Daily Hurriyat

Daily Hurriyat The Official page of Daily Hurriyat To facilitate the readers of 'Pakistan and abroad' our website is regularly updated 24/7
(7)

Daily Hurriyat (https://www.dailyhurriyat.com.pk) is updated round the clock to keep the readers aware of the developments on different issues in Pakistan as well as internationally.

22/09/2023
‏💥اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماصَلَّيتَ عَلٰی اِبْراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْراھِيمَ اِنَّكَ...
13/09/2023

‏💥اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماصَلَّيتَ عَلٰی اِبْراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْراھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ
اَللَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکتَ عَلٰی اِبراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبراھيمَ اِنَّك حَمِيدُ مَّجِيدُ💥



31/08/2023

بھارت جس چاند پر جا کر فخر محسوس کر رہا ہے
اسی چاند کو ہمارے پیارے نبی محمد ﷺ نے چودہ سو سال پہلے دو ٹکڑے کر دکھایا تھا♥️😊

ٹائٹن آبدوز کی روانگی سے اس کا ملبہ ملنے تک، کب، کیا ہواٹائٹن نامی آبدوز کے حادثے میں ایک پاکستانی کاروباری خاندان کے با...
25/06/2023

ٹائٹن آبدوز کی روانگی سے اس کا ملبہ ملنے تک، کب، کیا ہوا

ٹائٹن نامی آبدوز کے حادثے میں ایک پاکستانی کاروباری خاندان کے باپ اور ان کے نوجوان بیٹے کی بھی موت ہوئی۔ جانیے کہ اس سفر کے آغاز سے لے کر آبدوز کا ملبہ ملنے تک کے واقعات کس طرح پیش آئے۔

1912ء میں ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر سمندر برد ہو جانے والے شہرہ آفاق بحری جہاز کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والے پانچ افراد موت کا شکار ہو گئے۔ ان میں ایک پاکستانی کاروباری خاندان کا باپ بیٹا بھی شامل تھے۔

مہم جوئیانہ سفر کی ابتدا
16 جون، جمعے کے روز کینیڈین آئس بریکر بحری جہاز پولر پرنس نیو فاؤنڈ لینڈ سے روانہ ہوا۔ یہ جہاز تجرباتی ٹائٹن آبدوز کو ٹو کر کے اور سمندر کی تہہ پر قریب چار کلومیٹر کی گہرائی پر موجود ٹائٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے جانے والی پانچ رکنی ٹیم کو لے کر اس مقررہ مقام پر پہنچا جہاں سے اس آبدوز نے غوطہ لگانا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ چار ہفتوں میں خراب موسم کی وجہ سے دیگر ٹیموں پر مشتمل تین مشن منسوخ کردیے گئے تھے۔ لیکن اس دن اس مہم جوئی کے لیے اس سفر کا انتظام کرنے والی کمپنی اوشن گیٹ ایکسپیڈیشنز گروپ پرامید تھی۔
معروف ایڈونچرر ہمیش ہارڈنگ نے ہفتہ کے روز انسٹاگرام پر لکھا کہ موسم کی صورتحال کچھ بہتر ہوئی ہے اور اگلے روز روانہ ہونے کی کوشش کی جائے گی: ’’اگر موسم کی یہ صورتحال برقرار رہتی ہے ہے تو مزید اپ ڈیٹس کا انتظار کیجیے!‘‘

آبدوز کی روانگی
سفر پر روانہ ہونے والی ٹیم کو ٹائٹن کے لانچ اور ریکوری پلیٹ فارم پر ربڑ کی کشتی کے ذریعے لے جایا گیا ۔ اندر آبدوز میں داخل ہونے کے بعد، اس کے فرش میں یا تو آلتی پالتی مار کر بیٹھا جا سکتا تھا یا پھر ٹانگیں سیدھی کی جا سکتی تھیں۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ٹائٹن نے اتوار 18 جون کی صبح سمندر میں غوطہ لگایا۔ سمندر کی سطح سے تہہ تک اترنے میں اندازاﹰ دو گھنٹے لگتے ہیں۔ مگر صبح 10 بج کر 45 منٹ پر ٹائٹن آبدوز کا سطح سمندر پر موجود بحری جہاز پولر پرنس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

تلاش کا آغاز
ٹائٹن کے دوبارہ سطح سمندر پر نمودار ہونے کے متوقع وقت کے قریب تین گھنٹے بعد یعنی شام 5:40 پر پولر پرنس نے امریکی کوسٹ گارڈ کو آبدوز کی گمشدگی کے بارے میں مطلع کیا۔ اس وقت ٹائٹن سے رابطہ منقطع ہوئے تقریبا آٹھ گھنٹے گزر چکے تھے۔ اس کے بعد بین الاقوامی سطح پر تلاش اور بچاؤ کی کوششیں شروع ہو گئیں۔
جہاز کے غائب ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد امریکی بحریہ نے اپنے ایکوئسٹک ڈیٹا یعنی صوتی معلومات کا تجزیہ کیا اور ایک ایسی غیر معمولی تبدیلی نوٹ کی جو ٹائٹن آبدوز کی ممکنہ موجودگی کے علاقے میں ہونے والے کسی دھماکے سے مطابقت رکھتی تھی، یہ وہی وقت تھا جب مواصلاتی رابطے منقطع ہو گئے تھے۔
بحریہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اگرچہ اس وقت اس معلومات کو عام نہیں کیا گیا تھا، لیکن بحریہ نے اتوار کو یہ معلومات کوسٹ گارڈ کو فراہم کر دی تھیں، جس نے اپنی تلاش جاری رکھی ۔
پیر کی سہ پہر تک شمالی کیرولائنا سے ایک سی 130 ہرکولیس طیارہ اور زیر آب سونار آلات کا حامل ایک کینیڈین پی 8 طیارہ تلاش میں شامل ہو گیا۔ منگل کے روز موسم بہتر ہوا اور حد نگاہ میں اضافہ ہوا اور اس صبح تک 10,000 مربع میل (25,900 مربع کلومیٹر) کی تلاش کی جا چکی تھی۔
اس دن امریکی ایئر نیشنل گارڈ کا ایک گروپ وہاں پہنچا، اس کے علاوہ بہاما کا ایک تحقیقی بحری جہاز، ڈیپ انرجی بھی جس نے کیمرے سے لیس، ریموٹ سے چلنے والے روبوٹ تلاش کے اس کام کے لیے استعمال کیے۔
دریں اثنا، سونار آلات نے منگل کی رات اور بدھ کی صبح بینگ کرنے یا زور سے کھٹکٹانے جیسی آوازوں کا پتہ لگایا، جس سے یہ امید پیدا ہوئی کہ ٹائٹن پر سوار افراد تب بھی زندہ تھے۔
مگر وقت تیزی سے ختم ہو رہا تھا کیونکہ آبدوز میں صرف اتنی آکسیجن موجود تھی جو اس سے اگلی صبح تک چل سکتی تھی۔

ملبے کی دریافت
جمعرات 22 جون کی صبح ایک روبوٹک گاڑی نے سمندر کی تہہ پر ٹائٹن کی دم کا کونہ دریافت کیا، جس کے بعد ٹائٹن کی باڈی کے اگلے اور پچھلے سرے بھی مل گئے۔
جمعرات کے روز ہی کمپنی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کمپنی کے سی ای او اور پائلٹ اسٹاکٹن رش سمیت ہلاک ہونے والے دیگر افراد کے لیے افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس آبدوز میں رش اور ہارڈنگ کے علاوہ ٹائٹینک کے ماہر پال ہنری نارجیولیٹ اور ایک معروف پاکستانی خاندان کے دو افراد شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد بھی سوار تھے۔

کیا آبدوز میں سوار لوگ دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے؟
اس آبدوز کی تباہی کے بارے میں ابھی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، مگر ماہرین کا اندازہ ہے کہ ٹائٹن آبدوز سمندر کی تہہ میں موجود بہت زیادہ دباؤ کو برداشت نہ کر پائی اور پھٹ گئی۔ اسی سبب امکان یہی ہے کہ اس آبدوز کے اندر موجود افراد کی فوری طور پر ہی موت واقع ہو گئی۔
اس بات کے امکانات بہت ہی کم ہیں کہ اس آبدوز حادثے میں مارے جانے والے پانچوں افراد کی باقیات مل پائیں گی۔

درودِ ان پر سلام ان پر! میرے نبی کی شان ہی نرالی ہے! یانبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
01/06/2023

درودِ ان پر سلام ان پر! میرے نبی کی شان ہی نرالی ہے! یانبی سلام علیک یا رسول سلام علیک

01/06/2023

قیامت کے دن ساری کرنسیاں فیل ہو جائے گیں لیکن محمدصَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی محبت کا سکہ چلتا رہے گا۔

01/06/2023

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک کو نیچے کمنٹ باکس میں لکھ کر رسول ص سے اپنی محبت کا اظہار کریں اور اس پوسٹ کو لائک کریں!
یا نبی سلام علیک😘

29/05/2023

وہ لوگ سامنے آئیں جنکو حضور پاک صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا آخرى نبى ہونے اور ان کا امتی ہونے پر فخر ہے۔۔۔

*اگر حقیقی معنوں میں عوامی سطح پر سیاسی حکومتیں بدلنے کے بجائے سرے سے اس کرپٹ نظام حکومت کو بدلنے کی جہدوجد نہ کی گئی تو...
19/04/2023

*اگر حقیقی معنوں میں عوامی سطح پر سیاسی حکومتیں بدلنے کے بجائے سرے سے اس کرپٹ نظام حکومت کو بدلنے کی جہدوجد نہ کی گئی تو قوم یاد رکھے کہ اس ملک کے حالات افریقی ممالک سے زیادہ بدتر ہوجائیں گے!! قائدِ خاکسار تحریک*

لاہور: ‏نظام بدلنے کی جدوجہد ہی ملکی مسائل کا حل ہے وگرنہ مروجہ سیاسی، عدالتی، معاشی و اقتصادی سول بیوروکریٹ نظام کسی صورت اب ملک کو چلانے کے لئے اپنی قوت و استطاعت کھو چکا ہے اان خیالات کا اظہار قائد خاکسار تحریک عنایت اللہ خان ضیغم المشرقی نے کل نوجوانوں کے ایک وفد کے ساتھ مرکزِ اعلیٰ خاکسار تحریک اچھرہ لاہور میں غیر رسمی گفتگو کرتے کئے انہوں نے مزید کہا کہ انگریز کا ورثے میں چھوڑا ہوا یہ کرپٹ نظام حکومت اب عوامی سطح پر قومی مسائل کو کسی صورت حل کرنے سے قاصر ہے، آئیں نظر دوڑائیں کہ اس کے علاوہ بھی کوئی نظام اس ملک کو چلانے کے لئے موجود ہے بھی یا نہیں یا اب بھی ہمیں اسی دقیانوسی کرپٹ نظام حکومت میں مزید پوند کاریاں کرکر کے اس کو چلانا پڑے گا جو کہ اب برداشت سے باہر ہے ملک کی سیاسی جماعتیں، اشرافیہ، بیوروکریسی اور اعلیٰ عدالتیں صرف اس نظام کو چلانے پر آخر کیوں منحصر ہیں؟ اس سوال کے جواب کے لئے ہمیں ملک کے مخلص اور سچے لوگوں کی جانب رجوع کرنا پڑے گا ان سے پوچھنا پڑے گا کہ آخر ان مسائل کو حل کیا ہے اور کیوں یہ کرپٹ نظام سے جڑے افراد اس نظام پر ہی چلنے اور اسی نظام کو رائج و عمل رکھنے پر کیوں زور دے رہے ہیں اور اس کے برعکس عام عوام بھوک و افلاس بیروزگاری مہنگائی کی چکی میں روز بروز پستی جارہی ہے اور اس مروجہ نظام کے کرتا دھرتا عوام سے بے پرواہ ہوکر اس نظام کو اپنے اقتدارکو اپنی اپنی کرسیوں کو بچانے کی سیاست میں کیوں مصروف عمل ہیں اور عوام آٹے کی ایک تھیلے کے پیچھے سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جان دے رہی ہے اگر آج ‏اس ملک میں اس کرپٹ نظام حکومت کو بدلنے کی جدوجہد نہ گئی تو یقینی طور پر اس ملک کی حالت اس کرپٹ نظام میں بیٹھے ہوئے ان کرپٹ افراد کی وجہ سے افریقی ملکوں جیساکہ لبیا صومالیا سوڈان نائیجریا اور ایتھوپیا جیسی ہونے جارہی ہے جن کی بھوک و افلاس معاشی بدحالی اور خانہ جنگیوں کے قصے سن سن کر ہمارے جسموں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی خوش آئند قدم ہے دونوں ممالک کے درمیان چینی ثالثی خطے میں امن اور خو...
11/03/2023

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی خوش آئند قدم ہے دونوں ممالک کے درمیان چینی ثالثی خطے میں امن اور خوشحالی کا باعث ثابت ہوگی - قائد خاکسار تحریک عنایت اللہ خان ضیغم المشرقی۔

سانحۂ بارکھان بلوچستان پر قوم کا سر اس ماں کے آگے جھک گیا ہے۔ جس قوم کے رھبر ہوں رعیت کے لوٹیرےان آل شیاطین کو جہنم کا م...
22/02/2023

سانحۂ بارکھان بلوچستان پر قوم کا سر اس ماں کے آگے جھک گیا ہے۔
جس قوم کے رھبر ہوں رعیت کے لوٹیرے
ان آل شیاطین کو جہنم کا مزہ دو۔ (علامہ المشرقی)

روزنامہ حریت لاہور۔

‏ترکیہ کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔ ناروے نے قرآن کی بے حرمتی کا ارادہ ترک کر دیا۔ ویڈیو رپورٹ 👇youtu.be/4XtkpTVDllI‎‎
04/02/2023

‏ترکیہ کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔ ناروے نے قرآن کی بے حرمتی کا ارادہ ترک کر دیا۔
ویڈیو رپورٹ 👇
youtu.be/4XtkpTVDllI‎

ملکی معاشی، اقتصادی، معاشرتی، تعلیمی، عدالتی مسائل اور ان کے مکمل حل پر مبنی خاکسار تحریک کا 90 سال پیشتر پیش کردہ کمیون...
03/02/2023

ملکی معاشی، اقتصادی، معاشرتی، تعلیمی، عدالتی مسائل اور ان کے مکمل حل پر مبنی خاکسار تحریک کا 90 سال پیشتر پیش کردہ کمیونٹی بیس (محلہ وار) نظام حکومت ہی ملکی مسائل کا حل ہے۔ خاکسار تحریک کے پیش کردہ نظام حکومت کے تحت ہی موجودہ فرسودہ، غاصبانہ، ظالمانہ، جاگیردارانہ، سرمایہ دارنہ، غیر جمہوری، عدل و انصاف سے قطعاً عاری نظام حکومت کو جڑ سے اکھاڑا جاسکتا ہے اور اسی نظام کے تحت ہی جمہور کی طاقت سے پیدا ہوا ہوا انقلاب ہی سعی معنوں پاکستان کی عوام کو آزادی دلا سکتا ہے، اور اسی نظام کے تحت ہی ریاست مدینہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے وگرنہ موجودہ انگریز کے چھوڑے ہوئے موجودہ غلامانہ نظام حکومت کے اندر ریاست مدینہ کا خواب دیکھنا یا دکھلانا جرم عظیم ہے۔

حضرتِ عثمان غنی رضی کی قبر مبارک کو لائک اور شئیر کریں۔روزنامہ حریت لاہور
30/01/2023

حضرتِ عثمان غنی رضی کی قبر مبارک کو لائک اور شئیر کریں۔
روزنامہ حریت لاہور

آئی ایم ایف کے ایماء پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ قائد خاکسار تحریکامریکہ کے ایماء پر آئ...
30/01/2023

آئی ایم ایف کے ایماء پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ قائد خاکسار تحریک

امریکہ کے ایماء پر آئی ایم ایف پاکستان کو معاشی شکنجے میں جکڑ کر پاکستان کے دفاع کو کمزور کرکے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کے درپے ہے۔ عنایت اللہ خان ضیغم المشرقی۔

لاہور: (پ ر)امریکہ کا افغانستان سے پچھلے سال ذلت آمیز انخلا ہوا اس سانحہ کو امریکہ کسی صورت نہیں بھولا اور اس ذلت کی بڑی وجہ وہ پاکستان کو سمجھتا ہے اس وجہ سے پاکستان کی معیشت کو امریکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے اور سازش کے تحت بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ذریعے تباہ و برباد کرنے کے درپے ہے، وہ اپنی ذلت کا بدلہ اس صورت میں چکانا چاہتا ہے کہ پاکستان کو سیاسی معاشی اور دفاعی طور کمزور کرکے برباد کردے اور اسی وجہ سے آج پاکستان معاشی طور اپنی تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گذر رہا ہے، یہ بات قائد خاکسار تحریک عنایت اللہ خان ضیغم المشرقی نے مرکزِ اعلیٰ خاکسار تحریک اچھرہ لاہور سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہی ہے، انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایک طرف روزانہ کی بنیاد پر ملکی معیشت مہنگائی اور زبوں حالی کا شکار ہوتی جارہی ہے دوسری جانب سیاسی جماعتوں کی رسہ کشیوں نے ملک کو سیاسی طور پر غیر مستحکم کردیا ہے کہیں سے کسی بھی قسم کی کوئی خوشی کی نوید نہیں دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت سیاست و معیشت کے اکھاڑے میں اپنے ہی ہم وطنوں کی نااہلیوں کی وجہ سے پچھاڑی جاچکی ہے، ملک معاشی طور پر ڈیفالٹ کے دھانے پر کھڑا ہے بس ایک سرکاری اعلان کا انتظار باقی ہے، تمام معیشت دان اور سیاسی جماعتوں کے سربراہ اپنی جماعتوں کے پلیٹ فارموں سے اپنی اپنی ہانک کر ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کے پہاڑ کھڑے کرکے خود کو بری الزمہ قرار دے کر اب یہ راگ الاپ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو ماننا ناگزیر ہے، لیکن بنیادی طور پر کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس موجودہ معاشی بحران سے ملک کو نکالنے کا کوئی ٹھوس اور مربوط پروگرام نہیں نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ حکومت نے ایک دفعہ پھر ملک کی اشرافیہ اور سرمایہ دار طبقہ کو چھوڑ کر عام عوام کو قربانی کا بکرا بناکر آئی ایم ایف کی 🔪 چھری کے نیچے ذبح ہونے کے لئے ملک کے وزیر خزانہ کے ذریعے سے اس اعلان کے ساتھ پیش کردیا ہے کہ اب آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو ماننے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچا ملک کی بھوک و افلاس کی چکی میں پسی ہوئی غریب عوام کو ایک دفعہ پھر ملک کی بقا و سلامتی کی خاطر قربانی دینی پڑے گی اور آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننی پڑیں گی اور انہی شرائط کو مان کر ڈالر کو فری مارکیٹ کے حوالے کرنا پڑے گا اور اس اعلان کے بعد ڈالر دو دن قبل اوپن مارکیٹ میں 260 روپے سے اوپر تجاوز کرگیا اور ساتھ ہی کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 35 روپے کے ہوش ربا اضافے کا اعلان کردیا گیا، اور اس تمام نا اہلی کا الزام حسب روایت پچھلی حکومت کے ذمے ڈال دیا گیا، ڈالر کے شتر بے مہار ہونے اور کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بھاری اضافے کے اعلان کے بعد معاشی اعداد شمار کے ماہرین نے اس بات کا عندیہ دے دیا ہے کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو ماننے کے بعد ملک میں ایک نہ ختم ہونے والی مہنگائی کا طوفان آیا چاہتا ہے اور معاشی صورتحال سریلنکا سے بھی بدتر ہونے جارہی ہے جس سے عام عوام مزید مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ جائی گی اور اگر حالات جوں کے توں رہے تو ملکی دفاع بھی یقینی طور پر کمزور ہوجائے گا اور آئی ایم ایف کی اگلی شرائط میں یہ کڑی شرط بھی سختی سے عائد ہو سکتی ہے کہ پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط اس شرط پر جاری کی جائے گی کہ وہ افواج پاکستان کی ڈاؤن سائزی کی جائے اور ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرے اور یہ ہی امریکہ اور آئی ایم ایف کا اصل ہدف ہے کہ سیاسی و معاشی طور پاکستان کو کمزور کرنے کے بعد پاکستان کو دفاعی طور پر ہمیشہ کے لئے کمزور کرکے اس کے وجود ہی کو اللہ نہ کرے نیست و نابود کردیا جائے، اور واضح ہو کہ اس سازش کا ایک حصہ بھارت میں بھی تیار ہوچکا بھارت پاکستان کو ایک دفعہ پھر توڑنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، میں ذاتی طور پر اس تشویش میں لاحق ہوں اور ملکی عوام کو متنبہ کرتا ہوں کہ اس سازش میں نہ صرف امریکہ، آئی ایم ایف اور بھارت شامل ہیں بلکہ اس تمام سازش میں اس ملک کی اشرافیہ، سرمایہ دار، جاگیردار، حکمران طبقہ، سول بیوروکریسی اور تمام کرپٹ نظام حکومت برابر کا شریک ہے، انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ اس گمبھیر صورتحال سے نکلنے کا واحد حل اس ملک کی عوام نہیں بلکہ تمام جمہور کو اپنی اور اپنی اگلی نسل کی بقاء و سلامتی کو پیش نظر رکھ کر الٰہی قانون کے تحت اللہ اور رسول صلعم کے نام پر ایک ہونا پڑے گا اور موجودہ فرسودہ دقیانوسی کرپٹ نظام حکومت کے خلاف اپنی مدد آپ کے تحت منظم، متحرک باعمل و باکردار ہوکر ملکی اشرافیہ، سرمایہ دار اور جاگیر دار طبقے کے جمہوریت کے نام پر پھیلائے گئے اس سیاسی نہیں بلکہ شیطانی چنگل سے نکل کر اپنی قیادت اپنے اندر سے پیدا کرکے جمہور کے زور بازو سے پیدا ہوئے ہوئے انقلاب کی بنیاد رکھنی پڑے گی جو ان کو اس طاغوتی نظام سے چھٹکارا دلا سکے اس معاملہ پر خاکسارتحریک عوام کو ان کی گلی محلوں میں اپنی مدد آپ کے تحت منظم متحد باعمل اور باکردار کرنے کا پورا مربوط نظام حکومت رکھتی ہے جس کو لاگو کرکے پاکستان پلک جھپکتے میں نہیں لیکن میرا دعویٰ ہے کہ کچھ ہی عرصے میں یہ قوم اپنی اور اس ملک کی تقدیر بدل کر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ واپس لا سکتی ہے وگرنہ دوسری صورت میں بربادی مقدر ہے۔

یہ شعر و شاعری یہ مغرب آرائی
مزا اس کا بھی چکھ لو جو مہلت کا تصور ہے
اسی آگہی میں دھر لئے جاؤ گے تم یکدم
نہ ہو قوم میں وجدان تو بربادی مقدر ہے
(المشرقی رح)

نریندرمودی ایک بار پھر بے نقاب...!برطانیہ کے سابق سیکرٹری خارجہ جیک اسٹرانے کہاہے کہ بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مود...
30/01/2023

نریندرمودی ایک بار پھر بے نقاب...!

برطانیہ کے سابق سیکرٹری خارجہ جیک اسٹرانے کہاہے کہ بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی گجرات میں2002 ء مسلمانوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں برطانیہ حکومت نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کی اپنے تئیں تحقیقات کی تھیں‘ جس کی روشنی میں یہ بات بڑے وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ نریندرمودی جواس وقت گجرات کا وزیراعلیٰ تھا اس نے ایک حکمت عملی کے تحت مسلمانوں کے قتل کا حکم دیاتھا۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے سابق سیکرٹری خارجہ کے اس بیان کے علاوہ بھارت کے معتبراخبارات اور بین الاقوامی اخبارات نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کاذمہ دارنریندرمودی کوقرا ر دیاتھا۔بھارت کے علاوہ دنیا بھر میںنریندر مودی کو’’ گجرات کا قصاب ‘‘ کے لقب سے آج بھی یاد کرتے ہیں۔ تقریباً تین ہزارمسلمانوں کو جس میں عورتیں‘ مرد‘ بوڑھے‘ بچے شامل تھے‘ انہیں آرایس ایس کے غنڈوں نے انتہائی بے دردی سے قتل کیاتھا۔ یہاں تک کہ قبرستان سے نامور مسلمانوں کی قبروں کو مسمار کرکے مرحومین کے ڈھانچوں کوسڑکوں پرپھینک دیاتھا۔ مسلمانوں کے گھروں میں گھس کر آر ایس ایس کے غنڈوں نے عورتوں کی عزتیں لوٹی تھیں۔بی بی سی نے بھی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے متعلق حال ہی میں ایک دستاویزی فلم بنائی ہے جس میں مستند ثبوت کے ساتھ یہ دکھایاگیاہے کہ کس طرح گجرات کی پولیس اور فوج نریندرمودی کے اشارے پر بلوائیوں کی مدد کررہی تھی اور مسلمانوںکو قتل کررہے تھے۔

اب ایک طویل عرصے کے بعد اس بات کا ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ یہ انکشاف ہواہے کہ نریندر مودی نے کس طرح گجرات میںمسلمانوں کا قتل عام کیا۔ بھارت کی عدالتوں نے اپنی ابتدائی رپورٹوں میں اس حقیقت کو تسلیم کیاہے کہ گجرات میں جومسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس میں نریندرمودی کے ساتھ ساتھ آرایس ایس جیسی انتہاپسند تنظیمیںبھی شامل تھیں۔ ہرچند کہ سیاسی دبائو کی بنا پر بھارت کی سپریم کورٹ نریندر مودی کے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے بر ی الذمہ قرار دیا تھا۔ لیکن بھارت کے باشعور پڑھے لکھے عوام نے بھارت کی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔ لندن میں مقیم گجرات کے سینکڑوں مسلمانوں کے دبائوکی وجہ سے برطانوی رپورٹ منظر عام پر آئی ہے۔ دوسری طرف پاکستان کے وزیراعظم بھارت کے ساتھ سیاسی ومعاشی تعلقات بہتر بنانے پر زور دے رہے ہیں حالانکہ انہیں شائد یہ معلوم نہیں ہے کہ نریند ر مودی کاپاکستان سے دوستی یاتعلقات بہتر بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے وہ ہر قیمت پر پاکستان کے اندر اپنی پروکسی کے ذریعے مملکت خداداد کو غیر مستحکم کرناچاہتاہے۔ پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات اس حقیقت کے مظہر ہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف کیا منصوبے رکھتاہے اور آئندہ کیا حکمت عملی ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں جو افراد بھارت کیساتھ معاشی وثقافتی تعلقات قائم کرنے پر زور دے رہے ہیں انہیں آج کے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ جوکچھ ہورہاہے اس پر غور کرناچاہیے۔ بھارت کی موجودہ حکومت’’ اکھنڈ‘‘ بھارت کی پالیسی پرگامزن ہے۔ یعنی پاکستان کو دولخت کرناچاہتا ہے۔ اس کااظہار کئی بارنریندر مودی کے علاوہ ان کے کئی وزراء نے بھی کیاہے۔یوپی کے اندر قدیم مساجد کو مسمار کرکے ان پر مندروں کی تعمیر سے یہ بات ظاہرہوتی ہے کہ بی جے پی خود اپنے شہریوں یعنی مسلمانوں کے ساتھ کس قسم کا غیر انسانی غیر اخلاقی سلوک کررہی ہے؟ بھارت کے مسلمانوں کے خلاف اس رویے پر پاکستان کے سیاستدانوں کی سوچ کیاہے؟ اس وقت پاکستان میںجو زوال آیاہوا ہے‘ اس میں بیرونی عناصر کے علاوہ پاکستان کے بعض سیاست داں برابر کے شامل ہیں۔ یہ سب اپنے اقتدار اور ذاتی مفاد کی جنگ لڑرہے ہیں اور نقصان پاکستان کا نقصان اور اس کے عوام کو ہورہاہے۔ میں بڑی ایمانداری سے یہ بات لکھ رہاہوں کہ ہمیں بھارت کے ساتھ دوستی کرنے کا ارادہ ترک کردیناچاہیے۔ اور ہماری تمام تر توجہ پاکستان کو مستحکم بنانے پرصرف کرنی چاہیے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی اس لئے کمزور ہے کہ اس کی معیشت کمزور ہے‘ اس کو ٹھیک کرنے کا عزم موجودہ سیٹ اپ کے پاس نہیں ہے۔ادھار لے کر نہ تو ڈوبتی ہوئی معیشت کو بحال کیاجاسکتاہے اور نہ ہی عوام کی معاشی طور پرتباہ کن حالات میں کسی قسم کی معنوی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔جن عناصر نے عمران خان کو بغیر کسی ٹھوس وجوہ کی بناپرحکومت سے بے دخل کیاتھا‘ کیا انہیں اب اس بات کا احساس ہورہاہے کہ انہوں نے رجیم چینج کرکے کتنی سنگین غلطی کاارتکاب کیاتھا؟بقول احمد فراز گرچہ زور ہوائوں نے ڈال رکھا ہے مگر چراغ نے لو کو سنبھال رکھا ہے.

میں تاریخی ہزیمت کے بعد انڈین آرمی کو ایک اور جھٹکاانڈین آرمی کے31سپاہیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا ...
30/01/2023

میں تاریخی ہزیمت کے بعد انڈین آرمی کو ایک اور جھٹکا

انڈین آرمی کے31سپاہیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا حراست میں موجود ہندوستانی افسروں اورسپاہیوں نے فریڈم فائٹرز کی منت سماجت کی آئندہ ایسا نہ کرنے کی بُنیاد پر فریڈم فائٹرز نے ہندوستانی سپاہیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حامی بھر لی ہندوستان آرمی یکے بعد دیگرے مختلف محاذوں ہر ہزیمت اُٹھا رہی ہے عزیمت اٹھانے کی سب سے بنیادی وجہ ہندوستانی فوج کا سیاسی استعمال ہے ہندوستانی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی فوجی خود کشیاں کرنے پر بھی مجبورہیں

ناگا لینڈ میں بھارتی فوجیوں کی گرفتاری پر بھارتی فوج میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے لیکن کچھ نہیں کر سکتی، ناگا لینڈ کے پیربن ضلع میں آسام رائفلز کی 25 ویں بٹالین کے اہلکاروں نے بھارتی فوجی اہلکاروں کو قبضے میں لیا اور انہیں ایک گھنٹے تک حراست میں رکھا، بھارتی فوجیوں کی منت سماجت کے بعد انہیں جانے دیا،

29/01/2023

پیٹرول 35 روپے مہنگا۔۔۔۔۔۔!!!

درگاھ حسين آباد قمبر کے گادی نشين سائين سيد حسين شاه بخاري ڪراچی کے ایک نجی  اسپتال انتقال فرما گئے۔
26/01/2023

درگاھ حسين آباد قمبر کے گادی نشين سائين سيد حسين شاه بخاري ڪراچی کے ایک نجی اسپتال انتقال فرما گئے۔

25/01/2023

‏فواد چوہدری کو پولیس کے قافلے نے لاہور میں جس طرح گرفتار کیا کوئی شک نہیں رہا پنجاب نگراں وفاقی حکومت اب پی ٹی آئی کے خلاف سیاست سے نہیں ریاستی طاقت سے لڑے گی قومی ادارے اس سیاسی جنگ میں ایندھن نہ بنیں معاشی تباہی سیاسی جنگ و جدل کے اس دور میں عوام سڑکوں پر آگئے تو مصیبت آئے گی۔

روزنامہ حریت لاہور

Today,s Best photo ❤❤❤❤❤❤
30/12/2022

Today,s Best photo
❤❤❤❤❤❤













پاکستانی فوج کے اعلیٰ افسر نے بدھ کو دہشت گردی کو "بغیر کسی امتیاز کے" جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا کیونکہ ملک ایک دفع...
30/12/2022

پاکستانی فوج کے اعلیٰ افسر نے بدھ کو دہشت گردی کو "بغیر کسی امتیاز کے" جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا کیونکہ ملک ایک دفعہ پھر دھشتگردی کی ایک تازہ لہر سے لڑ رہا ہے، جس میں افواج پاکستان کے کئی فوجی جوان شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

راولپنڈی میں 254ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا، اس کور کمانڈرز کانفرنس کی پہلی دفعہ صدارت چیف آف آرمی سٹاف (COAS) جنرل عاصم منیر نے کی، جنہوں نے گزشتہ ماہ فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کے مطابق، 27 سے 28 دسمبر تک ہونے والی کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔

لاہور۔

تمام اہل وطن۔کو جمعہ المبارک کی تمام فضیلتیں اور برکتیں مبارک رسول اللہ صلی اللہ علیہ سے منسوب پوسٹ کو دیکھنے کے بعد لائ...
30/12/2022

تمام اہل وطن۔کو جمعہ المبارک کی تمام فضیلتیں اور برکتیں مبارک رسول اللہ صلی اللہ علیہ سے منسوب پوسٹ کو دیکھنے کے بعد لائک اور شئیر بنتا ہے.

Tags

Today's Best Photo ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️        's Best            •      
18/12/2022

Today's Best Photo ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️








's Best














The Moroccan team displaying the Palestinian flag after their superb victory over Spain, Last night team Morocco defeate...
11/12/2022

The Moroccan team displaying the Palestinian flag after their superb victory over Spain, Last night team Morocco defeated Spain and qualified for the quarter-finals of the world cup.

یہ صدی اَحمقوں کی پزیرائی کی صدی ہے ۔ اس دور میں اَہلِ فہم و دانش کا مُقدّر صرف اور صرف تنہائی ہے. روزنامہ حریت لاہور
11/12/2022

یہ صدی اَحمقوں کی پزیرائی کی صدی ہے ۔
اس دور میں اَہلِ فہم و دانش کا مُقدّر صرف اور صرف تنہائی ہے. روزنامہ حریت لاہور

Endereço

Avenida Paes De Barros, 613-mooca
São Paulo, SP
03115020

Telefone

+559881943819

Notificações

Seja o primeiro recebendo as novidades e nos deixe lhe enviar um e-mail quando Daily Hurriyat posta notícias e promoções. Seu endereço de e-mail não será usado com qualquer outro objetivo, e pode cancelar a inscrição em qualquer momento.

Vídeos

Compartilhar


Outra empresas de mídia em São Paulo

Mostrar Tudo