ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس صوابی

  • Home
  • ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس صوابی

ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس صوابی we are working for the better ment of swabi

(((صوابی کے معروف صحافی ساجد آدم انتقال کرگئے)))((نمازجنازہ کل بروزپیرصبح 08:00 بجے اداکی جائیگی))صوابی:ضلع صوابی کےگاوں...
19/06/2022

(((صوابی کے معروف صحافی ساجد آدم انتقال کرگئے)))
((نمازجنازہ کل بروزپیرصبح 08:00 بجے اداکی جائیگی))
صوابی:ضلع صوابی کےگاوں مانیری پایان کے محلہ رجوخیل اڑاکیان پیرتاب بانڈہ دڑہ میں معروف صحافی ساجدآدم انتقال کرگئے۔مرحوم کی نمازجنازہ کل بروزپیر صبح 08:00بجے پیرتاب بانڈہ مانیری پایان میں اداکی جائیگی۔ساجد آدم کینسر کے مریض تھے ساجد آدم کے انتقال پر نہایت رنج وغم اورانتہائی افسوس کا اظہار کیاہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافر مائے

جتنے بھی ملک کے mna. mpa اور اٹھارہ سے لیکر بائیسویں سکیل کی آفیسر ججز جرنیل وغیرہ ہے۔ مہربانی کرے اپنے تنخواہوں پر گزار...
18/06/2022

جتنے بھی ملک کے mna. mpa اور اٹھارہ سے لیکر بائیسویں سکیل کی آفیسر ججز جرنیل وغیرہ ہے۔ مہربانی کرے اپنے تنخواہوں پر گزارہ کریں اشرفیہ مراعات چھوڑ دیں۔ مہنگائی سے غریب سیسک سیسک مررہے ہیں غریب لوگ خودکشیاں کررہے۔ کبھی کہتے ہو روٹی کم کھاؤ کھبی کہتے ہو چائے کم پیو۔اور خود تین لاکھ سے دس لاکھ تنخواہ اور لاکھوں کے مراعات لیتے ہوں۔مہربانی کرکے اس مشکل وقت میں غریب عوام اور اس ملک پر رخم کریں۔

26/04/2022
*وزیراعظم کی عمرہ کیلیے روانگی، PIA کو یومیہ 50 ہزار ڈالر نقصان کا خدشہ*اسلام آباد : وزیراعظم کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے...
25/04/2022

*وزیراعظم کی عمرہ کیلیے روانگی، PIA کو یومیہ 50 ہزار ڈالر نقصان کا خدشہ*

اسلام آباد : وزیراعظم کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے لیے پی آئی اے کا طیارے بوئنگ 777 طلب کیے جانے پر ادارے کو یومیہ 50 ہزار ڈالر کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کا پی آئی اے سے رابطہ ہوا جس میں انہوں نے وزیراعظم آفس کے لیے بوئنگ 777 جہاز مانگا ہے، بوئنگ 777 طیارہ وزیراعظم شہباز شریف اور ارکان اسمبلی کو لے کر جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کا طیارہ استعمال ہوگا، اس وقت عمرہ سیزن چل رہا ہے اور بوئنگ طیارے کے فضائی بیڑے سے الگ ہونے پر پی آئی اے کو نقصان ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ وزیراعظم کے استعمال میں آنے کی وجہ سے پی آئی اے کو روزانہ 50 سے 60 ہزار ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

(دوستوں.  سے دعا کی اپیل) ۔۔رمضان المبارک دعا قبول کرنے کا مہنہ ہے لہزا سب دوستوں سے خصوصی دعا کی اپیل ھے کہ اللہ تعالی ...
25/04/2022

(دوستوں. سے دعا کی اپیل) ۔۔
رمضان المبارک دعا قبول کرنے کا مہنہ ہے
لہزا سب دوستوں سے خصوصی دعا کی اپیل ھے کہ اللہ تعالی ربنواز صاحب کو صحتِ یابی دے اجکل وہ بہت بیمار ہے ربنواز بہت اچھے اخلاق اور عوام کے خدمت کرنے والا انسان ہے ۔(امین سمہ امین)

23/04/2022
20/04/2022
ضلع صوابی ,یونین کونسل صوابی خاص ,محلہ میاں گان,میں معروف سماجی شخصیت و ڈسٹرکٹ صوابی کے   سابق ایجوکیشن  آفیسر ,ماھر تعل...
18/04/2022

ضلع صوابی ,یونین کونسل صوابی خاص ,محلہ میاں گان,میں معروف سماجی شخصیت و ڈسٹرکٹ صوابی کے سابق ایجوکیشن آفیسر ,ماھر تعلیم ,عبدالسلام صاحب ولد مرحوم سید حسن شاہ بابا , آج طویل علالت کے بعد بہ رضائے الہٰی انتقال کرگئے ھیں۔

ان کی نمازِ جنازہ آج مورخہ 18/04/2022,بروز پیر, بوقتِ 10:30,بجے رات , بمقام صوابی خاص مرکزی جنازگاہ ( خکتہ جاڑو ) میں ادا ھوگی تاہم ان فاتحہ خوانی صوابی خاص, محلہ میاں گان میں ھوگی۔

مرحوم عبدالسلام صاحب, صوبہ خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کے نہایت قابل آفیسرز میں شمار کئے جاتے تھے ,ان کی اپنے فیلڈ میں مثالی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی ۔ وہ سید صائب سلام( گورنمنٹ پرائمری سکول شگئ مانیری بالا , عدنان سلام ,کامران سلام اور ارسلان سلام کے والد تھے ۔ جبکہ سید عبدالوہاب کے بھائی تھے۔

ا گر بیرونِ ملک سے کوئی غم زدہ خاندان سے تعزیت کےلئے رابطہ کرنا چاھتا ھو تو اس نمبر پر کال کریں۔ ( بیٹا : ارسلان سلام 03369697938 )

31/03/2022
23/03/2022
پریس ریلیز۔*تھانہ صوابی پولیس نے مقتول فردین کے قتل میں مطلوب اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلئے**واردات میں است...
22/03/2022

پریس ریلیز۔
*تھانہ صوابی پولیس نے مقتول فردین کے قتل میں مطلوب اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلئے*
*واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل برآمد،آلہ قتل اسلحہ کی برآمدگی بھی جلد متوقع*

*سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش کے بعد اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا گیا جبکہ بے گناہ ملزمان کو تفتیش کے بعد نکال دیا گیا، وقوعہ میں استعمال شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کیا گیا ہے*: ایس ڈی پی او ٹوپی فاروق زمان کی ایس ایچ او صوابی الطاف خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ

*وجہ عناد:تنازعہ مستورات اور سابقہ قتل و مقاتلی*

*صوابی*(پی آر او) تفصیلات کے مطابق مورخہ 07.03.2022 کو دیہہ بام خیل میں مسمی فردین خان بعمر 17/18سال کو موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا تھا جس کی دعویداری مدعی ممتاز بہادر سکنہ بام خیل نے ملزمان مستری خان، علی سرور اور آصف ساکنان بام خیل کے خلاف کی۔

اس واقعہ پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو اس کیس کی مکمل تفتیش اور ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا۔
جس پر ڈی ایس پی صوابی فاروق زمان خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی الطاف خان بمع تفتیشی ٹیم نے شواہد کی بنیاد پر تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں کیں۔

ایس ڈی پی او صوابی فاروق زمان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دوران تفتیش انہوں نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے پر فورنزک لیبارٹری کے ذریعے اس کا معائنہ کرایا اور تصدیق کے بعد مدعی فریق سے ملزمان کی شناخت ممکن ہوکر اصل ملزمان آصف ولد پرویز سکنہ بام خیل اور حمزہ ولد قمر خان سکنہ صوابی تک رسائی حاصل کی گئی جبکہ مقدمہ میں نامزد ملزمان علی سرور اور مستری خان کو بے گناہ ہونے پر مقدمہ سے نکال دیا گیا۔

گرفتارشدہ ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ آلات قتل کی برآمدگی بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

عوامی حلقوں نے ڈی پی او صوابی کی زیرقیادت صوابی پولیس کی شعبہ تفتیش میں نمایاں کارکردگی کو بے حد سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ پولیس کی اسی طرح پیشہ وارانہ لگن اور جدوجہد سے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
۔

21/03/2022

صوابی ٹی وی ۔۔۔۔

میرے. چچا ذاد بھائی فضل شیر سے کہیں پیسے گر کر گم ہوگئے ہیں اگر کسی کوملے ہو یا کسی کو پتہ ہو کہ کسی بندے کو ملے ہیں تو مہربانی کرکے نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ۔
رابطہ نمبر ۔۔۔ 03362266000

13/03/2022
پریس ریلیز۔*صوابی۔یارحسین پولیس نے ڈکیتی کرنے والے تین رکنی  گروہ میں سے دو ملزمان گرفتار کرلئے،آلہ خوف دو پستول ، آلہ ض...
10/03/2022

پریس ریلیز۔
*صوابی۔یارحسین پولیس نے ڈکیتی کرنے والے تین رکنی گروہ میں سے دو ملزمان گرفتار کرلئے،آلہ خوف دو پستول ، آلہ ضرر چاقو اور لوٹی ہوئی رقم برآمد*

*صوابی*(پی آر او) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدعی مقدمہ مجروح شکور سکنہ سوات مٹہ نے تھانہ یارحسین میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع سوات مٹہ سے بسلسلہ یہاں مزدوری آئے ہوئے ہیں اور یہاں بھیڑ بکریوں کے ریوڑ کی رکھوالی کرتے ہیں، گزشتہ شب تین بامسلح افراد نے وہاں آکر اس سے بذور اسلحہ بٹواہ اور دیگر اشیاء چھین لئے اور ہاتھاپائی کے دوران تیز دار آلہ چاقو کے وار سے اس کو دائیں آنکھ پر زخمی بھی کیا۔

اس واقعہ پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ڈکیت گروہ کی گرفتاری اور برآمدگی کا ٹاسک سونپ دیا، جس پر ڈی ایس پی لاہور افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر عبدالولی خان بمع نفری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ تک رسائی حاصل کرکے ملزمان خالد اور واجد ساکنان یعقوبی کو گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے تیسرے ساتھی ملزم فقیر سکنہ ڈھولا کا نام بھی اگل دیا جس کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔ ملزمان بالا کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم 3500 روپے ، شناختی کارڈ, بٹواہ برآمد کئےگئے جبکہ آلہ خوف دو عدد پستول بمع کارتوس اور تیز دار آلہ چاقو بھی برآمد کئے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

10/03/2022

صوابی ٹی وی ۔۔۔۔

ضلع صوابی تحصیل ٹوپی گدون دالوڑائی سے تعلق رکھنے والی ایک یتیم بچی کی شادی ھے جو نہایت غریب ھے والد صاحب فوت ہوچکے ہیں اور چھوٹے چھوٹے بھائی ھے گھر میں بڑا مرد کوئی نہیں ۔گو کہ جہیز ایک لعنت ھے لیکن ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ھے کہ اپنے بچوں کی شادی پر ان کو کچھ نہ کچھ سامان خرید کر دیں ۔اس یتیم بچی کی ماں کی بھی خواہش ہوگی لہزا اس بچی کی شادی میں ان کی مدد کیجئے اور اس بچی کی شادی میں انکی خوشیاں دوبالا کیجئے ۔اگر کوئی بھائی مدد کرنا چاہتا ہو تو نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کیجئے ۔
رابطہ نمبر ۔۔۔۔ 03362266000

05/03/2022

صوابی ٹی وی ۔۔۔۔

پشاور دھماکے میں شھید ہونے والے اس پھول جیسے بچے کا گناہ۔کیا تھا ۔روز محشر میں یہی بچہ وقت کے حکمرانوں کو گلے سے پکڑ کر اپنی گناہ کا اور قاتل کا پوچھے گا کہ میرا گناہ کیا تھا اور میرا قاتل کون ھے ۔اللہ تعالیٰ ہمارے ملک میں امن لائیں اور ہم سب کا حامی وناصر ہو۔ آمین ثمہ آمین

28/02/2022
25/02/2022

دنیا میں مخلص دوست یا رشتہ دار وہی ھوتا ھے جو کسی مصیبت میں آپکے ساتھ کھڑے ہو اور آپکو حوصلہ دے ۔ میں تمام دوستوں اور رشتہ داروں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے بیماری میں مجھے حوصلہ دیا اور ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی یہی حقیقی اپنے ہوتے ہیں جو آپکے دکھ درد میں ساتھ ہوں ۔ویسے تو راحت کے اوقات میں دنیا آپکے ارد گرد ہوتی ھے لیکن ہمشہ دیکھا گیا ھے کہ تکلیف اور مصیبت میں ہمیشہ اپنے۔بھی ساتھ چھوڑ دیتے ھے لیکن میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکرگزار ہوں کہ میرے بیماری میں مجھے اپنوں نے اپنائیت کا اور دوستوں نے حقیقی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے مجھے حوصلہ بھی دیا اور ساتھ میں ان رشتوں کو مزید مضبوط رکھنے کا جزبہ پیدا کیا۔آخر میں ایک بار پھر تمام دیکھنے اور پڑھنے والے تمام دوستوں سے میرے صحت یابی کیلئے دعاوٴں کا اپیل کرتا ہوں تاکہ اللہ تعالیٰ مجھے شفاء کاملہ عطا فرمائے ۔آمین ثمہ آمین ۔

آپ سب کے دعاوٴں کا طلبہ گار ۔۔۔ ساجد آدم

17/02/2022

صوابی ٹی وی ۔۔۔

دوستوں کافی عرصے سے بھت سخت بیمار ہوں اور دن بدن تکلیف بڑھتی جارہی ھے تمام دوستوں سے دعاوٴں کی اپیل کرتا ہوں ۔بھت سے دوستوں نے میرے صحت یابی کیلئے دعائیں مانگی بھی ۔بھت سے دوستوں نے گھر پر آکر عیادت کی اور میرے صحتیابی کیلئے دعائیں مانگی۔بھت سے دوستوں نے کال کرکے میرے بیمارپرسی کی ۔سب دوستوں کا تہہ دل دے شکر گزار ہوں اور سب سے ایک بار پھر التماس کرتا ہوں کہ میرے لئے خصوصی دعائیں مانگیں تاکہ اللہ تعالیٰ خدمت خلق کیلئے اور اپنے آخرت سنوارنے کا موقع دیں ۔آمین
آپ سب کے دعاوں کا منتظر ۔۔۔ ساجد آدم

بریکنگ نیوز۔۔چیرمین ایمان ویلفیئر آرگنائزیشن  محمد فرمان اور تمام سینئر ممبران نے جناب محراب گل۔ کو  ایمان ویلفیئر آرگنا...
07/02/2022

بریکنگ نیوز۔۔

چیرمین ایمان ویلفیئر آرگنائزیشن محمد فرمان اور تمام سینئر ممبران نے جناب محراب گل۔ کو ایمان ویلفیئر آرگنائزیشن کا چیف ایڈیٹر مقرر کردیا گیا۔۔

بہت بہت مبارکباد۔ محراب گل۔
تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ محراب گل۔ آج سے ایمان ویلفیئر آرگنائزیشن آف پاکستان کا چیف ایڈیٹر مقرر کردیا ہے

منجانب ایمان ویلفیئر آرگنائزیشن آف پاکستان📑📄📃

06/02/2022

صوابی ٹی وی ۔۔۔

" کاپی "

ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻗﺪﺭﺕ ﮐﯽ ﻋﺠﺐ ﻧﺸﺎﻧﯽ
ﮔﻮﻟﮉﻥ ﭘﻠﻮﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﮨﺠﺮﺕ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ
ﺳﮯ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﮯ۔ﯾﮧ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﺍﻻﺳﮑﺎ ﺳﮯ
ﮨﻮﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺟﺰﯾﺮﮮ ﺗﮏ 4000 ﮐﻠﻮﻣﯿﭩﺮ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮ ﮐﮯﮨﺠﺮﺕ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ . ﺍﺱ ﮐﯽ ﯾﮧ ﭘﺮﻭﺍﺯ 88 ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺤﯿﻂ
ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ,ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﮐﮩﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﭨﮭﮩﺮﺗﺎ۔ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ
ﮐﻮﺋﯽ ﺟﺰﯾﺮﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﺗﯿﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﺳﮑﺘﺎ۔ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟﺳﺴﺘﺎﻧﺎ ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ۔ ﺟﺐ
ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺱ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﭘﺮ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﻮ
ﭘﺘﮧ ﭼﻼ ﮐﮧ ﺍﺱ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺳﻔﺮ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ
ﻟﺌﮯ88 ﮔﺮﺍﻡ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺣﻘﯿﻘﺖ
ﻣﯿﮟ ﺍﺱﭘﺮﻧﺪﮮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﮯ ﺍﯾﻨﺪﮬﻦ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ
ﺗﻘﺮﯾﺒﺎ 70 ﮔﺮﺍﻡ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ .ﺍﺏ ﮨﻮﻧﺎ ﺗﻮ ﯾﮧ ﭼﺎﮨﺌﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﭘﺮﻧﺪﮦ 800 ﮐﻠﻮﻣﯿﭩﺮ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﺮ ﮐﺮ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ۔ ﻟﯿﮑﻦﯾﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﮩﻨﭽﺘﺎ ﮨﮯ, ﺍﺱ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ
ﺷﺸﺪﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ۔اﺻﻞ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮔﺮﻭﮨﻮﮞ ﮐﯽ
ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ v ﮐﯽ ﺷﯿﭗ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ اور اپنی پوزیشن چینج کرتے رہتے ہیی,ﺟﺲ ﮐﯽ
ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮐﯽﺭﮔﮍ ﮐﺎ ﮐﻢ ﺳﺎﻣﻨﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺑﻨﺴﺒﺖ
ﺍﮐﯿﻠﮯ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ اﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ %23 ﺍﻧﺮﺟﯽ ﺳﯿﻮ
ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ , ﺟﻮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﮨﻮﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺟﺰﯾﺮﮮ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﯾﺘﯽ
ﮨﮯ 6. ﯾﺎ 7 ﮔﺮﺍﻡ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺭﯾﺰﺭﻭﻓﯿﻮﻝ ﮐﯽﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ, ﺟﻮ ﮨﻮﺍﻭﮞ ﮐﺎ ﺭﺥ
ﻣﺨﺎﻟﻒ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﺁﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ .ﺍﺏ
ﮨﻢ ﭘﻮﭼﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮐﻮﻥ اللّه ﮐﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﯽ جرات ﮐﺮ
ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔ﺍﯾﮏ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﯾﮧکﯿﺴﮯ ﺟﺎﻥ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﻮ
ﺳﻔﺮ ﮐﮯ ﻟﺌﮯﮐﺘﻨﯽ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﺩﺭﮐﺎﺭ ﮨﮯ .ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺍﺳﮯ ﮐﻮﻥ
ﺑﺘﺎﺗﺎ ﮨﮯ .ﺍﺗﻨﮯ ﻟﻤﺒﮯ ﺳﻔﺮ ﮐﯽ ﺍﺳﮯ ﮨﻤﺖ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔اﻭﺭ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺎ ﺍﺳﮯ ﮐﯿﺴﮯاندازہ ہے۔اس کو کس نے بتایا کہ V شکل میں سفر کرنے سے وہ کیسے انرجی بچا سکتا ہے۔
یہ سب ھے میرے اللہ کی قدرت کے کرشمے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس صوابی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share