Bazam'e Golra Sharif

Bazam'e Golra Sharif حَق٘ نَصّير يَا نَصّير
پير سيدّمِهر٘عَلى شَاه(رح)
پير نَصّيراُلدِين نَصّیر(رح)

02/02/2025
27/01/2025

موضوع:- شبِ معراج
خطاب:- پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ اللہ علیہ

10/01/2025

آپ میں سے کون کون چاہتا ہے کہ ہماری وڈیوز پیر صاحب کے علاقے کی زبان میں آیا کریں

ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کاہائے وہ وقت ، وہ باتیں ، وہ زمانہ دل کانہ سنا اس نے توجہ سے فسانہ دل کاعمر گزری ، مگ...
01/01/2025

ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا
ہائے وہ وقت ، وہ باتیں ، وہ زمانہ دل کا

نہ سنا اس نے توجہ سے فسانہ دل کا
عمر گزری ، مگر درد نہ جانا دل کا

کچھ نئی بات نہیں حُسن پہ آنا دل کا
مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پرانا دل کا

وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تہاشہ خوشی
دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا

دل لگی، دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے
روگ دشمن کو بھی یارب ! نہ لگانا دل کا

ایک تو میرے مقدر کو بگاڑا اس نے
اور پھر اس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا

میرے پہلو میں نہیں ، آپ کی مٹھی میں نہیں
بے ٹھکانے ہے بہت دن سے ،ٹھکانا دل کا

وہ بھی اپنے نہ ہوئے ، دل بھی گیا ہاتھوں سے
“ ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا “

خوب ہیں آپ بہت خوب ، مگر یاد رہے
زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا

بے جھجک آ کے ملو، ہنس کے ملاؤ آنکھیں
آؤ ہم تم کو سکھاتے ہیں ملانا دل کا

نقش بر آب نہیں ، وہم نہیں ، خواب نہیں
آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا

حسرتیں خاک ہوئیں، مٹ گئے ارماں سارے
لٹ گیا کوچہء جاناں میں خزانہ دل کا

لے چلا ہے مرے پہلو سے بصد شوق کوئی
اب تو ممکن نہیں لوٹ کے آنا دل کا

ان کی محفل میں نصیر ! ان کے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ، ہاتھ سے جانا دل کا

شاعرِ ہفت زُباں پیر سیّد نصیر الدین نصؔیر گیلانی ؒ

پتہ چلتا نہیں اور آگ لگ جاتی ہے تَن مَن  میںخدا جانے کسی نے غم کی چنگاری کہاں رکھ دیبتاؤ کیا کِیا تم نے مِرا دل چھِین ک...
28/12/2024

پتہ چلتا نہیں اور آگ لگ جاتی ہے تَن مَن میں
خدا جانے کسی نے غم کی چنگاری کہاں رکھ دی

بتاؤ کیا کِیا تم نے مِرا دل چھِین کر مُجھ سے
یہ ایسی شے نہیں تھی جو یہاں رکھ دی وہاں رکھ دی

الٰہی کیا محبّت میں یہ شکلِ اِمتحاں رکھ دی
کسک دِل میں، جلن آنکھوں میں، ہونٹوں پر فُغاں رکھ دی

بہار آئی تو کچھ اہلِ قفس نے فرطِ حسرت سے
فضاے آتشِ گُل پر بِنائے آشیاں رکھ دی

سمجھ میں کُچھ نہیں آتا یہ کیسا خواب ہے یارب
مِری دُنیا زمین و آسماں کے درمیاں رکھ دی

خدا جانے اُنہیں مرے بارےمیں کیا خیال آیا
اُٹھے اُٹھ کر اُٹھائی،اور اُٹھا کر داستاں رکھ دی

نہیں معلُوم کیا منظُور ہے خلّاقِ ہستی کو
مِری فِطرت کے شانوں پر اساسِ دو جہاں رکھ دی

مِرے ذوقِ جراحت پر قیامت سی اِک آ ٹُوٹی
جب اُس نے تِیر پھینکے،اور جُھنجلا کر کماں رکھ دی

خدا کا نام لے کر مُنہ اندھیرے، اور پی واعظ
صُراحی کیُوں اُٹھا کر طاق پر وقتِ اذاں رکھ دی؟

مذاقِ گُفتگُو بخشا تو پھر یہ بندشیں کیسی؟
خدا نے کِس لئے بتّیس دانتوں میں زباں رکھ دی

مِری بربادیوں کا کُچھ دِنوں تو تذکرہ رہتا
چمن والو،ابھی سے کیُوں بھُلا کر داستاں رکھ دی؟

فلک سے رحمتیں نازل ہوں افشاں چُننے والوں پر
کسی کی مانگ میں جیسے کہ لا کر کہکشاں رکھ دی

نصؔیر،اُن کے اِس اندازِ کرم نے مار ہی ڈالا
سُنے اوروں کے افسانے ہماری داستاں رکھ دی۔

فرمُودہ الشیخ سیّد پِیرنصِیرالدّین نصِیرؔ جیلانی،
رحمةُ اللّٰه تعالٰی عَلَیْه، گولڑہ شریف

28/12/2024

پارٹ نمبر 2

ہمارے بہت ہی اچھے دوست اور بھائ علامہ قاری سرفراز احمد سلطانی صاحب نے جامعہ رضویہ ضیاء العلوم سے اپنی دینی تعلیم مکمل کی...
23/12/2024

ہمارے بہت ہی اچھے دوست اور بھائ علامہ قاری سرفراز احمد سلطانی صاحب نے جامعہ رضویہ ضیاء العلوم سے اپنی دینی تعلیم مکمل کی ہم انکو بزمِ گولڑہ شریف کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انکے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ انکو ہر میدان میں مزید کامیابی اور سربلندی عطا فرمائے آمین🤲

Address

Manama

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazam'e Golra Sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bazam'e Golra Sharif:

Videos

Share

Category