
02/02/2025
سورہ کہف کی انیسویں آیت کا ایک لفظ ھے
"وَلْیَتَلَطَّفْ"
یہ تھوڑا بڑا کرکے لکھا ہوتا ہے،
کیونکہ یہاں قرآن پاک کا درمیان آجاتا ھے،کہتے ھیں یہ لفظ قرآن کا خلاصہ ھے،اور اس کا ترجمہ ھے ""نرمی سے بات کرنا""
جب اللّٰہ پاک نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے پاس بھیجا،تو بھی یہی کہا کہ تم اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ مان جائے
کون مان جائے،؟ وہ انسان جس سے زیادہ متکبر اور گھمنڈ والا شخص دنیا میں کوئی نہیں آیا،،،، زندگی کتنی بدل جائے اگر ہم اس بات کو مان جائیں کہ،،
نرمی سے بات کرنے کا مطلب بےوقوفی یا کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی ھے