Green Citizen Media

Green Citizen Media Green Citizen Media is the first comprehensive citizen media network in Pakistan.

کراچی کے ایک اور تاجر کے ساتھ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور لوٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، تاجر کو پولیس جیکٹ میں ملبوس افراد نے لوٹ ...
20/01/2025

کراچی کے ایک اور تاجر کے ساتھ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور لوٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، تاجر کو پولیس جیکٹ میں ملبوس افراد نے لوٹ لیا۔

متاثرہ تاجر نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس جیکٹ اور گاڑی پر پولیس لائٹوں کا استعمال کیا، ملزمان وائٹ کورولا میں آئے لٹیروں نے گاڑی اور 4 لاکھ 15ہزار روپے چھین لئے۔

پولیس نے 17 جنوری کو پیش آئے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ڈکیتی کی دفعہ تحت درج کیا گیا۔

تاجر نے پولیس کو بتایا کہ جمالی پل اترتے ہی سفید کرولا نے پولیس لائٹس کے ذریعے راستہ مانگا، سرکاری گاڑی سمجھ کر راستہ دیا تو ملزمان نے میری گاڑی کو بلاک کردیا۔

تاجر کے مطابق چار ملزمان نے زبردستی انہیں گاڑی سے اتارا اور اپنی گاڑی میں ڈال دیا، ملزمان کے پاس واردات کے دوران واکی ٹاکی بھی تھا۔

تاجر نے کہا کہ ملزمان نے میرے ہاتھ پاؤں اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد بھی کیا، ملزمان نے گاڑی میں موجود 4 لاکھ 15 ہزار روپے بھی لیے، واردات کے دوران گاڑی کچھ مقامات پر روک کر ملزمان تبدیل ہوتے رہے، مزید ایک گھنٹہ گھمانےکےبعدنادرن بائی پاس پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتا ہی نہیں چلا جب کہ میں تو کمیٹی...
20/01/2025

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتا ہی نہیں چلا جب کہ میں تو کمیٹی کا ممبر ہوں۔

سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔

بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں معلوم کرلیتا ہوں، ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں آج کیس کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔

مختصر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ ذوالفقار علی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ایڈشنل رجسٹرار کی طبیعت خراب ہے اس لئے وہ پیش نہیں ہوسکے۔

ڈپٹی رجسٹرار نے بتایا کہ ججز کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ترمیم سے متعلقہ کیس 27 جنوری کو آئینی بنچ میں لگے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ میں ججز کمیٹی کا ممبر ہوں، مجھے پتہ ہی نہیں چلا ججز کمیٹی اجلاس کا حالانکہ میں تو ججز کمیٹی کا ممبر ہوں۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ جوڈیشل آرڈر کو انتظامی کمیٹی کیسے اگنورکر سکتی ہے؟ جسٹس عقیل عباسینے کہا کہ کیا عدالتی حکم کمیٹی کے سامنے رکھا گیا تھا؟

جس پر ڈپٹی رجسٹرار نے کہا کہ عدالتی حکم کمیٹی میں پیش کیا تھا، ججز کمیٹی اجلاس کا فیصلہ فائل کے ساتھ لگا ہوا ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ ہمارے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر تھے، ہم نے ٹیکس کے مقدمات مقرر کر رکھے تھے جو تبدیل کردیے گئے،پورے ہفتے کے ہمارے سامنے فکس مقدمات تبدیل ہو گئے، اس کی تفصیل بھی بتائیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ سے مکالمہ کہا کہ ہم ٹی روم میں بیٹھے ہوئے ہیں، ہمیں ججز کمیٹی اجلاس کے منٹس اور کیسز تبدیل کرنے کے بارے میں تفصیل بتائیں، ججز کمیٹی اجلاس کے میٹنگ منٹس بھی لیکر آئیں، ہمیں بتائیے گا ہم دوبارہ عدالت میں آجائیں گے۔

وقفے کے بعد ڈپٹی رجسٹرار نے بتایا کہ ججز کمیٹی کا کوئی تحریری حکم موصول نہیں ہوا۔

جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کمیٹی کا حکم نہیں ملا تو کیس کیوں مقرر نہیں کیا گیا؟ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ مقرر شدہ کیس آئینی بنچ کو کیسے ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے؟

جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ چیف جسٹس سمیت کسی کے پاس مقدمہ ٹرانسفر کرنے کا اختیار نہیں ہے، جب سندھ ہائی کورٹ میں تھا وہاں بھی ہمارے ساتھ ایسی کوشش کی گئی تھی، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو مجبور ہو کر مقدمہ ہمارے سامنے مقرر کرنا پڑا۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ دیگر مقدمات کیوں ڈی لسٹ کیے گئے ہیں؟ تمام مقدمات عدالتی حکم کے تحت مقرر کیے گئے تھے۔

ڈپٹی رجسٹرار نے بتایا کہ ریسرچ افسر کا نوٹ ہے قانونی سوالات پر مبنی کیسز آئینی بنچ سنے گا۔

کراچی میں آج موسم سرد اور خشک ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر...
20/01/2025

کراچی میں آج موسم سرد اور خشک ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور شمال مشرق سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیرِ اثر 24 جنوری سے شہر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

کرم میں ٹل پاراچنار مین مرکزی شاہراہ آج 111ویں روز بھی ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے، راستوں کی طویل بندش کے باعث لوگوں ...
20/01/2025

کرم میں ٹل پاراچنار مین مرکزی شاہراہ آج 111ویں روز بھی ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے، راستوں کی طویل بندش کے باعث لوگوں فاقہ کشی پر مجبور ہیں، ادویات اور فیول کی عدم دستیابی کے باعث اموات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق لوئر کرم بگن میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، بگن میں کرفیو نافذ ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملحقہ مورچوں پر سیکیورٹی فورسز نے کمانڈ سنبھال لی ہے، بنکرز مسماری کا عمل بھی مؤخر کردیا گیا ہے۔

کرم کی صورتحال پر خیبرپختونخوا میں اعلیٰ سطح کی بیٹھک، شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کا فیصلہ

گرینڈ جرگہ ممبران کا کہنا ہے کہ فریقین کے اب تک آٹھ بنکرز مسمار ہوچکے ہیں، آپریشن کی وجہ سے مسماری کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔

سول سوئٹی کے نمائندوں کے مطابق ادویات کی عدم دستیابی اور ایندھن نہ ہونے کے باعث 157 بچوں سمیت 290 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ پاراچنار سمیت 100 سے زائد دیہات کو سپلائی مطل ہونے کے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے، کاروباری مراکز، پٹرول پمپس، بیکریز، ہوٹل، ریسٹورنٹس، موبائل نیٹ ورک بھی بند ہیں۔

کرم میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہے اور روابط میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے اور یہ مشرق وسطی میں امن کے لیے...
20/01/2025

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے اور یہ مشرق وسطی میں امن کے لیے پہلا قدم ہے، خوشی ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی بھی ہوئی۔

واشنگٹن میں وکٹری ریلی سے خطاب ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر امریکا کو عظیم بنانے جا رہے ہیں، امریکا کو بدعنوان سیاسی اسٹیبلشمنٹ سے نجات دلائیں گے۔

ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کی امریکا آمد روکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آکر امریکی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے۔

نومنتخب صدر نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ ٹک ٹاک کو بچانے کی ضرورت ہے، امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنا چاہیے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ فوج کو آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ تعیمر کرنے کا حکم دیں گے۔ فوج میں موجود کمزوریوں کا خاتمہ کریں گے۔ افغانستان سے اپنے فوجی ساز و سامان کی واپسی چاہتے ہیں۔

ادھر ٹرمپ نے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کیس کا ریکارڈ جاری کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی دلچسپی کے حامل دستاویزات بھی جاری کروں گا۔ مردوں کو خواتین کے اسپورٹس سے باہر کریں گے۔ ٹرانس جینڈرز کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روکیں گے۔ تاریخی رفتار اور طاقت کے ساتھ کام کریں گے۔

ٹرمپ نے خطاب میں کہا کہ امریکا کو درپیش تمام مسائل کو حل کریں گے۔ بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کروں گا۔

دوسری جانب امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ آج 47ویں امریکی صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نائب صدر جے ڈی وینس کی حلف برداری بھی آج ہی ہوگی۔ تقریب میں عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے۔

وہیں پاکستان کی نمائندگی امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے۔ تقریب میں بلاول بھٹو سمیت پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

واشنگٹن ڈی سی میں شدید ٹھنڈ کے باعث تقریب کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں حلف برادری تقریب کے دوران ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے مظاہروں کا بھی امکان ہے۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ حماس کی جانب سے اتوار کو تین یرغمالی خواتین اور اسرائیل سے 90 فلسطینی...
20/01/2025

غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ حماس کی جانب سے اتوار کو تین یرغمالی خواتین اور اسرائیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، رہائی پانے والے فلسطینیوں کا مغربی کنارے پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا، ہزاروں فلسطینی رہائی پانے والوں کو دیکھنے کے لیے امڈ آئے۔

اسرائیلی قید سے رہا ہونے والوں میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔ اسرائیل نے کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد عوفر جیل سے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔

اس سے قبل حماس کی جانب سے تین یرغمالی خواتین کو رہا کیا گیا تھا۔ رہائی پانے والی تینوں خواتین کا شیبا اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد تینیوں اسرائیل میں اپنے گھر پہنچ گئیں۔

حماس کے مطابق قیدیوں کا اگلا تبادلہ پچیس جنوری کو ہوگا۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے چار یرغمالی رہا ہوں گے۔

غزہ میں مقامی پولیس تعینات کردی گئی ہے اور امدادی سامان کے ٹرک بھی غزہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ٹرکوں پر آٹا، تیار کھانوں کے پارسل اور دیگر سامان لدا ہوا ہے۔

معاہدے کے تحت روزانہ 600 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوں گے۔

جنگ بندی شروع ہونے تک غزہ پر اسرائیل کی بمباری بھی جاری رہی اور صویہونی ریاست نے ہفتے کی دوپہر تک مزید 19 فلسطینی شہید کر دیے۔

قومی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ پاکستان ایئر فورس کے یحییٰ اسد نے جیت لی۔میں انڈر 17 فائنل میں پاکستان ایئر فورس کے یحییٰ ا...
19/01/2025

قومی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ پاکستان ایئر فورس کے یحییٰ اسد نے جیت لی۔
میں انڈر 17 فائنل میں پاکستان ایئر فورس کے یحییٰ اسد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پی ایے ایف کے مصطفیٰ کو تین صفر سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان ایئر فورس کے یحییٰ اسد نے قومی جونیئر سکواش چیم

پاکستانی سپنرز کا جادو چل گیاملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست
19/01/2025

پاکستانی سپنرز کا جادو چل گیا
ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں گرین شرٹ

کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ سے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے، جس کے باعث شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فر...
19/01/2025

کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ سے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے، جس کے باعث شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

ٹرپنگ کی وجہ سے کورنگی، لیاری، کھارادر، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، پی ای سی ایچ ایس، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں بجلی معطل ہوگئی۔


اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ چند علاقوں سے بجلی تعطل کی شکایات موصول ہوئی ہیں، محدود تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری دور کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی نارمل ہے، تاہم لسبیلہ اور بلدیہ میں سپلائی مکمل بحال ہونے میں وقت درکار ہے۔

کرم کے دونوں فریقین کے جرگہ مشران نے وزیراعظم، وزیر اعلی سمیت دیگر حکام کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ک...
19/01/2025

کرم کے دونوں فریقین کے جرگہ مشران نے وزیراعظم، وزیر اعلی سمیت دیگر حکام کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ میں کامیاب جرگے پر دستخط کے بعد معاہدے پر عمل درآمد کے لئے کرم میں موجود ہیں، کرم میں اشیاء ضروریہ، تیل، گیس، ادویات کی شدید قلت ہے، ادویات نہ ہونے سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مشران کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کرم میں بڑی تعداد میں پھنسے لوگ موجود ہیں جو دوسرے علاقوں میں ضروری سفر کرنا چاہتے ہیں، ضلع بھر کے لئے مستقل طور پر کانوائے کا بندوسبت کیا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ بگن بازار میں لوگ شدید سردی میں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، بگن کے کافی تعداد میں لوگ بمعہ خواتین دوسرے علاقوں سے واپس نہیں آئے، بگن کے عوام کے گھر اور بازار جلے ہوئے ہیں جس کی فی الفور آبادکاری کی جائے، اور بگن کی جلی ہوئی دکانوں کے لئے معاوضے کا اعلان کیا جائے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اع...
19/01/2025

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں کل سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کے پریشر کی کمی کا سامنا ہے، اس لئے سی این جی اسٹیشن کی بندش کا فیصلہ شدید سرد موسم کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شر...
19/01/2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شرکاء نے مذاکرات پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لینے پر زور دیا ہے اور ممبران نے کور کمیٹی اجلاس ہفتے میں ایک بار ضرور بلانے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں سلمان اکرم راجہ اور برگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق نے القادر ٹرسٹ کیس پر بریفنگ دی۔ اس دوران سزا کے خلاف مظاہرہ نہ کرنے پر کور کمیٹی اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ نے کہا کہ بانی کو 14 سال کی سزا ہوگئی ہم نے کوئی احتجاج کیوں نہیں کیا؟ بریفنگ کی بجائے بتایا جائے کہ ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کب ہوگا؟

عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہمیں صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق کنول شوذب نے کہا کہ جیل حکام پارٹی چھوڑنے والوں کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جگہ دے دیتے ہیں اور پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو کئی کئی گھنٹے انتظار کروایا جاتا ہے۔

سندھ سے پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان اور خرم شیر زمان نے کراچی اور سندھ کے مسائل پارلیمنٹ میں اٹھانے کی استدعا کی۔

ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی کے ممبر لال ملہی نے لیگل ٹیم سے لیگل اسٹریٹیجی پر اپڈیٹ مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق علی محمد خان نے فیصلے کو پارٹی سے چھپانے والے کا نام سامنے لانے کا مطالبہ کیا تو شعیب شاہین نے جج کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ چھپانے والے کا نام بتا دیا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ فیصل چوہدری نے یہ فیصلہ پارٹی اور بانی پی ٹی آئی سے چھپایا۔

القادر ٹرسٹ کیس (190 ملین پاؤنڈ ریفرنس) میں سزا کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلی...
19/01/2025

القادر ٹرسٹ کیس (190 ملین پاؤنڈ ریفرنس) میں سزا کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کرلی گئی ہے، مذکورہ درخواست 21 جنوری کو ہائی کورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو وکلا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

وکلا میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ شامل ہیں، جن کے وکالت نامے مجرموں سے دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کردئے گئے ہیں۔ جیل حکام وکالت نامے پیر کو وکلا کو واپس کریں گے۔

وکیل خالد یوسف کا کہنا ہے کہ وکالت نامے جیل حکام نے لے لئے ہیں اور ہمیں اندر نہیں جانے دیا گیا۔

واضح رہے کہ 17 جنوری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم جاری کیا ہے۔

کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث اشیائے ضرورہ نہ ملنے کی وجہ سے ...
19/01/2025

کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث اشیائے ضرورہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں اور فورسز نے کئی مورچوں پر کمانڈ سنبھال لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فورسز کی بھاری نفری لوئر کرم میں موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ یکطرفہ فوجی آپریشن ہرگز قبول نہیں ہے۔

طوری بنگش قبائل نے آج چھ بجے تک حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے۔ قبائل کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے بعد اب تک دس سے زیادہ خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں لیکن حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، اگر راستوں کو نہیں کھولا اور تحفظ کو یقینی نہیں بنایا تو امن معاہدے سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے اور معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اپنا لائحہ عمل خود تیار کریں گے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکرز مسماری کا عمل تاخیر کا شکار ہے، دونوں فریقین کے اب تک آٹھ بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب راستوں کی طویل بندش کے باعث دو مزید بچے دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 157 ہوگئی۔

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سید میر حسن جان کا کہنا ہے کہ 38 بچے صرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

پاکستان کی بحریہ اب ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) نامی خصوصی ٹیکنالوجی نے بھارتی بحریہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کی ...
19/01/2025

پاکستان کی بحریہ اب ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) نامی خصوصی ٹیکنالوجی نے بھارتی بحریہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کی جدید آبدوزیں کئی دن تک زیر سمندر رہ سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک نیوی نے بھارتی بحریہ کو مات دیتے ہوئے خطے میں جدید ترین اے آئی پی ٹیکنالوجی اپنانے والی پہلی بحریہ بن کر ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ چین کی مدد سے تیار کردہ پاکستان کی نئی آبدوزیں منصوبہ بندی کے مطابق بحریہ کے بیڑے میں شامل ہونے کی راہ پر گامزن ہیں۔

بھارت نے حال ہی میں اپنا P-75 اسکورپین پروجیکٹ کے حصے کے طور پر اسٹیلتھ فریگیٹ اور گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کے ساتھ، اپنے بیڑے میں ابھی اپنی چھٹی اور آخری آبدوز شامل کی ہے۔ تاہم اس اپ گریڈیشن کے باوجود بھارتی بحری صلاحیتیں اب بھی پاکستان سے پیچھے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو چین کی جانب سے جلد ہینگور کلاس کے نام سے نئی آبدوزیں ملنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ یہ آبدوزیں 2030 کی دہائی کے اوائل میں پاک بحریہ میں شامل ہو جائیں گی۔ ان کے آنے کے بعد پاکستان کے پاس جدید اے آئی پی ٹیکنالوجی کے ساتھ کل 11 آبدوزیں ہوجائیں گی۔

ان آبدوزوں سے پاکستان کی زیر آب بحری صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ پاک بحریہ نے اپنے بیڑے کو 50 جنگی جہازوں تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے، جن میں 20 بڑے جنگی جہاز، فریگیٹ اور کارویٹ شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈیزل آبدوزیں صرف 48 گھنٹے زیرآب رہ سکتی ہیں جبکہ پاکستان کی اے آئی پی ٹیکنالوجی آبدوز کو زیر آب 10 سے 14 دن تک رہنے کے قابل بناتی ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے چینی میڈیا کو بتایا کہ چار ہینگور کلاس آبدوزوں کی تعمیر شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آبدوزیں پاکستان کی بحریہ کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گی اور بحریہ کو طاقتور ہتھیاروں کے ساتھ مختلف آپریشنز کرنے کی صلاحیت فراہم کریں گی۔

ایڈمرل اشرف نے مزید کہا کہ منصوبہ آگے کی جانب بڑھ رہا ہے، اور ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ آبدوزیں جلد ہی پاکستان نیوی کے بیڑے کا حصہ بن جائیں گی۔

جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے صدر یون سک یول کی حراست میں مزید 20 دن کی توسیع کی جس کے شہری طیش میں آگئے اور انہوں نے عدال...
19/01/2025

جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے صدر یون سک یول کی حراست میں مزید 20 دن کی توسیع کی جس کے شہری طیش میں آگئے اور انہوں نے عدالت پر ہی دھاوا بول دیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین عدالت کے اس فیصلے پر لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور صدر یون سک یول کے سینکڑوں حامیوں کی طرف سے شدید احتجاج کو جنم دیا، شہری عدالت کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول ملک کے پہلے موجودہ صدر ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا۔ انہیں گزشتہ برس 3 دسمبر کو مارشل لاء کے نفاذ کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت پر حملے کے الزام میں پولیس نے 40 افراد کو گرفتار کیا جبکہ اس دوران 40 لوگوں کو معمولی زخم بھی آئے جنہیں طبی امداد دی گئی ہے۔

جنوبی کوریا کے تفتیش کاروں نے سیول کی ایک عدالت سے صدر یون سک یول کی نظر بندی کی مدت میں توسیع کرنے کو کہا کیونکہ انہوں نے ان کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ملک میں مارشل لا لگانے پر معطل صدر یون سک کو 4 دن قبل تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل یون سک یول کے حامی ان کی گرفتاری میں بھی رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی شام...
19/01/2025

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی شام ہونے والی ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان کی نمائندگی امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے۔ تقریب میں پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکنز بھی شریک ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن کی جانب سے کئی ٹیک ٹائٹنز کو افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جیسے کہ ارب پتی ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شرکت کریں گے جبکہ چینی سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک کے سربراہ شو چیو بھی شریک ہوں گے۔

علاوہ ازیں ریاست ہائے متحدہ کے سابق صدور بل کلنٹن، جارج بُش اور باراک اوباما بھی شرکت کریں گے۔

حلف برادری تقریب کے دوران ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے مظاہروں کا بھی امکان ہے۔

صدف آفریدی جونیئر نیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیپشاور (سپورٹس رپورٹر)کراچی میں جاری نیشنل جونیئر سکواش چیمپ...
18/01/2025

صدف آفریدی جونیئر نیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی
پشاور (سپورٹس رپورٹر)کراچی میں جاری نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ گرلز انڈر15 کیٹگری میںخیبرپختونخوا کی صدف آفریدی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلاجائیگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد کھلاڑی گرلز انڈر15 ، بوائز انڈر13 ،انڈر15اور انڈر 17 کیٹگریز میں شرکت کررہے ہیں ۔ صدف آفریدی نے نمرہ کو چھ گیارہ اور چھ سات سے شکست دی ، صدف آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ سکواش میں قومی اور عالمی سطح پر نمایاں مقام بنانا چاہتی ہیں جس کے لئے وہ سخت محنت کر رہی ہیں، والدین ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، وہ کوچنگ اور تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف ٹورنامنٹ میں محنت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور کوچ کی نگرانی میں ان کی محنت ضرور رنگ لائے گی اور انڈر15 ٹائٹل جیتنے میں ضرور کامیابی ہوگی

Address

London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green Citizen Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Green Citizen Media:

Videos

Share