ReactFlix

ReactFlix Welcome to [ReactFlix], your go-to destination for captivating reactions and lively discussions! ��

ممتاز کاروباری شخصیت اور ایپل کمپنی کے چیئرمین، ارب پتی اسٹیو جابز، 56 سال کی عمر میں لبلبے کے کینسر کے باعث انتقال کر گ...
15/10/2024

ممتاز کاروباری شخصیت اور ایپل کمپنی کے چیئرمین، ارب پتی اسٹیو جابز، 56 سال کی عمر میں لبلبے کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ انہوں نے 7 ارب ڈالر کی دولت چھوڑی۔

🎗 اور یہ ہیں ان کے چند آخری الفاظ:

"میری موجودہ حالت سے، میری زندگی کامیابی کا جوہر نظر آتی ہے، لیکن مجھے اپنے پاس موجود چیزوں سے زیادہ خوشی محسوس نہیں ہوتی۔ آخر میں، دولت محض ایک عدد بن گئی ہے یا ایسی چیز جس کی میں عادت ڈال چکا ہوں۔
اس لمحے، جب میں اپنے بستر پر لیٹا ہوں، بیمار ہوں اور اپنی زندگی کی فلم یاد کر رہا ہوں، مجھے احساس ہوتا ہے کہ میری ساری شہرت اور دولت موت کے سامنے بے معنی ہیں۔
آپ کسی کو گاڑی چلانے کے لیے، یا نوکر کو آپ کے کام کرنے کے لیے، یا قائدین کو آپ کے کاروبار کو چلانے اور مزید پیسہ اور شہرت حاصل کرنے کے لیے کرائے پر لے سکتے ہیں۔
لیکن - یقیناً - آپ کسی کو بھی، کسی قیمت پر بھی، اپنے درد یا بیماری کو برداشت کرنے کے لیے کرائے پر نہیں لے سکتے۔
انسان جتنی بھی مادی چیزیں چاہے، حاصل کر سکتا ہے، لیکن ایک چیز جو کھو جانے پر کبھی واپس نہیں ملتی وہ ہے "زندگی"۔
جیسے جیسے ہم عمر میں بڑے ہوتے جاتے ہیں، ہم زیادہ سمجھدار ہوتے جاتے ہیں، اور ہمیں احساس ہوتا ہے کہ چاہے گھڑی کی قیمت 30 ڈالر ہو یا 3000 ڈالر، دونوں ایک ہی وقت دکھاتی ہیں۔
اور ہمیں احساس ہوتا ہے کہ چاہے ہم 30 ڈالر کی یا 500 ڈالر کی بٹوے میں پیسے رکھیں، رقم وہی رہتی ہے۔
اور چاہے ہم 150,000 ڈالر کی گاڑی چلائیں یا 15,000 ڈالر کی، راستہ اور فاصلہ وہی رہتا ہے، اور ہم آخرکار ایک ہی منزل پر پہنچتے ہیں۔
چاہے ہم 300 مربع میٹر کے گھر میں رہتے ہوں یا 3000 مربع میٹر کے، تنہائی وہی رہتی ہے۔ اور ہم چند میٹر سے زیادہ جگہ پر نہیں سوتے۔
آپ کی حقیقی اندرونی خوشی مادی چیزوں سے نہیں آتی جو آپ کے پاس ہیں۔ چاہے آپ پہلی جماعت میں سفر کریں، یا اقتصادی کلاس میں، اگر جہاز گر جائے تو سب گر جاتے ہیں۔
لہذا، میں امید کرتا ہوں کہ آپ سمجھیں کہ جب آپ کی زندگی میں ایک اعلیٰ مقصد ہو، اور آپ نے دوسروں کو خوش کیا ہو، تو یہی حقیقی خوشی ہے!
🎗 اور چند حقائق ہیں جن پر ہمیں دھیان دینا چاہئے: -

1. 🔹️اپنے بچوں کو امیر ہونا نہ سکھائیں۔ انہیں خوش ہونا سکھائیں۔ - تاکہ جب وہ بڑے ہوں تو انہیں چیزوں کی قیمت معلوم ہو، نہ کہ قیمت۔
2. 🔹️اپنا کھانا دوا کی طرح کھائیں، ورنہ آپ کو دوا کو کھانے کی طرح کھانا پڑے گا۔
3.🔹️ اپنا پیسہ دھوپ میں چھوڑ دو۔ اور سایہ میں بیٹھو...
اپنے آپ اور اپنے ارد گرد کے لوگوں پر خرچ کرنے میں بخل نہ کرو۔
کیونکہ پیسہ ہمیں جینے کے لیے دیا گیا ہے، نہ کہ پیسے کے لیے جینا۔
4. 🔹️"ان لوگوں سے محبت کرو جنہیں اللہ نے تمہارے پاس بھیجا ہے، اور ان کے ساتھ احسان کرو، ایک دن آپ کو ایک دوسرے کی ضرورت ہوگی۔"
5. 🔹️اگر آپ امیر زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اکیلے جاؤ! لیکن اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں، تو دوسروں کے ساتھ جاؤ!!

اگر آپ نے یہ پڑھ لیا ہے تو اللہ کا شکر ادا کریں ان نعمتوں کے لیے جو بے شمار ہیں 🌾🤲👀👌👌
At ReactFlix 🤓

‏نہ بیٹے محفوظ، نہ بیٹیاں محفوظ، نہ مرد نہ خواتین محفوظ، نہ جوان محفوظ نہ بزرگ محفوظ، نہ گھر محفوظ نہ چادر چار دیواری مح...
15/10/2024

‏نہ بیٹے محفوظ، نہ بیٹیاں محفوظ، نہ مرد نہ خواتین محفوظ، نہ جوان محفوظ نہ بزرگ محفوظ، نہ گھر محفوظ نہ چادر چار دیواری محفوظ! 😔😔

پتہ نہیں اس اندھیری رات کا سویرا کب ہوگا
اللہ جانے 😢

مبینہ زیادتی ہوئی
معاملے کو دبایا گیا
طلباء کو علم ہوا
طلباء نے احتجاج کیا
میاں عامر کو فکر ہوئی
پنجاب حکومت سے رابطہ کیا
احتجاج دبانے کے لئے پولیس بھجوائی
معاملہ زیادہ بگڑ گیا۔

ایک ایک چیز مسئلہ ہے۔ زیادتی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس پر پردہ پوشی ظلم ہے۔ اسے روکنے کےلیے میڈیا کا اثر و رسوخ استعمال کرنا ظلم ہے۔ حکومت کا میڈیا کے اشاروں پر ناچنا ظلم ہے۔ یہ ظلم کا نہیں ظالم کا معاشرہ ہے۔🥹🥹🥹😭😭
At ReactFlix 🤓

17 واں سکیل ہولڑکا اکیلا ہو الگ گھر ہوبہنوں کی شادی کہیں دور ہوئی ہولڑکے کی ماں مَری ہوئی ہولڑکا سرکاری ملازم ہَو مگر تھ...
09/10/2024

17 واں سکیل ہو
لڑکا اکیلا ہو
الگ گھر ہو
بہنوں کی شادی کہیں دور ہوئی ہو
لڑکے کی ماں مَری ہوئی ہو
لڑکا سرکاری ملازم ہَو مگر تھوڑی بہت زمین بھی ہو
جب ایسی شرائط کے ساتھ لڑکی کی ماں رشتہ تلاش کرے گی تَو پِھر انتظار میں ہی زندگی گزرے گی 😭
Its true 🥹🥹🥹
At ReactFlix 🤓

ایک نوجوان اپنے بوڑھے ماں باپ کے ساتھ کسی مہنگے ہوٹل میں کھانا کھانے گیا۔ ماں باپ تو نہیں چاہتے تھے لیکن بیٹے کی خواہش ت...
29/09/2024

ایک نوجوان اپنے بوڑھے ماں باپ کے ساتھ کسی مہنگے ہوٹل میں کھانا کھانے گیا۔ ماں باپ تو نہیں چاہتے تھے لیکن بیٹے کی خواہش تھی کہ وہ انہیں کسی مہنگے ہوٹل میں ضرور کھانا کھلائے گا اسی لیے اس نے اپنی پہلی تنخواہ ملنے کی خوشی میں ماں باپ جیسی عظیم ہستیوں کے ساتھ شہر کے مہنگے ہوٹل میں لنچ کرنے کا پروگرام بنایا
باپ کو رعشے کی بیماری تھی، اُسکا جسم ہر لمحہ کپکپاہٹ میں رہتا تھا، اور ضعیفہ ماں کو دونوں آنکھوں سے کم دیکھائی دیتا تھا یہ شخص اپنی خستہ حالی اور بوڑہے ماں باپ کے ہمراہ جب ہوٹل میں داخل ہوا تو وہاں موجود امیر لوگوں نے سر سے پیر تک اُن تینوں کو یوں عجیب و غریب نظروں سے دیکھا جیسے وہ غلطی سے وہاں آ گئے ہوں
کھانا کھانے کیلئے بیٹا اپنے دونوں ماں باپ کے درمیان بیٹھ گیا وہ ایک نوالہ اپنی ضیعفہ ماں کے منہ میں ڈالتا اور دوسرا نوالہ بوڑھے باپ کے منہ میں۔ کھانے کے دوران کبھی کبھی رعشے کی بیماری کے باعث باپ کا چہرہ ہل جاتا تو روٹی اور سالن کے ذرے باپ کے چہرے اور کپڑوں پر گر جاتے۔ یہی حالت ماں کے ساتھ بھی تھی، وہ جیسے ہی ماں کے چہرے کے پاس نوالہ لے جاتا تو نظر کی کمی کے باعث وہ انجانے میں ادھر اُدھر دیکھتی تو اس کے بھی منہ اور کپڑوں پر کھانے کے داغ پڑ گئے تھے
اِردگرد بیٹھے لوگ جو پہلے ہی انہیں حقیر نگاہوں سے دیکھ رہے تھے، وہ اور بھی منہ چڑانے لگے کہ کھانا کھانے کی تمیز نہیں ہے اور اتنے مہنگے ہوٹل میں آ جاتے ہیں بیٹا اپنے ماں باپ کی بیماری اور مجبوری پر آنکھوں میں آنسو چھپائے، چہرے پر مسکراہٹ سجائے۔ اِردگر کے ماحول کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک عبادت سمجھتے ہوئے انہیں کھانا کھلاتا رہا
کھانے کے بعد وہ ماں باپ کو بڑی عزت و احترام سے واش بیسن کے پاس لے گیا، وہاں اپنے ہاتھوں سے انکے چہرے صاف کیے کپڑوں پر پڑے داغ دھوئے اور جب وہ انہیں سہارا دیتے ہوئے باہر کی جانب جانے لگا تو پیچھے سے ہوٹل کے مینجر نے آواز دی اور کہا بیٹا تم ہم سب کیلئے ایک قیمتی چیز یہاں چھوڑے جا رہے ہو
اُس نوجوان نے حیرانگی سے پلٹ کر پوچھا کیا چیز مینجر اپنی عینک اُتار کر آنسو پونچھتے ہوئے بولا نوجوان بچوں کیلئے سبق اور بوڑھے ماں باپ کیلئے امید
اللہ تبارک تعالیٰ جنکی ماں باپ زندہ ہے ان کو لمبی عمر عطا فرمائے اور جن کی ماں باپ وفات پا گئی ہے ان کو اللہ تبارک و تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے. آمین یارب العالمین🥹🥹😭😭
At ReactFlix 🤓

سعودی عرب جدہ سے ریاض کے لیے  بائی روڈ سفر کرنے والے طیاروں میں سے ایک طیارے کا ڈرائیور غلط لوکیشن ڈالنے کی وجہ سے طیارہ...
27/09/2024

سعودی عرب جدہ سے ریاض کے لیے بائی روڈ سفر کرنے والے طیاروں میں سے ایک طیارے کا ڈرائیور غلط لوکیشن ڈالنے کی وجہ سے طیارہ ریاض کے بجائے وادی نیلم آزاد کشمیر لے آیا ہے۔ تصویر میں طیارہ کیل مارگلہ سے گزرنے کا منظر🥴😜
At ReactFlix 🤓

Qayamt ka manzar hai kia mu lay kar jaye gye yeh log akhir Allah ki bargah mai 😔😔🥹🥹😭😭😭At ReactFlix 🤓
26/09/2024

Qayamt ka manzar hai kia mu lay kar jaye gye yeh log akhir Allah ki bargah mai 😔😔🥹🥹😭😭😭
At ReactFlix 🤓

شادی کے دو ماہ بعد ہی حاملہ ہوئی تو ڈر لگنے لگا کیونکہ میرا شوہر تو باپ نہیں بن سکتا تھا ۔ جب شوہر کو میری خبر ہوئی تو م...
26/09/2024

شادی کے دو ماہ بعد ہی حاملہ ہوئی تو ڈر لگنے لگا کیونکہ میرا شوہر تو باپ نہیں بن سکتا تھا ۔ جب شوہر کو میری خبر ہوئی تو مجھے طلاق کی دھمکی دے ڈالی ، مگر سسر نے بیچ میں آکر شوہر کو روک دیا ، اور کہا جب تک اولاد پیدا نہیں ہوجاتی تب تک بہو کو کوئی کچھ نہیں کہے گا ، بچے کو دیکھ کر انداز ہوجائے گا کہ وہ کس کا ہے ۔ جیسے ہی 9 ماہ بعد بچے کی پیدائش ہوئی اور پہلی بار اسکاچہرہ دیکھا تو آسمان سر پر ٹوٹ پڑا کیونکہ وہ تو ۔۔ آگے پڑھنے کیلئے پہلا کمنٹ چیک کریں😲
At ReactFlix 🤓

حضرت موسی علیہ سلام نے اللہ تعالی سے پوچھا کہ یااللہ جب آپ اپنے بندے پر مہربان ہوتے ہیں تو کیا کرتے  ہیں ؟اللہ تعالی نے ...
24/09/2024

حضرت موسی علیہ سلام نے اللہ تعالی سے پوچھا کہ یااللہ جب آپ اپنے بندے پر مہربان ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں ؟
اللہ تعالی نے فرمایا کہ اگر بندہ شادی شدہ ہو تو ایک بیٹی عطا کرتا ہوں۔
حضرت موسی علیہ السلام نے پھر عرض کیا کہ یااللہ اگر آپ زیادہ مہربان ہوتے ہیں تو ؟
اللہ تعالی نے پھر فرمایا کہ دوسری بیٹی بھی عطا کرتا ہوں۔
تو حضرت موسی علیہ السلام نے پھر عرض کیا کہ یااللہ اگر سب سے زیادہ مہربان ہوتے ہیں تو پھر کیا کرتے ہیں ؟
تو اللہ تعالی نے پھر فرمایا کہ اے موسی پھر میں تسری بیٹی عطا کرتا ہوں ...
اللہ تعالی فرماتا ہے کہ جب میں اپنے بندہ کو بیٹا عطا کرتا ہوں تو اسکے بیٹے کو بولتا ہوں کہ جاؤ اور اپنے باپ کا بازو بنو اور جب بیٹی عطا کرتا ہوں تو میری اپنی خدائی پر قسم ہے کہ میں اسکے باپ کا خود بازو بنتا ہوں۔

بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے۔۔۔😍😍😍🥰🥰😘😘
At ReactFlix 🤓

اسمگلنگ کے بادشاہ سیٹھ عابد ایک بار دبئی کے مشہور جوئے خانے میں موجود تھے ۔ جہاں وہ ایک شیخ سے جوئے میں کافی بڑی رقم ہار...
23/09/2024

اسمگلنگ کے بادشاہ سیٹھ عابد ایک بار دبئی کے مشہور جوئے خانے میں موجود تھے ۔ جہاں وہ ایک شیخ سے جوئے میں کافی بڑی رقم ہار گئے۔
دبئی کے شیخ نے طنزیہ ان کو طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی رقم ہارنے کے بعد اب دبئی میں زندگی کیسے گزارو گے ؟
تو سیٹھ عابد نے فوراً اس قدر بلند عمارت کی اُوپر والی منزل کے شیشے سے بنائی گئی دیواروں میں ۔۔ 😲😲😲
At ReactFlix 🤓

ایک بار جبرائیل علیہ سلام نبی کریم کے پاس آے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ جبرایل کچھ پریشان ہے آپ نے فرمایا جبرا...
22/09/2024

ایک بار جبرائیل علیہ سلام نبی کریم کے پاس آے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ جبرایل کچھ پریشان ہے آپ نے فرمایا جبرائیل کیا معاملہ ہے کہ آج میں آپکو غمزدہ دیکھ رہا ہوں جبرائیل نے عرض کی اے محبوب کل میں اللہ پاک کے حکم سے جہنم کا نظارہ کرکہ آیا ہوں اسکو دیکھنے سے مجھ پہ غم کے آثار نمودار ہوے ہیں نبی کریم نے فرمایا جبرائیل مجھے بھی جہنم کے حالات بتاو جبرائیل نے عرض کی جہنم کے کل سات درجے ہیں
ان میں جو سب سے نیچے والا درجہ ہے اللہ اس میں منافقوں کو رکھے گا
اس سے اوپر والے چھٹے درجے میں اللہ تعالی مشرک لوگوں کو ڈلیں گے
اس سے اوپر پانچویں درجے میں اللہ سورج اور چاند کی پرستش کرنے والوں کو ڈالیں گے
چوتھے درجے میں اللہ پاک آتش پرست لوگوں کو ڈالیں گے
تیسرے درجے میں اللہ پاک یہود کو ڈالیں گے
دوسرے درجے میں اللہ تعالی عسائیوں کو ڈالیں گئ
یہ کہہ کر جبرائیل علیہ سلام خاموش ہوگئے تو نبی کریم نے پوچھا
جبرائیل آپ خاموش کیوں ہوگئے مجھے بتاو کہ پہلے درجے میں کون ہوگا
جبرائیل علیہ سلام نے عرض کیا
اے اللہ کے رسول پہلے درجے میں اللہ پاک آپکے امت کے گنہگاروں کو ڈالے گے
جب نبی کریم نے یہ سنا کہ میری امت کو بھی جہنم میں ڈالا جاے گا تو آپ بے حد غمگین ہوے اور آپ نے اللہ کے حضور دعائیں کرنا شروع کی تین دن ایسے گزرے کہ اللہ کے محبوب مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے تشریف لاتے نماز پڑھ کر حجرے میں تشریف لے جاتے اور دروازہ بند کرکہ اللہ کے حضور رو رو کر فریاد کرتے صحابہ حیران تھے کہ نبی کریم پہ یہ کیسی کیفیت طاری ہوئی ہے مسجد سے حجرے جاتے ہیں
گھر بھی تشریف لیکر نہیں جا رہے۔ جب تیسرا دن ہوا تو سیدنا ابو بکر سے رہا نہیں گیا وہ دروازے پہ آے دستک دی اور سلام کیا لیکن سلام کا جواب نہیں آیا ۔ آپ روتے ہوے سیدنا عمر کے پاس آے اور فرمایا کہ میں نے سلام کیا لیکن سلام کا جواب نہ پایا لہذا آپ جائیں آپ کو ہوسکتا ہے سلام کا جواب مل جاے آپ گئے تو آپ نے تین بار سلام کیا لیکن جواب نہ آیا حضرت عمر نے سلمان فارسی کو بھیجا لیکن پھر بھی سلام کا جواب نہ آیا حضرت سلمان فارسی نے واقعے کا تذکرہ علی رضی اللہ تعالی سے کیا انہوں نے سوچا کہ جب اتنے اعظیم شحصیات کو سلام کا جواب نہ ملا تو مجھے بھی خود نھی جانا نھی چاھیئے
بلکہ مجھے انکی نور نظر بیٹی فاطمہ اندر بھیجنی چاھیئے۔ لہذا آپ نے فاطمہ رضی اللہ تعالی کو سب احوال بتا دیا آپ حجرے کے دروازے پہ آئی
" ابا جان اسلام وعلیکم"
بیٹی کی آواز سن کر محبوب کائینات اٹھے دروازہ کھولا اور سلام کا جواب دیا
ابا جان آپ پر کیا کیفیت ھے کہ تین دن سے آپ یہاں تشریف فرما ہے
نبی کریم نے فرمایا کہ جبرائیل نے مجھے آگاہ کیا ہے کہ میری امت بھی جہنم میں جاے گی فاطمہ بیٹی مجھے اپنے امت کے
گنہگاروں کا غم کھاے جا رہا ہے اور میں اپنے مالک سے دعائیں کررہا ہوں کہ اللہ انکو معا ف کر اور جہنم سے بری کر یہ کہہ کر آپ پھر سجدے میں چلے گئے اور رونا شروع کیا یا اللہ میری امت یا اللہ میری امت کے گناہگاروں پہ رحم کر انکو جہنم سے آزاد کر
کہ اتنے میں حکم آگیا "وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى
اے میرے محبوب غم نہ کر میں تم کو اتنا عطا کردوں گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے..
آپ خوشی سے کھل اٹھے اور فرمایا لوگوں اللہ نے مجھ سے وعدہ کرلیا ہے کہ وہ روز قیامت مجھے میری امت کے معاملے میں خوب راضی کریں گا اور میں نے اس وقت تک راضی نہیں ہونا جب تک میرا آخری امتی بھی جنت میں نہ چلا جاے
لکھتے ہوے آنکھوں سے آنسو آگئے کہ ہمارا نبی اتنا شفیق اور غم محسوس کرنے والا ہے اور بدلے میں ہم نے انکو کیا دیا..؟؟
آپکا ایک سیکنڈ اس تحریر کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے کا زریعہ ہے میری آپ سے عاجزانہ اپیل ہے کہ لاحاصل اور بے مقصد پوسٹس ہم سب شیئر کرتے ہیں . آج اپنے نبی کی رحمت کا یہ پہلو کیوں نہ شیئر کریں. آئیں ایک ایک شیئر کرکہ اپنا حصہ ڈالیں . کیا پتہ کون گنہگار پڑه کہ راہ راست پہ آجاے ,,♥️♥️
At ReactFlix 🤓

ایک بار سعودی عرب میں ہوائی جہاز موسم کی خرابی کی وجہ سے فضا میں غوطے کھانے لگا سب پریشان کہ ابھی کریش ہو جائے گا ..!لیک...
19/09/2024

ایک بار سعودی عرب میں ہوائی جہاز موسم کی خرابی کی وجہ سے فضا میں غوطے کھانے لگا سب پریشان کہ ابھی کریش ہو جائے گا ..!
لیکن
جہاز کے پائلٹ نے اپنے تجربہ اور مہارت سے پہاڑوں سے بچاتے ہوئے آڑے ترچھے کٹ مار کر طیارے کو صحیح سالم ائرپورٹ پر اتار لیا..!
سب حیران رہ گئیے
پائلٹ کو انعام سے نوازا گیا اور اس سے پوچھا کہ ایسا ٹیلینٹ اور تجربہ تم نے کس طرح حاصل کیا 🤔
تو وہ بڑی نرمی سے بولا،
" میں پہلے ڈيره غازى خان میں رکشہ چلایا کرتا تھا " 😄😁
At ReactFlix 🤓

کچھ روز قبل سہراب گوٹھ میں ایک ریستوران سے کھانا کھایا- بل آیا آٹھ سو پچاس روپے-میں ہزار کا نوٹ لے کر کاؤنٹر پہ کھڑا تھا...
17/09/2024

کچھ روز قبل سہراب گوٹھ میں ایک ریستوران سے کھانا کھایا- بل آیا آٹھ سو پچاس روپے-

میں ہزار کا نوٹ لے کر کاؤنٹر پہ کھڑا تھا کہ کاؤنٹر گلاس کے نیچے ہزار کا ایک نوٹ چپکا ہوا نظر آیا-

منیجر سے پوچھا، یہ نوٹ کیوں یہاں لگا رکھا ہے؟
وہ بولا، جعلی ہے-
میں نے کہا، ذرا دکھاؤ تو- لگتا تو بالکل اصلی ہے-
اس نے نوٹ اتار کر مجھے پکڑا دیا-

اب میرے ہاتھ میں دو نوٹ ہو گئے- ایک اصلی اور ایک نقلی-

دونوں نوٹوں کا آپس میں موازنہ کیا تو سرمو فرق نظر نہ آیا- ایک جیسا رنگ، ایک جیسی لکھائی- یہاں تک کہ بیچ میں جو خفیہ لکیر ہوتی ہے وہ بھی سیم ٹو سیم-

غلطی سے دونوں نوٹ آپس میں مدغم ہو گئے اور مجھے یاد ہی نہ رہا کہ ان میں اصلی کون سا ہے اور نقلی کون سا-

پریشانی میں دونوں نوٹ دوکان دار کو پکڑائے اور کہا ، مجھ سے یہ مکس ہو گئے ہیں- آپ خود ہی ان میں سے اصلی نوٹ نکال لو-

اس نے جھٹ ایک نوٹ الگ کر کے کہا، یہ والا نقلی ہے-

میں نے پوچھا ، آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ یہ نقلی ہے؟
وہ بولا ، اس کا کاغذ تھوڑا سا موٹا ہے- غور کرنے سے پتا چلتا ہے-

اس پر مجھے مولانا عبدالمجید ندیم صاحب رحمةاللّه کی ایک تقریر یاد آ گئی جو لڑکپن میں سنی تھی-

فرمایا:
" نقلی نوٹ لے کر دوکان دار کے پاس جاؤ تو قبول کر لے گا؟ تم لاکھ کہو کہ میں شیخ الحدیث ہوں- میرا سبز عمامہ دیکھو- میری داڑھی دیکھو؟ تو وہ نوٹ لے لے گا؟ نہیں ناں؟ تو میرے عزیز سنت بھی وہی ہے جس پہ نبی پاک صلی اللّه علیہ والہ وسلّم کی مہر لگی ہو- ورنہ بدعت ہے"

تو میرے عزیز ساتھیو !! آج نقلی نوٹ اس ملک کی گلی گلی ، محلّے محلّے میں چلایا جا رہا ہے- جگہ جگہ سپیکر لگے ہیں- برقی قمقمے روشن ہیں- تاروں پہ کنڈے ڈل چکے ہیں-

تم لاکھ ناچو، جھوموں ، گاؤ ، خوشیاں مناؤ ، لیکن نیکی کی امید مت رکھنا- کیوں کہ نیکی وہ عمل ہے جو سرورِ کائنات صلّی اللّه علیه واله وسلّم سے ثابت ہو ، جس پہ آثارِ صحابہ رضوان اللّه علھیم اجمعین کی مہر لگی ہو، اور جس پہ اجماعِ امّت قائم ہو- ورنہ بدعت ہے- تمام بدعتیں گمراہی ہیں اور تمام گمراہیاں آگ کی خوراک- رب تعالی کے ہاں صرف اصلی نوٹ ہی چلتا ہے....🤔😲😕 😐😐🤫🐥
At ReactFlix 🤓

سعودی شخض نے ایک ہی سکول کی طالب علم، ٹیچر ، سپروائزر اور پرنسپل سے شادی کر لی 😊🤔🤔Life set ho g*i hai 🤐😁At ReactFlix 🤓
17/09/2024

سعودی شخض نے ایک ہی سکول کی طالب علم، ٹیچر ، سپروائزر اور پرنسپل سے شادی کر لی 😊🤔🤔
Life set ho g*i hai 🤐😁
At ReactFlix 🤓

جدہ سے ریاضسعودیہ، مملکت سعودی عرب کی قومی ایئرلائن نے حال ہی میں اپنے تین ریٹائرڈ بوئنگ 777 طیاروں کو جدہ ایئرپورٹ (JED...
17/09/2024

جدہ سے ریاض

سعودیہ، مملکت سعودی عرب کی قومی ایئرلائن نے حال ہی میں اپنے تین ریٹائرڈ بوئنگ 777 طیاروں کو جدہ ایئرپورٹ (JED) سے ریاض منتقل کیا ہے۔ وہاں، انہیں fuselages کے ساتھ کسی بھی باقی کارآمد پرزوں کو چھین لیا جائے گا اور پھر ایک نئے سیاحتی مقام کے لیے استعمال کیا جائے گا جسے 'بولیورڈ رن وے' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تاہم، دونوں ہوائی اڈوں کے درمیان ایک مختصر پرواز میں وائیڈ باڈیز کی تینوں کو لے جانے کے بجائے، ہوائی جہاز کو کچھ بہت بڑے ٹرکوں کے ذریعے سڑک کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے مطابق، تینوں طیاروں کے تقریباً مکمل ہونے والے فیوزل کو گاڑیوں کے ٹریلرز پر کرین کیا گیا اور جدہ کے ہوائی اڈے سے ریاض میں ان کی آخری آرام گاہ کی طرف 530 میل (850 کلومیٹر) کے فاصلے پر لے جایا گیا۔ اس میں شامل طیارے تمام بوئنگ 777-200ER مختلف قسم کے ہیں جو کیریئر کے ساتھ سروس میں ہوتے وقت 341 مسافروں کو اپنے تین کلاس کیبن میں لے جاتے ہیں۔
゚viralfbreelsfypシ゚viral ゚

At ReactFlix 🤓

شاہین شاہ آفریدی کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ،شاہد آفریدی نانا بن گئے،بچے کا نام بھی سامنے آ گیا علی یار♥️♥️♥️At ReactFli...
28/08/2024

شاہین شاہ آفریدی کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ،شاہد آفریدی نانا بن گئے،بچے کا نام بھی سامنے آ گیا علی یار♥️♥️♥️
At ReactFlix 🤓

تم وہ عورت ہوجسے خدا نے آدم کی پسلی سے پیدا کیاتم وہ عورت ہوجس کے حسن کو تشبیہ دینے کے لئےخالق کائنات نےپھولخوشبوچاندتار...
28/08/2024

تم وہ عورت ہو
جسے خدا نے آدم کی پسلی سے پیدا کیا
تم وہ عورت ہو
جس کے حسن کو تشبیہ دینے کے لئے
خالق کائنات نے
پھول
خوشبو
چاند
تارے
جگنو
اور آگ کو تخلیق کیا
دنیا کے ہر مذہب کا انسان
تمہاری خاطر
اپنے اپنے خدا کے سامنے اپنا ماتھا
رگڑتا ہے
تمہاری آرائش کے لئے انسان نے
پہاڑ کو کھود کر سونا نکالا
اور تمہارے لباس کے لئے
ریشم کے کیڑے تک سے ریشم حاصل کیا گیا
ریت سے شیشہ ، اور پھر اس
شیشے سے تمہاری کلائی کے لئے چوڑیاں تیار کی گئیں
تمھارے لیے پھولوں کے باغات لگائے گئے
اور پھر ان باغات کے سب سے خوبصورت پھول تمہارے بالوں میں لگانے کے لئے چُنے گئے
شاعروں نے تمہاری تعریف میں دیوان لکھے
ادیبوں نے تمہاری ذات پر لکھ لکھ کر دنیا جہان کی لائبریریاں بھر دیں
فقط
تم سے ہر انسان کی تکمیل ممکن ہے❤️
تم کسِ لیے اُداس ہو ۔۔۔!!!!🤪🤪😜😜😜♥️
At ReactFlix 🤓

پاکستان کی سب سے چھوٹی خالہ ❤️ اب اس کے پرانے کپڑے بھانجی کے کام آئیں گے 🙂😜At ReactFlix 🤓
28/08/2024

پاکستان کی سب سے چھوٹی خالہ ❤️
اب اس کے پرانے کپڑے بھانجی کے کام آئیں گے 🙂😜
At ReactFlix 🤓

بگڑی نسلیںبیٹے نے گرل فرینڈ کو تحفہ دینے کے لیے 13 کروڑ کی گاڑی مانگی والد نے انکار کیا جھگڑا ہوا لیکن باپ تو باپ ہوتا ہ...
14/08/2024

بگڑی نسلیں
بیٹے نے گرل فرینڈ کو تحفہ دینے کے لیے 13 کروڑ کی گاڑی مانگی والد نے انکار کیا جھگڑا ہوا لیکن باپ تو باپ ہوتا ہے بیٹے کو سرپرائز تحفہ دینے کے لیے گاڑی بک کروادی آہ اس سے پہلے کہ گاڑی آتی ناخلف بیٹے نے کرائے کے قاتلوں سے باپ کو ہی قتل کروادیا اور خود ہی مدعی بن کر انصاف مانگنے لگا

انسان امیر ہو تو ہم نے دیکھا ہے امیر والدین کے بیٹے غلط راہوں پہ چل پڑتے ہیں نشہ شراب اور شباب بس یہی زندگی ان کی
اس کو تربیت کا قصور کہیں یا نصیب کا لکھا کہیں
امارت ہر کسی سے نہیں سنبھالی جاتی
دولت دشمن بن جاتی ہے بعض اوقات اولاد تک نہیں بخشتی
یہ سب سن کر دیکھ کر ہم ﷲ کا شکر ادا کرتے ہیں
کہ ہمارے اندر ظرف ہے نو دولیتے ہی کم ظرف نکلتے ہیں خاندانی لوگ ظرف رکھتے ہیں برداشت کا حوصلے کا
خدا ایسی اولاد کسی کو نہ دے" بے شک ! تمہارا مال اور تمہاری اولاد تمہارے لئے فتنہ ہے" ( القرآن)

اقراء میڈیکل کمپلیکس کے بانی ' کھربوں پتی ڈاکٹر شاہد صدیق کو ان کے اپنے ہی بیٹے نے قتل کردیا۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون! جب سے اس واقعے کی تفصیلات کا علم ہوا ہے تب سے دل انتہائی رنجیدہ ہے' راتوں کی نیند اڑ چکی ہے کہ کیا کوئی اولاد اتنی ہی سفاک ہوسکتی ہے کہ اپنے باپ کو قتل کردے وہ باپ جس نے اس کو ناز و نعم سے پالا ' دنیا کی ہر دولت اس کے قدموں میں نچھاور کی۔ قریبی ذرائع سے پتا چلا کہ مقتول اپنے قاتل بیٹے جس کی عمر صرف 24 سال ہے' عبد القیوم کو پانچ لاکھ ماہانہ دیتا تھا' بیٹے نے بعد میں مطالبہ کیا کہ میرا خرچ دس لاکھ ماہانہ کیا جائے' ماں اور دادی کی سفارش پر بیٹے نے یہ فرمائش بھی پوری کی اب بیٹا تیس لاکھ ماہانہ طلب کررہا تھا ۔ بیٹے کی ابھی شادی بھی نہیں ہوئی۔ باپ کا ماتھا ٹھنکا کہ تمہارے آخر اتنے خرچ کیوں ہے؟ اس سے پہلے باپ بیٹے کی فرمائش پر پڑھنے کے لئے بیرون ملک بھیجا ۔ تعلیم کے لئے بھی بیٹا اپنے چچا ذاد کی حرص میں گیا'( وہ بھی مشترکہ کی جائیداد میں شامل تھے) جب ان کے بچے تعلیم کے لئے بیرون ملک جاسکتے ہیں تو مجھے بھی بھیجیں ۔ ماں اور دادی نے بھی پرزور سفارش کی کہ بیٹے کو تعلیم کے لئے باہر کے ملک بھیج دیں۔ وہاں اس کی دوستی ایشیائی کمیونٹی کے امیر ترین طبقے کے لوگوں سے ہوئی اس چوبیس سالہ لڑکے نے اپنے آپ کا تاثر یہ دیا کہ جیسے وہ کسی راجہ مہاراجہ کی اولاد ہے باپ کا پیسہ خوب عیاشیوں پر خرچ کرنے لگا ' شراب نوشی شروع کی' پھر آئس کا نشہ پر لگا' بال جو پاکستان سے دس لاکھ خرچ ماہانہ بھیج رہا تھا' بیٹے نے خرچ تیس لاکھ کا مطالبہ کردیا ۔ اسی دوران اس کے گینگ کے کسی بندے نے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے سے اس کی ملاقات پاکستان میں سٹیج اداکارہ سے کروادی۔ اس کے اس اداکارہ سے تعلقات ہوئے اس کی فرمائش پوری کرنے کے لئے اس نے باپ سے ماہانہ تیس لاکھ کا مطالبہ کردیا۔ باپ نے بیٹے سے کہاکہ تمہاری فیس تک میں پاکستان سے بھیجتا ہوں تمہارے خرچ کیوں ہے تم پاکستان واپس آؤ ' بیٹا پاکستان آ گیا' باپ نے اسے بہت سمجھایا کہ تم جس سوسائٹی میں بیٹھتے ہو یہ ٹھیک نہیں ہے اسے چھوڑ دو' لیکن آئس کا نشہ استعمال کرتے ہوئے بیٹے کو یہ بات سمجھ نہ آئی ۔ اس اثناء میں اس کی محبوبہ نے تیرہ کروڑ کی لگژری گاڑی کا مطالبہ کردیا' سفاک قاتل بیٹے نے اپنی محبوبہ سے وعدہ کیا کہ وہ اس کی خواہش پوری کرے گا چاہے اسے باپ کی لاش سے بھی گزرنا پڑے' اس سے پہلے بیٹا اس سٹیج اداکارہ سے شادی کا مطالبہ بھی کربلا تھا لیکن باپ نے لڑکی کے خاندان اور کردار کو دیکھتے ہوئے اپنی بہو بنانے سے انکار کردیا' جس کا اس کو دلی رنج تھا' پھر اس چوبیس سالہ بیٹے باپ سے جائیداد کا حق کا مطالبہ بھی کیا' باپ نے اسے پیار سے سمجھایا ' اس کو بری صحبت سے بچانے کے لئے اس کے دوستوں سے بھی مدد لی۔انہی دوستوں میں سے ایک اس کا دوست شہریار بھی تھا شہریار نے اسے مشورہ دیا کہ
جائیداد کے حصول اور لڑکی سے شادی کے لئے باپ ہی کو راستے سے ہٹا دیا جائے۔ دوست شہریار نے اس کی ملاقات اجرتی قاتلوں سے کروادی' دو کروڑ میں قتل کا سودا طے ہوا' قاتل نے پچاس لاکھ ایڈوانس دئیے باقی کی ادائیگی کا وعدہ قتل کے بعد دینے کا ہوا' اس اثناء میں سفاک بیٹا شوٹرز کو باپ کی نقل وحرکت کی خبر دیتا رہا جس وقت باپ قتل ہوا' چودہ گولیاں لگائیں۔ بیٹا وہاں پر موجود تھا سی سی ٹی وی کیمرے میں ساری تصویریں آگئ ہیں ۔بیٹے نے رونے دھونے کا بھی وہ ڈرامہ رچایا: باپ کا جنازہ بھی خود پڑھا'
جنازے کے دوران تکبیرات غلط پڑھی' اپنی حرکتوں سے پولیس کی نظروں میں تھا بہت جلد ہی پنجاب پولیس نے جدید بنیادوں پر تحقیق کر کے ملزم کو پکڑلیا' قاتل بیٹے نے اس کو سیاسی قتل کا رنگ دینے کی بھی کوشش کی ' پولیس کو یہ تاثر دیا کہ والد کو کچھ دنوں سے سیاست چھوڑ نے کے لئے دھمکی آمیز کالیں موصول ہورہی تھی لیکن! اللہ تعالیٰ کو اس سفاک ' بے حسی درندہ صفت بیٹے کا پردہ فاش کرنا تھا سو قاتل جلد ہی پکڑا گیا'
دوسری طرف مقتول باپ ڈاکٹر شاہد صدیق نے جب بیٹے کو شادی سے منع کردیا ' تیس لاکھ خرچ بڑھانے کو بھی منع کردیا تو باپ نے بیٹے
کی تالیف قلبی کے لئے تیرہ کروڑ کی گاڑی بک کروائی بیوی سے کہا کہ بیٹے کو اس کی سالگرہ پر "سر پرائز" دیں گے وہ گاڑی اس جمعے کو آنی تھی لیکن افسوس! گاڑی کے ملنے سے پہلے ہی قاتل حوالات میں اور مقتول اللہ کے پاس چلا گیا!
اقراء میڈیکل کمپلیکس کے جاننے والے انتہائی قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ 96 میں ڈاکٹر صاحب مشترکہ فیملی میں چار مرلے کے مکان میں رہتے تھے آج وہ بے بہا جائیداد کے مالک ہیں۔ تین ہسپتال ' وہ جائیداد پر جائیداد بناتے گئے ان کے میڈیکل کمپلیکس میں بیرون ملک جانے والے افراد کی میڈیکل رپورٹ تیار کی جاتی تھی تھی۔ اس میڈیکل رپورٹ میں مریضوں کو ٹی بی' ہیپاٹائٹس وغیرہ کا مریض بتایا جاتا ' مریض حیران پریشان کہ مجھے تو یہ بیماری تھی ہی نہیں ۔۔
اس رپورٹ کو پوزیٹو بنانے کے لئے غریب مریض دو لاکھ سے لے کر بیس لاکھ تک رقم وصول کی جاتی ۔۔ یا پھر مریض سے کہا جاتا کہ آپ ہمارے ہسپتال میں پانچ چھ ماہ تک علاج کروائیں پھر آپ کی رپورٹ مثبت آئے گی ۔۔
مریض مجبور۔۔۔اس طرح ڈاکٹر صاحب کی جائیداد پر جائیداد بنتی چلی گئ 96 میں جو ڈاکٹر چار مرلے کے گھر میں رہتا تھا اب وہ دس کنال کی کوٹھی میں رہتا تھا۔۔۔ نکالوں پر کنال خریدتا چلا گیا' نتیجہ کیا ہوا کہ جس اولاد کے لئے وہ غریب انسانوں کا خون نچوڑ رہا تھا' حرام ذرائع سے دولت اکٹھی کررہا تھا اس ناہنجار نا خلف اولاد نے اپنے باپ کو قتل کر کے انجام تک پہنچادیا'
جو والدین اپنے بچوں کو حرام کھلا رہے ہیں وہ ڈریں کہ یہ اولاد اس کے لئے دنیا میں ہی جہنم نہ بن جائے'
اور ہماری آنکھوں کے سامنے حرام دولت جمع کرنے والوں کے مناظر سامنے آ رہے ہیں لیکن ہم اس سے عبرت حاصل نہیں کررہے۔ تو پھر اللہ اپنا ایسا ہی فیصلہ سنائے گا'
پاکستان کا سابق وزیر اعظم شوکت عزیز جس نے پاکستان کی معشیت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پاکستان سے فرار ہوا اس کا اکلوتا جوان بیٹا مر گیا' بیٹی نے اس کی جمع کی ہوئی تمام حرام جائیداد اپنے نام کر کے باپ کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا' اب وہ الزیمر کا مریض ہے ' منہ سے اس کی "رال" ٹپکتی ہے بب اس کی گردن پر بندھی ہوتی ہے یہ وہ وزیر اعظم جو لاکھوں کا سوٹ پہنتا تھا ۔
لیکن حرام رزق کی وجہ سے آج اپنے انجام کو پہنچا ہوا ہے!
اپنی اولاد کی تربیت حلال لقمے سے کریں چاہے پیٹ پر پتھر ہی کیوں نہ باندھنے پڑے' رزق حلال کے فائدے ان گنت ہے سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ آپ کی اولاد آپ کی فرمانبردار' نیک صالح ہوتی ہے۔ اپنی اولاد کو دنیاوی مال و دولت ہی نہ دیں اس کو وقت دیں' اس کی تربیت کریں' اس کا قرآن سے ' دین سے اسوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ' اہل بیت اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی فقرو فاقہ سے بھرپور زندگیوں سے رشتہ مضبوط کریں ۔
😭😭😭😭
At ReactFlix 🤓

آپ کا بیٹا آج شام تک کا مہمان ہے اس کا کوئی علاج نہیں  ڈاکٹر کے یہ الفاظ سن کر مولانا رو پڑے اپنے بیٹے کو گھر لے آئے گھر...
06/08/2024

آپ کا بیٹا آج شام تک کا مہمان ہے اس کا کوئی علاج نہیں ڈاکٹر کے یہ الفاظ سن کر مولانا رو پڑے اپنے بیٹے کو گھر لے آئے گھر میں کھڑے اپنے بیٹے کی تیمارداری کر رہے تھے کہ دروازے پر دستک ہوئی مولانا دروازے پر گئے باہر ایک بوڑھے شخص کو کھڑے پایا حضرت نے سلام و دعا کے بعد پوچھا بابا جی خیریت سے آئے ہو؟ وہ کہنے لگا خیریت سے کہاں آیا ہوں ہمارے علاقے میں ایک قادیانی مبلغ آیا ہوا ہے وہ لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔۔ پوری امت گمراه ہو رہی ہے اور آپ گھر میں کھڑے ہیں۔۔ مولانا نے جیسے ہی یہ بات سنی آپ کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے بیوی سے فرمایا بی بی میرا بیگ کہاں ہے؟ بیوی نے بیگ اٹھا کر دیا اور آپ بیگ ہاتھ میں پکڑے گھر سے روانہ ہونے لگے بیوی نے دامن پکڑ لیا اور کہنے لگی مولانا أخرى لمحات میں اپنے نوجوان بیٹے کو اس حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہو؟ مولانا نے آسمان کی طرف نظریں اٹھائیں اور رو کر روانہ ہونے لگے تو جاں بلب بیٹے نے کہا ابا جان! میں آج کا مہمان ہوں چند لمحے تو انتظار کر لیجئے میری روح نکل رہی ہے مجھے اس حال میں چھوڑ کر جا رہے ہو؟ مولانا نے اپنے نوجوان بیٹے کو بوسہ دیا رونے لگے اور فرمایا اے بیٹے! بات یہ ہے کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی خاطر جا رہا ہوں کل قیامت کے دن حوض کوثر پر ہماری تمہاری ملاقات ہو جائیگی۔ یہ فرمایا اور گھر سے روانہ ہو گئے ۔ اڈے پر پہنچے ابھی بس میں بیٹھے ہی تھے کہ چند لوگ دوڑے آئے اور کہنے لگے مولانا آپکا بیٹا فوت ہو چکا ہے اس کا جنازہ پڑھاتے جائیں مولانا نے آسمان کی طرف نظریں اٹھائیں اور رو کر فرمانے لگے جنازہ پڑھانا فرض کفایہ ہے اور امت محمدیہ کو گمراہی سے بچانا فرض عین ہے فرض عین کو چھوڑ کر فرض کفایہ کی طرف نہیں جاسکتا۔ پھر وہاں سے روانہ ہو گئے اس علاقے میں پہنچے اللہ تعالی نے کامیابی عطا کی وہ قادیانی مبلغ بھاگ گیا . مولانا تین دن کے بعد گھر واپس پہنچے بیوی قدموں میں گر گئی اور رو کر کہنے لگی مولانا جب آپ جا رہے تھے تو بیٹا آپکی راہ تکتا رہا اور کہتا رہا جب ابا جان واپس آئیں تو انھیں میرا سلام عرض کر دینا مولانا نے جب یہ سنا تو فوراً اپنے بیٹے کی قبر پر گئے اور دعا مانگنے لگے اے اللہ! ختم نبوت کے وسیلے سے میرے بیٹے کی قبر کو جنت کا باغ بنا دے مولانا دعا مانگ کر گھر واپس آئے تو رات بیٹے کو خواب میں دیکھا بیٹے نے اپنے ابا سے ملاقات کی اور کہا کہ محمد صلى اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رب کی قسم! ختم نبوت کے وسیلے سے اللہ تعالی نے میری قبر کو جنت کا باغ بنا دیا ہے۔ ختم نبوت کے اس مجاہد کو دنیا حضرت مولانا غلام غوث ہزاروی رحمۃ اللہ کے نام سے جانتی ہے ایسے تھے ہمارے اکابر جنہوں نے ناموس رسالت کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا تھا..... اے اللہ جو اسے آگے شیئر کرے اس کی تمام مشکلات دور فرما اور اس کو ضرور جنت میں داخل فرمانا اے الله ان کے وسیلے سے ہماری بھی مغفرت فرمانا آمین تاجدار ختم نبوت زندہ باد♥️♥️♥️
At ReactFlix 🤓

یا اللہ اس ہوٹل پر رش  لگا دے ھمارے آفس کے قریب ایک ناشتہ پوائنٹ ھےاکثر وھاں ناشتہ کرنے جاتے ھیں.. کافی رش ھوتا ھے ناشتے...
01/08/2024

یا اللہ اس ہوٹل پر رش لگا دے

ھمارے آفس کے قریب ایک ناشتہ پوائنٹ ھے
اکثر وھاں ناشتہ کرنے جاتے ھیں.. کافی رش ھوتا ھے ناشتے والے کے پاس
میں نے کافی دفعہ مشاھدہ کیا کہ ایک شخص آتا ھے اور کھانا کھا کر بھیڑ کا فائدہ اُٹھا کر چُپکے سے پیسے دئیے بغیر ھی نکل جاتا ھے جھانسہ دے کر
ایک دن جب وہ کھانا کھا رھا تھا تو میں نے چُپکے سے ناشتہ پوائنٹ کے مالک کو بتا دیا کہ وہ والا بھائی ناشتہ کر کے بغیر بِل دئیے رش کا فائدہ اُٹھا کر نکل جاتا ھے.. آج یہ جانے نہ پائے.. اس کو رنگے ھاتھوں پکڑنا ھے آج
میری بات سُن کر ناشتے والا مالک مُسکرانے لگ گیا اور کہنے لگا کہ اسے نکلنے دو.. کُچھ نہیں کہنا اس کو.. بعد میں بات کرتے ھیں.
حسبِ معمول وہ بھائی ناشتہ کرنے کے بعد ادھر اُدھر دیکھتا ھوا جھانسہ دے کر چُپکے سے نکل گیا.
میں نے ناشتے والے مالک سے پُوچھا کہ اب بتاؤ اُسے کیوں جانے دیا.. کیوں اُس کی اس حرکت کو نظر انداز کیا؟؟؟
جو جواب اُس ناشتے والے مالک نے دیا وہ جواب میرے چودہ طبق روشن کر گیا.
کہنے لگا کہ اکیلے تُم نہیں بہت سے بندوں نے اس کو نوٹ کیا اور مجھے بتایا.. نہ بھی کوئی بتاتا تو مجھے خُود بھی پتہ ھے اس کی اس حرکت کا ھمیشہ سے
کہنے لگا کہ یہ سامنے بیٹھا رھتا ھے اور جب دیکھتا ھے کہ میری دوکان پر رش ھو گیا ھے تو چُپکے سے آ کر کھانا کھا کر نِکل جاتا ھے.
میں ھمیشہ اس کو نظر انداز کر دیتا ھوں اور کبھی نہیں روکا.. نہ پکڑا نہ کبھی بے عزت کرنے کی کوشش کی
کیونکہ مجھے لگتا ھے کہ میری دوکان پر رش ھی اس بندے کی دُعا سے لگتا ھے.. یہ سامنے بیٹھ کر دُعا کرتا ھو گا کہ یا اللہ اس ہوٹل پر رش لگا دے تاکہ میں اپنی کاروائی ڈال سکوں.......... اور سچ میں رش ھو جاتا ھے ھمیشہ جب یہ آتا ھے.....
میں اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان اس دُعا اور قبُولیت کے معاملے میں ٹانگ اڑا کر اپنی بدبختی کو دعوت نہیں دینا چاھتا... یہ میری طرف سے نظر انداز ھی ھوتا رھے گا اور ھمیشہ ایسے کھانا کھاتا رھے گا تو بھی میں کبھی اس کو پکڑ کر بے عزت نہیں کروں گا ۔🤫🤫🤫🤔🤔🤐🤐
At ReactFlix 🤓

پہلی تصویر میں امریکہ کی ٹاپ ایجنسی ایف بی آئی کی ڈائریکٹر چیٹل بیٹھی ہےدوسری تصویر میں ریپبلکن پارٹی کی سینیٹر بائبرٹ ب...
25/07/2024

پہلی تصویر میں امریکہ کی ٹاپ ایجنسی ایف بی آئی کی ڈائریکٹر چیٹل بیٹھی ہے
دوسری تصویر میں ریپبلکن پارٹی کی سینیٹر بائبرٹ بیٹھی ہے
یہ دونوں گزشتہ رات امریکی پارلیمنٹ میں آمنے سامنے تھیں، سینیٹر بائبرٹ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر سے جو سوالات پوچھے میں آپ کو مختصراً بتاتی ہوں

سینیٹر بائبرٹ: ڈونالڈ ٹرمپ پر حملے کو کیا آپ نہیں روک سکے؟
ڈائریکٹر چیٹل: جی، ہم نہیں روک سکے

سینیٹر بائبرٹ: کیا یہ آپکی ناکامی ہے؟
ڈائریکٹر چیٹل: جی، ہم اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہیں

سینیٹر بائبرٹ: کیا آپکے خفیہ اہلکار ڈونالڈ ٹرمپ کو سیکیورٹی نہیں دے سکے تھے؟
ڈائریکٹر چیٹل: جی ہاں، ہم سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو سیکیورٹی دینے میں ناکام رہے

سینیٹر بائبرٹ: کیا آپ کا ادارہ اس سیکیورٹی بریچ پر ڈونالڈ ٹرمپ اور اُنکے چاہنے والوں سے معذرت کریگا؟
ڈائریکٹر چیٹل: جی بلکل، میں اپنے ادارے کی طرف سے ڈونالڈ ٹرمپ اور اُنکے چاہنے والوں سے معافی مانگتی ہوں

سینیٹر بائبرٹ: صرف معافی قابلِ قبول نہیں ہے، کیا آپ اس پر بطور ڈائریکٹر ایف بی آئی، استعفیٰ دیں گی
ڈائریکٹر چیٹل: جی ہاں، میں اس بارے میں سوچ رہی ہوں، میرا ادارہ میرا آخری فیصلہ کریگا

سینیٹر بائبرٹ: لیکن ہمیں آپکا استعفیٰ نہیں چاہئے، ہم چاہتے ہیں آپکا ادارہ آپکو اس سیکیورٹی بریچ پر عہدے سے خود برخاست کرے
ڈائریکٹر چیٹل: میں نے یہ سب ادارے پر چھوڑ دیا ہے، جیسے اُنکو بہتر لگے گا مجھے قبول ہوگا

ذرا غور کریں سوالات اور جوابات پر، جب حقیقی جمہوری نمائندے ایوانوں میں جاتے ہیں تو پھر ریاست کے ملازمین کی اُن کے سامنے یہی اوقات ہوتی ہے

ہم تصور بھی نہیں کرسکتے کہ آئی ایس آئی کا سربراہ ہمارے نمائندوں کے سامنے ایسے جواب دہ ہوگا، عمران خان پر وزیر آباد میں حملہ ہوا، آج تک اس حملے کی ایف آئی آر تک درج نہیں ہوئی، اور امریکہ میں ٹرمپ پر حملے کے بعد وہاں کی سب سے طاقتور ایجنسی معافی مانگ رہی ہے😲😲😲
At ReactFlix 🤓

ذہنی مریض لوگ سونا ڈھائی لاکھ تولہ ہونے کی وجہ سے عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے اس سے بے وقوف مڈل کلاسیوں کی شادیاں ...
21/07/2024

ذہنی مریض لوگ
سونا ڈھائی لاکھ تولہ ہونے کی وجہ سے عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے اس سے بے وقوف مڈل کلاسیوں کی شادیاں بھی پہنچ سے دور ہورہی ہیں جہنوں نے گولڈ جیولری کا دکھاوا ضرور کرنا ہوتا ہے زیادہ تر وہ گولڈ بعد میں سارا سال سنبھال کر رکھ دیا جاتا ہےاور فنکشنز پر بھی نہیں پہنا جاتا مڈل کلاس یا لوئر مڈل کلاس کے لوگ اتنے بے وقوف ہوتے ہیں کہ لڑکا پوری عمر موٹر سائیکل چلاتا ہے لیکن بارات کے دن کئی عدد نئی کاریں کرائے پر لے کر دلہن کے گھر پہنچ جاتا ہےاور شادی سے اگلے دن وہی دولہا اور دلہن موٹر سائیکل پر رلتے ہوئے جاتے ہیں شادی کے دن دونوں ہی فضول خرچی کرلیتے ہیں اگر بچت کی جائے تو چھوٹی موٹی گاڑی آسانی سے آسکتی ہے جہیز میں لڑکی کو درجنوں بستر کمبل رضائیاں تکئے دئے جاتے ہیں جوکسی پیٹی یا الماری میں دس یا بیس سال بند رہتے اس سے بھی گھٹیا کام یہ ہے کہ لڑکی کے لئے دونوں طرف سے کئی عدد سوٹ اور جوتے اس لئے خریدے جاتے ہیں کہ آنے والے مہمانوں کو دکھائے جائیں جو بعد میں آؤٹ آف فیشن ہوجاتے ہیں یہ بے وقوف لوگ ساری عمر دال روٹی کھاتے ہیں ایک ایک روپے کی بچت کرتے ہیں لیکن شادی پر صرف دکھاوے کے لئے بریانی مٹن بیف اور پتہ نہیں کیا کیا انتظام کیا جاتا وہ بھی ایک بار نہیں بلکہ مہندی بارات ولیمہ کےلئے لڑکے کی شادی پر دس سے پندرہ لاکھ لگا دیں گے لیکن سادگی سے شادی کرکے باقی پیسے اس لڑکے کو نہیں دیں گے کہ وہ اپنا کوئی کام کاج کرلے دلہن کا ایک فنکشن کا میک اپ پچیس ہزار سے شروع ہوکر لاکھوں تک جاتا ہے جو کے پانچ سے سات گھنٹوں کے لئے ایک جعلی تصویر پیش کرتا ہے اب تو فوٹو سیشن کے لئے لاکھوں لگا دئیے جاتے ہیں تاکہ یہ سب دکھاوا جسکو کرنے کے لئے لڑکی اور لڑکے دونوں گھر والوں کو اگلے ایک سال تک قرض اتارنا ہے محفوظ بھی رکھا جاسکے تاکہ زندگی میں آگے جاکر اسکو یاد کرکے رویا بھی جاسکے اگر یہ کچھ نہ کیا ہوتا تو زندگی مختلف ہوتی اس سارے معملات میں لڑکی لڑکے والے دونوں برابر کے حصہ دار ہوتے اور پریشانی سال ہا سال
تھوڑا نہیں پورا سوچنے🤔🤔🤔🤔🤔🤔
At ReactFlix 🤓

آدمی نہیں جانتا کہ نیچے سانپ ہے۔  عورت نہیں جانتی کہ کوئی پتھر مرد کو کچل رہا ہے۔  عورت سوچتی ہے: "میں گرنے والی ہوں!  ا...
16/07/2024

آدمی نہیں جانتا کہ نیچے سانپ ہے۔ عورت نہیں جانتی کہ کوئی پتھر مرد کو کچل رہا ہے۔ عورت سوچتی ہے: "میں گرنے والی ہوں! اور میں چڑھ نہیں سکتا کیونکہ سانپ مجھے کاٹ لے گا! وہ آدمی تھوڑی زیادہ طاقت استعمال کر کے مجھے اوپر کیوں نہیں کھینچ سکتا!” آدمی سوچتا ہے: "میں بہت تکلیف میں ہوں! پھر بھی میں اب بھی آپ کو اتنا کھینچ رہا ہوں جتنا میں کر سکتا ہوں! آپ تھوڑی مشکل سے چڑھنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے!؟"

اخلاق یہ ہے کہ آپ دوسرے شخص کے دباؤ کو نہیں دیکھ سکتے ہیں، اور دوسرا شخص اس تکلیف کو نہیں دیکھ سکتا ہے جس میں آپ ہیں۔ ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے. مختلف انداز میں سوچنا سیکھیں، شاید زیادہ واضح اور بہتر طریقے سے بات چیت کریں۔ تھوڑی سی سوچ اور صبر بہت آگے جاتا ہے۔ ❤😲🤔🤔🤔🤔🤔
At ReactFlix 🤓

 #سید اسد عباس شاہ کی 20 سالہ  #بیٹی ثانی زہرا جس کی چار سال قبل بستی بلیل کے   #جیون شاہ کے بیٹے علی رضا شاہ سے شادی ہو...
16/07/2024

#سید اسد عباس شاہ کی 20 سالہ #بیٹی ثانی زہرا جس کی چار سال قبل بستی بلیل کے #جیون شاہ کے بیٹے علی رضا شاہ سے شادی ہوئی ۔شادی کے وقت جیون شاہ اور اس کے #بیٹے علی رضا نے سید اسد عباس شاہ کو #دھوکہ دیا اور کہا کہ علی رضا کنوارہ ہے جبکہ علی رضا شاہ نے جیون شاہ کے مشورے سے پہلے ایک شادی کی ہوئی تھی جس سے ایک بیٹی بھی تھی جو شادی کے چھ ماہ بعد ظاہر ہوئی جس کے بعد معاملات کافی خراب ہوئے اور علی رضا شاہ نے ثانی زہرا کو مار پیٹ کر سید اسد عباس شاہ کے گھر بھیج دیا جہاں چار ماہ بعد ثانی زہرا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد ثانی زہرا نے نان ونفقہ اور حق مہر میں جو ملتان جوئیہ پمپ کے سامنے والی گلی میں کوٹھی لکھی ہوئی تھی اس کے لیے دعویٰ دائر کیا کیس چلتا رہا جب کیس ثانی زہرا کے حق میں ہونے لگا تو علی رضا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ثانی زہرا کے پاس یونیورسٹی میں جا پہنچا اور منت سماجت کرنےلگا اور قسمیں کھا کر کہا کہ اس نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی ہے اور وہ اب آپ کو کبھی مارے پیٹے گا نہیں نہ کسی اور کو گھر لے آئے گا جس پر ثانی زہرا نے اپنے ایک سال کے بیٹے کی خاطر قربانی دینے ہوئے شوہر کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا اور راضی نامہ کے بیان دے کر بیٹے کو لے کر شوہر کے ساتھ چلی گی جس کے بعد علی رضا نے دوبارہ ثانی زہرا پر ظلم وستم شروع کر دیا مگر وہ گھر بچانے کے لیے سب برداشت کرتی رہی حتی کہ اس کا دوسرا بیٹا جو اب 9 ماہ کا ہے وہ بھی پیدا ہوگیا اس دوران علی رضا شاہ نے ثانی زہرا کو اپنے ماں باپ سے کبھی بھی ملنے نہیں دیا حتی کہ سید اسد عباس شاہ کو ثانی زہرا کے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا پتہ بھی ایک ماہ بعد لگا ۔علی رضا نے ثانی زہرا سے موبائل بھی چھین لیا تھا وہ اپنے باپ اسد عباس شاہ سے بات تک بھی نہیں کر سکتی تھی ۔سید اسد عباس شاہ کے اکلوتے بیٹے سید رضا عباس شاہ کی شادی پر بھی ان ظالموں جیون شاہ اور اس کے بیٹے علی رضا نے ثانی زہرا کو اپنے اکلوتے بھائی کی شادی برات ولیمہ میں ایک دن بھی نہ آنے دیا جبکہ چوک کمہارانوالہ سید اسد عباس شاہ کے گھر سے جوئیہ پمپ ان کے گھر کا فیصلہ آدھا کلو میٹر بنتا ہے ثانی زہرا اپنے باپ کے گھر پیدل بھی جا سکتی تھی مگر ظالموں نے کبھی نہیں آنے دیا حتی کہ جب ثانی زہرا کا اکلوتا بھائی سید رضا عباس شاہ فوت ہوئے تو ثانی زہرا کو جنازہ کے بعد اسی دن واپس لے کر چلے گے ان ظالموں کو ذرہ بھی ترس نہ آیا کہ جس بہن کا اکلوتا 22 سالہ بھائی فوت ہو گیا ہے اس بہن کو بھائی کے جنازے کے بعد واپس لے کر آنے سے اس بہن بچاری پر کیا گزری ہو گی مگر وہ یہ سب ظلم اپنے بچوں کے لیے خاموشی سے سہتی رہی۔ سید اسد عباس شاہ کے اکلوتے بیٹے سید رضا عباس شاہ کی وفات کے پندرہ دن بعد جیون شاہ کے چند نوکر اسد عباس شاہ کے پاس آئے اور کہا کہ علی رضا کہہ رہا ہے کہ آپ کی اب دو بیٹیاں ہیں لہٰذا ایک بیٹی کا آدھا حصہ کی جتنی جائیداد اور دوکانیں ہیں وہ ہمارے حوالے کرو جس پر اسد عباس شاہ نے کہا کہ میرا سب کچھ میری بیٹیوں کا ہے مگر ابھی میں زندہ ہوں آپ کیسی باتیں کر رہے ہیں جس پر علی رضا ثانی زہرا کو مزید ظلم و ستم کا نشانہ بنانے لگا ۔اسد عباس شاہ جب کبھی اپنی بیٹی کو کچھ دینے کے لیے بھیجتا تو آگے سے وہ گھر کا دروازہ بھی نہ کھولتے اور اسد عباس کے نوکروں کو برا بھلا کہتے جس پر اسد عباس شاہ اپنی بیٹی کے لیے خاموشی اختیار کر جاتے ۔۔۔اب آتے ہیں اصل واقعہ کی طرف ۔۔ 2 محرم الحرام کو صبح 9 بجے SHO تھانہ نیو ملتان نے سید اسد عباس شاہ کو فون کیا کہ آپ جلدی جیون شاہ کے گھر پہنچو آپ کی بیٹی کی لاش پڑی ہے جس پر سید اسد عباس شاہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگے اور سید اسد عباس شاہ کے دونوں بھائی سید نوید عباس شاہ اور سید اسد عباس شاہ کی بیوی اور دوسری بیٹی اور ڈرائیور غلام عباس ایک گاڑی پر اور ڈاکٹر محسن عباس شاہ ،چئیرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات، مبین مغل اور سید رضوان شاہ دوسری گاڑی پر فوری جیون شاہ کے گھر پہنچے جب ہم ان کے گھر پہنچے تو آگے دیکھ کر حیران ہو گے کہ جیون شاہ اپنے بیٹے حیدر شاہ اور آٹھ دس بندوں کے ساتھ سامنے کمرے میں صوفوں پر بڑے آرام سے بیٹھے تھے اور سامنے ٹین پیک پڑے تھے جبکہ ثانی زہرا کی اوپر والی منزل پر لاش اس طرح لٹکی ہوئی تھی جب ہم اوپر والی منزل پر گے جہاں SHO ،ASP اور SP بھی موجود تھے اور فرانزک کے لیے ٹیمیں بھی آ گئیں اس موقع پر چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک SNT مہر مظہر عباس کات نے پولیس والوں سے کہا کہ سر اگر اس بچی کو اس بینچ پر کھڑا گیا جائے تو کیا اس کے ہاتھ پنکھے کے اس اوپر والے پائپ تک پہنچ سکتے ہیں جہاں اس مردانہ صافے سے باندھا گیا ہے اور جس طرح اس کو اس بینچ پر زانوں پر تشہد کی حالت میں بیٹھایا گیا ہے کیا اس طرح آج تک کسی نے بیٹھ کر بھی خودکشی کی ہے تو پولیس والوں نے کہا کہ آپ کے دونوں پوائنٹ میں وزن ہے اس موقع پر ہم نے دیکھا کہ کمرے میں کافی چیزیں ٹوٹی پڑیں تھیں جس سے لگ رہا تھا کہ ثانی زہرا پر کافی تشدد کیا گیا ہے ساری کاروائی کے بعد لاش کو اتارا گیا اور باقی کاروائی کے بعد سید نوید عباس شاہ اور ڈاکٹر سید محسن عباس شاہ لاش کو ایمبولینس میں لے کر اپنے گھر چوک کمہارانوالہ پر لے گے ۔دکھ کی بات یہ ہے کہ ثانی زہرا کے پیٹ میں 5 ماہ کا بچہ بھی ہے ۔ پہلی بات جیون شاہ اور اس کے بیٹے اور گھر والے ہمیشہ اس معصوم سیدذادی پر ظلم کرتے تھے ۔۔دوسری بات جب اس نے خود کشی کی تو ثانی زہرا کے والدین کو اطلاع کیوں نہ دی گی اور لاش کو دیکھتے ہی انسانی فطرت کے مطابق فوری کیوں نہ اتارا گیا کہ شاید ہو سکتا ہے کہ کوئی سانس باقی ہو اور بچ جائے ۔۔یہ سب واضح ہے کہ ثانی زہرا کو 5 ماہ کے بچے سمیت قتل کر کے اس معصوم سیدذادی پر خودکشی کا الزام لگایا گیا ہے اور یہ ڈھونگ رچایا گیا ہے جبکہ غسل کے وقت عورتوں نے بتایا کہ ثانی زہرا کے جسم پر تشدد کے نشان تھے ۔۔۔۔سرائیکستان نوجوان تحریک ثانی زہرا اور اس کے 5 ماہ کے بچے کے نا حق قتل پر بھر پور احتجاج کریگی گی اور قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے تک کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے تاکہ کل کسی اور کی بیٹی اس طرح ظلم سے نہ ماری جائے ۔۔۔سب ثانی زہرا کے لیے آواز بلند کرو جو 5 ماہ کا بچہ پیٹ میں لے کر چلی گی اور ایک 9 ماہ کا معصوم اور ایک 3 سال کا معصوم بچہ چھوڑ کر ظالموں کے ہاتھوں شہید ہو گی
۔۔۔۔۔۔
منقول
At ReactFlix 🤓
😥😥😥😰😰😰😰
💔💔💔

Address

Layyah

Telephone

+923061100848

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ReactFlix posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ReactFlix:

Videos

Share