02/10/2022
*
کوئٹہ میں آئے روز سی ٹی ڈی کی مختلف جگہوں پر شریف اور قبائلی لوگوں کو اغوا نما گرفتاری کرکے عزت دار طبقے کی پگڑیاں اچھالنے میں کسی سے کم نہیں جو کہ بلوچستان کے قبائلی معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے سی ٹی ڈی کی جانب سے قبائلی رہنماء کمانڈر حضرت خان اچکزئی کو آدھے گھنٹے پہلے اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا کمانڈر حضرت خان اچکزئی‘ ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی کا کزن ہے اور ملیزی قوم کا اہم رکن ہے انہوں نے سی ٹی ڈی کو ایک گھنٹے کا الیٹی میٹم دیتے ہوئے کہاکہ اگر کمانڈر حضرت خان اچکزئی کو کل صبح تک واپس رہا نہیں کیاگیا تو کوئٹہ چمن شاہراہ کوژک کے مقام پر اور کوئٹہ مین ائیر پورٹ روڈ کے مقام پر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیاجائے گا اور شاہراہیں غیر معینہ مدت کیلئے بند رہے گی‘جس کی تمام تر ذمہ داری سی ٹی ڈی پر عائد ہو گی*