Meer Nohri

Meer Nohri Self Motivated | Well Versed

16/12/2024

انسان میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ جو سوچتا ہے وہ ہی کرنے پہ آجائے تو وہ کر دیتا ہے، لیکن زیادہ تر سستی اور دوسروں کی مرضی پہ چلنے کی وجہ سے منصوبے پروان چڑھنے کے بجائے دفن ہوجاتے ہیں!
-میر نھڑی

16/12/2024
16/12/2024

ایک تندور والا تھا جو 5 روپے میں روٹی بیچتا تھا اسے روٹی کی قیمت میں اضافہ کرنا تھا لیکن بادشاہ کی اجازت کے بغیر کوئی اس کی قیمت نہیں بڑھا سکتا تھا۔ تو وہ بادشاہ کے پاس گیا اور کہنے لگا بادشاہ سلامت مجھے روٹی کے 10 روپے کرنے ہیں۔ بادشاہ نے کہا کہ 30 کی کر دو
تندوری نے کہا بادشاہ سلامت اس سے شور مچے گا
بادشاہ نے کہا اس کی فکر نہ کرو
میرے بادشاہ ہونے کا کیا فائدہ۔تم اپنا منافع دیکھو اور روٹی 30 روپے کی کر دو
اگلے دن اس نے روٹی کی قیمت 30 روپے کر دی، شہر میں کہرام مچ گیا لوگ بادشاہ کے پاس پہنچے اور شکایت کی کہ تندور والا ظلم کر رہا ہے 30 روپے کی روٹی بیچ رہا ہے ۔ بادشاہ نے اپنے سپاہیوں سے کہا کہ میرے دربار میں تندوری کو پیش کرو ،وہ جیسے ہی دربار میں پیش ہوا بادشاہ نے غصے سے کہا، تم نے مجھ سے پوچھے بغیر قیمت کیسے بڑھا دی؟ یہ رعایا میری ہے، لوگوں کو بھوکا مارنا چاہتے ہو۔ بادشاہ نے تندوری کو حکم دیا کہ تم کل سے آدھی قیمت پر روٹی بیچو گے ورنہ تمہارا سر قلم کر دیا جائے گا، بادشاہ کا حکم سن کر عوام نے اونچی آواز میں کہا....بادشاہ سلامت زندہ باد

اگلے دن سے 30 کے بجائے روٹی 15 میں بکنے لگی
عوام خوش، تندوری خوش، بادشاہ بھی خوش!
اگر ہم آس پاس نظر لگائیں تو یہ ہی حال ہے۔
-میر نھڑی

آمین❤️
16/12/2024

آمین❤️

16/12/2024

یا اللہ آپکے لاکھ شکر ہیں! ❤️

15/12/2024

اچھے دوست بنیں یا معزز دشمن، بیچ میں نہ کھڑے ہوں کیونکہ درمیانی راستہ منافقت کا ہے!

15/12/2024

‏حقیقت آپ کو آزاد کر دے گی لیکن پہلے غصہ دلائے گی!

15/12/2024

برے وقت میں کاندھے پر رکھا گیا ہاتھ کامیابی پر بجنے والی تالیوں سے کہیں زیادہ بہتر ہوتا ہے!

15/12/2024

لوگ چاہے کتنا بھی برا چاہیں، ہوتا وہی ہے جو اللہ پاک چاہے ❤️

15/12/2024

لالچ بری بلا ہے، انسان کو شکر کے ساتھ زندگی آسان بنانی چاہیئے نہ کہ لالچ میں آکر ناشکری سے زندگی برباد کر دے!

15/12/2024

دو دن سے پاکستانی کوچ و کرکٹرز کی رٹائرمنٹ دیکھ کر لگتا ہے "پاکستان کرکٹ ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے رٹائرمنٹ لے لی ہے"

15/12/2024

کچھ لوگوں کا محبوب مشغلہ ہی بحث کرنا ہوتا ہے، ان سے مزید بات بڑھا کر خود کو جاہل ثابت کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں۔

15/12/2024

زندگی مختصر ملتی ہے کوشش کریں گمراہی سے بچیں حق کا ساتھ دیں۔

15/12/2024

چاروں طرف زندگی کی کہانیوں کے باب کهلتے اور ختم ہو جاتے ہیں اور کردار صفحات میں سے نکل کر قبروں میں جا لیٹتے ہیں۔ چتاؤں میں پهونک دئیے جاتے ہیں ۔ نیا صفحہ پلٹ کر قاری آگے بڑهتا ہے ۔
-آخرِ شب کے ہمسفر از قرۃ العین حیدر

15/12/2024

گلاب جامن، سموسے، پکوڑے، جلیبیاں، کھا کر پھیکی چائے پینے والے لوگ!

15/12/2024

جِس شَخص نے آپکے ساتھ بُرا سلوک کیا ہوگا، اُسکو لگے گا آپکا سوشل میڈیا پر لگايا ہوا ہر اسٹیٹس ان کے لیئے ہے!

15/12/2024

بےخوف جینے کے لئے ،باکردار ہونا ضروری ہے!

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ اور ہم نے اِنسان کو بڑا ہی خُوبصورت پیدا کیا ہے💞-القرآن
15/12/2024

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
اور ہم نے اِنسان کو بڑا ہی خُوبصورت پیدا کیا ہے💞
-القرآن

Adresse

Frankfurt
65936

Benachrichtigungen

Lassen Sie sich von uns eine E-Mail senden und seien Sie der erste der Neuigkeiten und Aktionen von Meer Nohri erfährt. Ihre E-Mail-Adresse wird nicht für andere Zwecke verwendet und Sie können sich jederzeit abmelden.

Service Kontaktieren

Nachricht an Meer Nohri senden:

Teilen

Kategorie