Mystery Man

Mystery Man Mystery Man is a story teller and a Video Creator.

28/11/2024

بات تو سچ ہے، مگر بات ہے رسوائی کی

09/08/2024
09/08/2024

جنون ❤️❤️🥰
🥰💐














جنون ❤️❤️🥰 🥰💐    
13/07/2024

جنون ❤️❤️🥰
🥰💐














10/06/2024
09/06/2024

تم ایک نہیں جیل میں 2 اے سی لگوالو، مجھے کوئی اعتراض نہیں، مجھے جیل میں ڈال کر اے سی ہٹوانے کا کہا گیا لیکن میں انتقام والا نہیں، میرا دھیان اس طرف نہیں گیا: نواز شریف
ن لیگی صدر نے کہا کہ ایٹمی بٹن دبایا6دھماکے کئےیہ صلہ دیا کہ جیل میں ڈال دیا، ہم تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکے تھے یہ دوبارہ لےآئے، آئی ایم ایف کی شرطیں مان لی گئیں تو غریب کیلئے کیسے مشکل پیدا نہیں ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں طعنہ دیتے ہیں جمہوریت کوآپ نے خودتباہ کیا، ہم تو آپ کے گھر چل کر آئے تھےکہ آؤ ساتھ کام کریں، ہم جمہوریت کی خاطر ایک دوسرے سے ملتے ہیں یہ جمہوریت کاحسن ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ دھرنے میں کہتے تھے نوازشریف تمہیں جیل میں ڈالوں گا، اب تم جیل میں ہو میراتو کبھی دھیان نہیں گیا تمہارا اے سی اتاروں، تم ایک نہیں جیل میں دو اے سی لگوا لو، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔














جنون ❤️❤️🥰 🥰💐    
08/06/2024

جنون ❤️❤️🥰
🥰💐














نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف دنیا سے چلے گئے، شکوہ اب کیا ہوگا، کیا وجہ تھی کہ پرویز مشرف نے حکومت کو باہر پھینکا، ایٹمی بٹن دبانے اور 6 ایٹمی دھماکے کرنے والے وزیراعظم کو یہ صلہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگلا بس کہنے والے اربوں روپے کھا کر غائب ہوگئے، میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے ملک اجاڑ کرچلےگئے، پشاور میٹرو بس گھپلوں کی انکوائری سامنے نہیں لائی گئی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ قوم کو بھی موازنہ کرنا چاہیے کہ کون کیا کرکے گیا ہے، حق کو حق اور سچ کو سچ کہناہوگا،پاکستان میں غریبوں کا جینا مشکل کردیا گیا ہے، روٹی میسر ہے نہ سالن ،بجلی اتنے اونچے ریٹ پر میسر ہے، میں تو گھر گھر بجلی پہنچا کر گیا تھا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ میں آئی ایم ایف کے سہارے ڈھونڈنے والا بندہ نہیں ہوں، ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا یہ لے کر آئے تھے ،دوبارہ آئی ایم ایف کیوں آیا ؟ ان کی شرطوں سے غریب کیوں متاثر نہیں ہونگے، ایسی پالیسی بننی چاہیےکہ بجلی،گیس سستی آئے، ان دو چیزوں پرفوکس ہونا چاہیے۔

لیگی سربراہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بہت محنت خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں،مہنگائی کم اور اسٹاک مارکیٹ بے مثال طور پر اوپر جارہی ہے، مریم نواز کو بھی شاباش ، آٹے اورگندم کی قیمت نہ بڑھنے میں انکا بھی کردار ہے، مریم نے مہنگائی کم کرنے میں اہم کردار اداکیا،

یہ ثبوت ہے کہ اللہ آپ کا ہاتھ پکڑ رہا ہے، خلوص نیت سے کام کریں گے تو اللہ محنت رائیگاں نہیں جانے دے گا، اسی طرح کرتی چلے جائیں اور شہبازشریف بھی محنت کرتے رہیں تو ملک بحرانوں سے نکل جائےگا۔

نواز شریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ میں ووٹ مانگنے نہیں گیا تھا کہ اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ دو، میں خود چل کے گیا تھا کہ آؤ مل کر کام کریں، میں نے محترمہ کے ساتھ میثاق جمہوریت کیا تھا، آپ کا رویہ روٹھے ہوئے بندے کی طرح ہے، میں کینہ، عداوت یا انتقام کی نیت رکھنے والا نہیں ہوں، انہوں نے دھرنے میں کہا وزیراعظم نواز شریف تمہیں کھینچ کر لاؤں گا، کہاگیا نواز شریف کو جیل میں ڈال کر اے سی نکلوادوں گا، آج تم جیل میں ہو، میں نے تو نہیں کہا کہ کمرے سے اے سی اتارو ، ایک کے بجائے دو اے سی لگاؤ، میرا دھیان تو کبھی اس طرف نہیں گیا

جنون ❤️❤️🥰 🥰💐    
08/06/2024

جنون ❤️❤️🥰

🥰💐














08/06/2024

سکندر بخت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ اس دن سے تباہ ہونا شروع ہوئی جس دن سے نیا پاکستان بنا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ ہارنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ ختم کرا دی اور صرف 6 ٹیمیں بنادیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا پاکستانی کرکٹ اس دن سے تباہ ہونا شروع ہوئی جس دن سے نیا پاکستان بنا۔

احمد شہزاد کی گفتگو

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی امریکا سے شکست اپ سیٹ شکست نہیں، ہم آئرلینڈ، نیدر لینڈ، زمبابوے اور اب امریکا سب سے ہار چکے ہیں۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حال وہی ہونے والا ہے جو ہاکی ٹیم کا ہو گیا تھا، پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ تباہ ہوچکی، بنیاد مضبوط نہیں ہوتی تو ایسے ہی نتائج سامنے آتے ہیں

تحریک انصاف کے ایم پی اے شیر علی آفریدی کا چالان کرنے والے 2 ٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے د...
08/06/2024

تحریک انصاف کے ایم پی اے شیر علی آفریدی کا چالان کرنے والے 2 ٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے دونوں اہلکاروں کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایم پی اے کو 500 روپے کا جرمانہ کیا تھا۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ ایم پی اے نے ٹریفک اہلکاروں کی بدسلوکی شکایت کی تھی، بداخلاقی پر ٹریفک اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے شیر علی آفریدی نے بتایا کہ ٹریفک اہلکار نے رکنے کا اشارہ دیا تو گاڑی روک دی، میرے بھائی نے ٹریفک اہلکاروں کوبتایا کہ یہ ایم پی اے ہیں، بات شروع ہوتے ہی ٹریفک اہلکار نے مجھے نامناسب الفاظ کہے اور میرے ساتھ شدید بدسلوکی کی۔

آمین 🤲
06/06/2024

آمین 🤲

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سعودی عرب روانگی کے دوران طبیعت خراب ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے۔ طبیعت خرابی کے بعد ہنگامی طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر کے خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات خواجہ سعد رفیق کو ہارٹ والز سٹنٹ ڈالے گئے ہیں، اب وہ خیر و عافیت سے ہیں

05/06/2024

کلثوم نواز لاہور میں 29مارچ 1950ء میں ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں انہوں نے 1970 میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔ اس کے علاوہ اردو شاعری میںجامعہ پنجاب سے ایم اے کیا ۔ کلثوم نواز کے دو بہن بھائی تھے کلثوم نواز اور میاں محمد نواز شریف میں پسند کی شادی ہوئی ۔ کلثوم نواز سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر بھی رہی ہیں ۔ اس سے پہلے ان کے شوہر نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی رہے ۔بیگم کلثوم نواز نواز شریف سے عمر میں ایک سال چھوٹی تھی ۔ وہ مشہور زمانہ پہلوان گاما کی نواسی تھیں ۔ ان کے چار بچے حسن نواز ، حسین نواز ، مریم نواز اوراسما نواز شامل ہیں ۔ تین بار پاکستان کی خاتون اول بننے کا اعزاز رکھنے والی بیگم کلثوم نواز اچھے برے وقت میں نواز شریف کی بہترین ساتھی ثابت ہوئیں۔ انتخابی مہم سے لیکر جلا وطنی کے دور تک ہر تحریر میں مسلم لیگ ن کی آواز بنیں۔ بیگم کلثوم نواز نے گریجو ایشن مکمل کرنے کے بعد صنعتکار نواز شریف سے ملاقات کی ۔ شادی کے بعد بھی کلثوم نواز نے تعلیمی سلسلہ ٹوٹنے نہ دیا اور پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ جنرل مشرف نے 1999 مین نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹا تو کلثوم نواز سیاست میں آگئیں ۔ ادب سے ذوق ہونے کی وجہ سے وہ اپنے میاں کے لئے تقریرں بھی لکھتی رہیں ۔ 1999سے 2002 تک پارٹی کی سربراہ بھی رہیں اور مشکل وقت میں اپنے خاوند اور پارٹی کارکنوں کا بھرپور ساتھ دیا۔ بیگم کلثوم نواز صوم و صلوت کی پابند تھیں ۔ بیگم کلثوم نواز نے پرویز مشرف کے دور مین افسوس ناک سلوک دیکھا اس کے بعد انہوں نے تہیہ کر لیا تھا کہ وہ اپنے بیٹوں کو سیاست سے دور رکھیں گی ۔
بیگم کلثوم نواز کا سیاسی سفر طویل تو نہ تھا مگر ان کی سیاسی جدوجہد ایک زمانے تک یاد رکھی جائے گی۔بیگم کلثوم نواز کا سیاسی سفر12 اکتوبر 1999ء کو شروع ہوتا ہے جب فوجی آمر جنرل پرویز مشرف نے وزیر اعظم نواز شریف کا تختہ الٹ دیا ۔پرویز مشرف نے نواز شریف کو جیل میں ڈال دیا تب امور خانہ داری نمٹانے والی خاتون بیگم کلثوم خاندان کی وہ واحد خاتون تھیں جنہوں نے میاں محمد نواز شریف بلکہ اپنے خاندان کے دیگراراکان کی رہائی کوششیں کیں ۔مسلم لیگ (ن) جس کے بارئے میں یہ کہا جانا لگا کہ اب اس جماعت کو کوئی وارث نہیں تو صرف بیگم کلثوم نواز ہی تھیں جنہوں نے مسلم لیگ (ن) کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا تھا۔

لازمی تحریر پڑھیں اور شئیر کریں
05/06/2024

لازمی تحریر پڑھیں اور شئیر کریں

مشرف کی آمریت ابھی جوان تھی اور آمریت اگر بوڑھی بھی ہو بلکہ در پردہ بھی ہو تب بھی مخالفانہ آوازیں برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی۔ خواجہ سعد رفیق کی طبعیت میں شعلہ بیانی صاف محسوس ہوتی ہے۔ اس وقت تو آتش جواں بلکہ نوجواں تھا لہذا برداشت کیسے ہوتے دھرے گئے۔ نا صرف کہ دھرے گئے بلکہ تشدد کا بھی نشانہ بن گئے۔ ابھی وہ قید ہی تھے تو ایک دن ان سے ملاقات ہوئی۔ مشرف کے زمانے سے ہی ان سے سلام دعا کا آغاز ہوا تھا مزاج آشنائی ہوچکی تھی۔

سعد رفیق باہر آ کر حشر بپا کرنے کی تیّاریوں میں جتے ہوئے تھے کہ بس رہا ہوا تو دوبارہ کام چل سو چل۔ جب کام چل سو چل کی طرف تھا تو ان کو کہا کہ آپ کی گرفتاری بھی بار بار کی گرفتاریوں میں تبدیل ہو جائے گی۔ اور وہاں سے بھی کام چل سو چل ہی رہے گا۔ خواجہ سعد رفیق سے اس وقت امریکہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف جدوجہد کرنے والے دو بھائیوں کا تذکرہ کیا تھا کہ وہ کس طرح بار بار امریکہ کی ایٹمی ہتھیاروں کی پالیسی سے ٹکرا رہے تھے اور بار بار جیل یاترا کر رہے تھے اور جب آپ بھی بار بار ٹکرائیں گے تو بار بار آپ کو بھی جیل یاترا کرائی جائے گی۔

ڈینیل اور فلپ بنیادی طور پر مذہبی شخصیات تھیں یہ دونوں بھائی ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف مزاحمت اور جنگوں کے خلاف نکتہ نظر پیش کرنے والوں کے لیے اپنی جدوجہد کے سبب سے ایک مثال بن گئے ان دونوں بھائیوں کا نام اس وقت اخبارات کی زینت بنا جب انھوں نے اپنے دیگر سات ہم خیال افراد کے ہمراہ ویت نام جنگ کے خلاف 1968 میں غیر معمولی کارروائی کر ڈالی تھی۔ ان افراد نے ویت نام جنگ کے حوالے سے امریکی فوج کی 378 ڈرافٹ فائلیں حاصل کی اور ان تمام ڈرافٹ فائلوں کو دیسی قسم کے نیپام بم سے جلا ڈالا۔ امریکی انتظامیہ اور فوج میں ایک شور مچ گیا۔ اس کارروائی کو کینٹن ولا نائن ایکشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ تمام افراد گرفتار ہوگئے، سزا ہوگئی، جیل بھیج دیے گئے لیکن ان کی اس کارروائی کو دیکھتے ہوئے ویتنام جنگ کی خلاف ایسی سینکڑوں کارروائیاں دیگر افراد نے کر ڈالی۔

امریکی حکومت پر دباؤ ناقابل برداشت ہوگیا۔ بات ایک واقعہ تک محدود نہیں رہی بلکہ 9 ستمبر 1980 کو یہ دونوں بھائی اپنے دیگر چھ ساتھیوں کے ہمراہ پینسلوریٹا کے قصبے کنگ آف یوریشیا میں جنرل الیکٹرک ایٹمی پلانٹ میں داخل ہوئے اور وہاں پر پڑے غیرمسلح ایٹم بم کے اگلے حصے پر ضربیں لگانا شروع کر دیں۔ نتیجتاً قید کی سزا سنا دی گئی۔ 12 فروری 1997 کو فلپ نے باتھ آئرن ورکس کے اندر ایک امریکی نیوی کے ایٹمی اسلحہ بردار جہاز پر کارروائی کر ڈالی اور وہاں پر موجود ایٹمی ہتھیار پرضربیں لگانا شروع کر دیں قید تو ہونا ہی تھا۔

انیس سو ستانوے میں ”مین“ کی جیل سے انہوں نے لکھا تھا کہ ہم اس وقت تک ایٹمی ہتھیاروں کو ختم نہیں کر سکیں گے جب تک حکومت میں اپنی نمائندگی حاصل نہیں کرسکے گے، امیر اور غریب کے درمیان قطبین کا فرق ختم نہیں کر سکے گے اور امریکی حکومت پر فوج اور بڑے سرمایہ داروں کا غلبہ ختم نہیں کر سکیں گے جب تک ”نو“ کہنا نہیں سیکھتے۔

میں نے اس وقت خواجہ سعد رفیق کو کہا تھا کہ آپ رہا ہو بھی گئے تو بہرحال دوبارہ کبھی نہ کبھی جیل پھر ضرور بھیجے جائیں گے کیونکہ آپ نے ”نو“ کہنا سیکھ لیا ہے۔

اور جب انسان ”نو“ کہنا سیکھ لے تو پھر اس کے نتائج بہرحال اس کا استقبال کرنے کے لیے موجود ہوتے ہے برسبیل تذکرہ بیان کرتا چلوں کہ جنگ گروپ کا بھی یہی مسئلہ ہے کہ اس نے ”نو“ کہنا سیکھ لیا ہے تو پھر قید میں بھائی کی موت کی خبر بھی قیامت بن کر سامنے آ جاتی ہے ”نو“ کہنے کی بہرحال قیمت چکانا پڑتی ہے۔

بہرحال یہ واقعہ مجھے کچھ دن قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کے وقت بار بار یاد آرہا تھا۔ وہ اس وقت تک رہا نہیں ہوئے تھے لیکن پرامید تھے کہ ان کو زبردستی جتنے دن قید رکھا جاسکتا تھا رکھ لیا گیا ہے اور اب بہرحال ان کو رہا کرنا ہی پڑے گا اور جب ان کو رہا کرنا پڑے گا تو وہ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے اس بیانیے کے ساتھ مکمل طور پر جڑے ہوئے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو۔ آج جب وہ اس بیانیہ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں تو ایسی صورت میں یہ طے شدہ امر ہے کہ ان کی شعلہ بیانی کسی صورت دوبارہ بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈینیل اور فلپ دونوں بھائیوں کے سامنے اپنے ملک امریکہ کی یہ پالیسی سامنے تھی کہ امریکہ ایٹمی ہتھیار رکھ سکتا ہے اور صرف رکھ ہی نہیں سکتا بلکہ جب اس نے ضرورت محسوس کی تو چلا بھی ڈالے اور وہ دونوں اس طریقہ کار کو ناصرف کے عالمی امن کے خلاف تصور کرتے تھے بلکہ امریکہ یعنی اس کے عوام کے متعدد مسائل کا باعث بھی انہیں پالیسیوں کو قرار دیتے تھے۔ جب قرار دیتے تھے تو ان کو قرار کیسے آسکتا تھا جن کو یہ پالیسیاں راس آئی ہوئیں تھی لہذا سو سے زائد بار گرفتار ہوئے۔

وطن عزیز میں آئین کی بالادستی کا معاملہ درپیش ہے پھر جن کی آئین پر بالا دستی ہے وہ کیسے برداشت کر سکتے ہیں کہ آئین کی ان پر بالادستی قائم ہو۔ سعد رفیق کے سامنے یہ مثال رہنی چاہیے کہ شہباز شریف واپس آئے تو نوٹس، شاہد خاقان عباسی کی ضمانت ہوئی مگر پھر وارنٹ اور ہاں حمزہ شہباز کو رہا کر دینا سوہان روح بنا ہوا ہے ایسے میں سعد رفیق رہا ہو بھی گئے مگر شعلہ بیانی برقرار اور نتائج بھی برقرار۔

31/05/2024

Address

Cleveland Port

Telephone

+447938687253

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mystery Man posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mystery Man:

Videos

Share

Nearby media companies