SBS Urdu

SBS Urdu SBS is the national multilingual, multicultural, and Indigenous media organisation for all Australians.

Use of this account is subject to SBS Terms and Conditions sbs.com.au/terms

Feedback or complaints sbs.com.au/complaints ایس بی ایس تمام آسٹریلین باشندوں کے لئے ، قومی کثیر السانی ، کثیر الثقافتی اور انڈیجنس میڈیا آرگنائزیشن ہے ۔
اس اکاؤنٹ کا استعمال ، ایس بی ایس کی شرائط و ضوابط سے مشروط ہے ۔
sbs.com.au/terms

تاثرات اور شکایات کے لئے ۔
sbs.com.au/complaints


1975 میں اپنے آغاز سے ، ایس بی ایس

ایک ہم عصر، متنوع پلیٹ فارم اور کثیر السانی میڈیا آرگنائزیشن میں تبدیل ہوا ہے ، جس میں ایس بی ایس کے چھ خاص ’فری ٹو ائیر‘ (مفت) ٹی وی چینلز بھی شامل ہیں ، نیشنل انڈیجنس ٹیلی ویژن (این آئی ٹی وی )، ایس بی ایس وائس لینڈ، ایس بی ایس فوڈ، ایس بی ایس ورلڈ موویز اور ایس بی ایس ورلڈواچ ، ایک وسیع ریڈیو ، آڈیو اینڈ لینگویج کنٹینٹ نیٹ ورک جو 60 سے زائد ثقافتی اور لسانی طور پر متنوع کمیونٹیز کو ان کی ترجیحی زبان میں خدمات فراہم کرتا ہے بشمول ایک جدید ڈیجیٹل پیشکش کے ، جس کی اسٹریمنگ کی منزل ایس بی ایس آن ڈیمانڈ ہے جو سامعین اور ناظرین کے لئے ہر وقت ہر جگہ دستیاب ہیں ۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں: twitter.com/SBS
ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں: instagram.com/sbs_australia

قواعد وضوابط
یہ فیس بک پیج ایس بی ایس اور ہمارے شوز کے بارے میں اپ ڈیٹس، تازہ ترین معلومات پروموشن اور بہتٍ کچھ جاننے کا ذریعہ ہے ۔
خوشی ہوگی اگر آپ یہاں تبصرے کریں ، اپنی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کریں ۔
تاہم برائے مہربانی ہمیشہ دوسروں کا احترام کریں بصورت دیگرہمیں آپ کے تبصرے ہٹانے پڑیں گے ۔
ہم یہ حق بھی محفوظ رکھتے ہیں کہ اسپام ، دوبارہ لگائی گئی پوسٹیں ، بار بار کئے گئے تبصرے اور کمیونٹی کے اراکین کے درمیان ہونے والی گفتگو میں مداخلت کرتے ہوئے نا مناسب تبصروں کو حذف کر سکیں
ااگرچہ ہم اپنے فیس بک پیج پر تعاون اور تبصروں کا خیر مقدم کرتے ہیں ، تاہم ہم ان مراسلات کے مواد کی توثیق نہیں کرتے ۔
مراسلہ نگار کو ایس بی ایس کے نیٹ ورک کی شرائط و ضوابط اور پرائیوسی پالیسی
پر عمل کرنا چاہئے جو نیچے واضع طور پر دی گئی ہیں۔

نیٹ ورک قواعد و ضوابط
sbs.com.au/terms
پرائیوسی پالیسی
sbs.com.au/privacy

حال ہی میں پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہونے والے کرکٹر عثمان قادر نے کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کر کے اپنے والد کی خواہ...
31/01/2025

حال ہی میں پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہونے والے کرکٹر عثمان قادر نے کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کر کے اپنے والد کی خواہش پوری کر چکے مگر پاکستانی کرکٹ میں کارکردگی کے باوجود ذاتی پسند پر مبنی سیاست انہیں قبول نہیں۔ پورا انٹرویو سننے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے: https://www.sbs.com.au/language/urdu/ur/podcast-episode/exclusive-talk-with-pakistani-crickter-usman-qadir-who-relocated-to-australia/eaje6oz18

عابدہ حسن سڈنی میں ایک لگژری بلڈر کے طور پر پہچان رکھتی ہیں ، لیکن آسٹریلیا پہنچ کر اپنی ہی فیلڈ میں کاروبار قائم کرنے ...
31/01/2025

عابدہ حسن سڈنی میں ایک لگژری بلڈر کے طور پر پہچان رکھتی ہیں ، لیکن آسٹریلیا پہنچ کر اپنی ہی فیلڈ میں کاروبار قائم کرنے تک عابدہ نے مشکلات کا سامنا بھی کیا اور ان کے حل کی راہیں بھی تلاش کیں ، جانئے کہ عابدہ کو اپنی پہلی نوکری کیسے ملی?
https://www.sbs.com.au/language/urdu/ur/podcast-episode/my-first-job-episode-1/be6345ane

نیو ساؤتھ ویلز میں ذہنی صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہے کیونکہ ریاست نفسیاتی ماہرین کی جانب سے بڑے پیمانے پر استعفوں سے دوچا...
31/01/2025

نیو ساؤتھ ویلز میں ذہنی صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہے کیونکہ ریاست نفسیاتی ماہرین کی جانب سے بڑے پیمانے پر استعفوں سے دوچار ہے۔ سڈنی کے ایک بڑے اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ سے لیک ہونے والے ہسپتال کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ شدید پریشان مریض دیکھ بھال کے لئے ساڑھے تین دن تک انتظار کر رہے ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز میں ذہنی صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہے کیونکہ ریاست نفسیاتی ماہرین کی جانب سے بڑے پیمانے پر استعفوں سے دوچار ہے۔ سڈنی کے ایک بڑے اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹ....

آرمی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے والے امریکن ایئرلائنز کے جیٹ میں سوار تمام 64 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے
31/01/2025

آرمی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے والے امریکن ایئرلائنز کے جیٹ میں سوار تمام 64 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے

حادثے کا شکار امریکی طیارے میں کسی کے زندہ بچنے کی امیدیں دم تور رہی ہیں یہود دشمنی کی تحقیقات کے دوران گرفتار افراد کے لئے وزیر اعظم کی سخت الفاظ میں تنقید

سارہ کے ڈاکٹر کے وزن میں کمی کے منصوبے کے نتیجے میں 35 سالہ سارہ نہ صرف بیمار ہوگئیں بلکہ اس پلان نے انہیں ہسپتال کے بست...
30/01/2025

سارہ کے ڈاکٹر کے وزن میں کمی کے منصوبے کے نتیجے میں 35 سالہ سارہ نہ صرف بیمار ہوگئیں بلکہ اس پلان نے انہیں ہسپتال کے بستر تک پہنچا دیا۔ کسی فرد کی صحت کی پیمائش کے طور پر B-M-I کے استعمال کی نئے سرے سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
https://www.sbs.com.au/language/urdu/ur/podcast-episode/interview-how-a-plan-to-lose-weight-left-sarah-sick-and-hospitalised/1cemtq3jm

30/01/2025

‘Hard work is non-negotiable.’ In our latest interview with Sgt Khurram Chaudhry, we dive into the real talk about what it takes to make it in the force.

دسمبر سہ ماہی میں بنیادی افراط زر تین سال کی کم ترین شرح پر آگئی ہے۔ ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اس سے اگلے ماہ قبل از...
30/01/2025

دسمبر سہ ماہی میں بنیادی افراط زر تین سال کی کم ترین شرح پر آگئی ہے۔ ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اس سے اگلے ماہ قبل از انتخابات شرح سود میں کٹوتی کے معاملے کو تقویت مل رہی ہے۔

دسمبر سہ ماہی میں بنیادی افراط زر تین سال کی کم ترین شرح پر گر گیا ہے۔ ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اس سے اگلے ماہ قبل از انتخابات شرح سود میں کٹوتی کے معاملے کو تقویت م...

یہودی رہنما یہود مخالف واقعات کی تازہ لہر سے فکرمند ہیں اور گوانتانامو بے میں امریکہ میں بڑی تعداد میں تارکین وطن کو رکھ...
30/01/2025

یہودی رہنما یہود مخالف واقعات کی تازہ لہر سے فکرمند ہیں اور گوانتانامو بے میں امریکہ میں بڑی تعداد میں تارکین وطن کو رکھا جائے گا۔

یہودی رہنما یہود مخالف واقعات کی تازہ لہر سے فکرمند ہیں اور گوانتانامو بے میں امریکہ میں بڑی تعداد میں تارکین وطن کورکھا جائے گا۔

گزشتہ سال موسمِ سرما میں برقی ہیٹرز اور لیتھئیم بیٹیریز سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ صرف NSW میں پچھلے سال 450...
29/01/2025

گزشتہ سال موسمِ سرما میں برقی ہیٹرز اور لیتھئیم بیٹیریز سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ صرف NSW میں پچھلے سال 4500 آتشزدگی میں سے بیشتر کچن سے شروع ہوئیں۔ ایسے میں کام کرتا ہوا اسموک الارم کتنا اہم ہے۔ تفصیل سنئے فائیر اینڈ ریسکیو NSW کے سپرنڈنٹ آدم ڈیوبری سے کی گئی اس بات چیت میں
https://www.sbs.com.au/language/urdu/ur/podcast-episode/how-to-safe-from-heater-and-battery-fire-this-winter/bad3zmjt0

ایک چینی اسٹارٹ اپ کے ذریعہ تیار کردہ ایک نئے اے آئی چیٹ بوٹ کی آمد نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مسابقت کو ہوا دی ہے۔ اس ...
29/01/2025

ایک چینی اسٹارٹ اپ کے ذریعہ تیار کردہ ایک نئے اے آئی چیٹ بوٹ کی آمد نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مسابقت کو ہوا دی ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی نے عالمی سٹاک مارکیٹوں میں بھونچال لایا ہے اور امریکہ اور چین کے درمیان عالمی اور اقتصادی مسابقت کو ہوا دی ہے۔ تو کیا چیز اس اے آئی ٹکنالوجی کو اپنے حریفوں سے مختلف بناتی ہے؟
https://www.sbs.com.au/language/urdu/ur/podcast-episode/new-chinese-ai-chatbot-fuels-competition-in-artificial-intelligence-technology/nq5snfjhp

متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے ...
29/01/2025

متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان رابطے کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران ایک اور گواہ محمد فہیم کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشنز میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کردیا۔

https://www.sbs.com.au/language/urdu/ur/podcast-episode/pakistan-report-talks-between-government-and-pti-deadlocked-again/e6hd5wh9l

سانپ کے نئے چینی یا قمری سال کا جشن منا نے والے ایک ارب افراد میں سے کئی سانپ کو ہار کی طرح گردن میں لپیٹنا خوش بختی جان...
29/01/2025

سانپ کے نئے چینی یا قمری سال کا جشن منا نے والے ایک ارب افراد میں سے کئی سانپ کو ہار کی طرح گردن میں لپیٹنا خوش بختی جانتے ہیں۔ تفصیل جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

نئے چینی سال کی ابتدا ہو گئی ہے۔ ہر چینی یا قمری سال کسی جانور سے منسوب ہوتا ہے۔ اور اس بار یہ سفید سانپ کا سال ہے جسےامن کی نشانی سمجھا جاتا ہے اور یہ ایک مبارک جانور ک....

کیرولین کینیڈی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں شامل ہونے والے اپنے کزن رابرٹ کی مخالفت اور تین 14 سالہ بچوں پر حادثے میں ایک...
29/01/2025

کیرولین کینیڈی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں شامل ہونے والے اپنے کزن رابرٹ کی مخالفت اور تین 14 سالہ بچوں پر حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کیرولین کینیڈی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں شامل ہونے والے اپنے کزن رابرٹ کی مخالفت اور تین 14 سالہ بچوں پر حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت کا الزام عائد کیا گیا...

اسکول کا پہلا دن ہر بچے کے لئے یادگار ہو تا ہے تو دوسری طرف والدین کے لئے ایک جذباتی موقع بھی ہوتا ہے ۔ جن لوگوں کے بچوں...
28/01/2025

اسکول کا پہلا دن ہر بچے کے لئے یادگار ہو تا ہے تو دوسری طرف والدین کے لئے ایک جذباتی موقع بھی ہوتا ہے ۔ جن لوگوں کے بچوں نے اس سال پہلی مرتبہ اسکول جاتا شروع کیا ہے ان کا تجربہ کیسا رہا سنئے اس پوڈ کاسٹ میں ۔
(2023 میں شائع کیا گیا یہ پوڈکاسٹ سامعین کی دلچسپی کے لئے دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے)
https://www.sbs.com.au/language/urdu/ur/podcast-episode/first-day-at-school/z9jh5g3ux

کیا آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر آپ جو کچھ بھی پوسٹ کرتے ہیں — جیسے تحریر، تصاویر، ویڈیوز، یا موسیقی — خود بخود کاپی را...
28/01/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر آپ جو کچھ بھی پوسٹ کرتے ہیں — جیسے تحریر، تصاویر، ویڈیوز، یا موسیقی — خود بخود کاپی رائٹ کے ذریعے محفوظ ہوتی ہے؟ لیکن کیا آپ غیر ارادی طور پر کاپی رائٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں؟

https://www.sbs.com.au/language/urdu/ur/podcast-episode/are-you-breaching-copyright-when-using-social-media/elq06htnt

حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی شرائط کے تحت رہا کیے جانے والے 26 اسرائیلی یرغمالیوں میں سے آٹھ قید کے دور...
28/01/2025

حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی شرائط کے تحت رہا کیے جانے والے 26 اسرائیلی یرغمالیوں میں سے آٹھ قید کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ خبر ان کے پیاروں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے جبکہ ہزاروں فلسطینی غزہ کے شمال اور غزہ شہر کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

https://www.sbs.com.au/language/urdu/ur/podcast-episode/palestinians-return-home-to-northern-gaza-reunite-with-family/lh3qn3qom

آسٹریلیا میں کسی بھی بچے کے لیے پانی کی حفاظت اور تیراکی میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہیں۔ تمام والدین کے لئے تیراکی کے اسب...
28/01/2025

آسٹریلیا میں کسی بھی بچے کے لیے پانی کی حفاظت اور تیراکی میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہیں۔ تمام والدین کے لئے تیراکی کے اسباق اور دستیاب آپشنز کی اہمیت کے بارے معلومات پیش خدمت ہے ۔

آسٹریلیا میں کسی بھی بچے کے لیے پانی کی حفاظت اور تیراکی میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہیں۔ تمام والدین کے لئے تیراکی کے اسباق اور دستیاب آپشنز کی اہمیت کے بارے معلومات ....

Address

14 Herbert Street
Sydney, NSW
2064

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SBS Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SBS Urdu:

Videos

Share