Sahibzada ZeeShan Habib

Sahibzada ZeeShan Habib Scholar | Media Person | Speaker

Chasing Dreams 🎗✨️✌️
03/08/2024

Chasing Dreams 🎗✨️✌️

  🇬🇧
17/06/2024

🇬🇧

Don't Be Afraid to Be a Unique Masterpiece in a World Full of Copies.
08/06/2024

Don't Be Afraid to Be a Unique Masterpiece in a World Full of Copies.

𝓑𝓮 𝔀𝓲𝓽𝓱 𝓼𝓸𝓶𝓮𝓸𝓷𝓮 𝔀𝓱𝓸 𝓶𝓪𝓴𝓮𝓼 𝔂𝓸𝓾 𝓪 𝓹𝓻𝓲𝓸𝓻𝓲𝓽𝔂 𝓷𝓸𝓽 𝓪𝓷 𝓸𝓹𝓽𝓲𝓸𝓷. 🎗
20/04/2024

𝓑𝓮 𝔀𝓲𝓽𝓱 𝓼𝓸𝓶𝓮𝓸𝓷𝓮 𝔀𝓱𝓸 𝓶𝓪𝓴𝓮𝓼 𝔂𝓸𝓾 𝓪 𝓹𝓻𝓲𝓸𝓻𝓲𝓽𝔂 𝓷𝓸𝓽 𝓪𝓷 𝓸𝓹𝓽𝓲𝓸𝓷. 🎗

Eid-ul-Fitar 2k24 🇬🇧Picture Credit = Faisal Bhatti
10/04/2024

Eid-ul-Fitar 2k24 🇬🇧
Picture Credit = Faisal Bhatti

🎗‏مٹی سے مٹی کے درمیان کا جو سفر ہے نا یہ زندگی نہیں بلکہ مہلت ہے۔
01/03/2024

🎗‏مٹی سے مٹی کے درمیان کا جو سفر ہے نا یہ زندگی نہیں بلکہ مہلت ہے۔

حمد ہے رب خاتم نگین پیغمبری ﷺ کی جو منزہ حمد و ثناء اور مبراء امکان و تصور ہے۔ 💖دافع جیوش اصنام، آبروئے چشمہ خورشید، برہ...
23/02/2024

حمد ہے رب خاتم نگین پیغمبری ﷺ کی جو منزہ حمد و ثناء اور مبراء امکان و تصور ہے۔ 💖
دافع جیوش اصنام، آبروئے چشمہ خورشید، برہان احدیت مجردہ اور مقام ادب رسالت محمدی ﷺ کے شعور کا فیض بخشنے والے علم و معرفت کے بحر بیکراں والد گرامی رحمتہ اللہ علیہ کے نام۔😥
خدائے بزرگ و برتر کا بے پناہ شکر کہ جس نے اشرف المخلوقات کے زمرہ میں پیدا کرکے وجہہ تخلیق کائنات ﷺ کی امت میں شامل کیا۔💯
اس ذات عالی کا لطف و کرم ہے کہ جس نے بے شمار مصروفیات کے بالائے طاق مجھے کچھ نورانی، وجدانی اور روحانی لمحات عطا کئے کہ جس سے سیرہا کتب کی ورق گردانی کر کے اس کے محبوب ﷺ کی سیرت کے ایک گوشے پر خامہ فرسائی کرکے الفاظ کو مثل موتیوں کے جملوں کی مالا میں پرو کر صفحہ قرطاس کی زینت بنانے کا مبارک شرف حاصل ہوا۔💞
سیکھنے کا عمل تو انسان کی آخری سانس تک جاری رہتا ہے، لیکن کسی تعلیمی ادارے کا باقاعدہ طالب علم بن کر زندگی کا ایک حصہ گزار دینا بھی توفیقِ الٰہی سے ہی ممکن ہوتا ہے۔ 💫
بے حد مشکور و ممنون ہوں بصیرت پبلیکیشنز کا کہ جنہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں میرے لکھے گئے مقالے کو کتابی شکل دینے پر نہایت دلچسپی کا اظہار کیا اور مجھ سے رابطہ کرکے اس نیک کام کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا۔
کتاب کا عنوان : ''رواداری اور امن کے فروغ میں میثاق مدینہ کا کردار" ہے۔
اس کا اسلوب بیانیہ، انداز معروف، منہج تحقیقی اور تجزیاتی، اصول غیر جانبدارانہ اور بنیاد مصادر اصلیہ ہے۔
اللہ کریم سے دعا گو ہوں کہ وہ میرے تمام اساتذہ کو دین و دنیا کی ہر بھلائی سے تا دمِ زیست بہرہ ور کرے اور علم و عمل میں برکتیں عطا فرمائے.🤲
الله کریم ! میرے بھائی اور والدین کو اپنے جوار قرب میں جگہ عطا فرمائے اور انکی قبر پر اپنی خصوصی رحمتوں کا نزول فرماتے ہوئے انکی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے۔ آمین🤲

24/01/2024

Cheers to Muhammad Zeeshan Habib on securing the UK Visa! 🎉
Exciting times ahead at University of Ulster University (Birmingham Campus) for MSc International Business with HRM. A hearty congratulations on the well-deserved scholarship of 2000 GBP! 📚

✅ Paragon Overseas Education, Islamabad
📍 Mezzanine Office No. 26, Beverly Centre, Jinnah Ave, F 6/1 Blue Area, Islamabad, Islamabad Capital Territory 44000

Contact Us further details:

For UK
📞03056320138
📞03000961170
📞 03354345435
For CANADA and USA
📞03000201149
For Australia
📞03000201176

عزیزم حافظ انس مختار رضوی، امید کامل ہے کہ آپ بالکل عافیت کے ساتھ ایمان سے بھرپور زندگی سے قیمتی ساعتیں اپنے دامن میں سم...
12/01/2024

عزیزم حافظ انس مختار رضوی، امید کامل ہے کہ آپ بالکل عافیت کے ساتھ ایمان سے بھرپور زندگی سے قیمتی ساعتیں اپنے دامن میں سمیٹنے میں مصروف عمل ہوں گے۔
.
آپ کی شخصیت کو لیکر قلم کو جنبش تحریر لانے کا موقع ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ 💯
آپ ایک خوبصورت دل کے مالک ہیں، آپ کی طبیعت میں ادب اتنا ہے کہ آپ کی تربیت میں نیک سیرت والدین کا عکس جھلک جھلک کر نظر آتا ہے، اخلاص سے بھرپور تعلق رکھنے والے سادہ مزاج کے حامل انسان ہیں۔💖
صاحبزادہ آپ کی 3 سالہ رفاقت مکمل ہونے پر خوش ہونے کے ساتھ ساتھ غمگین بھی ہے۔
عزیزم آپ ایک پاکیزہ انسان ہیں اور پارسائی ماتھے کے محراب کی سی ہوتی ہے جو نیکوں کی محفل میں کسی ثبت شدہ مہر کی طرح آپ کے نیک ہونے کی گواہی دیتی مگر رندوں کی محفل میں یہ ایسا بدنما داغ ہے جس نے لذت دنیا سے محروم رکھا اور خدا کی بارگاہ میں اسکا مقام اللہ ہی جانتا ہے جس نے انسان میں خیر کے ساتھ شر رکھا۔
ہاں مگر یہ طے ہے کسی ایک کی پارسائی کا بھرم رکھنے کے لیے کئی لوگوں کو پاکیزگی، محبت، شرافت اور کبھی خود سے بھی ہاتھ دھونا پڑتے ہیں لیکن ہر ایک کے لیے اسکا معیار الگ ہے اور اقدار الگ ہیں.💯
ہم کچھ فنون کے حصول کے لئے تعلیموں اداروں کا رُخ کرتے ہیں، تانکہ ہم دنیا میں رائج فنون پرعبور حاصل کر کے اپنے لئے رزق کے مواقعے پیدا کر سکیں، اپنے تعلیمی اداروں سے نکلنے کے بعد، ان لوگوں کے پاس ان تعلیمی اداروں کی در و دیوار میں اپنے ماضی کے چند بے وقعت لمحات، وہاں سے ملنے والی ڈگریوں اور میڈلز کے تفاخرات، اور مستقبل کے سنہری خواب سمیٹنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوتا۔
✨️لیکن ہمارا آپ سے پنجاب یونیورسٹی میں قائم ہوا جو تعلق ہے وہ لمحات، ملاقات، خیالات اور جذبات کی قید سے آزاد ہے کیونکہ اس کی بنیاد دین ہے۔ اس میں وسیلہ بننے والے صاف اور شفاف دل کے حامل اور میرے دل کے نہایت قریب جناب ملک عمیر اعوان صاحب ہیں۔ پھر اس تعلق کو چار چاند لگانے اور ہماری خوشی اور غمی میں برابر شریک ہونے والے صاف گو انسان محمد نبیل احمد زیدی صاحب زید مجدہ ہیں۔ 💯💝
اللہ پاک ان ہستیوں کو سلامت رکھے آمین ثم آمین 🎗💖
عزیزم: میری شخصیت بےشمار عیوب ہیں لیکن میں جس جگہ پر ہوں پورے اعتماد کے ساتھ ہوں، پوری تحقیق سے ہوں، اور جتنا کسی انسان کے بس میں ہوسکتا ہے اس دلیل سے ہوں،
میں نے کبھی عقل کل اور مکمل صحیح ہونے کا دعوٰی نہیں کیا، کسی بھی دوسرے نظریہ کو سننے اور کسی بھی دوسری کتاب کو پڑھنے کا شوق ہمیشہ مجھ میں باقی رہا ہے تاکہ اصلاح کا دروازہ کبھی بند نہ ہو۔
اور میں اپنے اللہ کے حضور بھی یہی لیکر جاوں گا کہ میں نے کبھی شیطان کی طرح ضد نہیں کی اور کبھی ابو جہل کی طرح روایات کی بیڑیاں نہیں پہنیں۔ 😒
عزیزم: کسی مجبور و مضطرب، حیران و پریشاں، غمزدہ و غمگین، پریشانِ حال و قال، لاچار و بے بس، نامراد و ناکام اور اس مفہوم میں آنے والے تمام افراد و اشخاص کے دکھ، درد، تکلیف اور پریشانی کا مداوا جب عملاً بس میں نہ ہو تو قولاً و سمعاً ہی کر لینا آپ کا خاصا ہے۔
بہت دفعہ ہم سے تعلق رکھنے والوں کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے مسئلے کا حل ہمارے پاس نہیں، پھر بھی ہمیں دکھ درد بتاتے ہیں، ایسی صورت میں بیزاری، قطعِ کلامی، نا امیدی، یا تمسخر پن اختیار کرنا نہ صرف تعلقات کو خراب کرتا ہے بلکہ متکلم کے دل میں کدورت و کینے کا سبب بن کر ہماری قدر و منزلت کو بھی گرا دیتا ہے۔
💖 بولے گئے چند امید افزا کلمات، دلاسے کا کندھے پر ہاتھ اور پوری توجہ سے سنی گئی بات ہمارے کردار کو نکھارتی ہے اور معیارِ اخلاق کے برتر ہونے کی نشانی ہے۔ 💖

میرا کچھ باتوں پر آپ کو ڈانٹ دینا اور کسی بات کو لیکر گلہ کرنا، ان چیزوں کو درگزر کر دیجئے گا کیونکہ میرا مقصد آپ کے دل کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا بلکہ آپ کو چھوٹا بھائی سمجھتے ہوئے بے تکلفانہ رویہ اختیار کیا تاکہ آپ کی شخصیت سے یہ عنصر نکل سکیں اور اصلاح ہوسکے۔💞
کیونکہ داغ تو اچھے ہوتے ہیں لیکن آپ کی شخصیت پر ایسے داغ سجھتے نہیں ہیں۔💖

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم لوگ علاقائی لحاظ سے اعلی اخلاق اور میٹھی زبان سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں اور پیار محبت سے زندگی گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں، سیاسی اختلاف ضرور رکھتے ہیں کیونکہ آپ کرین والی پارٹی کو سپورٹ کرتے ہیں اور ہم کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، مگر جب ملتے ہیں تو ہم بھائیوں کی طرح ہوتے ہیں۔
میں سیاسی لحاظ سے ہر پارٹی ورکر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں میرے حلقہ احباب میں سیاسی مخالفین بھی ہیں مگر ان سے مخالفت صرف نظریاتی ہے ذاتی نہیں ہے ✌️
گزشتہ 3 سالہ رفاقت میں ہماری طرف ہونے والے تمام ایصال ثواب کے پروگرامز اور شادی کی تقریبات میں برادر نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا اور ہمیں مہمان نوازی کا شرف بخشا۔
عزیزم کے والد گرامی خطیب پاکستان، مبلغ اسلام، سرمایہ اہلسنت حضرت علامہ مولانا مختار احمد ندیم صاحب محکمہ اوقاف میں آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن بھی ہیں ان کے توصل سے انس بھائی کی اخلاص سے لبریز دعوت پر مخدوم الاولیاء، قدوة السالکین، زبدة العارفین، حجتہ الکاملین، سند الواصلین شیخ المعظم الشیخ علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللّٰہ علیہ کے مزار پر حاضری کا شرف بھی حاصل ہوا۔✨️💖
عزیزم زمانہ جانتا ہے کہ آپ ایک سچے عاشق رسول اور ایک عظیم ثناءخوان مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں۔ آپ سے جب بھی کسی کلام کی فرمائش کی ہے آپ نے کبھی بھی روایتی نعت خوانواں کی طرح کوئی بہانہ نہیں بنایا بلکہ بغیر کسی لالچ کے ہمیشہ خوش اسلوبی اور خندہ پیشانی سے فرمائش پوری کی ہے۔
میرے انگلینڈ سفر پر روانگی سے پہلے پہلے ایک کلام ضرور سنا دیجئے گا جس کے اشعار کچھ یوں ہیں۔ ( سارباناں، مہرباناں راہیا)
🤲 اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے اور دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے، آپ کو آپ کے خاندان کا نام روشن کرنے والا سپاہی بنائے۔
اللہ پاک آپ کے والدین کو عزت و عافیت والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور انہیں آپ کی کامیابیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔ (آمین یا رب العالمین)
زندگی میں ہم جن لوگوں سے مُحبت کرتے ہیں ، اوّل خود کو پھر انہیں ہمیشہ نیکی کا درس دیں ،کیونکہ سچی مُحبت وہی ہے ، جس میں اس انسان کی آخرت سنوار دی جائے۔
بہترین تعلق وہی ہے، جو ابتداء سے انتہا تک ہو، وہ زندگی اور ساتھ ہی کیا جو ہمیں انمول عطا جنت تک نہ لے جائے جس میں ہم اور ہمارے پیارے ہمارے ساتھ نہ ہوں۔
رب کریم ہم سب کے پیاروں کے گلشن حیات کو اپنی نعمتوں کی خوشبو سے ہمیشہ معطّر و منوّر رکھے ، ان کو پھولوں کی طرح سدا ترو تازا اور شگفتہ رکھے اور سب کی مسکراہٹ کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
اللہ پاک شیاطین کے شر اور حاسدین کی حسد سے محفوظ رکھے۔
آمین ثمہ آمین یارب العالمین

16/12/2023

Alhamdulillah 💖✨🎗
انتظار کرنے والوں کو وہی ملتا ہے جو کوشش کرنے والوں سے بچ جاتا ہے۔

21/11/2023
08/09/2023


بڑا دوست وہ ہے جو آسانی میں تو ساتھ ہو لیکن سختی میں ساتھ چھوڑ دے۔
02/09/2023

بڑا دوست وہ ہے جو آسانی میں تو ساتھ ہو لیکن سختی میں ساتھ چھوڑ دے۔

جمعہ مبارک
31/08/2023

جمعہ مبارک

جس گھر میں مہمان نہیں آتا اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے۔
30/08/2023

جس گھر میں مہمان نہیں آتا اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے۔

والدین کی اجازت کے بنا ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو۔
27/08/2023

والدین کی اجازت کے بنا ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو۔

اللہ ہلاک کرتا ہے سود کو اور بڑھا دیتا ہے خیرات کو۔
26/08/2023

اللہ ہلاک کرتا ہے سود کو اور بڑھا دیتا ہے خیرات کو۔

پرندے اپنے پاؤں اور انسان اپنی زبان کی وجہ سے جال میں پھنستے ہیں۔
23/08/2023

پرندے اپنے پاؤں اور انسان اپنی زبان کی وجہ سے جال میں پھنستے ہیں۔

زیادہ پاک دامن اور بہادر شخص وہ ہے جو بدلہ لینے پر قادر ہونے کے باوجود معاف کردے۔
22/08/2023

زیادہ پاک دامن اور بہادر شخص وہ ہے جو بدلہ لینے پر قادر ہونے کے باوجود معاف کردے۔

جو اس بات کو پسند کرتا پے کہ اس کا نامہ اعمال اس کو خوش کرے تو اسے چاہئے کہ اس میں استغفار کا اضافہ کرے۔
21/08/2023

جو اس بات کو پسند کرتا پے کہ اس کا نامہ اعمال اس کو خوش کرے تو اسے چاہئے کہ اس میں استغفار کا اضافہ کرے۔

جتنا چاہے جمع کرلو ایک دن سب برابر ہو جائے گا۔
20/08/2023

جتنا چاہے جمع کرلو ایک دن سب برابر ہو جائے گا۔

19/08/2023

Plantation 2k23   ,   ,
15/08/2023

Plantation 2k23
, ,

14 اگست کی مناسبت سے پرچم کشائی اور شجر کاری مہم کے مقصد سے پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب پر ڈائریکٹر شیخ زاید اسلامک...
14/08/2023

14 اگست کی مناسبت سے پرچم کشائی اور شجر کاری مہم کے مقصد سے پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب پر ڈائریکٹر شیخ زاید اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد عبداللہ صالح صاحب کے ساتھ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کئے گئے دلکش مناظر

05/05/2022

اپنے MNA اور MPA کا احتساب کیجئے۔

Address

22 Towyn Road
Birmingham
B139NA

Opening Hours

Monday 9am - 5pm
Tuesday 9am - 5pm
Wednesday 9am - 5pm
Thursday 9am - 5pm
Friday 9am - 5pm
Saturday 9am - 5pm

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahibzada ZeeShan Habib posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sahibzada ZeeShan Habib:

Videos

Share