پشاور میں شٹر ڈاؤن ہرتال سے نظام مفلوج ہو گیا ، تاجروں کا احتجاج
پشاور میں تاجر برادری کا شدید احتجاج ، 100 سے زائد بازاروں میں دکانیں بند رکھیں اس حوالے سے مزید تفصیل سردار زرید کی ویڈیو رپورٹ میں
بوئی روڈ ضلع ایبٹ آباد اور ضلع مانسہرہ سے منسلک سڑک گزشتہ 4 سال سے زیر تعمیر ،16 کلو میٹر روڈ تاحال تعمیر نہ ہو سکا ، تفصیل شہناز یوسفزئی کی رپورٹ میں
ایبٹ آباد : 14 اگست کے حوالے سے سرکل بوئی میں بھی مختلف سکولوں میں جشن ازادی کی تقریبات منعقد کی گئی جس میں سکول کے طلبہ نے پاکستانی پرچم کے بنے ہوئے ملبوسات پہنے ہوئے تھے بچوں نے ملی نغمے خاکے اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی ایبٹ اباد سرکل بوئی میں ہر سال جشن ازادی کی تقریبات اسی طرح جوش وخروش سے منائی جاتی ہے جس میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مکڑیلا گورنمنٹ گرلز پرائمری رنکوٹ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کنتھیالی گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پتھر گلی گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈنہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چمیالی اور اسی طرح کی پورے سرکل کے سکولوں میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی گئی پورے سرکل گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کنتھیالی کے ننے منے بچوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ اپنی تصویر بنا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا
پشاور میں 77 ویں جشن آزادی کی خوشی میں شہریوں کا سڑکوں پر گشت ، بچے ، بچیوں اور نوجوانوں نے وطن عزیز کیلئے اپنی رائے کا اظہار کیا پشاور ڈیجیٹل کے ایڈیٹر سردار زرید خان کی خصوصی رپورٹ
پشاور میں خواجہ سرا غیر محفوظ ، پشاور خواجہ سرا کمیونٹی کا پولیس کے خلاف احتجاج
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم شدید طوفانی بارش کے دوران خیبر روڈ پر بارش کے پانی میں پھنسی گاڑیوں کو دھکے دے کر بارش کے پانی سے نکالنے میں مصروف ہیں
نویں محرم الحرام کے چھوٹے بڑے ماتمی اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہونگے جس میں عزاداروں نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر کے شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں
جواں سال لڑکیوں کو اغواء کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار
پولیس کےمطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے پشاور یونیورسٹی کی طالبہ سے فیس بک پر دوستی کی اور بعدازاں طالبہ کو اغواء کرلیا،اس میں خواتین سمیت پورا گینگ ملوث ہے ،پولیس نے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا
سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک عمران خان کے خلاف اہم کیس میں گواہی دینے کیلئے تیار ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر گواہی دی تو خیبرپختونخوا میں نہیں رہ سکو گے
#peshawardigital
#peshawartv
#PTI
Ali Amin Khan Gandapur
الخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل پروگرام کے سرپرست اعلی عنایت اللہ خان کا دس لاکھ نوجوانوں کو مفت جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا اعلان
#peshawardigital #ittechnology #AlkhidmatFoundation
#peshawartv
پشاور کے قدیم بازار نوتھیہ میں آگ لگنے سے40 سے زائد دکانیں پانچ کے قریب رہائشی گھر جل کر خاکستر ہو گئے
آتشزدگی کے باعث بڑے پیمانے پر مالی نقصان پر تاجر اور رہائشی پریشان ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمارے نقصانات کا آزالہ کرکے ہمیں معاوضہ دیا جائے۔مزید تفصیل ارشاد خان کی رپورٹ میں
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں عید الضحی کےموقع پر قربانی کی اہمیت اور دینی جذبے کو قائم رکھنے کیلئے پشتون کمیونٹی بھر پور کوشش کرتی ہے عید کے موقع پر خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں جس میں مشہور پشاور چپلی کباب پکانے کے ساتھ ساتھ گوشت کی کڑاہی بھی تیار کی گئی
پاکستان میں عید قربان کے موقع پر جہاں بڑے شہروں کیساتھ چھوٹے اور دیہی علاقوں میں مال مویشی کا اربوں کا کاروبار ہوتا ہے وہی اس سے جڑی چھوٹی صنعتوں کو بھی کافی سہارا مل جاتا ہے ۔ بالخصوص اس موقع پر ایک طرف منڈی میں لائے جانے والے جانوروں کی آرائش و زیبائش کے سامان کی مانگ بڑھتی ہے تو وہیں گوشت کو پکانے اور اس سے لطف اٹھانے کیلئے درکار لوازمات کی فروخت میں بھی عارضی طور پر اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اگرچہ لوازمات کی یہ صنعت کوئی زیادہ وسعت تو نہیں رکھتی بہرحال بہت سے خاندانوں اور کنبوں کی روزی روٹی اس سے جڑی ہوتی ہے مزید دیکھیے سینئر صحافی شہناز یوسفزئی کی اس رپورٹ میں
بانی پی ٹی ائی عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،14 جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے،صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو
روٹی کی قیمت مزید کمی پر صوبے بھر کے نانبائیوں نے احتجاج کا فیصلہ کر لیا مشترکہ اجلاس میں حکومت کو خبردار کیا کہ روٹی کی قیمت مزید کم ہونے نہیں دینگے تفصیل بتارہے ہے سردار زرید خان
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان وزراء کے رویے سے نالاں، وزیر اعلی علی آمین گنڈاپور سے کارکنان کے مسائل سننے کیلئے ہفتے میں دو دن مقرر کرنے کا مطالبہ
#peshawardigital
#AliAmeenGandapur
#ImranKhanPTI
#PTI
فیصل کریم کنڈی نے بطور نئے گورنر خیبرپختونخوا اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے بطور گورنر خیبر پختونخوا ان کے عہدے کا حلف لیا
تقریب حلف برداری میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر سیفران انجینئر امیر مقام، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ
پی پی پی قائدین ندیم افضل چن، نیئر بخاری سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین، اراکین پارلیمنٹ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری،آئی جی پولیس اخترحیات گنڈاپور، کمشنرپشاورسمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان کی شرکت
ریسکیو1122 ضلع باجوڑ کی ڈیزاسٹر و میڈیکل ٹیم نے سمسئی خوڑ نزد رشکئی خار میں پھنسی ہوئی فلیڈر گاڑی سے مریضہ کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا خاتون نے ہسپتال میں 4 بچوں کو جنم دیا، ریسکیو1122 کی بروقت امدادی سرگرمیوں کی وجہ سے ماں اور بچے صحتمند ہیں
پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات ، گرینڈ الائنس نے میدان مار لیا۔
گرینڈ الائنس کے فدا گل ایڈوکیٹ 1145 ووٹ لیکر صدر ، عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ 735 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب
پشاور کے مشہور بازار قصہ خوانی میں کرایہ مانگنے پر سواری نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا،ملزم نے رامداس بازار سے 150 روپے پر رکشہ بک کرایا قصہ خوانی پہنچنے پر ملزم( سواری) نے 100 روپے تھما دیے جس پر رکشہ ڈرائیور کی مزید 50 روپے لینے کا مطالبہ کرنے پر لڑائی ہوئی جس کے دوران ملزم افتخار نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا
#peshawardigital
#PeshawarPolice
#CrimeWatch
#crimescene