Daily Mardan Times

Daily Mardan Times News/Culture/Documentaries/Poetry/Entertainment/Islamic/Politics/Issues/Sports/Information Media & News Company

تمام دوستوں اور دیکھنے والوں سے  گزارش ہے کہ اظہار خلجی کے بیٹے سلطان خلجی کیلئے خصوصی دعا کریں کہ اللہ پاک صحت کاملہ عا...
04/02/2025

تمام دوستوں اور دیکھنے والوں سے گزارش ہے کہ اظہار خلجی کے بیٹے سلطان خلجی کیلئے خصوصی دعا کریں کہ اللہ پاک صحت کاملہ عاجلہ عطاء فرمائیں وہ اس وقت شدید تکلیف میں ہیں۔
اللہ تعالٰی سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہے!🤲

04/02/2025
03/02/2025

مردان تعلیمی بورڈ میں اصلاحات کا عمل جاری، میرٹ کی بنیاد پر امتحانی ڈیوٹیاں لگائی جارہی ہے،چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ پروفیسر جہانزیب

مردان: تھانہ خرکی پولیس کی بڑی کارروائی، دوہرے قتل کیس کے مرکزی ملزمان گرفتار، تیسرا ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا – ا...
31/01/2025

مردان: تھانہ خرکی پولیس کی بڑی کارروائی، دوہرے قتل کیس کے مرکزی ملزمان گرفتار، تیسرا ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا – ایس پی صدر کی پریس کانفرنس

تفصیلات:
ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر مردان پولیس نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے تھانہ خرکی پولیس کی قیادت میں تیز رفتار کارروائی کی اور دوہرے قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزمان محبوب علی اور اس کی زوجہ مسماتہ (ف) کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر ڈویژن محمد فیاض خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ قتل کا لرزہ خیز واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا، جہاں بے رحمانہ فائرنگ سے بہار علی اور اس کی اہلیہ جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ان کی 4 سالہ معصوم بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ مقتول بہار علی ایف سی (فرنٹیئر کور) میں حاضرسروس تھا اور اپنے والد جس نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی، انہیں مبارکباد دینے کے لیے گھر آیا تھا۔ مگر افسوس، خوشی کا موقع ماتم میں بدل گیا، جب والد نے اپنے ہی بیٹے اور بہو پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں، معصوم بیٹی زخمی ہوئی، مگر مقتولہ کا بھائی محمد عاصم ایاز معجزانہ طور پر بچ گیا۔

پولیس نے ایک فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ تیسرے ملزم فیاض کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس پی صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ جرم ناقابل معافی ہے، پولیس کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔

ڈی ایس پی نور دراز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بخت زادہ خان اور ان کی ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مرکزی ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا۔

ایس پی صدر ڈویژن محمد فیاض خان نے خبردار کیا کہ مردان پولیس سنگین جرائم میں ملوث افراد کے لیے زمین تنگ کر دے گی! ایسے سفاک قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی بھی قانون سے کھلواڑ کرنے کی جرات نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیاض کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی، اور پولیس انصاف کی فراہمی کے لیے آخری حد تک جائے گی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ تیسرا ملزم فیاض جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

ترجمان ضلعی پولیس مردان

*آئی جی پی اختر حیات خیبرپختونخوا کو ہٹا دیا گیا**ذولفقار حمید نئے آئی جی خیبرپختونخوا تعینات*
29/01/2025

*آئی جی پی اختر حیات خیبرپختونخوا کو ہٹا دیا گیا*

*ذولفقار حمید نئے آئی جی خیبرپختونخوا تعینات*

29/01/2025

جشن ختم بخاری شریف جلسہ دستار فضلیت وتقسیم اسناد جامعہ قادریہ نوشہرہ روڈ مردان
یہ رپورٹ دیکھئے

28/01/2025

جامعہ قادریہ مردان
جشن بخاری شریف جلسہ دستار فضلیت وتقسیم اسناد کے موقع پر مولانا فضل منان قادری صاحب کا موقعہ کے مناسبت سے اہم پیغام ضرور سنیے اور شیئر کریں !

ریسکیو1122مردان/فائرنگ مردان:نستہ روڈ کامرس کالج کے قریب فائرنگ، گولی لگنے سے 2 افراد جانبحق۔ ریسکیو1122مردان:اطلاع موصو...
23/01/2025

ریسکیو1122مردان/فائرنگ

مردان:نستہ روڈ کامرس کالج کے قریب فائرنگ، گولی لگنے سے 2 افراد جانبحق۔ ریسکیو1122

مردان:اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئ۔

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مردان:جانبحق افراد کی شناخت 24 سالہ سدیس ساکن مایار غریب آباد اور 28 سالہ شہزاد ساکن شریف آباد سے ہوئی۔

23/01/2025

کامرس کالج کے قریب فائرنگ دو نوجوان موقع پر جاں بحق، پولیس موقعہ پر پہنچ گئے

22/01/2025

مردان شہر میں مجھ سے64 جی بی یو ایس بی گر گیا ہے۔ جس میں شادی کی ویڈیو ہے ۔اگر کسی کوملے تو براہ کرم اس نمبر پر رابطہ کریں۔شکریہ
03005741375

22/01/2025

مردان نوشہرہ روڈ پر فیملی سے پرس گم ہوگیا ہے جس میں کچھ رقم اور ایک عدد Hot11 موبائل ہے ۔ جس کسی کو ملے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کرے ۔ شکریہ
0313 5733531 ... 0346 9330919

Adresse

Paris
PARIS

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Daily Mardan Times publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à Daily Mardan Times:

Vidéos

Partager