Habarnama.com

Habarnama.com We foster business and inteligence.

Habarnama.com | خبرنامہ
🌐 Your Trusted News Source
📢 Breaking News | Politics | Urdu News

updated:

بریکنگ نیوز
پاکستانی سیاست
اردو خبریں
📲 Follow Habarnama.com for the latest updates in Pakistan!

01/01/2025

جنرل فیض نے کھڑی کر دی۔ عمران خان کیخلاف سلطانی گواہ بننے کو تیار

محمد بن سلمان کا عمران خان کے ساتھ personality Clash ہے عمران خان اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد امت مسلمہ کا لیڈر بن کر ا...
01/01/2025

محمد بن سلمان کا عمران خان کے ساتھ personality Clash ہے عمران خان اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد امت مسلمہ کا لیڈر بن کر ابھرا تھا جو محمد بن سلمان کو بلکل پسند نہیں تھا کیونکہ محمد بن سلمان خود کو امت مسلمہ کا لیڈر سمجھتا ہے سعودی عرب عمران خان کے حق میں نہیں ہے۔ صدیق جان

31/12/2024

2025 مبارک ، اللّٰہ آپ اور آپ کے اہل و عیال کو سلامت رکھے

یہ پیغام ایک فوڈ پانڈا رائڈر کی جانب سے ہے:السلام علیکم،میں فوڈ پانڈا کا رائڈر ہوں۔ میرا سیاہ کوٹ کے لوگوں سے ایک عاجزان...
31/12/2024

یہ پیغام ایک فوڈ پانڈا رائڈر کی جانب سے ہے:

السلام علیکم،
میں فوڈ پانڈا کا رائڈر ہوں۔ میرا سیاہ کوٹ کے لوگوں سے ایک عاجزانہ گزارش ہے کہ فوڈ پانڈا کے ذریعے میکڈونلڈز سے آرڈر نہ کریں۔ وہ ہم رائڈرز کی بے عزتی کرتے ہیں۔ ہم وہاں 40 سے 50 منٹ انتظار کرتے ہیں اور وہ ہمیں نظر انداز کرتے ہیں۔ لیکن جب گاہک ان سے کال پر بات کرتے ہیں، تو وہ کہتے ہیں کہ رائڈر ابھی تک نہیں پہنچا۔ اور پھر اچانک ایک منٹ کے اندر ہمیں آرڈر دے دیتے ہیں۔

ہم میں سے زیادہ تر رائڈرز نے ان کے رویے کے خلاف شکایت کی ہے، لیکن ان کے منیجر ہماری شکایات سننے کو تیار نہیں۔ ہماری کمپنی فوڈ پانڈا بھی کہتی ہے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔

یہ میری عاجزانہ درخواست ہے کہ فوڈ پانڈا کے آفیشلز اس معاملے کا نوٹس لیں۔ ہم گاہک کی نمائندگی کرتے ہیں، اور جب ہمیں وقت پر آرڈر نہیں ملتا تو آرڈر کینسل ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں کمپنی ہمیں ایک دن کے لیے معطل کر دیتی ہے یا ہمیشہ کے لیے آف بورڈ کر دیتی ہے۔

براہ کرم اس مسئلے پر غور کریں۔

31/12/2024

موجودہ حکومت عمران خان کی وفات تک قائم رہےگی: عرفان صدیقی

31/12/2024

سیکورٹی اداروں کو دھمکیاں، عدالت نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو 34 سال قید کی سزا سنادی

30/12/2024

خیبرپختونخوا کے گوداموں میں 10 ارب کی گندم خراب ہونے کا انکشاف

یورپ جانے کے لالچی انسان مارے گئےیونان کے ساحل پر کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 14 سالہ پاکستانی لڑکے، عابد ...
30/12/2024

یورپ جانے کے لالچی انسان مارے گئے

یونان کے ساحل پر کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 14 سالہ پاکستانی لڑکے، عابد جاوید، کے تایا ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بھتیجا اپنے دوستوں کے یورپ جانے کے بعد اپنی والدہ پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ اسے بھی یورپ بھیجا جائے۔

یہ واقعہ رواں ماہ یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں پیش آیا، جہاں کئی افراد کشتی الٹنے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سعودی عرب میں مقیم جاوید اقبال کا 14 سالہ بیٹا عابد جاوید بھی شامل تھا۔

عابد کے تایا ذوالفقار نے بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عابد کا تعلق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گاؤں موریکے ججہ سے تھا، جہاں تقریباً ہر گھر سے دو سے تین بچے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔ ذوالفقار کے مطابق، عابد کے والد سعودی عرب میں ملازمت کرتے تھے، اور ان کے گھر کے حالات اچھے تھے، لیکن عابد بیرون ملک جانے کے لیے بضد تھا اور اس مقصد کے لیے اس نے اسکول بھی چھوڑ دیا تھا۔ عابد کی والدہ نے بیٹے کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر بالآخر اجازت دے دی۔

عابد کے تایا نے حکومت سے اپیل کی کہ عابد کی لاش جلد از جلد ان کے حوالے کی جائے اور ان ایجنٹوں کو سخت سزا دی جائے جو نوجوانوں کو غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ہیں۔

عابد کے دوستوں اور پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ان کے گاؤں کے زیادہ تر لوگ اٹلی اور یونان جا رہے ہیں، اور یہ گاؤں ایجنٹوں کا مرکز بن چکا ہے۔ عابد بھی اپنے بھائی، جو اٹلی میں مقیم ہیں، سے متاثر ہو کر یورپ جانے کے لیے تیار ہوا تھا۔

عمران خان نے گرنیل کے منہ پر تھوک دیاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی بہن علیمہ خ...
30/12/2024

عمران خان نے گرنیل کے منہ پر تھوک دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ نہ تو وہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی غیر ملکی قوت کی مدد سے رہائی کے خواہاں ہیں۔

سوموار کے روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں انہیں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ خان ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

مقدمے کی سماعت کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا موقف ہے کہ جب وہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، تو ڈیل کی ضرورت ہی کیا ہے۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ انہوں نے جیل کی مشکلات برداشت کی ہیں، اور جب ان کے کیسز ختم ہونے کے قریب ہیں تو وہ کسی بھی طرح کی ڈیل کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو ڈونلڈ ٹرمپ جیسی سیاسی سازشوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رچرڈ گرینل نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں حکومت کرنے والی جماعت نے کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کر عمران خان کو جیل میں قید کر رکھا ہے۔

رچرڈ گرینل کے بیان پر پاکستان کے دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کسی فرد کے بیانات پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا، لیکن امریکی حکام سے رابطے جاری رہیں گے۔

عمران خان نے گذشتہ ہفتے ایک بار پھر دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اڈیالہ جیل سے بنی گالہ میں نظر بند کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا۔ جمعرات کو توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے وکیلوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پیغام دیا گیا کہ ڈیل کر لیں، جس کے بدلے انہیں پارٹی کو سیاسی سپیس دی جائے گی، لیکن وہ نظربندی یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں منتقلی کے لیے تیار نہیں۔

یہ بات بعد میں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی گئی، تاہم اس پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ڈیل کی پیشکش کس نے کی تھی۔

جعلی حکومت کی وجہ سے پختونخوا کا قرض 350 ارب روپے بڑھا: بیرسٹر سیفپشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ...
30/12/2024

جعلی حکومت کی وجہ سے پختونخوا کا قرض 350 ارب روپے بڑھا: بیرسٹر سیف

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے سبب صوبے کا قرض تقریباً 350 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ کی روزانہ کی غیر معیاری باتیں ان کی نااہلی کو واضح کرتی ہیں۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی معیشت پر بات کر کے ماہرین معاشیات کو حیران کر دیا اور وفاقی حکومت کے وائٹ پیپر کو کاپی کرکے کے پی کے کھاتے میں ڈال دیا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کا کل قرض 725 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جبکہ وفاقی حکومت ہر مہینے اتنا ہی قرض حاصل کر رہی ہے۔ شہباز شریف کے صرف دو سالہ دور اقتدار میں پاکستان کا قرض 27 ہزار ارب روپے تک بڑھ گیا۔ خیبرپختونخوا کا قرض بھی وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بڑھا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کے باعث کے پی کا قرضہ 350 ارب روپے زیادہ ہو گیا، ورنہ خیبرپختونخوا کا موجودہ قرض صرف 400 ارب روپے ہوتا۔

علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے صحافی شاہد اسلم کے لگائے ہوئے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی یہی اندیشہ ظاہر کررہی ت...
30/12/2024

علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے صحافی شاہد اسلم کے لگائے ہوئے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی یہی اندیشہ ظاہر کررہی تھی کہ پارٹی فنڈز وکلاء اور سوشل میڈیا ٹیموں کے درمیان تقسیم ہورہے ہیں اور وہ عمران خان کی رہائی کے لئے سنجیدہ نہیں

30/12/2024

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

30/12/2024

مجھے کہا جاتا ہے نواز شریف کے ساتھ بیٹھیں،
نواز شریف اب گیم سے ہی باہر ہے اور سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہے اس کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں: عمران خان

30/12/2024

مجھے ڈیل کی کیا ضرورت ہے جب میں کیسز لڑ رہا ہوں تو ہر کیس لڑوں گا۔۔عمران خان

30/12/2024

موٹروے پر فتح جنگ کے قریب بس حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 7 زخمی

30/12/2024

نئے سال پیٹرول کی قیمت میں دھماکہ خیز کمی کا امکان، مٹھائیاں تقسیم، سڑکوں پر رقص کا سماں

29/12/2024

مریم کا دھماکہ: 11 ہزار خواتین کو گائے، بھینسیں مفت ملیں گیں

29/12/2024

سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 سال کا ہو کر مر گیا

Adresse

Taastrupgårdsvej 3
Høje Tåstrup
2630

Internet side

Underretninger

Vær den første til at vide, og lad os sende dig en email, når Habarnama.com sender nyheder og tilbud. Din e-mail-adresse vil ikke blive brugt til andre formål, og du kan til enhver tid afmelde dig.

Kontakt Virksomheden

Send en besked til Habarnama.com:

Videoer

Del

Our Story

Urdu World News is the Urdu language newspaper website, which serves as an Urdu news portal and provides online access to Urdu news readers. The Urdu newspaper service is updated from Denmark as well as from Urdu News bureau in Pakistan. The target audience of Urdu News is Pakistanis. https://urduwn.com/