Muhammad Bilal Amin

Muhammad Bilal Amin “You are not a Drop in the Ocean. You are the Entire Ocean, in a Drop” (RUMI)

Celebrating my 2nd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
19/06/2024

Celebrating my 2nd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

السلام علیکم!الحمد للہ ❤️اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور نگاہ مصطفٰی صلی الله علیه و آله و سلم کی بدولت آج میرے گھر بیٹے کی...
17/04/2024

السلام علیکم!
الحمد للہ ❤️
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور نگاہ مصطفٰی صلی الله علیه و آله و سلم کی بدولت آج میرے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ احباب سے دعاؤں کی خصوصی درخواست ہے۔
جزاک اللہ خیر

19/01/2024
السلام علیکم!پوری دنیا میں غزہ فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے ہونے والی بمباری اور مظالم کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ مم...
28/10/2023

السلام علیکم!
پوری دنیا میں غزہ فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے ہونے والی بمباری اور مظالم کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مسلمان حکمرانوں نے اسلام آباد کی حدود میں ان مظالم کے خلاف احتجاج کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے جس کی تازہ مثال پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا ہونا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہمارے حکمران اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں یا فلسطین کے ساتھ؟
اقبال نے کیا خوب کہا ہے کہ
یہ وہ مسلمان ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود

السلام علیکم!سکردو کی مرکزی جامع مسجد 🇵🇰❤️گھر کے نزدیک مسجد کا ہونا کتنی بڑی نعمت ہے اس کا احساس آپ کو بیرون ملک آکر ہوت...
24/10/2023

السلام علیکم!
سکردو کی مرکزی جامع مسجد 🇵🇰❤️

گھر کے نزدیک مسجد کا ہونا کتنی بڑی نعمت ہے اس کا احساس آپ کو بیرون ملک آکر ہوتا ہے ۔ پانچ وقت کی نماز مسجد میں ادا کرنے سے جو اطمینان اور سکون آپ کو ملتا ہے وہ نا قابل بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نماز پنجگانہ پابندی کے ساتھ باجماعت مسجد میں پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب آلعالمین
Photo credit : INNO PHOTOGRAPHY.

السلام علیکم!پاکستان بمقابلہ افغانستانافغانستان نے پاکستان کو پہلی دفعہ ایک روزہ کرکٹ کے مقابلہ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے...
23/10/2023

السلام علیکم!
پاکستان بمقابلہ افغانستان

افغانستان نے پاکستان کو پہلی دفعہ ایک روزہ کرکٹ کے مقابلہ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس ہار کو بالکل دل پر نا لیجئے گا۔ حقیقت میں جو اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے وہی جیت کا مستحق ٹھہرتا ہے۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس ہار سے ہمارے کرکٹ بورڈ کے حکام کا سویا ہوا ضمیر جاگ جائے گا اور وہ آئندہ کی بنیاد پر میرٹ کو یقینی بنانے کا عہد کریں گے تو یہ آپ کی بھول ہے۔ اس ملک کے کرتا دھرتا اس کے ہر شعبہ کی تباہی میں برابر کے شریک ہیں۔ قومی کھیل ہاکی کے بیڑہ غرق ہونے کے بعد اب وقت ہوا چاہتا ہے کرکٹ کا۔
دیکھیں اور انتظار کریں


السلام علیکم!میں ۶ سال سے آسٹریلیا میں مقیم ہوں۔  پاکستان کا کلچر، پاکستان کے کھانے اور پاکستان کے پھل سب کچھ یاد آتا ہے...
22/10/2023

السلام علیکم!
میں ۶ سال سے آسٹریلیا میں مقیم ہوں۔ پاکستان کا کلچر، پاکستان کے کھانے اور پاکستان کے پھل سب کچھ یاد آتا ہے۔ اس کے برعکس آسٹریلیا کے کھانے اور پھلوں میں وہ لذت نہیں جو کہ پاکستان میں ہے۔ جہاں تک آمدنی کا سوال ہے تو جتنا کماتے ہیں اتنا ہی یہاں لگ جاتا ہے۔ ایک چیز جو اس ملک کو ممتاز کرتی ہے وہ ہے قانون کی حکمرانی اور روزگار کے یکساں مواقع یہی وجہ ہے کہ ہر سال ہزاروں افراد روزگار کے حصول لئے آسٹریلیا کا سفر کرتے ہیں۔

یہاں ایک دلچسپ بات بتاتا چلوں کہ ایک اچھا طرز زندگی ہونے کے باوجود آسٹریلیا میں مقیم ہزاروں پاکستانی واپس پاکستان جانا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں اپنے کلچر، اپنے کھانوں اور اپنے عزیرواقارب کی مسلسل یاد ستاتی ہے لیکن صرف ایک وجہ ایسی ہے جو مسلسل انہیں روکتی ہے اور وہ ہے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا نا ہونا۔ اسی طرح ہزاروں پاکستانی ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں اور اس کی وجہ ہے روزگار کا نا ہونا۔

قانون کی حکمرانی اور روزگار کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب اقتدار میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو قانون کی پکڑ کا ڈر ہو گا تو وہ اپنے فرائض کو ذمہ داری سے ادا کریں گے اور ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے علاوہ کرپشن اور رشوت کا جو بازار گرم ہے اس سے نجات حاصل ہو گی۔

پاکستان قطعاً غریب ملک نہیں ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے مصداق ہر حکومتی ادارہ اپنی من مانیاں کرتا ہے۔ ہمارا جغرافیہ اور ہمارے ملک میں موجود معدنیات کا خزانہ کسی نعمت سے کم نہیں۔ جس دن پاکستان میں قانون کی حکمرانی برقرار ہو گئی اسی دن سے پاکستان ترقی کی منازل کو طے کرتا ہوا آگے بڑھے گا اور کسی کو بھی آسٹریلیا یا کسی اور ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس بات کا ادراک کریں کہ ہمیں خود کو سحیح سمت میں ڈالنا ہے اور اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ملک پاکستان میں موجود بوسیدہ نظام کو جلد از جلد بدلنا ہے ورنہ ہم ہر جگہ دھکے کھاتے ہوئے غلام ابن غلام ابن غلام کی مانند ایک شکستہ حالی کی عملی تصویر بنے بیٹھے دنیا سے گزر جائیں گے۔ اسلامی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ کفر کا نطام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نا ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

السلام علیکم!لندن کے بعد دنیا کا دوسرا خوبصورت ترین دارالحکومت اسلام آباد ۔ دعا کریں کہ جس نسبت سے اس کا نام رکھا گیا ہم...
21/10/2023

السلام علیکم!
لندن کے بعد دنیا کا دوسرا خوبصورت ترین دارالحکومت اسلام آباد ۔ دعا کریں کہ جس نسبت سے اس کا نام رکھا گیا ہمارے حکمران اس نسبت کی لاج رکھتے ہوئے اسلامی اطوار اپنائیں۔

پاکستان الحمدللہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال ہزاروں سیاح اس کا رخ کرتے ہیں۔ سکردو میں واقع لوئر کچورا...
19/10/2023

پاکستان الحمدللہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال ہزاروں سیاح اس کا رخ کرتے ہیں۔ سکردو میں واقع لوئر کچورا جھیل یا شنگریلا جھیل کا ایک خوبصورت منظر۔


Photo by Emtiaazhussain_

فیڈریشن سکوائر میلبورن آسٹریلیا کی ایک سہانی رات اور سامنے سے گزرتی ٹرام 🇦🇺
12/10/2023

فیڈریشن سکوائر میلبورن آسٹریلیا کی ایک سہانی رات اور سامنے سے گزرتی ٹرام 🇦🇺

قراقرم کے پہاڑی سلسلہ میں موجود وادی شگر جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔  پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ خوبصورتی سے...
05/10/2023

قراقرم کے پہاڑی سلسلہ میں موجود وادی شگر جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ خوبصورتی سے نوازا ہے۔ الحمدللہ
پاکستان زندہ باد 🇵🇰

چترال پاکستان میں قاقلشت کا میدان  🇵🇰پاکستان سیاحوں کے لئے جنت ہے۔ افسوس ہماری ترجیحات ہی اور ہیں۔ چھوٹا سا سوئٹزرلینڈ س...
02/10/2023

چترال پاکستان میں قاقلشت کا میدان 🇵🇰
پاکستان سیاحوں کے لئے جنت ہے۔ افسوس ہماری ترجیحات ہی اور ہیں۔ چھوٹا سا سوئٹزرلینڈ سیاحت میں ہم سے آگے نکل گیا۔

مملکت خداداد پاکستان میں جگہ جگہ دہشتگردی ہو رہی ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جبکہ ریاست کا سارا زور اس چیز پر ...
29/09/2023

مملکت خداداد پاکستان میں جگہ جگہ دہشتگردی ہو رہی ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جبکہ ریاست کا سارا زور اس چیز پر ہے کہ کیسے عمران خان کو دبایا جائے اور نواز شریف کو لایا جائے۔ ملک کے کرتا دھرتا کے نزدیک عام لوگوں کی زندگی بھیڑ بکریوں سے بڑھ کر نہیں ہے۔ اللہ ہی حافظ ہے اس ملک کا۔

‏12 ربیع الاوّل: جشن ولادت باسعادت حضور رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم‏حضور رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم رح...
29/09/2023

‏12 ربیع الاوّل: جشن ولادت باسعادت حضور رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم

‏حضور رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم رحمتِ دوجہاں بن کر تشریف لائے۔ آج آپ ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے خوشیاں یہ تقاضا کرتی ہیں کہ سسکتی ہوئی انسانیت کیلئے رحمت کا پیغام عام کیا جائے-

‏ بقول حفیظ جالندھری

‏ضعیفوں، بےکسوں، آفت نصیبوں کو مبارک ہو
یتیموں کو، غلاموں کو، غریبوں کو مبارک ہو
‏مبارک ہو کہ ختم المرسلیں تشریف لے آئے
جناب رحمۃ للعالمیں تشریف لے آئے



‏⁧‫ ‬⁩

سکردو شہر کی رات سے باتیں کرتی خوبصورت  تصویر 🇵🇰
28/09/2023

سکردو شہر کی رات سے باتیں کرتی خوبصورت تصویر 🇵🇰

صحراء تھر پاکستان کا ایک خوبصورت منظر۔
28/09/2023

صحراء تھر پاکستان کا ایک خوبصورت منظر۔

الحمدللہ انڈر ۱۹ ساف چیمپئن شپ ۲۰۲۳ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھوٹان کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں ۶-۵ سے ہرا کر فائنل م...
27/09/2023

الحمدللہ انڈر ۱۹ ساف چیمپئن شپ ۲۰۲۳ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھوٹان کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں ۶-۵ سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ گلگت بلتستان میں وادی ہنزہ کے علاقہ گوجال سے گزرتی شاہراہ قراق...
27/09/2023

پاکستان کے شمالی علاقہ جات خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ گلگت بلتستان میں وادی ہنزہ کے علاقہ گوجال سے گزرتی شاہراہ قراقرم کا ایک دلکش منظر۔ 🇵🇰

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۳ میں شرکت کے لئے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں بھارت روانہ ہو گئی۔ پاکستانی قو...
27/09/2023

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۳ میں شرکت کے لئے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں بھارت روانہ ہو گئی۔ پاکستانی قوم پر امید ہے کہ ہمارے شاہین ٹرافی جیت کر واپس آئیں گے۔ انشاءاللہ 🇵🇰❤️

شاہی قلعہ لاہور کا ایک خوبصورت منظر 🇵🇰
27/09/2023

شاہی قلعہ لاہور کا ایک خوبصورت منظر 🇵🇰

الحمدللہ پاکستان نے چائنہ میں ہونے والے انیسوییں ایشین گیمز کے والی بال کے پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے میچ میں انڈیا کو ت...
26/09/2023

الحمدللہ پاکستان نے چائنہ میں ہونے والے انیسوییں ایشین گیمز کے والی بال کے پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے میچ میں انڈیا کو تین صفر سے ہرا کر پانچویں پوزیشن اپنے نام کر لی۔ مجموعی طور پر پاکستان کی کاردکردگی بہتر رہی۔ پاکستانی ٹیم کے برازلین کوچ کا اس کامیابی میں اہم کردار ہے۔ والی بال میں حکومت کی عدم دلچسپی اور عدم سہولیات کے باوجود کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰

مغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر کے دور میں بنائی گئی بادشاہی مسجد  لاہور کا ایک خوبصورت منظر۔ اس مسجد کی تعمیر ۱۶۷۳میں مکمل...
26/09/2023

مغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر کے دور میں بنائی گئی بادشاہی مسجد لاہور کا ایک خوبصورت منظر۔ اس مسجد کی تعمیر ۱۶۷۳میں مکمل ہوئی۔ آج ہزاروں فرزندان اسلام اس میں نماز پنجگانہ ادا کر رہے ہیں۔

شہر ملتان میں موجود حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانیؒ کے دربار کا ایک خوبصورت منظر جنہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی مخلوق ک...
25/09/2023

شہر ملتان میں موجود حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانیؒ کے دربار کا ایک خوبصورت منظر جنہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی مخلوق کو راہ حق کی تلقین کرنے میں صرف کر دی جس کی بدولت ہزاروں لوگ مشرف باالسلام ہوئے۔

24/09/2023

“Yesterday I was clever, so I wanted to change the world. Today I am wise, so I am changing myself” (RUMI)

11/09/2023

دل زندہ و بیدار اگر ہو تو بتدریج
بندے کو عطا کرتے ہیں چشمِ نِگَراں اور

احوال و مقامات پہ موقوف ہے سب کچھ
ہر لحظہ ہے سالک کا زماں اور مکاں اور

الفاظ و معانی میں تفاوت نہیں لیکن
مُلّا کی اذاں اور، مجاہد کی اذاں اور

پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں
کرگس کا جہاں اور ہے، شاہیں کا جہاں اور

Address

Point Cook
Melbourne, VIC
3030

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Bilal Amin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Bilal Amin:

Videos

Share


Other Digital creator in Melbourne

Show All