مردان/وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا زاہد چن زیب پشتو کے مشہور مزاحیہ فنکار “میراوس” کی بیمار پرسی کرنے ہسپتال پہنچ گئے۔
مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے مزاحیہ کردار میراوس کو پانچ لاکھ کا چیک دیا۔مشیر ثقافت زاہد چن زیب نے میراوس کی صحت یابی کی دعا بھی کیا۔
مشیر ثقافت زاہد چن زیب نے میراوس کی فیملی کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
خیبرپختونخوا کے فنکار ہمارے اثاثہ ہیں،خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی فنکاروں کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی،وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایات ہر بہت جلد فنکاروں کیلئے انڈونمنٹ فنڈ کا آغاز کر رہے ہیں، زاہد چن زیب
ضلع خیبر لنڈیکوتل حمزہ بابا مزار کے ساتھ پارک میں طورخم بارڈر مزدوروں کے مشران کا بارڈر کے بندش کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں طورخم بارڈر مزدوروں نے دونوں ملکوں کے حکام سے فوری طور بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا
سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو اسلحہ سمیت موقع پر گرفتار کرلیا۔
ماشو ماما کا طورخم بارڈر خصوصی پیغام ملاحظہ کریں
ضلع خیبر لنڈی کوتل میں 43 واں تاتارہ ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ احتتام پزیر.
خیبر گرین نے شمع کرکٹ کلب کو فائنل میچ میں ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی.
پی سی بی چیئرمین، وزیر داخلہ،سینیٹر محسن نقوی دبئی سٹیڈیم میں فیملی کے ہمراہ پاکستان و ہندوستان میچ دیکھنے کیلئے پہنچنے کے مناظر
پی سی بی کے پیسوں پر خوب عیاشیاں جاری ہے باقی ٹیم میچ جیتے یا ہارے انکو کیا۔
ولی باغ چارسدہ میں خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے دوران سی ای او باچا خان ٹرسٹ ایمل ولی خان نے پودے لگا کر مہم میں عملی حصہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی سالار ڈاکٹر نوید اللہ، ڈویژنل سالار ملک فرہاد، ضلعی سالار محمد جان خان سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
یہ مہم ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز و شاداب وطن کی تشکیل کا عزم لیے جاری ہے۔ آئیں! ہم سب مل کر اس نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر قدرتی حسن اور ماحولیاتی بہتری میں کردار ادا کریں۔
افغان فورسز طورخم بارڈر کے قریب مورچہ تعمیر کررہے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان حالات کشیدہ ہونے پر طورخم بارڈر بند کردیا گیا ہے جبکہ تین دنوں سے دو طرفہ تجارت اور مسافروں کی آمد و رفت بند ہے۔
آج دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات ہوئے تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔
بلوچستان بولان میں مسلح افراد چار مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر چیکنگ کررہے ہیں علاقے سے ذرائع کے مطابق بولان میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر مختلف جگہوں بی بی نانی ،آب گم ،گرین ہوٹل اور پیر غائب کراس پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی ہے.
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اتوار کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں کسانوں کے حقوق کے تحفظ اور روشن مستقبل کیلئے پہلا تاریخی کسان کنونشن کا انعقاد کیا۔کسان کنونشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی، ایم پی اے احسان اللہ میاں خیل، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، مختلف کسان و کاشتکاران تنظیموں کے نمائندوں، چترال سے ڈی آئی خان تک صوبہ بھر سے کسان، کاشتکار اور زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
پشاور یونیورسٹی میں جماعت اسلامی کے طلباء ونگ پر کیمپس پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف طلباء کو مین جی ٹی روڈ پر احتجاج
جماعت اسلامی پشاور یونیورسٹی کیمپس ناظم طلباء سے خطاب کررہے ہیں