11/09/2024
عشرہ رحمت اللعالمین صلى الله عليه واله وسلم
صوباٸی حکومت خیبرپختونخوا کے خصوصی احکامات کی روشنی صوبہ بھر کی طرح نوشہرہ میں بھی عشرہ رحمت اللعالمین صلى الله عليه واله وسلم مذہبی عقیدت کیساتھ منایا جارہاہے۔
ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے عشرہ رحمت اللعالمین صلى الله عليه واله وسلم کے سلسلے میں بین الاضلاعی قرأت اور نعتیہ کلام پرنورتقاریب اور مقابلے منعقد کراٸے جارہے ہیں۔ مقابلوں میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے طلباء وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔
اس سلسلے میں آج ضلع بھر میں مختلف سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے مابین قرآت اور نعت رسول مقبول صلى الله عليه واله وسلم کے مقابلے منعقد کٸے گٸے۔
طلباء وطالبات نے نعتیہ اور قرآت مقابلوں میں رحمت العالمین حضرت محمد ﷺ کو انتہاٸی عقیدت واحترام پیش کرکے تقریبات کو چار چاند لگادٸے ۔
مقابلوں میں پہلے, دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنیوالے طلباء وطالبات میں نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کٸے گٸے۔