Urdu News De

Urdu News De First Urdu News Channel in Germany
Aims to bring credible and responsible news followed by importan
(1)

22/01/2025

We Are Hiring for a German Restaurant Chain
For our branches in
Berlin, Hanover,
Bremen,
Dortmund, and
Aachen,
we are looking for qualified, hard-working employees with permission for full-time employment.

Students are also welcome!

Languages required:

Languages English & German is a plus

Please share your CV and contact details at:
+4915215818081

18/01/2025
اناللہ واناالیہ راجعون جرمنی میں ایک اور نوجوان انتقال کرگئے، مشرقی جرمنی کے شہر گورلٹیز میں پاکستانی نوجوان امیر حمزہ ح...
18/01/2025

اناللہ واناالیہ راجعون
جرمنی میں ایک اور نوجوان انتقال کرگئے،
مشرقی جرمنی کے شہر گورلٹیز میں پاکستانی نوجوان امیر حمزہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے، مرحوم کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات سے تھا، مرحوم نے اپنے خاندان میں بیوہ و بچوں کو سوگوار چھوڑا،

اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائےاور لواحقین کو صبرو جمیل دے آمین

سائپرس میں پولیس کو 24 سالہ پاکستانی نوجوان کی لاش 6 جنوری کو دارالحکومت نکوسیا کے ایک مضافاتی علاقے میں ایک کھیت سے ملی...
14/01/2025

سائپرس میں پولیس کو 24 سالہ پاکستانی نوجوان کی لاش 6 جنوری کو دارالحکومت نکوسیا کے ایک مضافاتی علاقے میں ایک کھیت سے ملی۔
سائپرس کے چیف پراسیکیوٹر نے پاکستانی شخص کی موت کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد تفتیش کار کو مقرر کیا ہے۔ پاکستانی شہری کو رواں ماہ کے آغاز میں مبینہ طور پر پولیس نے گولی مار دی تھی۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اٹارنی جنرل جارج ایل سیویڈز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ پولیس چیف کی جانب سے واقعے کی جاری انکوائری کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے بعد کیا گیا۔

جارج ایل سیویڈز نے کہا کہ انہوں نے ’پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی موت کے سلسلے میں ایک آزاد تفتیش کار مقرر کیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جمہوریہ کے سینیئر وکیل مسٹر نینوس کیکوس پولیس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کی قیادت کریں گے۔‘

حکام نے کہا تھا کہ پاکستانی شہری کو پولیس سروس کے ہتھیار سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور یہ اقدام اس اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

یہ اعلان پوسٹ مارٹم کے بعد کیا گیا جس میں ابتدائی فرانزک تجزیے میں مجرمانہ حالات کو مسترد کیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق اس شخص کی کمر کے دائیں جانب گولی کا زخم پایا گیا۔

پولیس کو 24 سالہ نوجوان کی لاش 6 جنوری کو دارالحکومت نکوسیا کے ایک مضافاتی علاقے میں ایک کھیت سے ملی۔

کئی دن بعد پولیس نے ایک سابقہ ​​واقعہ کا انکشاف کیا جس میں افسران نے مشتبہ افراد کو روکنے اور گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران گولیاں چلائیں اور کہا کہ یہ موت اس کے نتیجے میں ہو سکتی ہے۔

مقامی نیوز ویب سائٹ فلیتھروس نے اتوار کو رپورٹ کہ تین پولیس افسران سے فائرنگ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جو کہ ایک مختلف جگہ پر ہوئی جہاں سے لاش ملی تھی۔

رپورٹ کیا گیا کہ پولیس نے کہا ہے کہ اس لائن کے قریب ایک گاڑی کے ٹائروں پر گولیاں چلائی گئیں جو غیر قانونی تارکین وطن کی سمگلنگ میں ملوث تھی جو جزیرے کو اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ جنوب اور ترکیہ کے حمایت یافتہ شمال میں تقسیم کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے تاکہ وہ فرانزک ماہر کے نتائج کا جائزہ لے سکے۔

پولینڈ کے شہر سٹیٹن جانے والے فلیکس بس کو شدید برفباری کی وجہ سےحادثہ،  دو مسافر ہلاک درجن زخمی،  فلیکس بس الٹنے سے دو م...
11/01/2025

پولینڈ کے شہر سٹیٹن جانے والے فلیکس بس کو شدید برفباری کی وجہ سےحادثہ، دو مسافر ہلاک درجن زخمی،

فلیکس بس الٹنے سے دو مسافر ہلاک درجن بھر زخمی ہوگئےجس میں چار شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا.

جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو سروس سمیت پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، اسٹیتن جانےوالی موٹروے اے 11 کو فوری بند کرتے ہوئے ٹریفک کو دوسری جانب موڑدیا ۔

پاکستان کے رضوان علی نے مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر دیاپاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی رضوان علی نے ...
10/01/2025

پاکستان کے رضوان علی نے مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر دیا

پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی رضوان علی نے بحرین میں ہونے والی Brave Combat MMA 92 چیمپئن شپ میں بھارتی حریف سری کانت کیپٹن کریزی کو پہلے ہی راؤنڈ کے دوسرے منٹ میں ناک آؤٹ کر کے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی۔
یہ فائٹ 15 منٹ اور تین راؤنڈز پر مشتمل تھی، اور ہر راؤنڈ کی مدت پانچ منٹ تھی۔ سری کانت نے اس سے قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے ویزہ حاصل کرنے میں وقت ضائع ہونے کی وجہ سے وہ اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے، اور اس لیے انہوں نے دوبارہ فائٹ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
رضوان علی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ سری کانت کو دوبارہ ناک آؤٹ کریں گے، اور انہوں نے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دے دی۔
رضوان علی پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2024 میں تین انٹرنیشنل مقابلوں میں تین بھارتی کھلاڑیوں کو ناک آؤٹ کیا ہے، اور وہ پاکستان کے واحد مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی ہیں جو ابھی تک کسی بھی مقابلے میں شکست نہیں کھا چکے ہیں۔

10/01/2025

یورپ کیلئے پروازیں شروع ہوتے ہی قومی ائیرلائن کے افسروں کے مفت سفر کے مزے شروع ہوگئے۔

یورپ کے لیے پروازوں کا آغاز ہوتے ہی قومی ائیرلائن کے اعلیٰ افسروں کے بھاری الاؤنس کے ساتھ مفت سفر کے مزے شروع ہوگئے۔

پیرس جانے والی پہلی ہی پرواز پر قومی ائیرلائن کے سی ای او ائیروائس مارشل عامر حیات سمیت متعدد اعلیٰ افسران سرکاری خرچ اور مفت ٹکٹ پر پیرس پہنچے ہیں ، ایک افسر اپنی فیملی بھی ساتھ لے گئے ہیں۔
فلائٹ سیفٹی کے سنگین معاملات کی وجہ سے قومی ائیر لائن کی یورپ کیلئے پروازوں پر چار سال سے زیادہ پابندی عائد رہی اس پابندی کے خاتمے کے بعد جمعہ کو قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوئی۔
اس پرواز پر ٹکٹ خرید کر سفر کرنے والے مسافروں کے علاوہ مفت ٹکٹ اور سرکاری خرچ پر پیرس جانے والے پی آئی اے کے 11 اعلیٰ افسران اور ان کے خاندان کے ارکان بھی شامل تھے۔ عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر قومی ائیرلائن کے سی ای او بنائے جانے والے ائیر وائس مارشل عامر حیات کے علاوہ ڈائریکٹر کمرشل ، ڈائریکٹر ایچ آر اور ڈائریکٹر ٹیکنکل سمیت 9 افسران نے طیارے کے اکانومی پلس یعنی کلب کلاس میں سفر کیا ، ایک ڈائریکٹر نے تو اپنی فیملی کے ساتھ اکانومی پلس کلاس میں سفر کیا۔
ائیر لائن ذرائع کے مطابق پیرس پہنچنے والے افسران اور ان کے خاندان کے افراد کم از کم 2 دن فائیو اسٹار ہوٹل میں قومی ائیر لائن کے خرچ پر قیام کریں گے ، پیرس میں قیام وطعام اور دیگر اجراجات پر قومی ائیرلائن کے لاکھوں روپے خرچ ہوں گے۔ اس کے علاوہ یہ افسران او سی ایس الاؤنس یعنی بیرون ملک ڈیوٹی کی مد میں بھاری رقم بھی وصول کریں گے ۔ پاکستان سے جانے والے اعلیٰ افسران کی پروٹوکول ڈیوٹی کیلئے قومی ائیرلائن کے افسران کی ایک ٹیم پہلے ہی غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے پیرس پہنچی ہوئی ہے۔
وزارت نجکاری کے مطابق سالانہ اربوں روپے خسارے کی وجہ سے قومی ائیرلائن کی نجکاری کا منصوبہ ہے۔

اورسیز پاکستانی صحافیوں کی واحد نمائندہ جماعت کے جنرل الیکشنانٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے جنرل۔الیکشن می...
10/01/2025

اورسیز پاکستانی صحافیوں کی واحد نمائندہ جماعت کے جنرل الیکشن
انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے جنرل۔الیکشن میں 20 سے زائد ممالک کے صحافیوں نے شرکت کرکے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا
اورسیز پاکستانیوں کی جماعت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا آن لائن جنرل الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ شاہد چوہان صدر ۔وسیم چوہدری سینیئر نائب صدر ۔ مہوش ظفر جنرل سیکرٹری اور خرم شہزاد چیئرمین منتخب ۔
پاکستانی صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا آن لائن جنرل الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں 20 سے زائد ممالک سے پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی جن میں برطانیہ سے عرفان احمد فراز ۔ ہالینڈ سے جاوید عظیمی ۔ سویڈن سے حافظ عمران ۔گلاسگو سے کیپٹن فرید انصاری ۔امریکہ سے حمیرہ گل ۔بیلجیم سے عظیم ڈار ۔آئرلینڈ سے ریشم مظہر بیگ۔ سعودیہ سے زکا اللہ محسن ۔آئرلینڈ سے راجہ ابرار احمد ۔جرمنی سے رضوان خان ۔ناروے سے عقیل قادر ۔جاپان سے خالد خان ۔آئرلینڈ سے وسیم بٹ اور دیگر شامل تھے الیکشن کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا ۔یاد رہے کہ دو ویک قبل آئی اے پی جے کے اجلاس میں شاہد چوہان نے تمام ایگزیکٹو کمیٹی کو تحلیل کر کے تنظیم کی تمام ذمہ داریاں کور کمیٹی کے حوالے کر دی تھی اور تنظیم نو کے لیے آئی اے پی جے کے پہلے الیکشن کا اعلان کیا تھا اور کور کمیٹی نے الیکشن کا پورا لائحہ عمل ترتیب دیا ۔
آئی اے پی جے کے چیئرمین وسیم چوہدری نے باقاعدہ الیکشن کے اجلاس میں آئی اے پی جے کی گزشتہ تین سالہ کارکردگی پر مختصر روشنی ڈالی اور تمام سابقہ ایگزیکٹو کمیٹی کے کام کو سراہا ۔
صدر ۔سینیئر نائب صدر ۔اور جنرل سیکرٹری کی نئی ذمہ داریوں کے لیے چیئرمین وسیم چوہدری نے شرکاء سے ہاتھ اٹھا کر رائے لی اور تمام شرکاء نے بھرپور جمہوری عمل کے ساتھ الیکشن کمیشن اور تمام صحافیوں کی موجودگی میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔حتمی رزلٹ کے مطابق ساؤتھ افریقہ سے دنیا نیوز کے نمائندہ شاہد چوہان بلا مقابلہ 2025 اور 2026 کے لیے صدر منتخب ہو گئے جبکہ امریکہ سے خرم شہزاد چیئرمین ۔ برطانیہ سے وسیم چوہدری سینیئر نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کے لیے جرمنی سے مہوش خان کو منتخب کیا گیا ۔

تمام شرکاء نے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دی ۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئندہ چند دنوں میں نو منتخب صدر شاہد چوہان اور کور کمیٹی کی باہمی رائے اور مشاورت سے شاہد چوہان اپنی نئی کابینہ کا حتمی اعلان کریں گے ۔آخر میں تنظیم کی ترقی اور اسے مزید فعال کرنے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

10/01/2025

تاریخی موقع۔۔۔۔۔۔۔
پی ائی اے،

ساڑھے چار سال بعد قومی ایرلائن پی آئی اے کے طیارے کی فرانس کے شہر پیرس کے چارلس ڈیگال انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈنگ ۔۔۔۔
پیرس یورپ کا پہلا شہر ہے جس کیلئے پی آئی اے نے یورپی یونین کی عائد پابندی کے خاتمہ کے بعد جمعہ 10 جنوری سے اپنی پروازوں کا آغاز کیا ہے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پیپلزپارٹی برلن کے جانب سے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 97 ویں سالگرہ تقری...
05/01/2025

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پیپلزپارٹی برلن کے جانب سے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 97 ویں سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر کیک کاٹا گیاکارکنان نے ذوالفقارعلی بھٹومرحوم کی قوم کے لیے کئے گئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےتجدیدعہد وفاکیا

جرمن دارالحکومت برلن کے ضلع ویڈنگ کے معروف ریسٹورنٹ خان بابا میں منعقدہ سالگرہ تقریب کااغاز سنئیرنائب صدر منیر بیگ کی صدارت میں ظہور احمد کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا پیپلز پارٹی برلن کے جنرل سیکرٹری میاں اکمل لیطف نے کہا ہے کہ ہم شہید قائد عوام کے نظریے پر ثابت قدم ہیں، بھٹو نے کچلے ہوئے طبقات کو طاقت دی اور عوام کو عزت و وقار سے جینے کا ڈھنگ سکھایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی برلن کے سنئیر نائب صدرمنیر بیگ نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بھٹو خاندان کی جانوں کا صدقہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا، پاکستان کے نوے ہزار قیدیوں کو بھارت کی قید سے چھڑایا، پاکستان کو ایٹمی طاقت دیکر ناقابل تسخیر اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔چئیرمین پریس کلب سنئیر صحافی رہنما ظہور احمد نے کہا کہ و ذوالفقار بھٹو نے عالم اسلام کو متحد کیا اور عرب ممالک کو تیل کی دولت کا احساس دلایا، ان کی انہی کاوشوں پر مغربی طاقتیں بھٹو کی دشمن بنیں اور انہیں ایک آمر کےذریعے موت کی سزا دلوائی ۔
پیپلز پارٹی کے برلن کےنائب صدر و سوشل ایکٹوسٹ عابد حسین بلوچ نے کہاکہ شہید بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔بھٹو شہید کے نظریے پر کاربند رہنا ہمارا نصب العین ہے،زوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے لیے اپنے خاندان پیش کیاپاکستان میں جمہوریت کے لیے ذوالفقارعلی بھٹو کے خاندان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو کے عدالتی قتل نے عوام کو ان کی خدمات اور صدیوں میں پیدا ہونے والے عالم اسلام کے عظیم مدبر سے محروم کر دیا، سنئیر رہنما وسابق ملک ایوب اعوان نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو شہید نے ملک کی دوبارہ تعمیر کی، پیپلز پارٹی اپنے قائد عوام کے ہر خواب کو پورا کرے گی۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کمزور کرنے والوں کے سامنے آج بھی مضبوط رکاوٹ کے ساتھ ڈٹی ھوئی ہیں اس موقع پر سابق کارکنان پی ایس ایف، یوتھ ونگ برلن رہنماعلی جعفری، ناظم، ابوبکر، سردار جہانگیر، فاروق بخاری اور عارف سلیمی سمیت دیگر سنئیر رہنماؤں نےتقریب میں شرکت کی۔
سالگرہ کے تقریب میں پیپلزپارٹی کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی اختتام پر 5 جنوری کو ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیااور شرکاءکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

جرمنی کو شدید سردی نے اپنے لپیٹ میں لے لیا برفباری کی وجہ سینکڑوں پروازیں متاثر، ریلوےنظام میں بھی خلل پیدا ھوگیا ائیرپو...
05/01/2025

جرمنی کو شدید سردی نے اپنے لپیٹ میں لے لیا برفباری کی وجہ سینکڑوں پروازیں متاثر، ریلوےنظام میں بھی خلل پیدا ھوگیا

ائیرپورٹس اور ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ ہوائی اڈوں یا ریلوے سٹیشنوں کی طرف جانے سے پہلے اپنی پروازوں یا ٹرینوں آمدورفت کی تصدیق کرالیں تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی قسم کی پرہشانی سے بچاجا سکے۔

ہواجہاز اور ٹرینوں میں تاخیر
مسافروں کے لیے انتباہ جاری ❗
شدید سردی کے نئے لہر نے جرمنی میں بڑے پیمانے سفری ٹرانسپورٹ میں خلل پیدا کر دیا ہےملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں میونخ، فرینکفرٹ اور سٹٹگارٹ پر فلائٹ سروسز متاثر ہوئی
محکمہ موسمیات ک جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق ائنددنوں شدید برفباری متوقع ہیں جس سے گاڑیوں پھنس جانے اور سلیپنگ ھونے کا اندیشہ ہے

ہفتہ اتوار کو ہونے والی برفباری سے بڑے ہوائی اڈوں پر فلائیٹ بریک ڈاؤن شروع ھوگیا ہے میونخ ایئرپورٹ نے اپنی ویب سائٹ کے ذریعے پروازوں میں خلل پڑنے کے امکان کا اعلان کیا، خاص طور پر صبح کے اوقات میں جس سے پرواز کی منسوخی متوقع ہےمسافروں کو ائیر پورٹ انے سے قبل آن لائن معلومات پر زوردیا گیا ہے

جبکہ فرینکفرٹ ائیر پورٹ سے پیرس، وینس اور پراگ جیسے بڑے یورپی شہروں کی پروازوں سمیت فلائٹ سروس میں متاثر ہونے اور پروازوں کی منسوخی کے لیے مسافروں کو خبردار کیا ہے

جرمنی کے اسٹٹگارٹ ائیرپورٹ پر رن وے کی صفائی اور تیاری کی کوششوں کے باوجود خراب موسم کی وجہ سے کئی فلائٹس میں تاخیر متوقع ہیں
دوسری جانب موسم کی خرابی کے باعث جرمن ریلوے ڈوئچ بان نے بھی ٹرینوں کی آمدورفت متاثرہونے کا اعلان کیا ہےطویل سفر پر چلنے والی ٹرینوں کا سفر متاثر ہوسکتا ہیں جس کی وجہ سے مختلف ٹرینوں کے سفر مکمل طور پر منسوخ کیا گیا ہے
جرمن کے محکمہ موسمیات کی جانب سے پشین گوئی کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہےکہ باویریا میں جہاں بارش اور شدید برفباری متوقع ہے، جس سے سڑکوں پر پھسلن اور ٹرانسپورٹ میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔

01/01/2025

یونانی روایت کے مطابق جتنے زیادہ بیج پورے فرش پر پھیلیں گے اتنی ہی گھر میں خوش قسمتی آئے گی۔ یونان اور ترکی میں انار کو خوشحالی اور برکت کا ایک نشان تصور کیا جاتا ہے۔ اور روایتی طور پر لوگ نئے سال کی آمد پر اپنے گھروں کے باہر اپنی کاروباری جگہوں فیکٹریوں وغیرہ پر نار پھوڑتے ہیں تاکہ آنے والے سال میں ان کے گھر خیر اور برکت نازل ہو۔

جرمن حکومت نے ایلون مسک پر انتخابی عمل میں مداخلت کی کوشش کا الزام لگا دیا-حکومتی ترجمان کے مطابق ایلون مسک وفاقی انتخاب...
01/01/2025

جرمن حکومت نے ایلون مسک پر انتخابی عمل میں مداخلت کی کوشش کا الزام لگا دیا-
حکومتی ترجمان کے مطابق ایلون مسک وفاقی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہےہیں-اس سے قبل مسک نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی حمایت کا اظہار کیا تھا،‏جماعت اے ایف ڈی مسلم اور ہجرت مخالف جماعت ہے-‏جرمن صدر فرینک والٹر نے 28 دسمبر کو پارلیمنٹ تحلیل کی تھی،‏پارلیمنٹ تحلیل ہونے سے اگلے سال 23 فروری کو انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی تھی
‏جرمن چانسلر 16 دسمبر کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے-

جرمنی میں نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی کی دوران پانچ افراد ہلاک اور 300 سے زائد گرفتار، ایک پولیس افسر شدید زخمی درجن...
01/01/2025

جرمنی میں نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی کی دوران پانچ افراد ہلاک اور 300 سے زائد گرفتار، ایک پولیس افسر شدید زخمی درجنوں پولیس اہلکاروں اور ہنگامی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیاآتش بازی کےتقریبات پر ملک گیر پابندی کے مطالبے کے باوجود لاکھوں یوروز کی آتش بازی کی گئی

جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر نے پولیس و ہنگامی کارکنوں کی جانب سے ہنگامے کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس مثبت نتائج سامنے ائے ہیں،
آتش بازی سے ہلاک ہونے والوں میں مشرقی ریاست سیکسنی کے دو افراد شامل ہیں شدید زخمیوں گیارہ اور چودہ سالہ بچوں سمیت پولیس افسران بجی شامل ہے آتش بازی کی غلط استعمال روکنے پر پولیس و فائر فائٹرز اور دیگر ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کو منگل سے بدھ تک رات بھر کی آتش بازی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
دارالحکومت برلن میں فائر فائٹرز نے نئے سال کے موقع پر 1,892 واقعات رونما ہوئےجو پچھلے سال کے مقابلے میں 294 زیادہ ہیں۔ایمرجنسی سروسز کے 1500 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔جبکہ پولیس و ہنگامی کارکنوں پر 13 سے زائد حملے ہوئے شہر میں واقعات کے دوران دو، گیارہ اور چودہ سال کی کم عمر تین بچے شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو مزید طبی علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔
جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر نے ہنگامی خدمات کے کام کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ "وفاقی ریاستوں اور وفاقی پولیس کی جانب سے مضبوط پولیس دستوں کی تعیناتی اور ابتدائی اور مسلسل کریک ڈاؤن تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف موثرکاروائیوں مثبت نتائج ملے برلن میں بہت سی گرفتاریاں اور پولیس افسران پر نئے حملوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کریک ڈاؤن بالکل ضروری تھا انہوں نے پولیس سیکورٹی و فائر فائٹرز اور دیگر ہنگامی خدمات کے اہلکاروں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہے ڈپٹی چیئر وومن کرسٹین بہلے نے کہا یہ ناقابل قبول ہے کہ جو لوگ عام بھلائی کے لیے کام کرتے ہیں وہ بار بار حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔کسی بھی حالت میں پبلک سروس ملازمین کے خلاف تشدد قبول نہیں کیا جاسکتا برلن پولیس کے ترجمان فلورین ناتھ کے مطابق نئے سال کے موقع پر دارالحکومت میں 330 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ناتھ نے کہا کہ ایک پولیس افسر "ممکنہ طور پر غیر قانونی آتشبازی کی زد میں آنے" کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا تھا، اور ہسپتال میں اس کی سرجری ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "جائے وقوعہ کے ارد گرد کھڑے کئی لوگوں نے پولیس افسران پر حملہ کیا

20 ہزار کے قریب پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاکغیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کے 20 ہزار کے قریب پاسپورٹ بلاک کردیے گئے...
01/01/2025

20 ہزار کے قریب پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کے 20 ہزار کے قریب پاسپورٹ بلاک کردیے گئے ہیں۔

ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے مطابق غیرقانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانے والے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفتان بارڈر سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے پر ایرانی حکام نے 20 ہزار کے قریب پاکستانی ڈی پورٹ کیے۔

وزارت داخلہ نے غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرنے والے شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

ایک ہفتے میں پانچ طیارے کریش١ ہوا بازی کے حادثات کا ایک ہولناک سلسلہ دنیا کو سوگ میں لے گیا۔ براہ کرم متاثرین اور ان کے ...
01/01/2025

ایک ہفتے میں پانچ طیارے کریش١

ہوا بازی کے حادثات کا ایک ہولناک سلسلہ دنیا کو سوگ میں لے گیا۔ براہ کرم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو اپنے خیالوں اور دعاؤں میں رکھیں.

آذربائیجان ایئر لائنز کی پرواز 28243 - ایک Embraer ERJ-190AR گر کر تباہ ہو گیا، مبینہ طور پر اسے نشانہ بنایا گیا تھا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ جہاز میں سوار 38 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جیجو ایئر فلائٹ 2216 - ایک بوئنگ 737-800 لینڈنگ گیئر کی خرابی کے بعد کریش لینڈنگ، مبینہ طور پر پرندوں کے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں 179 ہلاکتیں ہوئیں۔

KLM پرواز 1204 - ایک بوئنگ 737-800 ہائیڈرولک فیل ہونے کی وجہ سے اوسلو میں ٹیک آف کے فوراً بعد پھسل گیا۔ شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایئر کینیڈا کی پرواز 2259 - ایک ڈیش 8-400 میں لینڈنگ گیئر کی خرابی کے بعد ہنگامی لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔ ہیلی فیکس ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے پر پھسل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہلکے طیارے کا حادثہ - جزیرہ ایوی ایشن کلب کا ایک چھوٹا طیارہ راس الخیمہ، متحدہ عرب امارات کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ افسوسناک طور پر پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں جان کی بازی ہار گئے۔

یہ المناک واقعات ہوابازی کے خطرات کی ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آئیے اس مشکل وقت میں متاثرین اور ان کے پیاروں کو اپنے دلوں میں رکھیں۔

2024 صحافیوں کےلئے خطرناک ترین، 122 جان سے گئے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے انکشاف کیا ہے کہ 2024 حالیہ...
01/01/2025

2024 صحافیوں کےلئے خطرناک ترین، 122 جان سے گئے

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے انکشاف کیا ہے کہ 2024 حالیہ تاریخ میں صحافیوں کے لیے سب سے مہلک سال رہا، جس میں دنیا بھر میں 122 میڈیا کے ورکرز مارے گئے۔
برسلز میں قائم تنظیم نے 2024 کو شعبہ صحافت کے لیے ’ مہلک ترین‘ سال قرار دیا، جہاں ہر تین دن میں اوسطاً ایک صحافی مارا گیا۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری انتھونی بیلانجی نے کہا ہے کہ ’ہماری ہمدردیاں 2024 میں ہلاک ہونے والے 122 میڈیا پروفیشنلز کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔‘
دنیا بھر میں صحافیوں کی سب سے بڑی یونین آئی ایف جے نے میڈیا ورکرز کے تحفظ اور ان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ ابتدائی طور پر 10 دسمبر کو شائع ہوئی تھی، تاہم سال کے آخری ہفتوں میں ہونے والی اموات کے بعد یہ اپ ڈیٹ کر دی گئی، اس میں مشرق وسطیٰ اور عرب دنیا کو سب سے خطرناک خطے کے طور پر دکھایا گیا، جہاں 2024 میں میڈیا کے 77 افراد ہلاک ہوئے۔
غزہ اور لبنان میں تنازعات کی وجہ سے 71 صحافی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
22 ہلاکتوں کے ساتھ ایشیا پیسیفک کا خطہ دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان میں سات اور بنگلہ دیش میں پانچ صحافی ہلاک ہوئے۔ میانمار میں فوجی حکومت صحافیوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

افریقہ میں 10 صحافی مارے گئے۔ مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان خانہ جنگی کے دوران سوڈان میں میڈیا کے چھ افراد کی جانیں گئیں۔
امریکہ اور یورپ میں بالترتیب 9 اور چار صحافی قتل ہوئے، ہیٹی میں حال ہی میں دو صحافی اس وقت مارے گئے جب مسلح افراد نے ملک کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس میں فائرنگ کی۔
آئی ایف جے نے کہا ہے کہ جیل میں صحافیوں کو بھیجنے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ 31 دسمبر تک عالمی سطح پر 516 میڈیا ورکرز کو حراست میں لیا گیا، جو کہ 2023 میں 427 اور 2022 میں 375 تھے۔ قید میں صحافیوں کو رکھنے کے حوالے سے چین اور اسرائیل سرفہرست ہیں۔
رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی دسمبر کی ایک رپورٹ کے مطابق 55 صحافی یرغمال بنائے گئے، اور 95 لاپتہ ہیں۔

پاکستان سفارتخانے برلن میں منعقدہ کھلی کچہری میں کیمونٹی کی جانب سے بھرپور شرکت کی، سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے کمیونٹی ک...
29/12/2024

پاکستان سفارتخانے برلن میں منعقدہ کھلی کچہری میں کیمونٹی کی جانب سے بھرپور شرکت کی، سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے کمیونٹی کو درپیش مسائل کے لیے مناسب حل کے لیے فوری احکامات جاری کئے۔

ہرماہ تیسری اتوار کو کھلی کچہری منعقد کرانے کا اعلان،

سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نےکہاکہ اوورسیزپاکستانی ہماراسرمایہ ہیں جن کے حقوق کاتحفظ ہرصورت کرینگے
پاکستانی مہاجرین کے ڈیپوٹیشن، دوہری شہریت ،جرمنی سے پاکستان کے لیے پی ائی اے کی پروازوں کی بحالی، نادرا شناختی کارڈ و پاسپورٹ کے مسائل،اوورسیز پاکستانیوں کے بنک اکاونٹس کے لیے فنگرزپرنٹ سمیت دیگر ایشوز فیملی رینیو پاکستان سفارتخانہ برلن میں منقعدہ کھلی کچہری میں اوورسیز پاکستانیوں نے دوہری شہریت سیمت دیگر ایشو کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا
سفیر پاکستان نے اپنےسفارتخانے کے دروازے اسٹوڈنٹس، کمیونٹی اور ورکنگ خواتین کےلیے کھول دیئے سفارتخانے ہال میں ورکشاپس میٹنگ اور کمیونٹی کے تقریبات کے لیے کھول دیئے، پاکستان ایمبیسی برلن، جرمنی میں کھلی کچہری کا مقصد کمیونٹی کے مسائل ان کا حل کے لیے تجاویز دینا تھا۔ اس موقع پر پاکستان کی سفیر سیدہ ثقلین نے اپنی ٹیم کے ساتھ کمیونٹی کے مسائل کو تفصیل سے سنا اور ان کے مناسب حل کے لیے رہنمائی فراہم کی۔تقریب میں ڈپٹی سفیر ماجد لودھی، ہیڈ آف مشن علی شاہد، کونسلر سرور احمد رحیم جتوئی اور دیگر سفارتی عملہ موجود تھا۔ کمیونٹی نے مسائل کے حل کے لیے سفارتخانے کے اس اقدام کو خاص طور پر سراہا گیا۔
جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل یورپ کے سفیر میاں مبین اختر نے اس موقع پر سفیر پاکستان کے اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز سے کمیونٹی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور اعتماد بحال ہوتا ہے۔پاکستان جرمن پریس کلب کے چیئرمین ظہور احمد نے کھلی کچہری کے انعقاد کو عوام کی ترجمانی گرداتے ہوئے اس پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ سفارتخانے کے عملے یا کھلی کچہری میں اپنے مسائل کو پیش کرنا چاہیے، تقریب میں کمیونٹی کی مختلف اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جن میں اپنی پارٹی کے چیئرمین مخدوم احسان قریشی۔ ، راشد خان، مطیع اللہ، انوار الحق، منظور اعوان، اعجاز بٹ، آصف شاہ، نزیر چیمہ، مہراج احمد، شارق جاوید اور دیگر شامل تھے۔ کمیونٹی کے افراد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا، جو کمیونٹی اور ایمبیسی کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ھوگا

Adresse

Berlin
12459

Benachrichtigungen

Lassen Sie sich von uns eine E-Mail senden und seien Sie der erste der Neuigkeiten und Aktionen von Urdu News De erfährt. Ihre E-Mail-Adresse wird nicht für andere Zwecke verwendet und Sie können sich jederzeit abmelden.

Service Kontaktieren

Nachricht an Urdu News De senden:

Videos

Teilen