند اصحاب چہ میگوئیاں کرنے لگے لیکن جب اس نے بات شروع کی تو مجمع پر سکوت طاری ہو گیا۔ اُس کی آواز میں کوئی ایسی پراسرایت تھی کہ جب وہ بولتا تو ہوا بھی تھمی تھمی سی محسوس ہوتی، چند ہی ثانیے میں سب کو احساس ہو گیا کہ نہ تو وہ ایک عام انسان تھا اور نہ ہی وہ واقعہ معمولی تھا جو وہ سنانے جا رہا تھا، اس شخص کی آواز گویا کسی گہرے کنوئیں سے ابھرتی سنائی دے رہی تھی، وہ کہہ رہا تھا:
’’ساتھیو! میں جو واقعہ آپ کو سنانے جا رہا ہوں، وہ کوئی من گھڑت قصہ نہیں ہے، مجھ پر بیتنے والا ایک حرف بہ حرف سچا واقعہ ہے۔ دس سال ہوگئے میں زندہ لاش بن کر اس واقعے کو جہاں جہاں موقع ملتا ہے، دہراتا ہوں، شاید کہ کسی کے دل میں میری بات اتر جائے اور وہ دنیا کی دکھاوے والی زندگی پر اپنی وہ جائے پناہ قربان نہ کرے جہاں اسے تاقیامت ابدی نیند سونا ہے۔‘‘

اتنا کہہ کر وہ ایک پل کے لیے رکا اور پھر اصل واقعہ سنانے لگا:
میں ضلع حصار، سرسہ کے ایک دیہات کا رہائشی ہوں اور یہ واقعہ اسی علاقے ایک جنگل میں میرے ساتھ پیش آیا۔ میں گاؤں والوں کی بھیڑ بکریاں چراتا تھا، یہ ہمارا آبائی پیشہ ہے۔ ایک دن میں حسب معمول بھیڑ بکریاں جنگل میں لے کر گیا، ایک درخت کے نیچے چادر بچھا کر لیٹ گیا اور بھیڑ بکریوں کی نگرانی کرنے لگا۔ ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ فضا میں کسی ہاتھی کی چنگھاڑ گونجی اور بکریاں سہم کر ادھر ادھر بھاگنے لگیں۔ میں وہ غیر معمولی چنگھاڑ سن کر برقی سرعت سے اٹھ کھڑا ہوا، اس علاقے میں ہاتھی کا کیا کام، پھر آواز سے لگتا تھا کہ وہ کوئی جنگلی یا پھر پاگل ہاتھی ہے۔ بھیڑ بکریاں سہم کر ایک خاردار جھاڑی کے عقب میں جمع ہوتی چلی گئیں، گویا قدرتی طور پر یہ ان کا حفاظتی اقدام تھا۔ آس پاس درخت تو بےشمار تھے لیکن کوئی بھی اتنا مظبوط نہ تھا کہ ہاتھی کی ٹکر سہار سکتا۔ میری سمجھ میں نہ آرہا تھا کہ جاؤں تو کہاں؟ میرا ذہن اسی شش و پنج کا شکار تھا کہ دفعتاً زمین یوں تھرا اٹھی جیسی زلزلہ سا آگیا ہو۔ میرے رہے سہے اوسان بھی خطا ہو گئے اور میں ایک انجانی سمت میں بھاگ کھڑا ہوا، کچھ ہی دور گیا تھا کہ پیچھے سے ہاتھی کے وزنی قدموں کی آواز کو اپنے تعاقب میں پایا۔ میں سمت بدل بدل کر بھاگتا رہا لیکن بھلا ایک پاگل ہاتھی کی رفتار کا مقابلہ کیوں کر کیا جا سکتا تھا، سیاہ عفریت موت بن کر کسی بھی لمحے میرے سر پر پنچ کر میرا کچومر نکال سکتا تھا۔ لیکن شاید قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا، اچانک وہ گنبد نما عمارت ویرانے میں یوں میرے سامنے آگئی جیسے زمین سے اگ آئی ہو، بظاہر وہ مندر یا کسی مزار نما عمارت کا گنبد تھا، داخلے کے لیے ایک ہی چھوٹی سی کھڑکی نما بے کواڑ جگہ تھی، ایک پل میں میرا رُخ اس جانب ہو چکا تھا، کھڑکی نما جگہ اتنی چھوٹی تھی کہ ہاتھی کوشش کے باوجود اس میں داخل نہیں ہو سکتا تھا، میں آندھی اور طوفان کی طرح اس اکلوتے کمرے میں جاگھسا، وسط میں پختہ قبر تھی اور اس کے عین اوپر چھت سے ایک آہنی زنجیر لٹک رہی تھی، اندر بمشکل اتنی ہی جگہ تھی کہ میں ایک طرف کو کھسک کر کھڑا ہو سکتا تھا، قبر پر کھڑا ہونا مجھے گوارا نہ تھا، ہاتھی بھی چند لمحوں کی تاخیر سے میرے سر پر پہنچ گیا۔ صد شکر کا مقام تھا کہ وہ گنبد نما عمارت مظبوط پتھر کی تھی ورنہ ہاتھی ایک ہی ٹکر میں اسے زمین بوس کر ڈالتا۔ جب کھڑکی سے اندر داخل نہ ہوسکا تو ہاتھی نے اپنی سونڈ اندر داخل کی، مجھے مارنے کی کوشش کرنے لگا، اب تو مجھے یقین ہو گیا کہ وہ پاگل ہاتھی میری جان لے کر ہی چھوڑے گا، ایک آدھ بار سونڈ کسی ظالم چابک کی طرح میرے وجود سے ٹکرائی اور میں اندر تک ہل کر رہ گیا، اگر ایک بار مزید وہ اسی طرح مجھے لگتی تو قریب تھا کہ میں غش کھا کر گر پڑتا، اگلے ہی لمحے ایک عجیب بات ہوئی اور مجھے اپنی موت کا یقین ہو گیا، قبر کے اندر سے ایسی آواز آئی جیسے کوئی تکلیف سے گلا پھاڑ کر چیخ رہا ہو، میں نے عذاب قبر کے کئی واقعات سن رکھے تھے لیکن اپنے کانوں سے ایسی چیخیں پہلی بار سن رہا تھا، اس سے پہلے کہ میرے اوسان جواب دے جاتے ، قبر کے سرہانے ایک شگاف نما مقام سے ایک غیر معمولی جسامت کا سیاہ بچھو نکلا اور دیوار پر سے ہو کر میری جانب رینگنے لگا۔ جوں ہی بچھو قبر سے نکلا چیخوں کا سلسلہ بھی موقوف ہو گیا۔ کوئی دوسرا انسان میری اس وقت کی کیفیت کا اندازہ نہیں لگا سکتا، ایک طرف پاگل ہاتھی، دوسری طرف قبر کا بچھو اور نیچے عذاب قبر سے تڑپتا نامعلوم وجود، خداجانے میرے قدموں تلے کیا معاملہ چل رہا تھا۔ میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا، جب کچھ نہ سوجھا تو چھت سے لٹکتی زنجیر کو تھام کر فضا میں جھول گیا اور اپنا وجود اس حد تک سمیٹ لیا کہ سونڈ اور بچھو دونوں کی زد سے دور ہو جاؤں، اب میں قبر کے عین اوپر فضا میں معلق تھا۔
جیسے ہاتھی کی سونڈ چکر کاٹ کر دیوار سے ٹکرائی، سیاہ بچھو اس کی زد میں آگیا، معلوم نہیں بچھو کا کیا بنا لیکن اگلے ہی لمحے ہاتھی بےدم ہو کر زمین پر آگرا۔ تھوڑی دیر تک فضا میں خر خراہٹ سے گونجتی رہی اور پھر ہر سو موت کا سکوت چھا گیا۔ بچھو کا بھی نام و نشان نہ تھا، شاید وہ سونڈ لگتے ہی گر کر واپس قبر میں جاگھسا تھا، اور ہاتھی اس کے زہر کی تاب نہ لاکر جان سے ہاتھ دھو چکا تھا۔ جب مجھے یقین ہوگیا کہ ہاتھی مر چکا ہے اور اب نہیں اٹھے گا تو زنجیر چھوڑ کر نیچے اتر آیا۔ جوں ہی میں نے کھڑکی نما راستے سے باہر نکلنا چاہا تو مجھ پر یہ انکشاف ہوا کہ ہاتھی یوں آڑھا ترچا پڑا تھا کہ مجھے اسے پار کرنے کے لیے اس کے اوپر قدم جمانا تھا، تمام تر خوف کے باوجود میں اس مقام سے دور جانا چاہتا تھا۔ اس کے لیے مردہ ہاتھی کے وجود پر سے دم جما کر گزرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔ ہاتھی کا دیو ہیکل وجود اس قدر ہیبت ناک تھا کہ اس کی موت کی یقین ہو جانے کے باوجود اس کے اوپر پاؤں رکھنے کی مجھے ہمت نہیں ہو رہی تھی، چاروناچار میں نے ہمت مجتمع کر کے اس پر پاؤں رکھا اور آگے جانے کے لیے دباؤ ڈالا ہی تھا کہ میرا پاؤں اس کے وجود میں یوں اتر گیا جیسے گوشت پوست کے بجائے ہاتھی کا وجود موم سے بنا ہو، اگلے ہی لمحے میں اپنا پاؤں گھسیٹ کر ایک ہی جست میں اس طرح ہاتھی کو پار کر گیا کہ میرا دوسرا قدم اس کے وجود سے مس بھی نہ ہوا۔ لیکن اس ایک لمحے میں مجھ پر جو قیامت بیتی وہ قیامت تک کے لیے مجھے نمونہ عبرت بنا گئی۔ میں آج بھی اپنی ٹانگ پر نظر ڈالتا ہوں تو وہ سارا منظر میری آنکھوں سے سامنے یوں تازہ ہو جاتا ہے جیسے کل کی ہی بات ہو۔
اتنا کہہ کر اس نے اپنی دائیں ٹانگ سے دھوتی کا پلو اوپر کو سرکایا اور دیکھنے والوں نے بےاختیار اپنی آنکھیں بند کر لیں، گھٹنے سے ٹخنے تک گوشت کا نام و نشان تک نہ تھا، سیاہی مائل ہڈی کے نام پر اس کی بوسیدہ ٹانگ سب کے سامنے تھی، پاؤں کا باقی حصہ شاید جوتے نے ڈھانپ رکھا تھا، گھٹنے سے نیچھے پیپ کا ابھار بھی صاف دیکھا جا سکتا تھا۔
قبر کے اس بچھو میں اتنا سریع الاثر زہر تھا کہ ہاتھی کو اسے چھو جانا ہی نہ صرف ہاتھی کا وجود پانی پانی کر گیا بلکہ اس چرواہے کی ٹانگ کو بھی دوسروں کے لیے درس عبرت بنا گیا۔ خدا جانے صاحب قبر کو قیامت تک ابھی کتنا عذاب جھیلنا تھا۔


Imran Khan UrduPoint.com Geo News Urdu UrduMaza Network UrduMaza Network BBC URDU Talk Islam PTI PTI Khyber Pakhtunkhwa PTI Islamabad قناة مكة Makkah TV Madinat Jumeirah PML(N) Lahore.(Official) Qasim Ali Shah Saqib Azhar Muhammad Raza SaQib Mustafai Saqib Iqbal Tariq Jamil M***i Abdul Ghani M***i Menk

Address

London

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Abdul Ghani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mufti Abdul Ghani:

Videos

Share

Category

Nearby media companies