20/12/2024
اگر 1000 بندوں کی ریس میں ایک شخص تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد سٹیج کی ڈاٸس پر کھڑے ہو کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے شخص کے متعلق کہے کہ یہ بندہ صرف دوسری پوزیشن لینے والے سے آگے تھا اور صرف اس سے یہ ریس جیتا ہے۔
پھر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے شخص کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ یہ بھی صرف ایک آدمی سے ہی آگے نکل کر دوسری پوزیشن لے کر جیتا ہے۔
اور پھر کہتا ہے کہ صرف میں ہوں جو 997 لوگوں کو پیچھے چھوڑ کر جیتا ہوں تو پہلی اور دوسری پوزیشن لینے والوں کے چہرے قابل دید ہونگے۔