Arslan Azhar Albakstani

Arslan Azhar Albakstani Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Arslan Azhar Albakstani, Digital creator, Chittagong Division.

09/03/2024
13/02/2024

‏جاگتے رہنا پاکستانی قوم۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں نتائج کی تبدیلی کے لیے بڑے پیمانے پر آر او آفسز پر قبضہ کیا جارہا ہے۔

13/02/2024

بانی چیئرمین عمران خان کا جیل سے اپنے اہلِ خانہ کے ذریعے بھجوایا گیا پیغام:

‏پاکستان تحریک انصاف کو بالکل واضح اور دوٹوک انداز میں دو تہائی اکثریت سونپنے پر میں پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ عوام کا کثیر تعداد میں انتخابی عمل میں شرکت کیلئے نکلنا نہایت حوصلہ افزاء تھا۔ عوام نے جس طرح خواتین اور بچوں سمیت اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ نکل کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے اس سے صحیح معنوں میں جمہوریت کی روح زندہ ہوئی ہے۔

‏اس پورے مرحلے کے دوران ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جس محنت اور جانفشانی سے ہمارے سوشل میڈیا نے کام کیا ہے اس کی میں بطورِ خاص تحسین کرنا چاہتا ہوں۔

‏میں مزاحمت کی سکت اور صلاحیت سے لیس ان پولنگ ایجنٹس کی خدمات کو بھی سراہتا ہوں جنہوں نے دھونس اور دھمکیوں کے ناروا سلسلے کے باوجود ڈٹ کر اپنے فرائض سرانجام دیے اور فارم 45 کا حصول یقینی بنایا۔

‏چونکہ پاکستان کے عوام نہایت واضح اور دوٹوک انداز میں اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں چنانچہ اب پاکستان کو شفاف انتخابات اور جمہوریت کی اشد ضرورت ہے۔ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر حکومتوں میں گھُس بیٹھنے والوں کو میں خبردار کرتا ہوں کہ اس
‏”مِس ایڈونچر“ سے گریز کریں۔ عوام کے ووٹ پر دن دیہاڑے ایسے ڈاکے سے شہریوں کی توہین ہی نہیں ہوگی بلکہ ملکی معیشت تباہی کے گھڑے میں مزید گہرائیوں میں جا پڑے گی۔

‏پاکستان تحریک انصاف عوام کی منشا پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کرے گی اور میں نے اپنی جماعت کو واضح طور پر ہدایات دی ہیں کہ پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نواز اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت کسی بھی ایسی سیاسی جماعت سے معاملہ سازی ممکن نہیں جس کے دامن پر عوام کا مینڈیٹ چُرانے کے داغ ہوں۔

10/02/2024

مراد سعید کا ٹویٹ | 9 فروری 2024

"‏جب فرعون کی آنکھوں کے سامنے اللہ نے موسی کے لشکر کے لیے پانی میں رستہ بنایا تو اللہ نے اُسے ایک آخری موقع دیا تھا حق کو تسلیم کرنے کا۔ یہ ماننے کا کہ وہی ایک ذات ہے کہ جو قادرِ مطلق ہے۔ کہ فرعون کوئ نہیں ہوتا خلقِ خدا کے فیصلے کرنے والا۔ مگر فرعون اپنی طاقت کے غرور میں مست چلتا گیا۔ اس کے تکبر نے اُسے سامنے کی حقیقت نہیں دیکھنے دی۔ یہ حقیقت کہ اللہ تعالی لا الہ الا للہ پر ایمان رکھنے والوں کی پشت پر ہے۔ یہ کہ اُس کی خدائ جھوٹ پر کھڑی ہے۔ وہ اپنی گمراہی میں اس حد تک چلا گیا تھا کہ وہ خود کو ملنے والے آخری موقع کو بھی نہیں پہچان سکا۔
موسی کے لشکر کے سامنے بھی تو ایسا لمحہ آیا تھا کہ جدھر وہ نعوذ باللہ اللہ کی کبریائ سے مایوس ہو کر اُس کی حکمت پر سوال اٹھاتے۔ پیچھے خدائ کا دعویدار، آگے لپکتی لہریں۔ نا آگے جا سکتے نہ پیچھے مڑ سکتے۔ تھے تو وہ بھی انسان۔ ایک لمحے کو شاید انہوں نے بھی سوچا ہو کہ اُن کے سفر کا انجام بس یہی تھا۔ مگر کیا چیز تھی جو انہیں فرعون کے لشکر سے مختلف بنا رہی تھی؟ ایمان۔ ایمان کا تقاضہ تھا کہ وہ اپنا سرجھٹک کر اللہ پر بھروسہ رکھ کر آگے بڑھتے۔ کہ وہ اپنی reality کو confront کرتے، کیونکہ وہ حق پر تھے۔
فرعون کی فرعونیت اور اہلِ ایمان کا انجام صرف اس ایک لمحے کے فیصلے پر مربوط تھا۔ وہ ایک لمحہ جس میں فرعون نے اپنے تکبر میں رُکنے سے انکار کیا۔ وہ ایک لمحہ جس میں اہل ایمان نے کسی وسوسے کو دل میں جگہ نہ دے کر جھکنے سے انکار کیا۔ اُس ایک لمحے نے دونوں لشکروں کا انجام لکھا۔ اللہ چاہتا تو وہ فرعون کو اس لمحے سے پہلے بھی غرق کرسکتا تھا۔ اللہ چاہتا تو ایمان والو کو کسی اور راستے بھی نکال سکتا تھا اُس کی خدائ میں کون سی بات ناممکن تھی؟
مگر اللہ نے اُس ایک لمحے میں دونوں لشکروں کو موقع دیا۔ ایک کے تکبر نے اُسے غرق کردیا۔ دوسرے کے توکل نے اُسے امر کردیا۔
میرے پاکستانیو!
اللہ تبارک و تعالی جب ہم سے پچھلی قوموں کے واقعات بیان کرتا ہے تو کہتا ہے کہ اِن سے سبق سیکھو۔ آج ہم ایسے ہی ایک لمحے میں کھڑے ہیں۔ وقت کا فرعون اپنی طاقت کے نشے میں نقارۂ خدا کو جھٹلا چکا ہے۔ آپ کے فیصلے پر بارگیننگ اور ڈیلیں کی جارہی ہیں۔ اقتدار کا فیصلہ مفادِ عامہ/ ملکی مفاد نہیں اپنی ذات اور اپنے آقاؤں کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جارہا ہے۔ پاکستان کے مستقبل کو داؤ پر لگا کر چند افراد اپنی طاقت کو دوام دینے کی تگ و دو میں ہیں۔
مگر آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ جو ایمان ہمیں اس کنارے تک لے کر آیا ہے وہی ہمیں یہ دریا پار بھی کرائیگا اور اسی پانی میں ان کا تکبر بھی غرق ہوگا۔ ہمیں نظر اپنی منزل پر رکھنی ہے اور دل میں وسوسوں کو جگہ نہیں دینی۔ یہ اپنا آخری موقع گنوا چکے ہیں اور ہمیں اللہ کے بھروسے پانی میں قدم رکھنا ہے۔
اپنے امیدواروں کی پشت پر کھڑے رہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دو سال کی فسطائیت اور ہر قسم کے دباؤ کو برداشت کیا ہے۔ صرف اللہ اور آپ کے بھروسے۔ یہ آگے کے مرحلے بھی آپ کی سپورٹ سے طے کریں گے۔
اگر آپ کے امیدوار جیت گئے ہیں تو اِس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کا کام یہاں ختم ہوگیا ہے۔ آواز اٹھاتے رہیں جس طرح ستائیس سال آپ کے لیڈر نے آپ کے حق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔
یاد رکھیں یہ الیکشن نہیں ہماری آزادی کی جنگ ہے۔ ہمارے لیے ایک ایک حلقہ اہم ہے۔ اس امر کو یقینی بنائیں کہ تمام حلقوں پر فارم-۴۵ کے مطابق حتمی نتائج مرتب ہوں۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو پرامن طور پر متعلقہ آر او آفس کے باہر بیٹھیں اور تب تک بیٹھے رہیں جب تک درست نتیجہ جاری نہیں ہوتا۔
میں جانتا ہوں ہم میں سے بہت سے مایوس ہورہے ہوں گے۔ بہت سوں کے ذہن میں یہ ڈالا جارہا ہوگا کہ تمہارا اختیار بس یہیں تک تھا۔ مگر یاد رکھیں بحیثیتِ قوم ہماری زندگی موت کا فیصلہ اس لمحے نے کرنا ہے۔ اگر ہم ڈٹے رہتے ہیں۔ ہم اِن کی خدائی کے سامنے سر تسلیم خم کرنے سے انکار نہیں کرتے تو اُس ذات کے لیے نہ کل پانی میں رستے بنانا مشکل تھا نہ آج مشکل ہے۔"

10/02/2024

📆11 فروری بروز اتوار
⏰دوپہر دو بجے

ووٹ کی چوری کر کے عوامی فیصلے کی توہین پر تحریک انصاف کا ملک گیر پر امن احتجاج !!

عوام اپنی مقامی قیادت کی جانب سے مقرر کردہ مقامات پر پرامن احتجاج کر کے ثابت کرے کہ عوامی مینڈیٹ پہ ڈاکہ ۔۔ نامنظور!!!

08/02/2024

ووٹ پر پہرہ دیں اور پولنگ ایجنٹ فارم ۴۵ لئے بغیر پولنگ اسٹیشن سے نہ نکلیں۔

08/02/2024

بانی چئیرمین عمران خان کی ہدایات پر عمل کریں
پرامن رہتے ہوئے اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیں

08/02/2024

اہم ترین!!

اپنے ووٹ کو ضائع مت ہونے دیں اور ۵ بجے سے پہلے ہر صورت پولنگ سٹیشن کے اندر پہنچیں

07/02/2024

8 فروری کو نکل کر ووٹ کے زریعے اس ظلم کا بدلہ لے۔

07/02/2024

Address

Chittagong Division

Telephone

+923087366384

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arslan Azhar Albakstani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies