23/10/2022
خیبر،وادی تیراہ ٹمبر مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کاٹی گئی لاکھوں مالیت کی لکڑی قبضے میں لے لی گئی ملوث سمگلروں کے خلاف پہلی دفعہ ایف آئی آر کا پرچہ کاٹ دیا گیاعوام کی جانب سے کاروائی کی خیرمقدم
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر وادی تیراہ میں جنگلات کی بےدریغ کٹائی اور تیراہ سے ملک کے دیگر اضلاع کو غیر قانونی طور پر سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے سمگلنگ کی خبروں پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ،ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر محکمہ جنگلات،ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے وادی تیراہ کے علاقہ آدم خیل اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارکر غیر قانونی لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی سلیپرز قبضے میں لے کر آراء مشین کے مارکیٹوں کو سیل کردیئے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کیا گیا۔انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروائی تحصیلدار تیراہ ملک الحاج تیمور آفریدی اور ایڈیشنل ایس ایچ او تیراہ عدنان خان افریدی کی نگرانی میں کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ صوبائی حکومت نے عوامی شکایات اور میڈیا پر آنے والی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے جنگلات اور جنگلی حیات کی تحفظ کیلئے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور سمگلنگ پر مکمل سخت پابندی لگائی تھی جنگلات کی کٹائی سے اگر ایک طرف علاقے کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے اور جنگلی حیات کیلئے خطرات لاحق ہو گئے ہیں تو دوسری طرف موسم پر بھی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ کی کاروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔