Shan-e-Kahuta

Shan-e-Kahuta Latest News updates and Entertainment

19/12/2025
آزاد کشمیر میں صحت کارڈ بحال آزاد کشمیر صحت کارڈ کے زریعے ان ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی 1. بلال ہسپتال، ر...
17/12/2025

آزاد کشمیر میں صحت کارڈ بحال
آزاد کشمیر صحت کارڈ کے زریعے ان ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی

1. بلال ہسپتال، راولپنڈی

2. آل فیڈرل سٹاف ہسپتال، راولپنڈی

3. کشمیر سرجیکل، بھمبر

4. سٹی ہسپتال، بھمبر

5. سمن لوہار، برنالہ

6. ٹی ایچ کیو، برنالہ

7. ٹی ایچ کیو، سماہنی

8. آصف بھٹی ہسپتال

9. سی ایم ایچ، کھاریاں

10. ڈی ایچ کیو، بھمبر

11. ہیلتھ ہسپتال

12. شوکت خانم کینسر ہسپتال، لاہور

13. یوسف ہسپتال، کٹھوعہ

14. ڈی ایچ کیو، کوٹلی

15. انور میموریل

16. شاہین ہسپتال

17. آدم میموریل ہسپتال

18. ڈی ایچ کیو، کوٹلی

19. گائناکالوجی ہسپتال

20. قمر ہسپتال، باغ

21. شہداء ہسپتال، باغ

22. الشفا ہسپتال، باغ

23. الشفا ہسپتال، اسلام آباد

24. آر آئی سی، راولپنڈی

25. اے ایف آئی سی، راولپنڈی

26. الائیڈ ہسپتال، باغ

27. امۃ الایاس ہسپتال، بنگوں

28. ڈی ایچ کیو ہسپتال، باغ

29. ٹی ایچ کیو ہسپتال، دھیرکوٹ

30. زمان میڈیکل کمپلیکس

31. شیخ خلیفہ بن زاید ہسپتال، مظفرآباد سٹی

32. عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال، امبور

33. علی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، دھنی مظفرآباد
#شکریہ عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد
عوامی ایکشن کمیٹی اے جے کے

ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات ہوا میں اڑا دیں اور چار ماہ گزرنے کے باوجود ائیر پورٹس پر امیگریشن نظام میں...
16/12/2025

ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات ہوا میں اڑا دیں اور چار ماہ گزرنے کے باوجود ائیر پورٹس پر امیگریشن نظام میں بہتری نہ آسکی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹرز پر شدید رش کے باعث مسافروں کو طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

نجی ایئرلائن کی پرواز سے جدہ جانے والے مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے جبکہ بحرین جانے والی نجی پرواز کے مسافروں کو بھی طویل انتظار کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر 15 ایف آئی اے کاؤنٹرز میں سے صرف 6 فعال ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس سے اہلکار لینے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیپوٹیشن پر پولیس اہلکار لے کر تربیت دینے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

وزیراعظم نے غیرملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز کے قیام کی ہدایت کی تھی۔

لاہور: دوسری شادی کے بعد جھگڑے؛ ڈی ایس پی نے بیوی اور بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا(ڈی ایس پی عثمان حیدر نے گھر یلو ناچاقی...
16/12/2025

لاہور: دوسری شادی کے بعد جھگڑے؛ ڈی ایس پی نے بیوی اور بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا
(ڈی ایس پی عثمان حیدر نے گھر یلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا، پولیس ذرائع )

پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر پولیس کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے گھر یلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی نے بیوی اور بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی جانب سے اپنی بیوی اور بیٹی کے اغواء کے کیس میں ہولناک انکشافات سامنے آگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی عثمان حیدر نے گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جبکہ مقتولہ اس کی پہلی بیوی تھی، جس سے اس نے محبت کی شادی کی تھی۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر اور اس کی اہلیہ کے درمیان گھریلو ناچاقی چلی آ رہی تھی۔

پولیس کے مطابق دوسری شادی کے بعد میاں بیوی کے درمیان جھگڑے شدت اختیار کرگئے، جو بالآخر اس افسوسناک انجام تک پہنچ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گھریلو تنازع پر ہی اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے قتل کے بعد اپنی بیوی اور بیٹی کو تلاش کرنے کا ڈرامہ کیا اور متعدد بار سسرال جا کر انہی پر اغوا کا الزام بھی لگاتا رہا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عثمان حیدر نے اہلیہ اور بیٹی کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کرائی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کو حراست میں لے لیا اور ملزم نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق بیٹی کی لاش کاہنہ سے اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کی گئی ہے۔ ایس پی کی زیر نگرانی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔ پولیس نے ملزم کی دوسری بیوی کو بھی شاملِ تفتیش کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تفتیش کے دوران مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے

16/12/2025
شہر کی رات، اور یہ فلائی اوور،ترقّی کی داستان، لیے ایک خوبصورت منظر۔ 🌙ٹی چوک روات فلائی اوور کی تکمیل پر مبارکباد
16/12/2025

شہر کی رات، اور یہ فلائی اوور،
ترقّی کی داستان، لیے ایک خوبصورت منظر۔ 🌙
ٹی چوک روات فلائی اوور کی تکمیل پر مبارکباد

بچے سکول جائیں اور واپس گھر نہ آئیں۔یا اللہ پھر کبھی زندگی میں ایسا دسمبر نہ آئے۔Black Day16/12/201416 دسمبر 😥آرمی پبلک ...
16/12/2025

بچے سکول جائیں اور واپس گھر نہ آئیں۔یا اللہ پھر کبھی زندگی میں ایسا دسمبر نہ آئے۔
Black Day
16/12/2014

16 دسمبر 😥
آرمی پبلک سکول کے شہیدوں کو سلام... اللہ تعالیٰ ان پھولوں کو جنت میں ایک مقام دیں-آمین۔۔۔۔۔😥

15/12/2025

ویلڈن پنجاب حکومت
پنجاب حکومت نے فوتگی پر کھانا پکانے پر پابندی
یہ پنجاب حکومت کا زبردست اقدام ہے۔
پنجاب حکومت کا فوتیدگی پر کھانا پکانے کی رسم پر پابندی کا فیصلہ.

*لاہور : پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں فوتیدگی کے موقع پر کھانا پکانے، تقسیم کرنے اور دعوتی تقریبات کے انعقاد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے*

*اس اقدام کا مقصد غمزدہ خاندانوں پر غیر ضروری مالی بوجھ کم کرنا اور دکھ و صبر کے موقع کو سادگی سے منانا ہے*

اسسٹنٹ  کمشنر کہوٹہ  کی شہر میں تجاوزات  اور صفائی کے حوا لے سے   بھرپور  کاروائی    متعدد  دوکانیں سیل  ان کے ہمراہ  صا...
15/12/2025

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی شہر میں تجاوزات اور صفائی کے حوا لے سے بھرپور کاروائی متعدد دوکانیں سیل ان کے ہمراہ صاف ستھرا ا پنجاب RWMC ، میونسپل کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر افس کے اہلکار بھی تھے اس موقع پر متعدد تاجروں کو کہا تجاوزات اور صفائی کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گئی شہری شہر کی بہتری کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں ۔۔

Address

Birmingham

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shan-e-Kahuta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shan-e-Kahuta:

Share