Arz-e-Pak News

Arz-e-Pak News Pakistan Studies and Information

*ریاض میں فیوچر منرلز فورم میں وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی جانب سے پاکستان کے کان کنی کے شعبے کی پذیرائی*ریاض، 16 جنوری...
16/01/2025

*ریاض میں فیوچر منرلز فورم میں وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی جانب سے پاکستان کے کان کنی کے شعبے کی پذیرائی*
ریاض، 16 جنوری، 2025: فیوچر منرلز فورم (ایف ایم ایف) نے شرکت کرنے والے 20,000 سے زیادہ رجسٹرڈخواتین وحضرات کودوسرے دن بھی اپنی جانب متوجہ کیا، جن میں وزراء، کان کنی کے شعبے سے منسلک پیشہ وراورخدمات فراہم کرنے والے افراد، سرمایہ کاران اور ماہرین تعلیم شامل ہیں۔ یہ فورم عالمی کان کنی کی صنعت میں شراکت داروں کوایک جگہ لانے کے لئے ایک اہم موقع ثابت ہوا۔
پاکستان پویلین اس فورم کے شرکا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ایک مہمان نے کہا کہ "اگر بہترین ڈیزائن کے پویلین کے لیے ایوارڈ دیے جائیں تو پاکستان پویلین ضرور جیت جائے گا"۔ پاکستان کے وزیر پیٹرولئیم اور آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک نے فورم میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کے جائزے کے دوران پاکستان پویلین کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے پویلین کے تزئین وآرادئش میں پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی کاوشوں اور دیگر شریک کمپنیوں کے تعاون کی تعریف کی۔
قبل ازیں، وفاقی وزیر نے عالمی معدنی طلب کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن میں شرکت کی۔ انہوں نے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے عملی نقطہ نظر پر روشنی ڈالی اور کان کنی کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترکی، چین اور چلی جیسے ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کان کنی کے بڑھتے ہوئے مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ممکنہ سرمایہ کاری کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
پاکستانی وفد نے 16 جنوری کو صبح 9:30 سے 11:00 بجے کے دوران 90 منٹ کے اجلاس کی میزبانی کی۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک، پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب عمران عباسی، ریکوڈک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر مقررین نے پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول اور اس شعبے کی ترقی کے لیے حکومت کے اسٹریٹجک وژن پر روشنی ڈالی۔

*فوٹوکیپشن:*
1. (بائیں سے تیسرے )وزیر پیٹرولیم اور آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک، فیوچر منرلز فورم 2025 کے دوسرے دن عالمی معدنی طلب کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے پینل گفتگو کے دوران
2. (بائیں سے چوتھے اور تیسرے ) وزیر پیٹرولیم اور آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک اور ایم ڈی اور سی ای او پی پی ایل، فیوچر منرلز فورم 2025 میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کی انتظامیہ اور مہمانوں کے ساتھ پاکستان پویلین میں

*بسکونی بسکٹس کی پریمیم رینج نے ’ہوم برانڈ آف دی ایئر-پاکستان‘ ایف ایم سی جی ایشیا ایوارڈز 2024جیت لیا*پاکستان،16جنوری، ...
16/01/2025

*بسکونی بسکٹس کی پریمیم رینج نے ’ہوم برانڈ آف دی ایئر-پاکستان‘ ایف ایم سی جی ایشیا ایوارڈز 2024جیت لیا*

پاکستان،16جنوری، 2025: سنگاپور میں منعقدہ ایف ایم سی جی ایشیا ایوارڈز2024میں بسکونی (Bisconni) بسکٹس کی پریمیم رینج کو ’ہوم برانڈ آف دی ایئر - پاکستان‘ کیٹیگری کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ریٹیل ایشیا (Retail Asia)کے زیر اہتمام یہ ایوارڈ پورے براعظم میں تیزی سے فروخت ہونے والی اشیائے صرف (ایف ایم سی جی) کے شعبے میں بہترین کارکردگی کو سراہتا ہے، جس میں ایسے برانڈز کو اجاگر کیا جاتا ہے جنہوں نے غیر معمولی جدت طرازی، معیار اور صارفین کے اطمینان کا مظاہرہ کیا ہے۔

بسکونی کی پریمیم رینج کا تعارف کمپنی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ رینج کمپنی کی ترقی اور صارفین کی خدمت کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہے جو درآمد شدہ مصنوعات کے مساوی معیار کا تقاضا کرتی ہے۔ اس پریمیم رینج نے نہ صرف بسکٹس کے چاہنے والوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے ، بلکہ مارکیٹ کو بھی متاثر کیا ہے تاکہ برانڈ کا متعلقہ اور پرکشش رہنا یقینی بنایا جا سکے۔

اس سنگ میل کےحصول پر اظہار خیال کرتے ہوئے بسکونی کے چیف آپریٹنگ آفیسر،محمد صابر گوڈیل نے کہا کہ ”بسکونی پریمیم رینج نے پاکستان کی مسابقتی فوڈ انڈسٹری میں ایک منفرد مقام بنایا ہے جو صارفین کو اپنی دیکھ بھال یا لطف اندوزی کی صورت میں پریمیم مصنوعات پر خرچ کرنا جاری رکھتے ہیں۔ بسکونی نے نہ صرف زیادہ متنوع مصنوعات کا پورٹ فولیو تیار کیا ہے ،جو صارفین کے مختلف شعبوں کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے ، بلکہ معاشی اتار چڑھاؤ کے دوران آمدنی کے ذرائع کو بھی مستحکم کرتا ہے۔ ہوم برانڈ آف دی ایئر - پاکستان ایوارڈ جیتنا اس بات کی علامت ہے کہ ایک برانڈ کو پاکستان میں اشیائے صرف کے شعبے میں اپنی بہترین کارکردگی اور مارکیٹ میں مجموعی موجودگی کی وجہ سے تسلیم کیا گیا ہے۔ ہم صارفین کے تاثرات اور مارکیٹ کے رجحانات کی بنیاد پر مصنوعات کی رینج میں جدت اور توسیع جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔“

یہ اعزاز بسکونی کو نہ صرف خطے میں، بلکہ عالمی سطح پر بھی، اپنے مارکیٹ شیئر میں مزیداضافے کے لیے ایک مضبوط پوزیشن فراہم کرتا ہے۔ اپنے جدید نقطہ نظر اور عمدگی کے عزم کے ساتھ ، بسکونی، بسکٹس کی صنعت کے مستقبل کو تشکیل میں قیادت کرنے کے لیے تیار ہے۔

آٹھ منفرد مصنوعات کے پورٹ فولیو کے ساتھ ، بسکونی پرائم نے پریمیم بسکٹس کی کیٹیگری میں نئے معیار قائم کیے ہیں۔ اس کے بہترین اور منفرد ذائقوں اور غیر متزلزل معیار نے نہ صرف صارفین کو محظوظ کیا ہے بلکہ مارکیٹ کی توقعات کو بھی نئے سرے سے بیان کیا ہےاور درآمد شدہ برانڈز کے اعلیٰ معیار کا متبادل فراہم کیا ہے۔

***

21/12/2024
29/11/2024

میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی پر یونیسکو کا مشاورتی اجلاس
یونیسکو نے میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے تعاون سے کراچی میں ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی میں اپنا دوسرا صوبائی مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد پاکستان کی میڈیا اور معلوماتی خواندگی (MIL) حکمت عملی کے لیے اہم شراکت داروں کی آراء جمع کرنا تھا۔ اس مشاورت میں پالیسی سازوں، میڈیا کے ماہرین، ماہرین تعلیم، اور سول سوسائٹی کے ماہرین شریک ہوئے، جنہوں نے پاکستان کے لیے MIL حکمت عملی کے مسودے میں قیمتی تجاویز فراہم کیں۔
نمایاں مقررین میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب (میئر کراچی)، شہاب زبیری (گروپ چیف، بزنس ریکارڈر)، سینیٹر سرمد علی، اظہر عباس (منیجنگ ڈائریکٹر جیو نیوز)، سینیٹر فیصل سبزواری، ڈاکٹر ہما بقائی (تجزیہ کار)، ڈاکٹر اسماء ابراہیم (ماہر آثار قدیمہ)، عافیہ سلام، محمد نوشاد علی( گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ پاکستان)، آمنہ علی (ماہر ثقافت) مبشر میر (ریزیڈنٹ ایڈیٹر ڈیلی پاکستان کراچی)، ڈاکٹر مدرار اللہ (چیف لائبریرین آغا خان یونیورسٹی) اور بریگیڈیئر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعید منہاس (وائس چانسلر ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کراچی) شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی، جو MIL حکمت عملی کی تحقیقی سربراہ اور پنجاب یونیورسٹی کے ڈیجیٹل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ہیں، نے مشاورت کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کو ایک موزوں فریم ورک تیار کرنے کے لیے اہم قرار دیا۔
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ MIL کو پرائمری سطح سے ہی قومی نصاب کا حصہ بنانا چاہیے۔ گفتگو میں میڈیا کے نظم و ضبط اور اس کو کنٹرول کے درمیان باریک فرق کا جائزہ لیا گیا، اور اس بات پر متفقہ رائے تھی کہ میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی معاشرہ میں تعمیری اور باخبر سماجی گفتگو کے فروغ کے لیے ضروری ہے۔ شرکاء نے آزادی اظہار کو ایک بنیادی حق کے طور پر محفوظ رکھنے کی اہمیت کو تسلیم کیا، ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ اس کا غلط استعمال کر کے گمراہ کن معلومات یا غلط معلومات کو پھیلنے سے روکا جانا چاہیے، جو سماجی اعتماد کو مجروح اور تعمیری مکالمے میں رکاوٹ ڈال سکتی ہیں۔ شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریاست کی مضبوط اور مؤثر حکمرانی غلط معلومات اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شفافیت، جواب دہی، اور فعال پالیسی اقدامات پر مبنی نظام فیک نیوز کے پھیلاو کو روک سکتا ہے۔
اس پروگرام میں تین اہم موضوعاتی نشستیں شامل تھیں، جن میں میڈیا اور معلوماتی خواندگی کے کلیدی پہلوؤں پر توجہ دی۔ پہلی نشست، "مضبوط معاشروں کی تعمیر: سماجی ہم آہنگی کے لیے میڈیا اور معلوماتی خواندگی" میں اس بات پر غور کیا گیا میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی کس طرح تنقیدی سوچ کو فروغ دے کر سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنا سکتی ہے۔ دوسری نشست، "جامع فریم ورک کی تعمیر: میڈیا، معلومات، اور خواندگی کا امتزاج"، نے ایک مربوط طریقہ کار کی ضرورت پر زور دیا تاکہ شہریوں کو ڈیجیٹل منظرنامے میں ضروری مہارت فراہم کی جا سکے۔ آخری نشست، "ثقافتی اور لسانی تنوع: MIL پالیسیوں کی تشکیل کا سنگ بنیاد"، نے پاکستان کے ثقافتی اور لسانی تنوع کو MIL پالیسیوں میں شامل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ شمولیت اور مطابقت کو یقینی بنایا جا سکے اور ثقافتی طور پر حساس حکمت عملیوں کے ذریعے کمیونٹیز کو بااختیار بنایا جا سکے۔

22/11/2024

🌸 Introducing Soft and Swirl Haircare in Pakistan! 🌸
We are thrilled to launch Soft and Swirl—a premium haircare brand designed to revive and nourish dry, damaged hair. 🌿 With a focus on organic and natural ingredients, we promise products that love your hair as much as you do.

Join us in this journey to achieve soft, swirly, and beautiful locks, because your hair deserves nothing but the best! 💕

22/07/2024

جب سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا ۔۔۔۔1997

Address

Social Media Management Hub Ltd , AACSL, 1st Floor, North Westgate House
Harlow
CM201YS

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arz-e-Pak News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Arz-e-Pak News:

Videos

Share