94sportstv

94sportstv 94sportstv is all sports news live coming soon all sports news live

پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دیپاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے...
17/08/2022

پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دی



پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان نیدرلینڈز کو 16 رنز سے ہرا دیا ہے۔ٹاس جیتنے کے بعد کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 315 رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 109 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم 74، شاداب خان 48 اور آغا سلمان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیدرلینڈز کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے بیس ڈی لیڈے اور لوگن وین بیک نے 2،2 جبکہ ویوین کنگما نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی اننگز کے جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان سکاٹ ایڈورڈز 71 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ وکرم جیت سنگھ اور ٹام کُوپر نے 65،65 رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے حارث روف، نسیم شاہ نے 3،3 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا

کامن ویلتھ گیمز 2022: نوح دستگیر بٹ کا گولڈ میڈل، شاہ حسین شاہ کا کانسی کا تمغہانگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویل...
04/08/2022

کامن ویلتھ گیمز 2022: نوح دستگیر بٹ کا گولڈ میڈل، شاہ حسین شاہ کا کانسی کا تمغہ



انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ویٹ لفٹنگ میں پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ بدھ کو پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے 109+ کلوگرام کیٹیگری مقابلوں میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھایا جو کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ ہے۔دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ اینڈریو لٹی اور تیسرے نمبر پر انڈیا کے گرپریت سنگھ رہے۔ نوح دستگیر بٹ نے مقابلے کے پہلے مرحلے سنیچ میں 173 کلوگرام وزن اٹھایا اور دوسرے مرحلے کلین اینڈ جرک میں 232 کلوگرام وزن اٹھایا اور مقابلے کے فاتح قرار پائے۔ نوح دستگیر بٹ نے 2018 میں گولڈ کوسٹ میں منعقدہ کامن ویلتھ مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ جوڈو میں شاہ حسین شاہ کا کانسی کا تمغہ کامن ویلتھ گیمز میں جوڈو کے ایونٹ میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔انہوں نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی تھامس لیسلو بریٹن باخ کو ہرا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ حاصل کیا ہے، اس سے قبل وہ 2014 کے کامن ویلتھ مقابلوں میں چاندی کا میڈل جیت چکے ہیں۔نوح دستگیر بٹ نے مقابلے کے پہلے مرحلے سنیچ میں 173 کلوگرام وزن اٹھایا (فوٹو: سکرین گریب)شاہ حسین شاہ مشہور پاکستانی باکسر سید حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔ سید حسین شاہ کراچی سے تعلق رکھنے والے باکسر تھے جنہوں نے 1988 کے گرمائی اولمپکس میں کانسی میڈل جیتا تھا۔یہ کانسی میڈل اولمپکس میں پاکستان کا باکسنگ کے ایونٹ میں پہلا میڈل تھا۔ سید حسین شاہ پچھلے 50 برسوں میں انفرادی سطح پر اولمپکس میں کوئی میڈل حاصل کرنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

پاکستان 17 سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار، ٹی20 سیریز کا شیڈول جاریپاکستان 17 سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم کی م...
02/08/2022

پاکستان 17 سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار، ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان 17 سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔پی سی بی نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور انگلینڈکے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کو سیریز 20ستمبرکو شروع ہوگی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کراچی اور لاہور میں منعقد کروائے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے4 میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ20 ستمبر کو کھیلا جائے ۔ دوسرا میچ 22 ستمبر ، تیسرا میچ 23 ستمبر اور چوتھا میچ 25ستمبر کو ہوگا۔سیریز کو دوسرا مرحلہ لاہور میں منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان انگلینڈ کے درمیان سیریز کے آخری 3 میچ کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں میچ28 ستمبر کوقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوگا۔ چھٹا میچ30 ستمبر اور ساتواں میچ2اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیاگال: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوام...
17/07/2022

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

گال: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم نے بلے بازی کرتے ہوئے بہترین طریقے سے 10 ہزار رنز مکمل کیے۔ بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کرنے کے لیے تقریبا 228 اننگی کھیلیں جبکہ اس سے قبل جاوید میانداد نے یہی سنگ میل عبور کرنے کے لیے 240 سے زائد اننگز کا سہارا لیا تھا۔ بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہشاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ...
30/06/2022

شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ

شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ ہوں گے۔پاکستان جونیئر کرکٹ لیگ کا پہلے ایڈیشن میں شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی جوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان جاوید میاندادکو پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور جبکہ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو پی جے ایل کے ابتدائی ایڈیشن کے لیے ٹیموں کا مینٹور مقرر کردیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے مزید مینٹورز کابھی جلد اعلان کیا جائےگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، پی سی بی کا ایک بار پھر میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ...
25/06/2022

ٹی 20 ورلڈ کپ، پی سی بی کا ایک بار پھر میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ایک بار پھر آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر گنگولی سے کرکٹ کے لیے دو بار بات کی، گنگولی نے آئی پی ایل دیکھنے کی دعوت دی، سوچا بھارت گیا تو فینز تنقید کریں گے ۔ چلا جاتا تو شاید کرکٹ کا بھلا ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی مٹی جولائی میں آ رہی ہے ۔ ایک سو سات گراؤنڈز میں ہم نے نئی پچز بنائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ کی بہتری کے لئے پچز میں مصنوعی گھاس دبئی سے لگوائیں گے

پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز 13 ستمبر سے 2اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گیپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول...
21/06/2022

پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز 13 ستمبر سے 2اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز تیرہ ستمبر سے دو اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گی۔پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی کے علاوہ ملتان میں بھی کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔دونوں بورڈز کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے پر اتفاق ہوا تھا

فیفا فٹبال ورلڈ 2026کے میزبان شہروں کا اعلانفیفا نے فٹبال ورلڈ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال ورلڈ کپ 20...
17/06/2022

فیفا فٹبال ورلڈ 2026کے میزبان شہروں کا اعلان

فیفا نے فٹبال ورلڈ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال ورلڈ کپ 2026 امریکا کینیڈا اورمیکسیکو میں ہو گا.2026 کا فیفا ورلڈ کپ 16 شہروں میں 80 گیمز ہوں گی، جن میں سے 60 امریکا میں کھیلے جائیں گے، جن میں امریکا میں 11، میکسیکو کے 3،اورکینیڈا کے 2 شہر شامل ہیں، 1998 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ ٹورنامنٹ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔جبکہ پہلی بار ہی ٹورنامنٹ تین میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا۔فیفا ورلڈ کپ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر تمام شہروں کی فہرست بھی جاری کی ہے جہاں شائقین فیفا میچز دیکھ سکیں گے

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پہلے اور امام الحق دوسرے نمبر پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو نئی ون ڈے اور ٹسیٹ ر...
16/06/2022

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پہلے اور امام الحق دوسرے نمبر پر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو نئی ون ڈے اور ٹسیٹ رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم ون ڈے بیٹرز میں پہلے اور امام الحق دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلوی بیٹر مارنس لابوشین تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں

پشاور کی ایتھلیٹ بہنیں، ’ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونا چاہیے‘پشاور کے مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں جنہوں نے حال ہی م...
01/06/2022

پشاور کی ایتھلیٹ بہنیں، ’ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونا چاہیے‘

پشاور کے مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں جنہوں نے حال ہی میں منعقد ہونے والی انڈر-21 نیشنل گیمز کی 800 میٹر ریس میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی، عزم، ہمت اور جدو جہد کا استعارہ بن کر ابھر رہی ہیں۔حسناء اعوان گیارہویں اور ان کی چھوٹی بہن حفضہ اعوان نویں کلاس کی طالبہ ہیں نہ صرف دن بھر پڑھائی اور کھیل میں سخت محنت کرتی ہیں بلکہ گھر کا خرچ چلانے کے لیے رات کو پتنگیں بناتی ہیں۔ وہ ایک روز میں 300 سے 500 تک پتنگیں تیار کر لیتی ہیں۔ حسناء اعوان کے مطابق ان کے والد رکشہ چلا کے گھر کا خرچہ پورا کرنے کے ساتھ ان کے سکول اور کھیلوں کے اخراجات بھی پورے کرتے تھے لیکن اب وہ اکثر بیمار رہتے ہیں جس کی وجہ سے گھر کے اخراجات کا انتظام کرنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ جس پر انہوں نے اور ان کی بہن حفضہ نے ارادہ کیا کہ وہ اپنے والد کا ہاتھ بٹائیں گی۔’والد کی مدد کا ارادہ کرنے کے بعد ہم نے اپنے معمولات بدل لیے اور سکول، کالج اور سٹیڈیم سے واپسی کے بعد شام کو والد کے ساتھ مل کر پتنگیں بنانے کا کام شروع کر دیا۔‘ حسناء کے مطابق وہ روزانہ سکول اور کالج کے بعد چھ سے سات کلومیٹر کا پیدل راستہ طے کرکے اکیڈمی میں مارشل آرٹ اور پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں ایتھلیٹیکس کی پریکٹس کرنے جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن سے اپنے بھائی اور چچا کو کھیلتے دیکھ کر ان کا سپورٹس کی طرف رجحان پیدا ہوا۔ ’جب والد کو اپنی خواہش کا بتایا تو انہوں نے بنا کسی رکاوٹ کے ہماری خواہش پوری کرنے کی حامی بھر لی اور ہمیں مارشل آرٹ سیکھنے کی اجازت دے دی۔‘ ’اکیڈمی ہمارے گھر سے دور ہے اور گھر مضافاتی علاقے میں ہونے کی وجہ سے روزانہ پیدل اکیڈمی جانا پڑتا ہے، گاؤں کے لوگوں کی باتوں اور کسی ممکنہ نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے والد بھی ہمارے ساتھ اکیڈمی جا کر پریکٹس مکمل ہونے تک ہمارا انتظار کرتے ہیں۔‘حسناء نے بتایا کہ ’گاؤں میں اکیڈمی ہونے کی وجہ سے پریکٹس کرنا مشکل لگ رہا تھا کیونکہ لڑکوں کے ساتھ کھیلنے پر خاندان اور گاؤں والوں نے کافی باتیں شروع کر دی تھیں۔ ہمارے کوچ نے مشکلات دیکھ کر مشورہ دیا کہ اگر واقعی آپ کو کھیلنے کا شوق ہے اور کھیلوں میں آگے جانا چاہتے ہو تو پشاور کے سپورٹس کمپلیکس میں داخلہ لے کر پریکٹس شروع کر دیں کیونکہ وہاں پر نہ تو

’بولتا رہتا ہے، چپ نہیں رہتا‘، گواسکر پاکستانی میانداد سے کیوں تنگ تھے؟پاکستانی کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ و...
31/05/2022

’بولتا رہتا ہے، چپ نہیں رہتا‘، گواسکر پاکستانی میانداد سے کیوں تنگ تھے؟

پاکستانی کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ وہ سابق انڈین بیٹسمین سنیل گواسکر کو بہت بڑا پلیئر مانتے ہیں اور انہیں ’سلیوٹ‘ کرتے ہیں۔اتوار کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ریلیز کی گئی ایک ویڈیو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ سابق انڈین کپتان سنیل گواسکر نے ڈینس للی اور جیف تھامپسن سمیت دنیا کے سارے بڑے بولرز کا سامنا کیا۔انہوں نے موجودہ کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ ’آپ اپنی کرکٹ اچھی کرو اور [اچھے] کرکٹرز کو فالو کرو۔‘اپنے اور سنیل گواسکر کے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ سابق انڈین کپتان بہت توجہ سے کھیلا کرتے تھے اور وہ ان کی توجہ کھیل سے ہٹانے کی کوشش کرتے رہتے تھے۔سابق پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ میں اس [گواسکر] کو بڑا تنگ کرتا رہتا تھا۔ بولتا رہتا تھا، بولتا رہتا تھا۔ میں کہتا رہتا تھا دیکھنا یہ کیچ میرے پاس ہی آئے گا اور وہ سنتا تھا۔‘میانداد کے مطابق گواسکر اکثر آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں بھی آجاتے تھے اور انہیں برا بھلا بھی کہتے تھے۔’کتنی دفعہ بیچارہ وہ آؤٹ ہوا تو مجھے کوستا ہوا گیا۔‘میانداد کے مطابق گواسکر آؤٹ ہونے کے بعد انہیں کہتے تھے کہ ’بولتا رہتا ہے، بولتا رہتا ہے چپ نہیں رہتا۔‘گواسکر نے انڈیا کے لیے 1971 سے 1987 تک ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے 125 ٹیسٹ میچوں میں 51.12 کی اوسط سے 34 سینچریوں اور 45 نصف سینچریوں کی مدد سے 10 ہزار 122 رنز بنائے تھے۔سابق انڈین کپتان نے انڈیا کی 108 ایک روزہ میچوں میں نمائندگی کی اور ایک سینچری اور 27 نصف سینچریوں کی مدد سے 3 ہزار 92 رنز بنائے تھے۔دوسری جانب میانداد نے 1976 سے لے کر 1993 تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور 124 ٹیسٹ میچوں میں 23 سینچریوں اور 43 نصف سینچریوں کی مدد سے 8 ہزار 832 رنز بنائے تھے۔سابق پاکستانی کرکٹر پاکستان کے لیے 233 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 41.70 کی اوسط سے 7 ہزار 381 رنز بنائے۔ ون ڈے میچوں میں ان کی سینچریوں کی تعداد آٹھ اور نصف سینچریوں کی تعداد 50 تھی

حسن علی کے 5 شکار، کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ٹاپ بالرقومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں اپنی شا...
29/04/2022

حسن علی کے 5 شکار، کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ٹاپ بالر

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں اپنی شاندار بالنگ سے دھوم مچادی، حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ہیمپ شائر کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کی پہلی اننگز میں حسن کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مخالف ٹیم 246 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔حسن علی نے 15 اوورز میں 45 رنز دیے اور ٹیم لیام ڈوسن، بین براؤن، کیتھ بارکر، کائل ایبٹ اور محمد عباس کی وکٹیں لیں۔یہ بھی پڑھیں: واضح رہے کہ حسن علی نے کاؤنٹی کیریئر میں دوسری بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ کاؤنٹی میچ میں گلاوسیسٹر شائر کے خلاف انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلش کاؤنٹی میں لنکاشائر کی نمائندگی کررہے ہیں

کیرون پولارڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلانویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ا...
21/04/2022

کیرون پولارڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیرون پولارڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 2007 میں برائن لارا کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے لیے ڈیبیو کرنے کے لمحات کبھی نہیں بھول سکتا۔پولارڈ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کہا کہ محتاط غور و خوض کے بعد میں نے آج بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت نوجوان کی طرح میرا بھی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے کا خواب تھا، مجھے فخر ہے کہ میں 15 سال ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔ پولارڈ کے کیرئر پر ایک نظرویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار کرکٹر اور آل راؤنڈر نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 123 ون ڈے اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی، انہوں نے 2007 میں ایک روزہ اور 2008 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ڈیبیو کیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار پولارڈ کوانٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 لگاتار چھکے مارنے والے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے اہم کارنامے انجام دیئے۔پولارڈ نے 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کیا، جب کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کیلئے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔محدود اوورز میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پولارڈ نے 61 میچوں ویسٹ انڈیز کی قیادت کی جس میں 25 جیتنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 31 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا

وسیم اکرم 30 سال قبل کیسے دکھتے تھے؟قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ریٹائرمنٹ کے کئی سال بعد بھی خبروں میں رہنے...
16/04/2022

وسیم اکرم 30 سال قبل کیسے دکھتے تھے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ریٹائرمنٹ کے کئی سال بعد بھی خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک موجودہ اور ایک تقریباً 30 سال پرانی ہے۔وسیم اکرم نے تصویر میں دیگر ہیش ٹیگز کے ساتھ بنگلا دیش کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے 30 سال قبل والی تصویر بنگلادیش میں لی گئی تھی

بابر اعظم کو عالمی نمبر ایک بلے باز کے طور پر ایک سال مکمل ہوگیاقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے میں عالمی نمبر...
14/04/2022

بابر اعظم کو عالمی نمبر ایک بلے باز کے طور پر ایک سال مکمل ہوگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے میں عالمی نمبر ایک بلے باز کے طور پر ایک سال مکمل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان اور ٹاپ بلے باز بابر اعظم نے آج 14 اپریل 2022 کو عالمی نمبر ایک ون ڈے بلے باز کے طور پر ایک سال مکمل کر لیا۔اپریل 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے پر بابر اعظم نے 41 ماہ سے پہلی پوزیشن پر براجمان بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے سیریز میں ایک سنچری کی مدد سے مجموعی طور 228 رنز بنائے تھے۔یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے آئی سی سی کا ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا بابر نے ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے بعد سے اب تک صرف چھ ون ڈے میچز کھیلے ہیں جن میں تین سنچریز اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 90.3 کی حیران کن اوسط سے 453 رنز بنائے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بابر اعظم ون ڈے میں ظہیر عباس (1983-84)، جاوید میانداد (1988-89) اور محمد یوسف (2003) کے بعد ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بلے باز ہیں

دورہ پاکستان نے مارنس لبوشین کے خیالات کو بدل دیاحال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم آسٹریلیا کے کھلاڑی مارنس لبوش...
14/04/2022

دورہ پاکستان نے مارنس لبوشین کے خیالات کو بدل دیا

حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم آسٹریلیا کے کھلاڑی مارنس لبوشین کے پاکستان سے متعلق خیالات بدل گئے ہیں۔آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کا پی سی بی پوڈ کاسٹ کے دوران کہنا تھا کہ دورہ پاکستان سے قبل بہت سی افواہیں سنی تھی مگر اس دورہ نے خیالات کو بدل دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا کیونکہ پاکستان میں ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے اپنے ملک آسٹریلیا میں کھیل رہے ہوں جس کی ایک خاص وجہ یہاں کہ تماشائی تھے جنہوں نے خوب حوصلہ افزائی کی۔یہ بھی پڑھیں: مارنس لبوشین دال روٹی کے دیوانے ہوگئےانہوں نے کہا کہ سیریز کے دوران محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق اور شاہین شاہ کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم آسٹریلیا اس دورے میں خوب لطف اندوز ہوئی جبکہ انہیں پاکستان کے لزیز کھانے بھی بہت پسند آئے ہیں جن کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی کیا ہے۔مارنس لبوشین کو تو پاکستان میں دال روٹی سب سے زیادہ پسند آئی، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’دال روٹی بہت لزیز ہے، دوپہر کے کھانے میں بھی کھائیں گے‘۔یہ بھی پڑھیں: مارنس لبوشین کے نام کا صحیح تلفظ کیا ہے، کھلاڑی نے خود بتادیایاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے 24 برس بعد پاکستان کا تاریخی دورہ کیا تھا جس دوران دونوں ٹیموں نے 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا

شاہین شاہ تینوں فارمیٹس میں ٹاپ ٹین رینکنگ والے دوسرے بولر بن گئےقومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمی...
13/04/2022

شاہین شاہ تینوں فارمیٹس میں ٹاپ ٹین رینکنگ والے دوسرے بولر بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹس میں موجودہ ٹاپ ٹین رینکنگ رکھنے والے دوسرے بولر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں شاہین آفریدی چار درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔مارچ کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ بابر اعظم بلے بازوں کی رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں جبکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی آئی پلیئر آف دی ایئر 2021محمد رضوان ایک درجہ تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔پاکستان کے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈتینوں فارمیٹس میں ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل ہیں۔بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں اور شاہین آفریدی ٹیسٹ میں چوتھی، ون ڈے میں ساتویں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں دسویں پوزیشن پر ہیں

وہاب ریاض کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کردیا گیا؟قومی ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کی تردید کردی۔تفصیلات کے ...
10/04/2022

وہاب ریاض کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کردیا گیا؟

قومی ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو میں فاسٹ بولروہاب ریاض کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ گیا ہی نہیں توڈی پورٹ کیسے ہوسکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں لاہور میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاررہا ہوں۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ دی ہنڈرڈ لیگ کھیلنے کے لیے معاہدہ ہوا ہے تاہم اگست میں ہونے والے اس ایونٹ کے لیے ویزا پراسس ابھی شروع نہیں ہوا۔وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اچھی پرفارمنس کے لیے ٹریننگ کررہا ہوں، کوشش ہوگی کہ جس اعتماد کا اظہارکیا گیا ہے اس پرپورا اتروں

Address

UAE
Dubai
00000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 94sportstv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

LIVE NOW

IT IS LIVE NOW