Guft shuneed گفت وشنید

Guft shuneed گفت وشنید آئیے ہم مل کر آپس کی معلومات کو آپس میں ہی شیئر کریں۔

10/12/2022
کراچی انٹرنیشنل کتب میلہ سے مستفید ہونے کے لئے آیئے عہد کریں خود پسندی اور خود نمائی چھوڑ دیتے ہیں :::::::::::::::::::::...
06/12/2022

کراچی انٹرنیشنل کتب میلہ سے مستفید ہونے کے لئے
آیئے عہد کریں خود پسندی اور خود نمائی چھوڑ دیتے ہیں
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
کراچی میں سالانہ بنیادوں پر کئی سالوں سے ایکسپو سینٹر گلشن اقبال میں انٹرنیشنل سطح کی کتب میلہ کا انعقاد کیا جاتا ہے جو کہ اہل علم اور ذوق مطالعہ رکھنے والے حضرات کے توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے
اس سال 2022 میں بھی 8دسمبر تا 12 دسمبر انٹرنیشنل کتب میلہ کا انعقاد کیا گیا ہے
آج سے چند سالوں قبل تک اہل مدارس کی اس جانب توجہ نہ ہونے کی برابر تھی ہم چند ساتھیوں کا اس موقع پر مذکورہ کتب میلہ میں جانے کا اتفاق ہوا تو وہاں مدارس کے طلباء کی کمی شدت سے محسوس ہوئی
جس پر ہمارے صاحب ذوق دوستوں نے مدارس سے متعلق طلباء کو اپنی تحریروں کے ذریعے متوجہ کرنے کی کوشش کی جس کے بدولت مدارس کے طلباء کافی حد تک متوجہ ہوئے اور کتب کی ایک نئی دنیا سے ان کی شناسائی ہونے لگی تحریر کی دنیا میں نئے نئے لکھاریوں سے واقفیت ہوئی
ممکن تھا کہ مدارس کے وہ طلباء جن کی ذہنی رفعت اور تخلیقی صلاحیتوں کو غیر ضروری پابندیوں کے ذریعے تلف کیا گیا تھا
ان کی ذہنی وسعتوں کو تقلید استاجی کے ذریعے محدود تر کر دیا گیا تھا وہ طلباء کرام جدید دور کے تقاضوں پر لکھے گئے کتابوں کو پڑھ کر ذہنی رفعت پاتے
وہ بین الاقوامی حالات کو بین الاقوامی زاویہ نگاہ سے دیکھتے ہوئے ذہنی وسعت پذیری کے ذرائع تلاش کرتے
وہ دور حاضر کے درپیش چیلنجز کے حوالے سے پڑھ کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشتے
لیکن ہوا یوں کہ ہمارے وہ طبقات جنہوں نے ذہنوں وسعتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو دینی مدارس کے طلباء میں معدوم کرنے کا جو بیڑا اٹھا رکھا ہے متحرک ہو گئے اور انٹرنیشنل کتب میلہ کے اس موقع پر ایک تو اپنی مرتب کردہ کتب کی دکانداری کھول دی
اور دوسرا یہ کہ کتب میلہ کے اس موقع پر طلباء کو کتب میلہ میں شرکت کا موقع دیتے ہوئے ایک استاد کے زیر نگرانی لایا جاتا ہے اور مخصوص معہود فی ذہن مکتبوں کی دیدار کراتے ہوئے مخصوص کتابوں کی خریداری کرادی جاتی ہے تاکہ وہ اساتذہ کی منشاء سے ہٹ کر نہ کتابیں دیکھ سکیں نہ خرید سکیں

ہمارے دینی مدارس کے لکھاریوں کی کتابیں ضرور اس موقع پر کتب میلہ میں ہونی چاہئے لیکن اس خیال سے لوگ ہمیں پڑھیں اس تصور سے نہیں کہ مدارس سے آنے والے طلباء یہاں اس موقع پر بھی ہمیں ہی دیکھیں ہمیں ہی پڑھیں یہ جبر اور اجارہ دار یا کم ظرفی ہوگی

سنا تھا کہ مغربی استعمار ہوتا ہے اور وہ لوگوں کو معاشی معاشرتی اور تعلیمی اعتبار سے مفلوج رکھتا ہے اپنے گرد وپیش کے درپیش مسائل اور اس کے حل کے اسباب سے بے خبر رکھنے کی منصوبہ سازی کرتا ہے انہی استعماری قوتوں کے طرز عمل اور ان کی روش کو پڑھتے ہوئے دیکھتے ہوئے ایک نئے استعمار کی شناخت ہوگئی جسے ہم
مذہبی استعمار کے نام سے جان سکتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ سے جھوٹی عزت، ذاتی خودساختہ فضیلت، مسند ارشاد کی اجارہ داری اور نام نہاد مذہبی پیشوائیت کی صورت میں منجانب اللہ انسانی ذہنیتوں پر مسلّط رکھنے کی کوشش کی ہے اور اسی کے ذریعے یہ طبقہ لوگوں کے اذہان کو مفلوج رکھتے ہوئے انہیں ایموشنلی بلیک میل کرتے ہیں اور من چاہے نتائج کا حصول کرتے ہیں

اسی طرح ہم نے مغربی کیپیٹل ازم سرمایہ داریت کو دیکھا تھا وہ چاہتا ہے کہ محنت معاشرے کے ضرورت مند لوگ کریں اور ان کی محنت کا ثمر مخصوص نوازے ہوئے طبقے کے ہاتھوں میں پہنچے اس مغربی سرمایہ داریت کے بارے میں پڑھتے پڑھتے ہمیں ایک نئی سرمایہ داریت کی شناخت ہوگئی جسے ہم قدیم اصطلاح میں
علمی سرمایہ داریت اور جدید اصطلاح میں مذہبی سرمایہ داریت کے نام سے پہچان سکتے ہیں علم یا مذہب پر جن کی اجارہ داری ہو اور وہ جسے چاہے صاحب علم ٹھہرائے وہ جسے چاہے مذہب کی اتھارٹی قرار دے تاکہ یہ طبقہ کیتھولک عیسائیت کی طرح سرمایہ دار اور جاگیر دار کی ناحق کمائی کو حلال ڈکلیئر کرتے رہے اور سرمایہ دار اور جاگیردار ان کی مالی کفالت کرتا رہے
اور جو بھی ان کے خلاف آواز بلند کرے یہ سب مل کر اپنی تحفظ کی جنگ کو تحفظ ختم نبوت قرار دے جیساکہ کیتھولک عیسائیت کی نا اہلی اور مذہبی کرپشن کے خلاف جب پروٹسٹنٹ جدت پسند عیسائیت نے آواز بلند کیا تو کیتھولک عیسائیت نے اپنی دفاع اور تحفظ کے جنگ کو خدا بچاؤ تحریک کا نام دے دیا گیا

کیتھولک عیسائیت نے علماء طبعیات و محققین کی تکفیر کی اور مسیحی دین کے نام پر ان کے خون بہانے، ان کے مال و متاع کو ضبط کرنے کی اجازت دی گئی، احتساب کی عدالتیں قائم کی گئیں محکمہ احتساب نے جن لوگوں کو سزائیں دیں ان کی تعداد تین لاکھ سے کم نہیں جن میں 32 ہزار کو زندہ جلایا گیا، مشہور سائنسدان برونو کو اس جرم کے پاداش میں جلایا گیا کہ وہ کرہ ارضی کے علاوہ دوسری دنیاؤں اور آبادیوں کا بھی قائل ہے مشہور ماہر طبیعات گلیلیو کو اس لئے قتل کیا گیا کہ وہ آفتاب کے گرد زمین کے گھومنے کا قائل ہے

وہ وقت دور نہیں کہ ہماری کیتھولک عیسائیت کے ساتھ مشابہت رکھنے والے کردار کے نتیجے میں ہم بھی جدت پسند مسلمانوں کے ردعمل کے لپیٹ میں آ جائیں قبل اس کے کہ ایسے حالات پیدا ہوں ہمیں اپنی کردار پر نظر ثانی کرنا ہوگا
ہمیں سماج کو درپیش مسائل اور بین الاقوامی چیلنجز کے بارے میں پڑھنا بھی ہوگا اور اپنے بارے میں حقائق کو بہ دل ناخواستہ قبول بھی کرنے ہوں گے

آیئے اپنی انا پرستی، آباء پرستی، خود پسندی اور خود نمائی سے نکل کر ذرا اپنے بارے میں سماج کے شکایات کو پڑھیں اپنی کوتاہیوں کا ازالہ کرتے ہوئے خود کو اسی سماج کا حصہ گردانیں تاکہ ہم سماج کو اور سماج ہم کو سمجھ سکے۔
Mahmood Alhusaini
JDI MEDIA HOUSE آفیشل

19/10/2022
29/05/2022
11/05/2022
11/05/2022

This lady has setup her stall at main university road near rufi shopping center where she's is cooking and selling chinese food along with his 10 years old son for just 200/-, Karachi do support this lady if you go there do try her food it's delicious.
📸: Aaro

05/05/2022
18/04/2022

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی صاحب نے اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصی میں مسلمانوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل بیت المقدس شہر کی دینِ ابراھیمی کے تینوں شاخوں کیلئے مذہبی اہمیت کا حامل ہونے کی حقیقت کو تسلیم نہیں کر رہا اور وہ عملاً مسجد اقصی میں مسلمان عبادت گزاروں کی آزادانہ ماحول میں عبادت کرنے کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر رہاہے -
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ تیس سال بعد یہ موقع آیا ہے کہ مسیحیوں کی ایسٹر، یہودیوں کی عیدفصح اور مسلمانوں کا ماہِ صیام ایک ہی وقت میں واقع ہورہے ہیں اور اسرائیل نے تیس سال پہلے کی طرح ایک بار پھر اس مقدس مہینے اور مقدس مقام کو مسلمانوں کیلئے ظلم اور تشدد کی علامت بنا دی ہے -
انہوں نے کہا کہ مسجداقصی میں اسرائیلی فوجیوں کی داخل ہونے کی ممانعت فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان ایک تسلیم شدہ روایت کا حیثیت رکھتاہے مگر اس کے باوجود اسرائیلی فوجی مسجد اقصی میں بوٹوں سمیت داخل ہوگئے ہیں جو کہ نہ صرف اس مقدس مقام کی توہین ہے بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری بھی ہے-
انہوں نے کہا کہ کہ بیت المقدس شہر کے اوپر سیاسی تسلط الگ سوال ہے مگر مذہبی اعتبار سے یہ شہر دینِ ابراھیمی کے تینوں شاخوں، اسلام مسیحیت اور یہودیت میں یکساں اہمیت اور تقدس کا حامل ہے، مگر اسرائیل اس حقیقت کو نظر انداز کر کے تجاوز اور ظلم کا مرتکب ہورہاہے -

06/04/2022

فیڈرل بی ایریاشاہراہِ پاکستان وٹرپمپ چورنگی بلاک13چرسیوں اورمنشیات فروشوں کےرحم وکرم پرعلاقےکاکوئی پرسانِ حال نہیں منشیات فروشوں کے بقول پولیس ان کو منشیات فراہم کرتی ہے۔
اس پیغام کوآگےشیئرکریں تاکہ آپ کے بچے کل کیلئے محفوظ رہے۔
Karachi Halaat Updates - Karachi ki Awaz Karachi updates.

26/03/2022

-------------- مختصر مگر طویل ترین پوسٹ ------------------

کبھی کبھار ایسی سیاسی صورت حال بھی ضروری ہے کہ عوام کو معلوم ہو کہ ہماری سیاسی قیادتوں کے انٹینا کس کس ملک سے سگنل لیتاہے

ویسی موجودہ حالات میں تو بالکل واضح ہوگیا کہ کون کس چھتری تلے آنا چاہتاہے اور کون نہیں

طویل ترین پوسٹ کو مختصر کرنے کی ایک ناکام کوشش

اسحاق شاہ مفکر

25/03/2022

واقعی جوبائیڈن سنجیدہ اورجمہوریت پنسدنکلیں
اس نےسنجیدگی کامظاہرہ کرتےہوئےاشتعال انگیزی کیلئے مذہبی دکانداروں اورجمہوریت کی بساط لپیٹ نے کے لیے سیاسی دلالوں پرڈالروں کی برسات کردی ہے۔
Mahmood Alhusaini
Maulana Fazl ur Rehman

10/03/2022

Mahmood Alhusaini


07/03/2022

اعلان واجب البیان
ھوشیار باش
بیدار رھو

فصلی بٹیروں نسلی لوٹیروں اور نقلی وڈیروں

کی حرکت کا موسم ھے وہ ایک بار پھر ایک آشیانے سے دوسرے آشیانے تک پہنچنے کے لئے پَر تول رھے ھیں

عوام الناس کو پیشگی اطلاع عرض ھے

لعنت ہو ان بے ضمیروں کے مصنوعی ضمیروں پر

اسحاق شاہ مفکر
7/3/2022

05/03/2022

زيرِ نظر اسپين و فلسطین كا سفرنامہ ساده معنوں میں صرف ايك سفرنامہ نہيں ہے۔ وه ملت كی طويل تاريخ كے ايك نمائنده صفحہ كا مطالعہ ہے اور اسی كے ساتھ ملت کی نشأة ثانیہ كے ليے مہميز بھی۔ وه ماضي كا مرقع اور حال کی رہنمائی ہونے كے ساتھ مستقبل کی نويدبھی ہے۔ يہی معاملہ فلسطين كا ہے۔ فلسطين میں اسلام كي تاريخ اتنی ہی طويل ہے جتنی کہ اسلام کی تاريخ طويل ہے۔ اسلام كے ابتدائی دور سے يہ علاقہ طرح طرح كے نشيب وفراز سے دوچار ہوتا رہا ہے۔ تاريخ كے بہت سے باب يہاں بند ہوگئے۔ اور بہت سے نئے باب يہاں كھلنے والے ہيں۔ اس سفرنامے میں فلسطين كے ماضي اور حال کی داستانيں بھی ہيں، اور مستقبل کی بابت پيغمبر اسلام صلی الله علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں نتیجہ خیز رہنمائی بھی۔
https://cpsglobal.org/books/Safarnama-Spain-wa-falasteen.pdf

25/02/2022

Adresse

Künzelsau

Webseite

Benachrichtigungen

Lassen Sie sich von uns eine E-Mail senden und seien Sie der erste der Neuigkeiten und Aktionen von Guft shuneed گفت وشنید erfährt. Ihre E-Mail-Adresse wird nicht für andere Zwecke verwendet und Sie können sich jederzeit abmelden.

Videos

Teilen


Andere Medien- und Nachrichtenunternehmen in Künzelsau

Alles Anzeigen

Sie können auch mögen