Spanish Pakistani

Spanish Pakistani سپین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لیے اردو زبان میں خبریں، معلومات، قانونی راہنمائی اور تبصرے

28/05/2024

آج، 28 مئی تاریخی دن ہے،
آج سپین 🇪🇸 فلسطینی ریاست🇵🇸 کو تسلیم کرنے جا رہا ہے۔
وزیراعظم سپین کے لیے زندہ باد کا نعرہ اور ثابت قدمی کی دعا

18/05/2024

میتروپولی کے مطابق بارسلونا کے نواحی علاقے کورنیا میں ایک پاکستانی سیلون مالک نے ورکر کی کمر میں گولی ماردی۔ ورکر زخمی ہونے کے قربی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیایے۔ واقعہ کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا

14/05/2024

آرائیگو سوسیال یا آرائیگو فورماسیون کے لیے کانٹریکٹ دستیاب ہے
صرف ریڈی ڈاکومینٹس والے سیریس بھائی میسج کریں

13/01/2024

پی ٹی آئی سے “بلا” چھین لیا گیا

بارسلونا شہری حکومت نے اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کر دیے. شہری کونسل کے اجلاس میں PSC, ERC اور COMU کی مشترکہ کوش...
25/11/2023

بارسلونا شہری حکومت نے اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کر دیے.
شہری کونسل کے اجلاس میں PSC, ERC اور COMU کی مشترکہ کوشش سے اس قرارداد کی منظوری دی گئی ہے ۔ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، وہ کمپنیاں جو کہ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں ۔ مستقبل میں ان کے ساتھ شہری حکومت کو معاہدے کرنے سے روکا جائے گا ۔
سابق میئر کولاؤ نے مطالبہ کیا ہے کہ، جب تک غزہ میں مکمل جنگ بندی نہیں ہو جاتی. اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہوتا۔ اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معطل رکھا جائے ۔

19/11/2023

◄ ہسپانوی ایمبیسی اسلام آباد نے فیملی ویزا کے لیے نومبر سے فیملی بُلوانے والے کا برتھ سرٹیفکیٹ بھی لازم قرار دے دیا ہے۔

◄ اس کے علاوہ ہر فیملی سے FIA کی رپورٹ بھی مانگ رہے ہیں۔

◄ اب فیملیوں سے پیسے بھیجنے کے ثبوت بھی مانگ رہے ہیں۔

◄ اوفیرتا دے تراباخو کے لیے سائل سے انٹرویو کے دوران ایسے سوال کرتے ہیں جو یہاں سپین رہنے والے بھی نہیں جانتے ہوتے۔ ایسا پہلے نہیں تھا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پاکستانیوں کی آمد کو "روکنے"کے لیے قانونی حربہ استعمال ہو رہا ہے۔

نوید احمد اندلسی

گُواردیا اُربانا بادالونا کے امتحانات میں درست جوابات پہلے سے ہی نشان زدہ ہونے کی وجہ سے امتحانات معطل ۔ اندازہ کر لیں 🤭...
19/11/2023

گُواردیا اُربانا بادالونا کے امتحانات میں درست جوابات پہلے سے ہی نشان زدہ ہونے کی وجہ سے امتحانات معطل ۔

اندازہ کر لیں 🤭
پولیس بننے کے لیے یہ حال ہے۔
---

نان فائلرز کے بجلی و گیس میٹر منقطع ،موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائلرز کے بجلی و گیس میٹر...
17/11/2023

نان فائلرز کے بجلی و گیس میٹر منقطع ،موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائلرز کے بجلی و گیس میٹر منقطع اور موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفسز کے قیام کی منظوری دے دی ہے جو جون 2024 تک 15 سے 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

وزیراعظم نے حالیہ اجلاسوں کے دوران ٹیکس فائلرز کی موجودہ تعداد میں اضافہ اور ریونیو کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس افسران کے دفاتر نوٹیفائی کردیئے۔ اس نئے اقدام سے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو مطلوبہ سطح تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ان دفاتر کی سربراہی ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کریں گے جن کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ نان فائلرز اور سٹاپ فائلرز پر انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا انفورس کریں۔

ان دفاتر کے قیام سے ایک نئے باب کا آغاز ہوتا ہے جس سے ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی تاکہ تمام ممکنہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔

ان نئے دفاتر کی سربراہی BS-17/18 کے ان لینڈ ریونیو کے افسران کریں گے۔ یہ افسران مختلف محکموں اور اداروں سے تھرڈ پارٹی ڈیٹا حاصل اور استعمال کریں گے۔ جو ممکنہ ٹیکس دہندگان کے بھاری اخراجات اور اثاثوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں اہم معلومات رکھتے ہیں اور یہ ٹیکس دہندگان ابھی تک ٹیکس ریٹرن کی رجسٹریشن اور فائلنگ سمیت ٹیکس کے نظام سے بچنے اور دور رہنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اس مقصد کے لئے استعمال کئے جانے والے ٹولز میں سے ایک انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 میں حال ہی میں متعارف کرایا گیا سیکشن 114B ہے۔ جو جاری کئے گئے نوٹسز کے جواب میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے کی صورت میں ایف بی آر کو یوٹیلیٹی کنکشنز بشمول بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کرنے اور موبائل سمز بلاک کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

وفاقی حکومت اس ضمن میں تمام اقدامات کو بروئے کار لانے اور ایف بی آر کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔

ایک نیا دستاویزی قانون بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت مختلف محکمے اور ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو خودکار ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

اس سلسلے میں نادرا سے بھی اشتراک اور مدد مانگی گئی ہے۔ چیئرمین نادرا نے ایف بی آر کو ڈیٹا انٹگریشن کے ذریعے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس اقدام سے نہ صرف ٹیکس قوانین کو نافذ کرنے میں ایف بی آر کی صلاحیت کو تقویت ملے گی بلکہ مخصوص دفاتر قائم کرنے سے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں بھی سہولت ملے گی۔

لاہور میں گاڑی کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں اب نئی دفعات کیوں شامل کی گئی ہیں؟پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے ...
17/11/2023

لاہور میں گاڑی کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں اب نئی دفعات کیوں شامل کی گئی ہیں؟

پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں حال ہی میں ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے ہلاک ہونے کے واقعے کے مقدمے میں پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف یہ دونوں دفعات مرنے والوں کے لواحقین کی درخواست پر مقدمے میں شامل کی گئی ہیں۔ تاہم ملزم کے وکیل نے پولیس کے اس اقدام کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 7 میں گذشتہ سنیچر کو ایک تیز رفتار گاڑی نے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری، جس میں سوار ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ابتدا میں پولیس کا کہنا تھا کہ ٹکر مارنے والی گاڑی کو چلانے والا کم عمر ڈرائیور تھا جو گاڑی چلانے یا لائسنس رکھنے کا اہل نہیں تھا۔

اس وقت پولیس نے اس واقعے کو ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر درج کی تھی، جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 279 اور 322 لگائی گئی تھیں۔ یہ دفعات ٹریفک حادثے کی صورت میں دیت کے حوالے سے ہیں۔ اس میں ملزم کے باآسانی رہا ہونے کی گنجائش موجود ہے۔

خیال رہے کہ اس مقدمے میں اس وقت پولیس نے پی پی سی کی دفعہ 320 نہیں شامل کی تھی۔ دفعہ 320 کے تحت ’لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے نقصان کرنے کی صورت میں ملزم کو دیت کے ساتھ ساتھ دس سال تک سزا بھی ہو سکتی ہے۔‘

اب نئی دفعات کیوں شامل کی گئی ہیں؟
اس واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی سے کاہنہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات مدعی مقدمہ کی درخواست پر شامل کی گئی ہیں جنھوں نے پولیس کو نئی معلومات فراہم کی ہیں۔

ہلاک ہونے والے چھ افراد میں سے ایک کے والد رفاقت علی مدعی مقدمہ ہیں۔ لاہور پولیس کے مطابق انھوں نے نئی معلومات میں پولیس کو بتایا ہے کہ واقعے سے قبل ملزم کی ان کے بیٹے سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

مدعی نے پولیس کو بتایا ہے کہ ’میرے بیٹے نے اور میں نے گاڑیاں روک کر ملزم کو منع کیا تھا کہ وہ ہماری گاڑیوں کا پیچھا نہ کرے کیونکہ وہ کافی فاصلہ سے اس گاڑی کا تعاقب کر رہا تھا جس میں خواتین بھی سوار تھیں۔'

مدعی نے پولیس کو بتایا کہ منع کرنے پر ملزم نے ان کو دھمکایا اور ان کا تعاقب جاری رکھا۔ مدعی کے مطابق اس کے بعد ہی ملزم نے تیز رفتاری سے اپنی گاڑی کی ٹکر اس گاڑی کو ماری جس میں ان کا بیٹا اور خاندان کے پانچ دیگر افراد سوار تھے۔

مدعی مقدمہ نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ ملزم اکیلا نہیں تھا اس کے ساتھ دو افراد گاڑی میں اور بھی سوار تھے؟

8 سے 10 دسمبر تک بارسلونا فیرا مونجوئیک میں ریڈیکال مارکیٹ کے نام سے ڈسکاؤنٹ بازار لگے گا۔ بازار میں 350 اسٹینڈز پر تمام...
17/11/2023

8 سے 10 دسمبر تک بارسلونا فیرا مونجوئیک میں ریڈیکال مارکیٹ کے نام سے ڈسکاؤنٹ بازار لگے گا۔
بازار میں 350 اسٹینڈز پر تمام اہم کمپنیاں اپنی مصنوعات پر %80 تک ڈسکاؤنٹ پیش کریں گی۔
کنورس، کیلون کلین، وینز، رے بان، ڈیزل، لیویز، گیس، ایڈیڈاس، نائکی، ہیوگو باس، جیسی کمپنیوں پر مشتمل فیرا میں داخلے کیلئے 2.5€ ٹکٹ رکھا گیا ہے۔

15/11/2023
تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسد عمر واپس آنا چاہتے تھے لیکن عمرا...
12/11/2023

تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسد عمر واپس آنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسد عمر کا پیغام لے کرآکر چیئرمین تحریک انصاف کے پاس زمان پارک گیا، میں بھی چاہتا تھا کہ وہ واپس آئیں لیکن پارٹی سربراہ نے انکار کر دیا۔
عمران خان نے کہا کہ فواد چودھری ، اسد عمر سمیت تین چار اور نام ہیں جنہوں نے نو مئی کے واقعہ کے بعد پریس کانفرنس کر کے پارٹی ورکرز کاحوصلہ توڑا ہے۔ شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھاکہ اسد عمر ہمارے پارٹی میں انتہائی قابل احترام شخصیت رہے، میری بھی خواہش تھی کہ وہ واپس آتے لیکن آج کا ٹویٹ دیکھ کر انہوں نے ہمیں انتہائی مایوس کیاہے۔

بارسلونا/🚲 بائیسنگ 2024 میں ایک ہزار الیکٹرک بائک اور 74 اسٹیشن لانچ کرے گی۔سائیکل بائیک کی بڑی مانگ کو پورا کرنے کے لئے...
11/11/2023

بارسلونا/🚲 بائیسنگ 2024 میں ایک ہزار الیکٹرک بائک اور 74 اسٹیشن لانچ کرے گی۔
سائیکل بائیک کی بڑی مانگ کو پورا کرنے کے لئے بیڑے کی توسیع کی جارہی ہے بارسلونا کل 5,000 الیکٹرک سائیکلوں، 3,000 مکینیکل سائیکلوں اور 593 اسٹیشنوں تک پہنچ جائے گا۔ بائیسنگ سروس 1,000 مزید الیکٹرک سائیکلوں اور 74 اسٹیشنوں کے ساتھ بیڑے کو وسعت دے گی تاکہ طلب میں اضافے کا جواب دیا جاسکے۔ جیسا کہ بارسلونا سٹی کونسل نے اعلان کیا ہے، پہلی 500 الیکٹرک سائیکلیں 2024 کی دوسری سہ ماہی کے دوران کام کرنا شروع کر دیں گی

Barcelona
11/11/2023

Barcelona

اسپین: کاتالان سیاست دانوں کو عام معافی دینے کے خلاف مظاہرہ۔اسپین میں علیحدگی پسند کاتالان سیاست دانوں اور غیر سرکاری تن...
10/11/2023

اسپین: کاتالان سیاست دانوں کو عام معافی دینے کے خلاف مظاہرہ۔

اسپین میں علیحدگی پسند کاتالان سیاست دانوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کو عام معافی دینے کی کوشش کے خلاف دارالحکومت میڈرڈ میں مظاہرہ کیا گیا ۔

میڈرڈ میں سوشلسٹ ورکرز پارٹی کے صدر دفتر کے سامنے جمع ہونے والے تقریباً 8 ہزار افراد کا احتجاج دو گھنٹے تک جاری رہا، کیونکہ اس نے ممکنہ معافی کے قانون کے لیے علیحدگی پسند کاتالان سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔

جب ہجوم منتشر ہونا شروع ہوا تو انتہائی دائیں بازو کے بنیاد پرست گروپوں نے کارروائی کی، پولیس کی رکاوٹوں پر قابو پانے کی کوشش کی، کوڑے کے ڈھیروں کو جلایا اور سیکورٹی گارڈز پر مشعلیں، پتھر اور بوتلیں پھینکیں۔

میڈرڈ کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ پرتشدد کارروائیاں کرنے والے گروپ میں پولیس کی مداخلت کے بعد کم از کم 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ان واقعات میں لوگ زخمی بھی ہوئے۔

مجوزہ معافی کے قانون کے ساتھ، یہ تصور کیا گیا ہے کہ تقریباً 400 علیحدگی پسند کاتالان سیاست دان اور این جی او کے نمائندے جنہیں مجرم قرار دیا گیا تھا یا جن کا عدالتی عمل 9 نومبر 2014 کو ہونے والے ریفرنڈم اور یکم اکتوبر 2017 کو ہونے والے ریفرنڈم کے بعد جاری ہے، جو کہ غیر قانونی طور پر منعقد کیے گئے تھے۔

یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ کاتالونیا کی خود مختار حکومت کے کچھ عوامی قرضے یعنی تقریباً 15 بلین یورو ہسپانوی حکومت ادا کرے گی۔

معاہدے پر پہنچنے کے بعد، PSOE اقلیتی بائیں بازو کی مخلوط حکومت بنانے کے لیے اگلے ہفتے پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ مانگے گا۔

سپین میں پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں کے انتخاب  اور اندراج کے لیے رہنمائیبشکریہ نوید احمد اندلسی
05/11/2023

سپین میں پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں کے انتخاب اور اندراج کے لیے رہنمائی
بشکریہ نوید احمد اندلسی

04/11/2023

جن لوگوں نے اِس سال رینتا ڈکلئیر کرواتے وقت اپنے ٹیکس کی ادائیگی 2 قسطوں میں کروانے کے آپشن کا انتخاب کیا تھا، وہ سب لوگ یاد رکھیں کہ 6 نومبر (یعنی اِس اتوار اور سوموار کی درمیانی رات) اُن کی دوسری قسط اداء ہوگی۔

اس لیے یہ بات اہم ہے کہ 5/6 نومبر کی درمیانی رات رینتا کی دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں مناسب رقم موجود ہونی چاہیے۔

03/11/2023

سپین کی منسٹری پاکستان یا کسی بھی ملک سے آئے ڈاکومنٹس بالکل فری تصدیق کرکے دیتی ہے۔۔۔

لیکن پاکستان قونصلیٹ اپنے ہی ملک کے ڈاکومنٹس تصدیق کرنے کی فیس €10 یورو فی پیپر لے رہا ہے۔ کوئی بے حسی اور ظلم کی انتہا ہے۔ کوئی احتجاج کرنے والا نہیں کوئی پوچھنے والا نہیں 🙄🤔😪

کب تک ہم مزدوروں و بیرون ملک رہنے والی فیملیوں کے لٹنے پر خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟ اس زیادتی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور اس پوسٹ کو شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ قونصل جنرل کے ساتھ بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

Madrid 🇪🇸
03/11/2023

Madrid 🇪🇸

بادالونا میں موجود ایک پاکستانی سپر مارکیٹ ہر چھاپہ مارا گیا یہ سپر مارکیٹ بارسلونا کی سب سے اہم مارکیٹس میں شمار ہوتی ہ...
03/11/2023

بادالونا میں موجود ایک پاکستانی سپر مارکیٹ ہر چھاپہ مارا گیا یہ سپر مارکیٹ بارسلونا کی سب سے اہم مارکیٹس میں شمار ہوتی ہے
وہاں بجلی چوری کے ساتھ ساتھ پروڈکٹس بھی ایکسپائرڈ تھی اس بات کو میئر بادالونا نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شئیر کیا ہے ۔

Barcelona 🇪🇸❤️
02/11/2023

Barcelona 🇪🇸❤️

02/11/2023

سپین کے مختلف علاقوں میں آج اور کل تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

02/11/2023
22/07/2023

سلام
بارسلونا میں جس نے پدرون کرنی ہو بلکول مفت ہے
ریڈ کراس کی کسی کو پیسے دینے کی ضرورت نہیں
اس پدرون اور دوسرے پدرون میں کوئی فرق نہیں
14 دن سے لے کر 1 مہینہ لگتا ہے یہ سٹپ فالو کریں.
نمبر1.
010 پے کال کرکے ایونتامینو کا سیتا لیں، انکو بتائیں کہ ریڈ کراس کی پدرون کرنے کے لیے سیتا چاہیے ایونتامینو آپ سے نام، اڈریس (اپ جہاں رہ رہے ہیں یا کوئی بھی اڈریس دے سکتے ہیں کیونکہ وہ اپکو ایک لیٹر بھیجیں گے )، فون نمبر،ایمیل، وغیرہ پوچھ لیں گے اور وہ اپکو آپکے اڈریس کے مطابق نزدیک ایونتامینو کا سیتا دے دینگے.
اپکو سیتا EMAIL اور SMS کے ذریعے بھیج دیا جائے گا اسی وقت جس میں اڈریس بھی لکھا ھوگا.
نمبر2.
سیتا کے دن ایونتامینو اپکے ڈاکومنٹ پاسپورٹ یا نیے چیک کر کے اپکو ایک فارم دے دیں گے اس فارم کو پر کریں (فارم میں صرف اپکا نام، فون نمبر، اڈریس، ڈیٹ اف برت لکھنا ہے جوکہ بہت اسان ہے لیکن اگر پھر بھی اپکو سمجھ نہ آئے تو یا کسی کو ساتھ لے جائیں یا گھر جا کے پر کریں اور واپس بغیر سیتا کے انکو دے سکتے ہیں) ایونتامینو والے اپکا فارم رجسٹر کر دے گی اور اسکی ایک کاپی اپکو بھی دے دیں گے.
نمبر 3.
ایونتامینو اپکو ایک 7 سے 15 دن کے اندر کال کرے گی ( یہ کال بہت ضروری ہے اسمیں وہ صرف تصدیق کرتے ہیں کہ اپکا اڈریس وغیرہ ٹھیک ہے) اور پھر وہ آپکی اڈریس پھر لیٹر بھیج دینگے.
نمبر 3.
لیٹر ملنے کے بعد دوبارہ سے 010 پر کال کرکے سیتا لیں کہ مجھے لیٹر موصول ہوا ہے اور وہ اپکو اس دفتر کا سیتا دے گا جہاں اپنے لیٹر لے جانا ہے.سیتا اپکو sms اور mail پر بھیج دینگے ادی وقت جس میں دفتر کا اڈریس لکھا ہوگا.
دفتر والے اپ سے دستخط لے کر اپکو دوسرا لیٹر دے دینگے.
دفتر کا لیٹر ملنے کے بعد دوبارہ سے 010 پر کال کرکے سیتا لیں پدرون کے لیے.
نوٹ. (یہ آخری دو سیتا ایک ہی دن کے مل جائیں گے مثلاً لیٹر ملنے کے بعد اپ جب سیتا لیتے ہو ایک صبح 9 بجے کا لے لیں اور ایونتامینو کا 11 بجے کا لے لیں).
ایونتامینو جا کے انکو دفتر والا لیٹر اور اپنا پاسپورٹ یا نیے دے دو تو اپکی پدرون ہوجائے گی.
صدقہ جاریہ سمجھ کر شیئر کریں.
التماس دعا ( علی خان)

19/06/2023

اسلامی کمیشن سپین کے اعلان کے مطابق
سپین میں عیدالاضحیٰ 28 جون بروز بُدھ منائی جائے گی۔

20/05/2023

‏🇪🇸سپین میں چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی کے اثاثہ جات

Dirección

Barcelona

Página web

http://spanishpakistani.online/

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Spanish Pakistani publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Contato La Empresa

Enviar un mensaje a Spanish Pakistani:

Videos

Compartir


Otros Medio de comunicación/noticias en Barcelona

Mostrar Todas

También te puede interesar