Terichmir News Network

Terichmir News Network Terichmir News. news and media website
(9)

ریشن میں احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کا اعلان ۔۔۔  ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور پاور کمیٹی ریشن کے درمیان مذاکرات کا...
15/12/2024

ریشن میں احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کا اعلان ۔۔۔ ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور پاور کمیٹی ریشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

پاور کمیٹی ریشن اور ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پاور کمیٹی ریشن نے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ریشن کے عوام گزشتہ ایک سال سے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ پچھلے دو ماہ سے ریشن رامداس چوک میں علامتی بھوک ہڑتال جاری تھا،
اس حوالے سے 15- 12- 2024 کو ریشن میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اے ڈی سی اپر چترال معظم خان اور ڈائریکٹر پیڈو جواد شامل تھے۔ جبکہ دوسری طرف پاؤر کمیٹی ریشن سے تحریک کے صدر سید سردار حسین شاہ سابق پرنسپل صاحب الرحمن اور پاؤر کمیٹی کے اکثر ممبران شامل تھے پاور کمیٹی کی نمائندے کرتے ہوئے .صاحب الرحمن نے مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی کوششوں کی تعریف کی اور ریشن کے عوام کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
سید سردار حسین نے کہا ہم پشاور سے مطمئن ہو کر لوٹے ہیں ۔ ہمیں ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی پر پورا اعتماد ہے۔ انشاء اللہ ہمارا مسئلہ ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی کوششوں کے نتیجے میں جلد حل ہو جاے گا۔ ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے کہا ریشن کے عوام اپنے جائز مطالبات کے حصول کے خاطر دو مہینے سے احتجاجی میں بیٹھے ہیں۔ میں ان کو سلام پیش کرتی ہوں۔ میں ریشن کے عوام کو اج خوشخبری کے ساتھ مبارک باد دینے آئی ہوں اپ کا جائز مطالبہ نوے 90 فیصد حل ہو چکا ہے۔
اب مزید احتجاج کرنے کی ضرورت نہیں۔ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کی خصوصی ہدایت پر انشاء اللہ جلد مکمل طور پر حل ہو جائے گا۔ اس کے بعد پاور کمیٹی ریشن نے اس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

12/12/2024

ریشن بجلی بحران،وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی، مسائل کے حل کی امید

11/12/2024

"ریشن کا سوال: بجلی کی لوٹ مار یا عوام کا حق؟"عوام کے وسائل، عوام کے اختیار!
20 دسمبرکوفیصلہ کن جلسے کا اعلان
احتجاجی تحریک اور عوامی مطالبات
ریشن بجلی بحران مقامی عوام کی زندگی اور ماحول پر بڑھتے اثرات
ریشن بجلی گھر واپڈا کے تحویل میں آنے کے بعد چیلنجز
معاشی اور ماحولیاتی اثرات
مزید تفصیل دیکھئے اس رپورٹ میں



#

چترال میں مارخور کا شکار،7 کروڑ سے زیادہ کی بولی چترال میںغیر ملکی شکاری نے 7 کروڑ سے زیادہ کی بولی لگاکر مارخور کا شکار...
09/12/2024

چترال میں مارخور کا شکار،7 کروڑ سے زیادہ کی بولی
چترال میںغیر ملکی شکاری نے 7 کروڑ سے زیادہ کی بولی لگاکر مارخور کا شکار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق چترال میں توشی شاشہ کے مقام پر امریکی شکاری نے 7 کروڑ سے زائد رقم کے عوض کشمیری مارخور کا شکار کرلیا یہ وائلڈ لائف کی تاریخ میں سب سے مہنگی شکاری پرمٹ ہے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 49 انچ ہے۔
یاد رہیں کہ بولی کے لیے ادا کیے گئے رقم کا ذیادہ حصہ مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختص کیا جاتا ہے


09/12/2024

چترال کے مشہور شخصیت زار محمد المعروف گل دادا کے ساتھ خصوصی گفتگو ۔

درخواست برائے بقایاجات کی فوری ادائیگیمحترم حکام بالا!ہم ڈی ایس ایس اساتذہ کرام، اپر چترال، آپ کی توجہ ایک سنگین مسئلے ...
07/12/2024

درخواست برائے بقایاجات کی فوری ادائیگی
محترم حکام بالا!
ہم ڈی ایس ایس اساتذہ کرام، اپر چترال، آپ کی توجہ ایک سنگین مسئلے کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں جو ہمارے معاشی حالات کو شدید متاثر کر رہا ہے۔گزشتہ کئی مہینوں سے تنخواہوں کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر اور بے ضابطگیوں کا سامنا ہے۔ فائنانس ڈیپارٹمنٹ سے مکمل فنڈز جاری ہونے کے باوجود ہماری تنخواہیں اپر چترال پہنچنے سے پہلے ہی غائب ہو جاتی ہیں، جس کی کوئی معقول وضاحت فراہم نہیں کی جاتی۔
زیر التواء بقایاجات:
جون 2023 کے 26 دنوں کی تنخواہیں ریلیز ہونے کے باوجود ہمیں ادا نہیں کی گئیں۔
جون 2024 کے 10 دنوں کی تنخواہیں بھی ریلیز ہونے کے باوجود ادا نہیں ہوئیں۔
اگست 2024 کے 8 دنوں کی تنخواہیں بھی تاحال بقایا ہیں۔
یہ تمام بقایاجات فی ٹیچر تقریباً 44,000 روپے بنتے ہیں اور مجموعی طور پر کروڑوں روپے کی رقم بنتی ہے، جو نہ جانے کہاں غائب ہو چکی ہے۔ ہم بے بس ہو کر یہ سوال کرنے پر مجبور ہیں کہ یہ پیسے کہاں گئے؟ ہمیں انصاف کیسے ملے گا؟
ہم حکام بالا سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کروائی جائیں اور ہمارے بقایاجات بلا تاخیر ادا کیے جائیں تاکہ ہم معاشی مسائل سے نکل سکیں اور اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔
آپ کی فوری توجہ اور تعاون کے لیے پیشگی شکریہ۔
تمام ڈی ایس ایس اساتذہ کرام :اپر چترال


ڈی چوک پر فائرنگ سےپاکستان تحریکِ انصاف کے 216 کارکنان شہید ہوگئے۔چترال سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے ایک ک...
01/12/2024

ڈی چوک پر فائرنگ سےپاکستان تحریکِ انصاف کے 216 کارکنان شہید ہوگئے۔
چترال سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے ایک کارکن کو گولی لگنے سے زخمی ہوئے ، ایک ابھی تک لاپتہ ہے۔ اور 12کارکنان گرفتار ہوئے ، ایم این اے چترال عبد اللطیف

*ریشن بجلی بحران: مقامی عوام کی زندگی اور ماحول پر بڑھتے اثرات* ریشن پن بجلی گھر، جو 90 کی دہائی میں اپر چترال کے لوگوں ...
01/12/2024

*ریشن بجلی بحران: مقامی عوام کی زندگی اور ماحول پر بڑھتے اثرات*

ریشن پن بجلی گھر، جو 90 کی دہائی میں اپر چترال کے لوگوں کے لیے صاف اور سستی بجلی کی فراہمی کے ایک مثالی منصوبے کے طور پر بنایا گیا، آج مقامی عوام کے لیے ایک معاشی اور ماحولیاتی چیلنج بن چکا ہے۔ یہ منصوبہ حکومت اور جرمن ڈونرز کے تعاون سے اس نیت کے ساتھ شروع کیا گیا تھا کہ منشیات کی کاشت سے وابستہ افراد کو حلال روزگار اور پائیدار زندگی کی طرف راغب کیا جائے۔ ابتدا میں بجلی کے بل انتہائی کم تھے، جس سے مقامی معیشت کو استحکام ملا، لیکن گزشتہ ایک سال میں حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔

*واپڈا کے تحویل میں آنے کے بعد چیلنجز*

واپڈا کی تحویل میں جانے کے بعد بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جو پہلے صرف 5 روپے فی یونٹ تھے، اب کمرشل سطح پر 25 روپے یا اس سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ اس اضافے نے مقامی عوام کو مالی مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، جنہیں پہلے ہی محدود وسائل کا سامنا تھا۔

*معاشی اور ماحولیاتی اثرات*

بڑھتے ہوئے بلوں نے عوام کو ایندھن کے لیے جنگلات پر انحصار بڑھانے پر مجبور کیا، جس سے بے دریغ درختوں کی کٹائی جاری ہے۔ نتیجتاً، ماحولیاتی توازن بگڑ رہا ہے، زمین کے کٹاؤ اور دیگر ماحولیاتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں، کاروبار شدید متاثر ہوئے ہیں، جس سے غربت اور بے روزگاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

*احتجاجی تحریک اور عوامی مطالبات*

ریشن کے عوام گزشتہ ایک سال سے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ پچھلے دو ماہ سے ریشن رامداس چوک میں علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے، جس کی قیادت سید سردار حسین شاہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کو واپس لیا جائے اور عوام کو ان کے وسائل پر اختیار دیا جائے۔

*20 دسمبر: فیصلہ کن جلسے کا اعلان*

حالیہ حالات کے پیش نظر احتجاجی دھرنا 20 دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے، جس میں شندور روڈ کی بندش اور ریشن پاور ہاؤس کے پانی کے بہاؤ کو روکنے جیسے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ مظاہرین کو امید ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور دیگر پارٹی لیڈرز اپنے وعدے پورے کریں گے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ ملاقات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں گے۔

*"ریشن کا سوال: بجلی کی لوٹ مار یا عوام کا حق؟"*
*عوام کے وسائل، عوام کے اختیار!*

01/12/2024

ریشن میںبجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنا
احتجاجی کیمپ ریشن رمداس چوک میں 20 دسمبر تک دن میں آٹھ گھنٹےکے حساب سےبھوک ہڑتال کا باقاعدہ آغاز۔ ریشن پاور کمیٹی کی طرف سے حکومت کو بیس دن کی مہلت۔


اہلیان ریشن کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنا 20 دسمبر تک ملتوی۔ ریشن پاور کمیٹی کی طرف سے حکومت کو بیس دن...
30/11/2024

اہلیان ریشن کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنا 20 دسمبر تک ملتوی۔

ریشن پاور کمیٹی کی طرف سے حکومت کو بیس دن کی مہلت۔ احتجاجی کیمپ ریشن رمداس چوک میںدن میں 12 گھنٹےکے حساب بھوک ہڑتال کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ احتجاجی جلسےمیں نوڑ سے لیکر کارگن تک بجلی صارفین نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔ اور مقررین نے اپنے علاقون کی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کی اور 20 دسمبر کو فیصلہ کن جلسے کے اہتمام پر اتفاق ہوا جس میں شندور روڈ بلاک اور ریشن پاور ہاؤس کی پانی بجلی گھر کے لئے بند کرنے پر مکمل اتفاق۔
جلسہ 20 دسمبر تک مؤخر ہونے کی وجہ ملکی حالیہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ مظاہرین نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی اور دیگر پارٹی لیڈرشپ اپنے وعدے کے مطابق حالات نارمل ہونے کی صورت میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ ملاقات کرکے جلد اس مسئلے کا حل نکال لیں گے۔

چترالی کمیونٹی کے افراد آسٹریلیا میں  پاک آسٹریلیا T-20 دیکھتے ہوئے ۔۔
16/11/2024

چترالی کمیونٹی کے افراد آسٹریلیا میں پاک آسٹریلیا T-20 دیکھتے ہوئے ۔۔

25/10/2024

اہلیان ریشن کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
سیدسردار حسین شاہ نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اگر ہماری گرفتاری سے ریشن کے بجلی کا مسئلہ حل ہوتا ہے تو ہم گرفتاری دینے کے لیے تیارہے،
اے ڈی سی، اگر میرے خلاف MPO 3 یا 302 بھی لگا تاہے تو مجھے قبول ہے ، لیکن ہم پیسکو کی زیادتی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے، سیدسردار حسین شاہ

25/10/2024

پشاور چترال کالونی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں چترالی نوجوان کا بہیمانہ قتل، ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا کا نوٹس

25/10/2024

ریشن کے عوام کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ہم پیسکو کی زیادتی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے!

25/10/2024

اہلیان ریشن کا فیصلہ کن احتجاج
ہم پیسکو کی زیادتی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے!" ریشن کے عوام کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف فیصلہ کن احتجاج، اور کسی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی،، اہلیان ریشن

مزید تفصیل دیکھئے اس رپورٹ میں

معروف سماجی شخصیت سلطان روم انتقال کر گئے  إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَاپرچترال بونی سے تعلق رکھنے والے...
24/10/2024

معروف سماجی شخصیت سلطان روم انتقال کر گئے
إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اپرچترال بونی سے تعلق رکھنے والے مشہور شخصیت سلطان روم انتقال کر گئے۔
اللّہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات کو بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے ،،آمین

23/10/2024

ہر سال 23 اکتوبر کو دنیا بھر میں برفانی چیتے کا عالمی دن (Snow leopard day )کے طور پر منایا جاتا
سنو لیپرڈ فاونڈیشن اور وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ چترال کے باہمی اشتراک سے لوئرچترال وادی کالاش بریر میں بھی برفانی چیتے کا عالمی دن کے مناسبت سے خصوصی دن منایا گیا

مزید تفصیل دیکھئے اس رپورٹ میں


21/10/2024

اپر چترال میںمستوج میں احتجاجی جلسہ
اپر چترال میں شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ،مستوج سے بروغل تک معیاری سٹرک تعمیر کرنے کا مطالبہ
اگرحکومت اس روڈ پرفوری کام شروع نہیں کیامستوج سے بروغل کے عوام چرس کاکاشت دوبارہ شروع کریں ۔جوکئی سال پہلے حکومتی ہدایت پربندکئے تھے ۔کہ پاکستان بننے سے پہلے اور بعد میں جرنیل ایوب خان کے دور تک چترال میں چرس لوگوں کا ذرائع معاش ہوا کرتا تھا۔ لوگ کاشت کرتے تھے اور فروخت کرکے پیسہ کماتے تھے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے کئے گئے وعدے کی بنیاد پر پوست کی کاشت کا خاتمہ کیا گیا تھا۔

مزید تفصیل فتح اللہ کی رپورٹ میں دیکھئے۔

Address

Sydney
Liverpool, NSW
2168

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Terichmir News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Terichmir News Network:

Videos

Share