Hayat Preghal

Hayat Preghal Muhammad Hayat Khan \, Nick Name Hayat Preghal, Born on 18th May in SWT, HRBlogger, Digital Creator.
(504)

12/10/2024

پاکستان میں آبادی زیادہ، روزگار نہیں، پیسہ نہیں۔ باھر کے ممالک نے ویزے بند کر رکھے ہیں۔ نوجوان کیا کریں؟ کہاں جائیں؟🤔

12/10/2024

‏میں ایک بیوہ عورت ہوں !!

‏اٹھارہ سال قبل میرا شوہر جہاد کے لئے افغانستان گیا تھا۔
‏پھر لوٹ کے نہیں آیا
‏بس اتناہواکہ محلے کے مولوی صاحب چندپڑوسیوں کے ساتھ آکر یہ اطلاع دے گے کہ تمھارے میاں نے تم لوگوں کے لئے جنت میں مکان تعمیر کر دیا ہے۔
‏کیسا مکان؟
‏کہاں ہے وہ؟
‏میں نے سوال کیا.

‏وہ کافروں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیامگر اس نے مرتے ہوئے بھی کئی کافرجہنم رسید کردئیے اس بات کاہمیں فخر ہے۔
‏اچھا۔میں اتنا کہہ سکی۔پڑوسی آنے لگے۔کوئی مبارک باددیتا تو کوئی روکر تسلی۔مولوی صاحب کی بیوی آئی۔کہنے لگی تم خوش قسمت ہو کہ تمھارے مرد نے تم لوگوں کیلیے جنت میں ٹھکانہ کردیا.

‏میں خاموش رہی۔۔
‏ٹھکانہ ۔۔۔؟
‏اور دنیا میں میری زمہ داری؟
‏اپنے بچے کی زمہ داری ؟
‏اسکا کیا۔۔۔۔۔

‏میں کم عمر تھی
‏روایات کی پابند تھی۔۔
‏میں جس علاقے سے تھی وہاں کی عورت اپنے مرد سے کہیں زیادہ اپنی روایات کی پابند ہوتی ہے۔
‏ میں بھی ان میں سے ایک تھی۔۔

‏3 روز تک سب آتے رہے۔۔
‏" دور دراز " سے بھی لوگ ملنے آئے اور میرے شہید میاں کی بہادری کے قصے سناتے رہے۔

‏اور پھر سب لوگ چلے گئے۔۔
‏بچہ کیسے پالا یہ میں جانتی ہوں
‏نہ ہی مولوی صاحب جانتے تھے نہ ہی اسکی بیوی
‏نہ ہی وہ لوگ جو " دور دراز " سے آئے تھےجنہوں نے میرے شوہر کی .

‏بہادری جواں مردی کے قصے مجھے سنائے وہ بھی نہیں جانتے کہ میں نے کیسے اور کہاں کہاں مزدوری کی۔

‏کسی نے میری مدد نہ کی۔۔
‏جوانی کی بیوہ اور ایک بیٹے کی ماں
‏کیسے زندہ تھے ہم دونوں یہ خدا جانتا ہے۔۔

‏میرے شہید نے اچھا کام کیا ہوگا۔
‏جنت میں گیا ہوگا
‏یہ تو اللہ کو معلوم ۔

‏ہمارے واسطے جنت میں گھر بنایا ہوگا کہ نہیں۔۔
‏یہ بھی اللہ کو معلوم۔۔۔
‏مگر اس دنیا میں فی الحال ہمیں اکیلا چھوڑ گیا۔
‏انیس سالہ بیوہ اور ایک سال کا بیٹا۔
‏میں پڑھی لکھی نہیں تھی، مگر بچہ پڑھایا لکھایا جوان کیا۔
‏بچے نے بھی محنت کی مزدوری کی۔
‏اور دیکھتے ہی دیکھتے یونیورسٹی پہنچ گیا.

‏آج پھرچند پڑوسی میرے دروزے پر آئے ہیں۔مبارکباد دینے۔
‏ کہنے لگے تمہارابچہ بہادرتھا۔
‏ اس نے یونیورسٹی کے کئی دوسرے بچوں کی اکیلے جان بچائی۔غمگین مت ہو۔رونا بھی نہیں،تم ایک شہید کی ماں ہو۔
‏میرے لال نے دس گولیاں کھائیں۔
‏مگررب کویہ ہی منظورتھا۔
‏پہلے شہید کی بیوہ اوراب شہید کی ماں .

‏لوگ کون تھے جنہوں نے میرے بچے کو ایسے مارا۔۔
‏آج معلوم پڑا کہ وہ بھی مسلمان تھے۔
‏کسی مدرسے تعلق رکھتے تھے۔۔
‏ سنا ہے کہ انکا بھی کوئی مقصد تھا۔
جیسا میرے شوھر کا تھا ۔
‏آج میں پھر سے بے سہارا ہوں
‏اور اب یہ سوچ رہی ہوں کہ میرے شوہر نے کیا واقعی جنت میں گھر بنایا ؟
‏یا وہ لوگ جو میرے بچے کے قاتل ہیں؟

‏مجھے ڈر ہے کہ میرے بچے کے قاتلوں کے گھر بھی کوئی گیا ہوگا۔۔۔۔
‏کسی نے انکی ماؤں کو، بیواؤں کو بھی کہا ہوگا کہ تمھارا شہید جنت میں گیا ہے۔
‏اور اس نے وہاں تم لوگوں کے لئے گھر بنایا ہے ۔۔۔۔۔

‏میرے زہن میں کئی سوال ہیں۔۔۔
‏میں آج پھر سڑک کنارے اکیلی بیٹھی ہوں ۔۔۔
‏فرق صرف اتنا ھے کہ ۔

‏اٹھارہ انیس سال قبل ایک بچہ ساتھ تھا۔۔
‏آج وہ بھی نہیں ۔۔۔۔

‏کوئی مجھے بتاتا کیوں نہیں کہ میں کہاں جاؤں۔۔ ؟
‏میرا کوئی ٹھکانہ دنیا میں کیوں نہیں بنتا ؟؟
‏میں ہاتھ جوڑتی ہوں
‏مجھ بیوہ کا ٹھکانہ دنیا میں بنا دو۔۔
‏مجھے تمھاری جنت سے غرض نہیں۔
‏میرے سوال کا جواب دو ۔۔‏

‏۔۔
‏میرے سوال کا جواب دو ۔۔۔۔۔۔۔۔
‏تمھاری جنت تمہیں مبارک
‏بس میرا ٹھکانہ مجھے دنیا میں بنا دو ۔۔۔۔

منقول ۔!!😢

12/09/2024

پہ زئیڑ مازغی پورے پہ ہرچا شا لاگیژے جلکے
نا چے سہ نامیژے جلکے ووئی ۔!!
🌹
جاوید شابی خیل او ملگری محفل ۔!!
سحر پہ خیر

خواتین و حضرات پیش خدمت ہے حضرت امیر نت نئی یاھو کا شام میں نائب خلیفہ شیخ ابو م الجولانی ۔! 👏
12/09/2024

خواتین و حضرات پیش خدمت ہے
حضرت امیر نت نئی یاھو کا شام میں نائب خلیفہ شیخ ابو م الجولانی ۔! 👏

12/08/2024

جب اشرف غنی افغانستان سے فرار رہا تھا تو زیادہ تر افغان شہری بھی ملک چھوڑنا چاہتے تھے۔ کوئی جشن یا خوشی نہیں منا رہا تھا کیونکہ سب جانتے تھے کہ یہ زبردستی کا قبضہ امریکہ، پاکستان اور تال بان نے مل کر پلان کیا تھا۔

لوگ غمزدہ تھے۔ لیکن شام میں لوگ جشن منا رہے ہیں۔ شامی پرچم کو ہوا میں بلند کر رہے ہیں۔ افغان ملی پرچم کی طرح اسکی بے حرمتی نہیں کر رہے۔
منقول

12/08/2024

سائیڈ ایفیکٹس! Side Effects

میں نے اکثر یہ دیکھا ہے کہ جب لوگ فارمیسی پر فارماسسٹ کے پاس آتے ہیں، تو کسی بھی دوا کی خریداری کے دوران سب سے پہلا سوال یہ ہوتا ہے کہ اس دوا کے سائیڈ ایفیکٹس کیا ہیں؟ یعنی آسان الفاظ میں وہ دوا کے اچھے اثرات کے ساتھ ساتھ ممکنہ خراب اثرات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ یہ سوال ان کا بالکل جائز اور حق بجانب ہے۔ فارماسسٹ کا بھی فرض ہے کہ وہ مریض کو ہر دوا کے سائیڈ ایفیکٹس، استعمال کا صحیح طریقہ، اور دیگر تمام ضروری معلومات فراہم کرے۔ فارماسسٹ کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے کہ وہ دوا کے بارے میں مکمل معلومات رکھتا ہو اور مریض کو ان کے بارے میں آگاہ کرے۔

لیکن میں جب کسی مریض کو دوا کے سائیڈ ایفیکٹس سمجھاتا ہوں، تو اکثر ان سے ایک وضاحت یا سوال ضرور کرتا ہوں۔ میں ان سے پوچھتا ہوں:
“چلیے، دوا کے سائیڈ ایفیکٹس تو آپ نے پوچھ لیے، لیکن کیا آپ روزمرہ کی زندگی میں وہ تمام چیزیں استعمال کرنے سے پہلے ان کے نقصانات یا سائیڈ ایفیکٹس کے بارے میں بھی کبھی سوچتے ہیں؟”

مثال کے طور پر:
جب آپ دن میں کئی مرتبہ جنرل اسٹور یا بقالے پر جاتے ہیں اور کالی ڈرنک (جیسے پیپسی، کوک یا انرجی بوسٹرز) خرید کر پیتے ہیں، تو کیا آپ نے کبھی ان کے سائیڈ ایفیکٹس کے بارے میں سوال کیا؟
بازار میں ری سائیکل شدہ گھی اور تیل میں تلے ہوئے پاپڑ، سموسے، پکوڑے یا وڈے خریدتے وقت، یا وہ گول گپے اور پانی پوری کھاتے وقت جن کا نمکین پانی اکثر گندگی اور میل سے بھرا ہوتا ہے، کیا کبھی ان کے نقصانات کے بارے میں سوچا؟
جو مٹھائی، جلیبی، اور دیگر میٹھے میں استعمال ہونے والی غیر معیاری شوگر یا کیمیکل آپ کھاتے ہیں، کیا ان کے سائیڈ ایفیکٹس معلوم کیے؟
سگریٹ، نسوار، شیشہ، یا دیگر نشہ آور چیزیں استعمال کرتے وقت، جن میں زہر کی مقدار بھرپور ہوتی ہے، کیا آپ کو کبھی یہ خیال آیا کہ ان کا آپ کی صحت پر کیا اثر پڑے گا؟

ان سب باتوں کو چھوڑ دیں، کیا آپ نے کبھی اپنی زندگی میں اس پر غور کیا کہ آپ جو چکنائی، تلی ہوئی غذائیں، اور غیر صحت بخش کھانے روزانہ کھاتے ہیں، وہ آپ کی صحت کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں؟

جب آپ ان تمام اشیاء کے نقصانات یا سائیڈ ایفیکٹس جاننے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے، تو پھر ایک معمولی گولی یا دوا کے بارے میں اتنی پریشانی کیوں؟ بلاشبہ آپ کا حق ہے کہ دوا کے سائیڈ ایفیکٹس کے بارے میں سوال کریں، اور ہم آپ کو مکمل معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آپ اپنے طرزِ زندگی کے دیگر پہلوؤں میں بھی اسی قدر احتیاط برتتے ہیں؟

یاد رکھیے، فارمیسی میں آپ تب ہی آتے ہیں جب ان غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کے سائیڈ ایفیکٹس آپ کی صحت پر اثر انداز ہونے لگتے ہیں۔ ہم، فارماسسٹ، کبھی بھی کسی مریض کو غیر ضروری یا نقصان دہ دوا تجویز نہیں کرتے، بلکہ ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ جو دوا آپ کو دیں، وہ آپ کے فائدے کے لیے ہو، چاہے اس کے معمولی سائیڈ ایفیکٹس ہوں۔ ہماری ذمہ داری مریض کو نقصان سے بچانا اور زندگی بچانا ہے، اور یہی ہم کرتے ہیں۔

تو اپنی صحت کے بارے میں سوچنا صرف دوا تک محدود نہ رکھیں۔ اپنے طرزِ زندگی، کھانے پینے کی عادات، اور روزمرہ کے فیصلوں میں بھی وہی احتیاط برتیں جو آپ فارمیسی میں دوا خریدتے وقت برتتے ہیں۔

حیات پریغال

(دو سال پرانا ایک ارٹیکل)

12/08/2024

جن لوگوں نے سقوط کابل کے وقت ایک نئی اور روشن صبح کی "بشارتیں" دی تھیں وہ اب اسی ڈھٹائی سے شام میں میں نئی صبح کی نویدیں دے رہے ہیں۔ محمد اسد

12/08/2024

موجودہ صورت حال ۔!! خوبصورت مناظر ۔! 🌹

12/07/2024

برفباری ھم اور سودے ۔!! 😩❄️😂

12/07/2024

یہ آپ ہیں جو ٹک ٹاک و دوسرے ایپس Apps پر گندھ دیکھ کر اسکو وائرل کرتے ہیں۔ کانٹینٹ کریٹر یا ویڈیو بنانے والی کی کوئی غلطی نہیں۔ غلطی آپکی ہے جو اسے دیکھ رہا ہے اور وائرل کر رھا ہے۔ پھر طعنے بھی بنانے والے کو دیتے ھو کہ یہ کیا کچرہ انسان ہے۔ کیا بکواس بنا رھا ہے ۔ بکواس کو پروموٹ آپکا دیکھنا سننا کرتا ہے۔ آپ ویلے ہیں۔ کرنے کو کوئی کام نہیں ، تو یہ فضولیات دیکھنے بیٹھ جاتے ہیں۔ اور آپکے دیکھنے کی وجہ سے یہ سب غلاظت پروموٹ ہوکر وائرل ہوجاتی ہے ۔

قصور آپکا زیادہ ہے۔ بنانے والے کا اتنا نہیں۔🙏

12/07/2024

بیرونی امداد اکثر غریب ملکوں کے امیروں کی تجوریوں میں چلی جاتی ہے جبکہ غریب ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں۔ اگر امیر ملکوں کے عوام حکومتوں پر دباؤ ڈالیں کہ یہ امداد براہ راست ضرورت مندوں تک پہنچے، تو غربت بھی کم ہوگی اور مسائل بھی حل ہوں گے۔ ”

12/07/2024

زه به جنت کې هم رباب غږوم
ته به دوزخ کې شنې تسبېح اړوې
شاعر 🌹

12/07/2024

امید سحر ، وطن وہ خدائی آبود کو 🌹❤️

12/07/2024

ضروری اپیل !

آج کل کچھ لوگوں کے پاوں و جرابوں سے شدید قسم کی بدبو آتی رہتی ہے۔ جنکو آپ براہ راست تو کچھ نہیں کہہ سکتے۔ لیکن اس پوسٹ کے ذریعے ان سے کہنا چاہونگا کہ ایک تو گیلے پیر بوٹ میں نہ ڈالیں وضو و نہانے وغیرہ کے بعد ، دوسرا جرابیں خدارہ ہفتے میں دو تین بار دھویا کریں یا چار پانچ جوڑے خرید کر بدلا کریں۔ آپ کی ناک اس بدبو سے تو مانوس ہوچکی ہے، آپکو خوشبو لگتی ہے یہ بدبو، لیکن خدارہ دوسروں کا ستیاناس نہ کریں۔۔۔! دوسروں پر رحم کریں!
آپکے بوٹ اگر انسان ہوتے تو اس بدبو سے چیختے ۔۔۔!
پریغال
🙏😥🙏

وختونہ دی تیریگی ۔!! 🌹
12/07/2024

وختونہ دی تیریگی ۔!! 🌹

12/06/2024

Snowing ❄️❄️❄️❄️

Address

Rushbrook Drive
Toronto, ON
L1E3J4

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hayat Preghal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Digital creator in Toronto

Show All