Babaang e duhal ببانگِ دہل

Babaang e duhal  ببانگِ دہل Akif Ghani
Poet, Journalist, entrepreneur

Columnist at UrduPoint.com
2005 to present
Studied Diploma in Homeopathic Medicine at Galien University Tutorial College London
Past: GOVT. ZAMINDAR SCIENCE COLLEGE GUJRAT and govt high school kharian
Lives in Goussainville, Ile-De-France, France
From Bidder Marjan (Kharian) · Moved to Garges-lès-Gonesse lived in Jhelum

23/01/2025

“صاحبزادہ حامد رضا کے گھر اور مدرسے پر غیر قانونی چھاپے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔ اردلی حکومت ایک جانب مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے اور دوسری جانب انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم اس چھاپے کے بعد مذاکرات کا عمل فوری طور پر روک رہے ہیں۔ مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور ہمارے اتحادی کے گھر پر چھاپہ ہماری مذاکراتی کمیٹی پر حملہ ہے۔ اس دوغلے پن اور بدنیتی پر مبنی مذاکراتی عمل سے کوئی خیر برآمد نہیں ہو سکتی-

میں نے اپنی جماعت کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان میں قانون کی حکمرانی، جمہوریت کی بقا اور انسانی حقوق کی پابندی کی خاطر اعتماد میں لیں۔ ہم اس جعلی حکومت کے خلاف گرینڈ قومی ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں۔پاکستان میں ہر جانب عدم استحکام کے ڈیرے ہیں۔

بلوچستان میں دہشتگردی پنپ رہی ہے اور وہاں کے مسئلے کا کوئی سیاسی حل نہیں نکال رہا۔ بلوچ گمشدہ افراد کا مسئلہ بہت سنجیدہ ہے جس کے لیے ماہ رنگ بلوچ اپنی آواز بلند کر رہی ہیں بلوچستان والا حال اب پورے ملک کا ہے، تحریک انصاف کے بھی کئی کارکنان لاپتہ ہیں۔ہم اس مسئلے میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے اس معاملے کو رکھیں گے۔ بلوچستان سمیت ملک بھر میں جب تک عوامی اعتماد پر مشتمل حکومت نہیں لائی جائے گی ، استحکام ممکن نہیں ہے۔

میں اسٹیبلشمنٹ سے اپنی ذات کی خاطر کچھ نہیں مانگتا۔ میں اگر ان سے بات کروں گا تو وہ صرف ملک اور قوم کی بہتری کے لیے ہو گی۔ اصل کنٹرول تو ان کے ہاتھ میں ہے۔باقی سب ان کی کٹھ پتلیاں ہیں جو ان کے اشاروں کی منتظر رہتی ہیں۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ یا اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 سینیر ترین جج صاحبان پر مشتمل کمیشن کا قیام کیا جائے تاکہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات میں ملوث اصل ذمہ داروں کا تعین ہو سکے۔اس کے بغیر ہمیں کوئی کمیشن قابل قبول نہیں ہے۔

بددیانت افراد کبھی نیوٹرل ایمپائرز کی حمایت نہیں کرتے۔ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے کو مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ یہی ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ خود نو مئی کے فالس فلیگ اور 26 نومبر کے قتل عام میں ملوث ہے۔ نو مئی کو انہوں نے خود چوکیوں سے فوج اور پولیس کو غائب کیا، خود آگ لگائی اور خود سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر کے الزام بے گناہ سیاسی کارکنان پر ڈال دیا۔ 26 نومبر کو بھی ہمارے لوگوں کو شہید اور زخمی کیا گیا اور ہمیں ہی دہشتگرد قرار دیا گیا۔ ہمارے کم از کم 14 لوگوں کو شہید کیا گیا، کئی افراد زخمی اور گمشدہ ہیں، ہزاروں لوگوں کو بے گناہ جیلوں میں ڈال دیا گیا جو جیلوں سے باہر ہیں وہ ضمانت کے لیے کبھی ایک عدالت، کبھی دوسری عدالت کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر کوئی ان کی شنوائی نہیں کر رہا۔

ملک ریاض کا حالیہ بیان ہے کہ اگر وہ اپنا منہ کھولیں گے تو بہت سے لوگوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میں ملک ریاض سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بتائیں پچھلے 30 سال میں کون کون سے ججز ، جرنیلوں اور سیاست دانوں نے ان سے پیسے اور دیگر مالی فوائد حاصل کیے تا کہ قوم کو معلوم ہو سکے کہ کون سے چہرے اس گندگی میں ملوث رہے ہیں۔ یہ سب جو آج بوگس القادر ٹرسٹ کیس پر تنقید کر رہے ہیں کتنے دودھ کے دھلے ہیں دنیا کو معلوم ہونا چاہیئے۔

اوور سیز پاکستانیوں کو میرا پیغام ہے کہ اس حکومت کو ترسیلات زر بھیجنا اپنے ہاتھ خون سے رنگنے کے مترادف ہے۔ یہ حکومت اپنے ہی شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہے لہذا ان کو ترسیلات زر بھیجنے کا سختی سے بائیکاٹ کریں” - سابق وزیراعظم عمران خان کی وکلأ سے گفتگو

عاطف چلا گیا یقین نہیں آ رہا 😢خدا غریقِ رحمت کرے ۔ ہمارا یہ بھائی مردِ مجاہد تھا۔اللہ اس کی منزلیں آسان کرے اور اس کے لو...
18/11/2024

عاطف چلا گیا یقین نہیں آ رہا 😢خدا غریقِ رحمت کرے ۔ ہمارا یہ بھائی مردِ مجاہد تھا۔اللہ اس کی منزلیں آسان کرے اور اس کے لواحقین کو صبر عطا کرے ۔

اپنے زیرِ اشاعت شعری مجموعے “خوِدی سے ماورا”سے ایک غزل—————بات کرتے ہو کیا سیاست کیجس نے کی بس یہاں تجارت کیقابلیت کی کچ...
01/11/2024

اپنے زیرِ اشاعت شعری مجموعے “خوِدی سے ماورا”سے ایک غزل
—————
بات کرتے ہو کیا سیاست کی
جس نے کی بس یہاں تجارت کی
قابلیت کی کچھ کمی تو نہیں
اک کمی ہے تو بس قیادت کی
خوِاہشِ انقلاب ہے گر تو
کوئی کوشش کرو بغاوت کی
روٹی، کپڑا،مکان سب کو ملے
ذمہ داری ہے یہ ریاست کی
بسترِ مرگ سے میں اٹھ بیٹھا
اس مسیحا نے جب عیادت کی
ضبط آنکھوں سے آج بہہ نکلا
میرےاشکوں نے یوں بغاوت کی
عشق میں ہو عطا مقام ایسا
موت آئے تو بس شہادت کی

جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوںرائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیںانتخاب
31/10/2024

جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں
رائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں
انتخاب

زیرِ اشاعت شعری مجموعے “خوِدی سے ماورا” سے ایک غزلکوئی چاہ سے بس پلائے مجھےکہ غم میں ہے اکسیر چائے مجھےبھلا دیتے ہیں ایک...
31/10/2024

زیرِ اشاعت شعری مجموعے “خوِدی سے ماورا” سے ایک غزل

کوئی چاہ سے بس پلائے مجھے
کہ غم میں ہے اکسیر چائے مجھے
بھلا دیتے ہیں ایک دوجے کو ہم
ہے منظور اس کی یہ رائے مجھے
جو خوِاب اس کے سونے کی ترغیب دیں
تو یاد اس کی آکر جگائے مجھے
اسے اپنے دل سے نکالوں کبھی
خدا اس خطا سے بچائے مجھے
یہ دنیا بہت خوب صورت سہی
بس اے کاش! کچھ راس آئے مجھے
میں جاؤں گا اس کی طرف سر کے بل
اگر پیار سے وہ بلائے مجھے
کبھی اِس جگہ ہوں ، کبھی اُس جگہ
یہ دنیا ہےعاکف! سرائے مجھے

یہ تصویر حیرت انگیز ہے! پہلی نظر میں، ایسا لگتا ہے کہ کوئی پانی میں بیٹھا پڑھ رہا ہے، لیکن جب آپ زوم ان کرتے ہیں، تو آپ ...
29/10/2024

یہ تصویر حیرت انگیز ہے!
پہلی نظر میں، ایسا لگتا ہے کہ کوئی پانی میں بیٹھا پڑھ رہا ہے، لیکن جب آپ زوم ان کرتے ہیں، تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ یہاں کوئی شخص ہے نہ کوئی کتاب نہ کوئی مطالعہ —صرف ایک وہم ہے۔

زندگی بھی اسی طرح ہے؛ یہ بظاہر کچھ نظر آتی ہے، لیکن زیرِ سطح یہ بالکل مختلف ہوتی ہے۔
Copied

27/10/2024

خوِد کشی کر رہے ہو؟ دلوں کے تار ہلا دینے والی نظم

27/10/2024

دنیا میں بندہ کتنا بھی خوش کیوں نہ کوئی نہ کوئی غم بھی اس کے ساتھ ضرور ہوتا ہے۔

ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا رب ہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا
25/10/2024

ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا رب
ہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا

Adresse

Paris
75000

Téléphone

+33780959552

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Babaang e duhal ببانگِ دہل publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à Babaang e duhal ببانگِ دہل:

Vidéos

Partager