Eagle News Kharian & Dinga

Eagle News Kharian & Dinga خبروں کی دنیا

26/04/2025

انڈین ھائی کمیشن برطانیہ نے اتھارٹیز کو درخواست دی ہے کہ پاکستانیوں نے ہمارے دفتر کے باہر "اے مرد مجاہد جاگ ذرا" فل والیوم میں لگا رکھا ہے بھگوان کے لیے یہ بند کروائیں! 😅🤣

اور ساتھ میں لوگوں کو 'ٹی از فنٹاسٹک' کے بینر کے نیچے مفت چائے بھی پلا رہے ہیں اور لوگوں کا رش لگا ہوا ہے۔
🇵🇰⚔️

26/04/2025

وہ کیسا منظر ھو گا جب پاکستانی ڈاکٹر دہلی میں بیٹھ کر یہ کہہ رہے ھونگے اے نئیں جے بچدا اینوں لاھور لے جاو
🤣🤣🤣

اللہ پاک محسن پاکستان کے مزار پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے آمین
25/04/2025

اللہ پاک محسن پاکستان کے مزار پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے آمین

24/04/2025

سسٹم سے لاکھ اختلاف ہو سکتے لیکن ہماری پہچان سبز ہلالی پرچم ہے۔ ہم اس وقت اپنے ملک اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اے وطن تو سلامت رہے ۔۔۔۔ تا قیامت رہے 🇵🇰✌️

24/04/2025

حکومت پاکستان کا واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ

بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود فوری طور پر بند کرنے کا اعلان

بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کی تجارت نہیں ہوگی خواہ وہ کسی تیسرے ملک کے ذریعے ہی ہو

بھارتی شہریوں کے لیے تمام پاکستانی ویزے منسوح کردیے گئے ہیں، پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان سے نکل جانے کا حکم

بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات اور زمینی روابط منقطع کردیے گئے ہیں

اگر پاکستان کے حصے کا پانی روکا گیا تو اسے پاکستان اعلان جنگ تصور کرے گا، پاک فوج بھارت کے خلاف لڑنے کے لیے ہمت وقت تیار ہے اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف منہ طور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے

پاکستان بھارت کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں بشمول شملہ معاہدہ کو معطل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کو مسترد کرتا ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے

بھارتی افواج کی اعلیٰ شخصیات ناپسندیدہ قرار، پاکستان میں بھارتی اتاشییوں کو 30 اپریل تک پاکستان سے نکل جانے کا حکم

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کو واضح جواب دے دیا گیا

24/04/2025
پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہآج 23 اپریل بروز بدھ پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہ کا اہم اجلاس جامعہ اسلامیہ پرائمری سکول ڈنگہ...
23/04/2025

پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہ
آج 23 اپریل بروز بدھ پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہ کا اہم اجلاس جامعہ اسلامیہ پرائمری سکول ڈنگہ میں ہوا۔ جس میں اساتذہ کرام کے مسائل حل کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور دوستوں کی تربیت کے لیے سینئیرز نے اپنے تجربات شئیر کیے اور وعظ و نصیحت فرمائی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے روح رواں،عظیم لیڈر اور راہنما میاں جاوید اقبال صاحب نے تمام عہدداران کے لیے لنچ کا اہتمام کیا۔
منجانب: میاں عبدالحفیظ صدر پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہ
اعجاز انور جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہ

22/04/2025

اس وقت پاکستانی قوم کے سب سے بڑے دشمن کوکا کولا اور پیپسی ہیں۔۔۔نفرت کے اظہار کے لئے ایک دل والے نے پیپسی سے "استنجی" کیا تو یہ ٹرینڈ بن گیا۔۔اب دھیان رہے کہ کہیں میکڈونلڈ یا کنٹکی کے برگر کو بطور ٹشو استعمال نہ کرنا کیونکہ ان دونوں میں مرچیں ہوتی ہیں اور ایسا نہ ہو مرچوں کے " تدارک" کے لئے کوکا کولا اور پیپسی ہی نہ استعمال کرنی پڑے۔۔
ہم شغلیہ قوم ہیں بس شغل میلہ لگا رہنا چاہیے تاکہ ہلا گلا بنا رہے،دوسری جانب ہماری حکومت کا حال یہ ہے کہ ف۔ل س ط ی ن مارچ کرنے والوں کے راستے روکے جاتے ہیں اور انہیں ہر طریقے سے تنگ کیا جاتا ہے جبکہ یورپ میں مقامی لوگ اس ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہوتے ہیں ۔۔۔
ہم کیا ہیں ؟؟؟

فرعون بڑا ظالم کمینہ زلیل تھا مگر تھریشر کا منہ روڈ کی طرف نہیں کرتا تھا🤭😁
22/04/2025

فرعون بڑا ظالم کمینہ زلیل تھا
مگر تھریشر کا منہ روڈ کی طرف نہیں کرتا تھا🤭😁

20/04/2025

بچے کی توتلی تقریر…
ماں سن رہی ہے، دنیا ہنس رہی ہے!
ابھی ریلز پر یہ ویڈیو دیکھی ہے…ایک ننھا سا دیڑھ سالہ “قومی مقرر” اپنی ماں کے ساتھ توتلی زبان میں ایسی پرجوش تقریر جھاڑ رہا ہے کہ بندہ سوچنے پر مجبور ہو جائے:یہ بچہ ہے یا بچپن میں کوئی سیاستدان؟

بچہ: “تونا پاپا تُک تُک کِری بوبو نااااا!”
ماں (پورے تحمل سے): “ باہر جانا ہے ؟
بچہ (مزید جوش سے): “تُووو نانا پیچّی تُت تُت گُو گُو!”

قسم سے، نہ بات سمجھ آئی، نہ مقصد…لیکن آواز، انداز اور معصومیت نے دل خوش کر دیا۔میں نے سوچا، چلو جدید دور ہے، گوگل ترجمہ کروا لیتے ہیں…
گوگل بولا:“ہم معذرت خواہ ہیں، یہ زبان صرف مائیں سمجھ سکتی ہیں!”

ایک وقت پر تو لگا جیسے بچہ اپنی ماں کو قائل کر رہا ہے کہ آج چاکلیٹ کے بغیر زندگی نامکمل ہے!
یہی بچپن کا حسن ہے،زبان بےترتیب، الفاظ بےمعنی،لیکن محبت، معصومیت اور مزاح سے لبریز!
جس نے ویڈیو نہیں دیکھی، وہ سمجھ لے کہ وہ “توتلی زبان کا ٹیڈ ٹاک” تھا…اور جس نے دیکھی، وہ ابھی تک “تُک تُک” کے مطلب پر ریسرچ کر رہا ہوگا!
نوٹ: اگر کسی نے اس زبان میں ڈاکٹریٹ کی ہو تو ترجمہ ضرور شیئر کرے 🫢

!

چیخو پاکستانیوں 😜ایک پہاڑی سلسلے کے اوپر رن وے بنا ہوا تھا۔ ایک طیارہ مسافروں سے بھر چکا تھا۔ ابھی تک پائلٹ نہیں آیا تھا...
20/04/2025

چیخو پاکستانیوں 😜

ایک پہاڑی سلسلے کے اوپر رن وے بنا ہوا تھا۔ ایک طیارہ مسافروں سے بھر چکا تھا۔ ابھی تک پائلٹ نہیں آیا تھا۔ کہ اچانک مسافروں نے دیکھا کہ دو افراد ہاتھوں میں سفید چھڑی لئے آنکھوں پر سیاہ چشمے پہنے آئے۔ اور کاک پٹ میں چلے گئے۔مسافروں میں چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ پائلٹ تو دونوں‏نابینا ہیں۔ سپیکر پر آواز آئی۔ کہ میں پائلٹ فلاں صاحب جہاز کا کیپٹن بول رہا ہوں اور میرے ساتھ فلاں صاحب میرے معاون پائلٹ ہیں۔ یہ درست ہے کہ ہم دونوں نابینا ہیں۔ لیکن جہاز کے جدید آلات اور ہمارے وسیع تجربے کو دیکھتے ہوئے فکر کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہم باآسانی جہاز چلا لیتے ہیں۔‏بے شمار پروازیں کر چکے ہیں۔ مسافروں میں بے چینی کچھ کم ہوئی لیکن ان کی تشویش کم نہ ہوئی۔
خیر انجن سٹارٹ ہوا۔ جہاز نے رن وے پر دوڑنا شروع کیا۔ دونوں اطراف میں کھائیاں تھیں۔ مسافر سانس روک کر بیٹھے ہوئے تھے۔ جہاز دوڑتا گیا۔ سامنے بھی کھائی تھی۔ لیکن جہاز دوڑ رہا تھا۔ کھائی کے‏بالکل قریب جاکر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں کہ جہاز نے فلائنگ گیئر لگایا اور ہوا میں بلند ہوگیا۔

مائک کھلا رہ گیا تھا۔ معاون پائلٹ کی آواز آئی۔ پائلٹ سے کہہ رہا تھا۔

“استاد جی کسی دن مسافروں کو چیخنے میں دیر ہوگئی تو پھر کیا بنے گا؟”😳😳😳

(قوم کو چیخنے کی ضرورت ہے تاکہ پائیلٹ فلائینگ گئیر لگا لیں اور جہاز اڑایا جا سکے)
😁

پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہآج 19 اپریل بروز ہفتہ پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہ کی ماہانہ میٹنگ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈنگہ...
19/04/2025

پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہ
آج 19 اپریل بروز ہفتہ پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہ کی ماہانہ میٹنگ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈنگہ مین میں ہوئی۔ جس میں میاں جاوید اقبال سرپرست اعلیٰ تحصیل کھاریاں، چوہدری بنارس علی نون جنرل سیکرٹری ضلع گجرات، محمد سلیمان صدر تحصیل کھاریاں نے خصوصی شرکت کی۔ میٹنگ میں مختلف امور پر بات ہوئی۔ ان شاءاللہ مرکز ڈنگہ سے چوہدری ساجد ندیم نت صاحب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات کی قیادت میں اساتذہ کے حقوق کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ معزز اساتذہ کرام کسی بھی مشکل صورت حال میں یونین کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ کر سکتےہیں ان شاءاللہ وہ ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے۔
منجانب:
میاں عبدالحفیظ صدر پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہ
اعجاز انور جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہ
بلال خالد پریس سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہ

19/04/2025

تلاش گم شدہ
ڈنگہ شہر میں
ایک عدد سفید بکرا گم ہواہے جسے ملے اس نمبر پر رابطہ کریں
03464584882

این ای او سی کا  شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی سے متعلق الرٹ جاری، 18 اور 19 اپریل کو شدید بارش اور  بعض مقامات میں ژال...
18/04/2025

این ای او سی کا شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی سے متعلق الرٹ جاری، 18 اور 19 اپریل کو شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان

عوام سے گزارش ہے کہ اس دورانیے میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کرے، کسان فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ضروری پیشگی انتظامات کریں، آندھی و طوفان کی صورت میں کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہیں۔

18/04/2025

انٹرنیشنل میڈیا خبر دے رہا ہے کہ فلسطینیوں نے اسرائیل کی جنگ بندی کی پیش کش مسترد کر دی.

حالانکہ خبر یوں ہونی چاہیے کہ فلسطینیوں نے جنگ بندی کے لیے اسرائیل کی جانب سے دو ارب ڈالر کے عوض سرنڈر کر کے غزہ سےانخلا کی شرط کو قبول کرنے سے انکار دیا. اسے مسترد کر دیا.

تو جناب یہ ہوتی ہے صحافتی اینگلنگ.

اس اینگلنگ میں لفظوں کے کھیل کے ذریعے ظلم کی ذمہ داری مظلوم پر ڈالی جاتی ہے.

ابھی پاکستان میں ( اگر کسی نے مقامی سیاست کے he said, she said جیسے اہم موضوعات کے ہوتے ہوئے غزہ کے اس " غیر اہم" موضوع پر ٹاک شو کیا تو مطلع ہو گا: فلسطینیوں نے سیز فائر کی پیش کش کیوں قبول نہیں کی؟ وہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیوں کر رہے ہیں "

___

آصف محمود

16/04/2025

16 اپریل 2025
اسلام آباد میں انتہائی شدید ژالہ باری، برف کے گولے خوفناک آواز کے ساتھ برسنے لگے۔ گاڑیوں، عمارتوں کو شیشوں کو شدید نقصان پہنچا

مختلف جگہوں پر دو دو فٹ تک ژالہ باری کے دوران پڑنے والے گولے موجود ہیں۔ ژالہ باری اب بھی شدت سے جاری ہے

Address

930 Stratford Road
Birmingham
B114BT

Telephone

923002568625

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eagle News Kharian & Dinga posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Eagle News Kharian & Dinga:

Share

Category