AAJ TV UK - Portugal

AAJ TV UK - Portugal Aaj News is a 24-hour Pakistani news television channel. The word Aaj in English means "Today".

Ramadan Calendar 2022 Portugal
28/03/2022

Ramadan Calendar 2022 Portugal

پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے نواحی علاقہ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ نوجوان ذیشان عباس کو بے دردی سے قتل کر دیا...
26/11/2021

پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے نواحی علاقہ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ نوجوان ذیشان عباس کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا. ذیشان عباس اپنی فیملی کے ہمراہ ایمادورہ کے قریب میم مارتینز شاپنگ سنٹر میں رات 8 بجے کے قریب قتل کیا گیا. ذرائع کے مطابق قاتل افراد لوٹ مار اور قتل کی واردات کے بعد مقتول کے گھر بھی گے اور مقتول کے بیوی بچوں کو بھی حراساں کیا. قتل کی واردات کی خبر ملتے ہی پاکستانی کمیونٹی کے راہنما اور پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی میڈیا موقع پر پہنچ گئے. پاکستانی کمیونٹی میں آئے روز ہونے والے سانحات کی وجہ سے سخت تشویش پائی جاتی ہے. جب کہ پولیس نے مختلف افراد سے اس سلسلے میں تفتیش بھی کی ہے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پرتگال میں پاکستانی کمیونٹی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے پرتگال میں مقیم پاکس...
23/05/2021

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پرتگال میں پاکستانی کمیونٹی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے پرتگال میں مقیم پاکستانی اور کشمیری بھائیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی دن رات محنت کر کے زرمبادلہ پاکستان بجھواتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ تارکین وطن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔گزشتہ سالوں میں پرتگال میں مقیم تحریک انصاف کے کارکنان کی پاکستان کمیونٹی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔ کمیونٹی کے ممبران اور راہنماؤں نے کمیونٹی کے جو مسائل اُجاگر کیے ان کے حل کے لیے حکومت پاکستان سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پرتگال کی پارلیمنٹ سمیت تمام فورمز پر اُجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ برما اور فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بھی آواز بلند کی۔

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو اقدامات سمندر پار پاکستانیوں کے لیے کیے ہیں ان میں ووٹ کا حق دینا اہم قدم ہے۔ اس کے علاوہ آن لائن روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے پاکستانی اوور سیز سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم پورٹل برائے اوورسیز کا قیام حکومت کا اہم قدم ہے جس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی درپیش مشکلات و شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی سے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے قانون پاس کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمین اور پلاٹ پر قبضہ نہ کرسکے۔ حکومت کا سب سے اہم مقصد اوورسیز پاکستانی کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینا ہے۔حکومت پاکستان جلد ہی پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوہری شہریت کا نوٹیفکیشن جاری کر رہی ہے۔تمام متعلقہ اداروں کو پرتگال کے ساتھ تجارت ۔ثقافت اور تعلیم کے شعبے میں تعلقات استوار کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
اسپیکر نے دنیا نیوز یوکے_یورپ کی 6 ویں سالگرہ پر دنیا نیوز کے تمام ٹیم اور ناظرین کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی پرتگال کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس پروگرام میں آنے کی دعوت دی اور آپ لوگوں سے باتیں کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ایسوسی ایشن لیڈی فاطمہ پرتگال کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا تنظیم کے سرپرست سید مظہر حسین ۔اور  حاجی ناص...
15/05/2021

ایسوسی ایشن لیڈی فاطمہ پرتگال کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا تنظیم کے سرپرست سید مظہر حسین ۔اور حاجی ناصر عباس کنجاہی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جب کہ قاری مجتبی محمود نے تلاوت کلام سے تقریب کا آغاز کیا اور غلام عباس قریشی نے تنظیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ شیخ صفدر رضی نے بین المذاہب ہم آہنگی پر خصوص خطاب کرتے ہوئے کیا کہ اسلام امن پیار اور محبت کا درس دیتا ہے اور تمام مزاہب کا اخترام ہم پر لازم ہے ہمیں نفرتوں کو مٹا کر قرآن اور نبی پاک کی سنت پر عمل پیرا ہو کر امن اور اخترام اور محبت کا پیغام پھیلانا ہو گا۔ تقریب میں کمیونٹی کے راہنماؤں سرفراز فرانسس ۔ شیخ عمر ۔غضنفر جاوید اور ضیاء سید سمیت دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی ۔عید ملن پارٹی کے شرکاء نے کیک بھی کاٹا ۔اور فلسطین اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی تقریب میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی

15/05/2021
عید 13 مئی بروز جمعرات کو ہو گی آج 11 مئی کو چاند نظر نہیں آیا. سنٹرل مسجد لزبن کا اعلامیہ، نماز عید کے اوقات کار
11/05/2021

عید 13 مئی بروز جمعرات کو ہو گی آج 11 مئی کو چاند نظر نہیں آیا. سنٹرل مسجد لزبن کا اعلامیہ، نماز عید کے اوقات کار

09/05/2021

عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا گیا :آرڈیننس جاری

صدرمملکت نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن آرڈیننس 2021 جاری کردیا
الیکشن ایکٹ 2017 کی شق(1) 94 اور سیکشن 103 میں ترمیم کی گئی ہے
شق (1) 94 کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ كا حق دیا گیاہے
الیکشن کمیشن تکنیکی معاونت سے عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیگا:آرڈیننس
آرڈیننس کی شق 103 کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدنے کا پابند ہوگا

برطانیہ نے پرتگال سمیت 12 ممالک کے شہریوں کو گرین لسٹ میں شامل کر لیا. پرتگال سے برطانیہ جانے والے شہری قرنطینہ سے مستسن...
08/05/2021

برطانیہ نے پرتگال سمیت 12 ممالک کے شہریوں کو گرین لسٹ میں شامل کر لیا. پرتگال سے برطانیہ جانے والے شہری قرنطینہ سے مستسنئ ہونگے جب کہ ANTIGEN کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے

سفارتخانہ پرتگال اسلام آباد نے بھی اپنی سروس اور فیسوں کا اعلان کردیا ہے تمام کاغذات کی تصدیق کے لیے بزریعہ ای میل سفارت...
29/04/2021

سفارتخانہ پرتگال اسلام آباد نے بھی اپنی سروس اور فیسوں کا اعلان کردیا ہے تمام کاغذات کی تصدیق کے لیے بزریعہ ای میل سفارتخانہ پرتگال کو آگاہ کرنا ہوگا اور سفارتخانہ ویزہ سنٹر کو کاغذات جمع کرنے کا کہے گا

جب کہ

دفتر خارجہ اسلام آباد نے پرتگال میں پاکستانی قونصل سروس کی فیسوں اور نئے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے اجراء کے حوالے سے بھی اعلان کیا ہے
مزید تفصیلات لنکس میں

آج نیوز کی جانب سے رمضان المبارک کا پہلا جمعہ مبارک
16/04/2021

آج نیوز کی جانب سے رمضان المبارک کا پہلا جمعہ مبارک

23/03/2021

رپورٹ حماد سید لزبن پرتگال

قرارداد پاکستان کے تاریخی دن کی یاد میں پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی (پی او سی ) گلوبل پرتگال کی جانب سے ایک تقریب کا اھتمام کیا گیا جس میں پی او سی پرتگال کے صدر غضنفر جاوید۔ ملک شاہد۔ پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے صدر عمر شیخ اور راجہ جاوید ۔ پاکستان پریس کلب پرتگال کے ضیاء سید۔ سرفراز فرانسس ۔شکیل یوسف کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ جب کہ پاکستانی کمیونٹی کے راہنما راجہ زاہد اقبال نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعہ تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ نئی نسل کو قرارداد پاکستان اور پاکستان کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کریں اور نئی نسل کو محبت اور حب الوطنی کا درس دینا وقت کی اشد ضرورت ہے

23/03/2021

قرارداد پاکستان کے تاریخی دن کی یاد میں پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی (پی او سی ) گلوبل پرتگال کی جانب سے ایک تقریب کا اھتمام کیا گیا
رپورٹ حماد سید لزبن پرتگال

وزیراعظم نے مختلف ممالک میں نئے سفیروں کی تقرری کی منظوری دے دی ہے ذرائع کے مطابق احمد نسیم وڑائچ کو پرتگال میں  سفیر،  ...
28/02/2021

وزیراعظم نے مختلف ممالک میں نئے سفیروں کی تقرری کی منظوری دے دی ہے ذرائع کے مطابق احمد نسیم وڑائچ کو پرتگال میں سفیر،
زاہد حفیظ چودھری کو آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر ، سیلجوک تارڑ کو نیدرلینڈز میں سفیر، شجاعت راٹھور کو اسپین میں سفیر، عامر شوکت سوئٹزرلینڈ میں سفیر اور عامر خرم راٹھور کینیڈا میں بطور ہائی کمشنر تعینات کیے جانے کی منظوری دے دی گئی ہے. تمام شفلنگ وزارت خارجہ کی روٹین کا حصہ ہیں اور ماہ مارچ میں تمام تقرریاں مکمل ہو جائیں گی.

‏وزیراعظم عمران خان سے کل (یکم ) فروری فون پر ڈائریکٹ بات کریں رابطے کیلئے فون نمبر:0519210809 ٹیلی فون لائنز شام 4بجے ک...
31/01/2021

‏وزیراعظم عمران خان سے کل (یکم ) فروری فون پر ڈائریکٹ بات کریں رابطے کیلئے فون نمبر:0519210809 ٹیلی فون لائنز شام 4بجے کھول دی جائیں گی

حکومت پاکستان کی جانب سے پرتگال کو سی لسٹ ممالک میں شامل کر دیا گیا ہے. نوٹیفکیشن جاری
30/01/2021

حکومت پاکستان کی جانب سے پرتگال کو سی لسٹ ممالک میں شامل کر دیا گیا ہے. نوٹیفکیشن جاری

یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین تجارت، سلامتی کا معاہدہ طے پا گیاطویل اور سخت مذاکرات کے بعد بالآخر یورپی یونین اور برط...
25/12/2020

یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین تجارت، سلامتی کا معاہدہ طے پا گیا

طویل اور سخت مذاکرات کے بعد بالآخر یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین بریگزٹ تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے حتمی طور پر الگ ہونے سے سات روز پہلے اس تجارتی معاہدے سے عالمی اثرات مرتب ہوں گے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ''معاہدہ ہو گیا ہے۔‘‘ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ سن دو ہزار سولہ کے ریفرنڈم اور گزشتہ برس کے عام انتخابات میں برطانوی عوام سے جو وعدے کیے گئے تھے، وہ اس معاہدے کی صورت میں پورے کر دیے گئے ہیں۔
اس سرکاری بیان میں کہا گیا ہے:
۔ ہم نے اپنے پیسوں، سرحدوں، قوانین، تجارت اور ماہی گیری کے لیے اپنے پانیوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
۔ یہ دو طرفہ معاہدہ فریقین کے مابین ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ ہے۔
پوائنٹ بیسڈ امیگریشن سسٹم نافذ کیا جائے گا اور کوئی بھی ہماری اجازت کے بغیر برطانیہ میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ آزادانہ نقل و حرکت ختم کر دی جائے گی۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اب 'ہم نے اپنی قسمت کے فیصلے کرنے کا اختیار اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف برطانیہ بلکہ پورے یورپ کے لیے ایک بہترین معاہدہ ہے۔‘‘ اس معاہدے کی منظوری کے لیے برطانوی پارلیمان میں ووٹنگ تیس دسمبر کو ہو گی۔
یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈئر لاین نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ایک 'نئی تاریخ رقم‘ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا، ''برطانیہ اور یورپی یونین باہمی دلچسپی کے شعبوں، آب و ہوا، توانائی، سلامتی اور نقل و حمل کے شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''اب ہمیں بریگزٹ کو پیچھے چھوڑنا ہو گا، ہمارا مستقبل یورپ میں ہے۔‘‘
جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے، ''یہ مذاکرات کی دوڑ تھی لیکن اسے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔‘‘ تاہم ان کا مزید کہنا تھا، ''لیکن ابھی یہ معاہدہ مکمل نہیں ہوا، ابھی یورپی یونین کے ستائیس رکن ملکوں اور یورپی پارلیمان کا اس سے متفق ہونا ضروری ہے۔‘‘
جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک پارلیمانی اجلاس طلب کیا جائے گا اور جرمنی اٹھائیس دسمبر کو اپنی پوزیشن واضح کر دے گا۔
یورپی یونین کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار مشیل بارنیئر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں دکھ ہے کہ برطانیہ نے طلبہ کے تبادلے کے پروگرام میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزادانہ نقل و حرکت کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کو تاریخی طور پر قریبی تعلقات کی علامت قرار نہیں دیا جا سکتا۔
اٹلی نے اس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں یورپی یونین کی کمپنیوں اور یورپی یونین کے شہریوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

‏اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَسابق وزیراعظم میر ظفر الله خان جمالی راولپنڈی اے ایف آئی سی میں انتقال کرگئ...
02/12/2020

‏اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
سابق وزیراعظم میر ظفر الله خان جمالی راولپنڈی اے ایف آئی سی میں انتقال کرگئے - بیٹے عمر جمالی نے تصدیق کر دی ۔ میر طفڑاللہ جمالی کئ روز سے راولپنڈی کے اے ایف آئ سی ہسپتال میں داخل تھے اور چند دن سے وینٹی لیٹر پر تھے ۔
میر ظفر اللہ خان جمالی پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں۔ وہ یکم جنوری 1944ء کو بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے گاؤں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم روجھان جمالی میں ہی حاصل کی۔ بعد ازاں سینٹ لارنس کالج گھوڑا گلی مری، ایچیسن کالج لاہور اور 1965ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ ظفر اللہ جمالی صوبہ بلوچستان کی طرف سے اب تک پاکستان کے واحد وزیر اعظم ہیں۔وہ آج 2 دسمبر 2020 بروز بدھ وفات پاگئے ہیں ۔

‎إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونChaudhary Ahmed Mukhtar former Defence Minister of Pakistan passed away at 4 a...
25/11/2020

‎إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون
Chaudhary Ahmed Mukhtar former Defence Minister of Pakistan passed away at 4 am this morning in Lahore.
Namaz e Janaza will take place immediately after Zuhr prayers at 1:30 pm in the T Block Mosque, ( near Lalak Jan Chowk) Phase 2, DHA Lahore. All the friends are requested to recite Surah Fatiha in case they wish to stay at home in view of Covid 19 situation.
May Allah rest the departed soul in the highest echelons of Jannat.(Report by Hammad Syed)

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎                       تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی طبع...
19/11/2020

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی طبعیت کی خرابی کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں چند روز سے بخار تھا ۔آج ان کی اچانک طبعیت زیادہ خراب ہونے پر شیخ زاید ہسپتال لاہور لیجایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے کنفرم کیا کہ وہ اب ہم میں نہیں رہے ۔۔۔

07/11/2020

پرتگال کی پارلیمنٹ نے ملک میں لاک ڈاون کے لیے بل پاس کرتے ہوئے تمام اختیارات ملک کے صدر کو سونپ دئیے
صدر کسی بھی وقت قوم سے خطاب میں 9 نومبر سے 23 نومبر تک لاک ڈاون کا اعلان کریں گئے
ملک میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کرونا کیس بڑھنے کے بعد پارلیمنٹ نے تمام اختیارات صدر کو سونپے ہیں

CURRENT SITUATION CONCERNING COVID-19 MEASURES IN PORTUGALPRIME MINISTER FOLLOWING COUNCIL OF MINISTERS MEETINGWe publis...
01/11/2020

CURRENT SITUATION CONCERNING COVID-19 MEASURES IN PORTUGAL

PRIME MINISTER FOLLOWING COUNCIL OF MINISTERS MEETING

We published informally translated into English a summary of the PM’s 80 minute address last night with Council of Ministers Communique. Today we have prepared in table format the decisions affecting the 121 municipalities the list and map with locations.

PM said that we are all responsible for whatever outcomes follow and it is advised to stay home as much as possible (and this varies from high to low densities areas) but also keep doing our activities like shopping, going to restaurants, cultural events - if they are Covid safe - and others, if following the rules.

He asked for a very balanced behaviour.

"The next months will be hard, and everyone who does not comply with the rules will be potentially damaging seriously our public health care system".

AIM OF DECISIONS
Aim of decisions PM said “To contain the pandemic without paying again the brutal personal, economic, social and family cost” that the initial measures have brought.

WHAT WE KNOW SO FAR-
- Calamity Situation for whole country renewed until 15th November

- As of November 4, a further 121 municipalities will have to obey the civic duty of confinement that is currently in force in the municipalities of Paços de Ferreira, Lousanda and Felgueiras

- Trips necessary for external travel to other countries permitted

- On Monday, the President of the Republic will receive the Prime Minister at 10:30 am, to assess the institution of a State of Emergency,

- Every 15 days, the Council of Ministers will revisit the list, hoping to remove some and potentially add others. “It is important not to create false expectations. November will be a very tough month”.

- Decisions on measures for December period to left to later – focus on more immediate measures

31/10/2020

مسجد حرم الحرام میں تیز رفتار کار رکاوٹیں توڑتی ہوئی حرم شریف کے دروازے سے ٹکرا گئی احکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کا اکر دیا گیا ہے
مکہ مکرمہ میں مسجد حرم الحرام میں تیز رفتار کار رکاوٹیں توڑتی ہوئی مسجد کے دروازے سے جا ٹکرائی جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی جانب سے کار کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی گئی اور کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے

حکومت پرتگال کی جانب سے جاری کردہ اسمارٹ لاک ڈاون نوٹیفکیشن
30/10/2020

حکومت پرتگال کی جانب سے جاری کردہ اسمارٹ لاک ڈاون نوٹیفکیشن

فرانس کے صدر کے بیان اور گستاخانہ خاکوں کی مذمت پر وزیر اعظم پاکستان کا عالمی راہنماؤں کے نام خط
29/10/2020

فرانس کے صدر کے بیان اور گستاخانہ خاکوں کی مذمت پر وزیر اعظم پاکستان کا عالمی راہنماؤں کے نام خط

لزبن- پاکستان اوورسیز کمیونٹی (پی او سی ) پرتگال کے صدر غضنفر جاوید - پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے صدر شیخ عمر ، پاک ...
15/09/2020

لزبن- پاکستان اوورسیز کمیونٹی (پی او سی ) پرتگال کے صدر غضنفر جاوید - پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے صدر شیخ عمر ، پاک پرتگال ایسوسی ایشن کےصدر محبوب احمد چودھری ، پاکستان پریس کلب پرتگال کے جنرل سیکرٹری اور انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکریٹری سرفراز فرانسس ، تحریک کشمیر پرتگال کے صدر سہیل جرال ،اور کیپٹن افتخار نے سفارتخانہ پاکستان لزبن میں ایک مذمتی قرارداد جمع کروائی جس میں لاہور موٹروے پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی بھر پور مذمت کی گئی اور حکومت پاکستان سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

Address

Glasgow
G42

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AAJ TV UK - Portugal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share