Punjab 24 News

Punjab 24 News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Punjab 24 News, TV Network, Dubai.

جولائی میں الیکشن ورنہ جھاڑو، پنجاب کے بعد مرکز بھی گیا، شیخ رشیدسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جولائی میں ...
30/06/2022

جولائی میں الیکشن ورنہ جھاڑو، پنجاب کے بعد مرکز بھی گیا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جولائی میں الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا، اگر ایسا نہیں کریں گے تو جھاڑو پھر جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کا فیصلہ بہت اہم تھا، ملک کو اس بحران سے نکالیں اور انتخابات کروائیں، ملک میں بحران در بحران ہے۔ دونوں باپ بیٹے نے منحوس وقت میں حلف اٹھایا ہے، جب سے باپ بیٹے نے حلف اٹھایا ہے نہ یہ لوگ سکون میں ہیں نہ ملک سکون میں ہے۔یہ اسحاق ڈار کے بجائے بل گیٹس کو بلالیں معیشت ان سے نہیں سنبھلے گی، عمران خان 3 سالوں سے کہتا رہا کہ یہ لوگ کرپٹ ہیں، غریب کے پاس مردے دفنانے کے پیسے نہیں بچے ہیں، غریب باہر نکلے گا تو ملک میں مزید بحران پیدا ہوگا، ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، ملک کو بچانا ہے تو انتخابات کا اعلان کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے زیادہ مرکز کی فکر ہے، مرکز بھی ان کے ہاتھ سے نکلتا جارہی ہے، موجودہ حالات کو اور کتنے دن دیکھتے رہیں گے۔

مون سون بارشوں کا بھرپور استقبال کریں۔۔۔ لیکن پہلے کچھ حفاظتی تدابیر تو جان لیں! سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے ساتھ ہ...
17/06/2022

مون سون بارشوں کا بھرپور استقبال کریں۔۔۔ لیکن پہلے کچھ حفاظتی تدابیر تو جان لیں!


سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے ساتھ ہی رم جھم برستا ساون زمین کی پیاس بجھاتا ہے ملک کے باقی علاقوں کے لئے تو یہ بارشیں عام روٹین ہوتی ہیں لیکن کوئی کراچی والوں سے پوچھے کہ یہ بارشیں ان کے لئے کیا ہیں؟ بارش کو ترسے ہوئے یہ لوگ بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی گرما گرم پکوڑے اور چائے کے انتظامات میں لگ جاتے ہیں گھر کے سب افراد، دوست احباب مل کر اس حسین موسم کو انجوائے کرتے ہیں۔ ویسے کراچی والے ہوتے بہت زندہ دل ہیں بیشک ان کو اس مون سون کی بارش میں بہت نقصانات اور مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ ان مسائل کی وجہ سے اس حسین موسم کو ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیر کو کراچی میں 22 جون سے مون سون کی بارشوں کے پہلے اسپیل کی پیش گوئی کی ہے۔ پی ایم ڈی کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوسکتا ہے۔مون سون کے پہلے سسٹم کے دوران کراچی میں ہلکی سی درمیانی بارش ہوگی۔

بارش تو سراسر رحمت ہوتی ہے لیکن کراچی والوں کو اس موسم میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پرتا ہے۔ 2020 کی بارشوں میں تو حالات بہت خراب ہوئے لیکن 2021 میں حکومت سندھ کی جانب سے بہتر اقدامات کئے گئے تھے۔ جہاں تک بجلی کی بات ہے تو بارش میں بجلی جان بوجھ کر بند کر دی جاتی ہے کیونکہ پسماندہ علاقے کے لوگ بارش میں احتیاطی تدابیر سے بے بہرہ ہونے کے باعث حادثوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اگست 2020 کے دوران صرف کراچی میں 484 ملی میٹر (19 انچ) بارش ہوئی۔ یہ گزشتہ 90 سالوں میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ہے۔ کراچی میں 12 گھنٹے سے زائد بارش ہوئی اور اس نے کراچی میں تباہی مچا دی۔ بارش کے پانی اور نالوں سے بہہ جانے والے پانی نے رہائشی مقامات کی زیادہ تر سڑکوں اور گلیوں میں پانی بھر دیا تھا جس کی وجہ سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کرنٹ لگنے کے بھی واقعات رونما ہوئے۔ جس کے باعث 29 اگست 2020 کو کراچی کے 6 اضلاع کو ریلیف کمشنر - حکومت سندھ نے سندھ نیشنل کیمٹیز (P&R) ایکٹ 1958 کے تحت "آفت زدہ علاقہ" قرار دیا ۔ 2021 قدرے بہتر گزرا کیونکہ گزشتہ سال کے سیلاب کے سانحے کے بعد کراچی سٹی اور صوبہ سندھ کے حکام نے شہر کا پہلا فلڈ مینجمنٹ پ

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر آپ پر بھی پڑے گا چاہے آپ ڈیزل استعمال کرتے ہوں یا نہیںGetty Imagesڈیزل کی قیمتوں میں اضا...
16/06/2022

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر آپ پر بھی پڑے گا چاہے آپ ڈیزل استعمال کرتے ہوں یا نہیں

Getty Imagesڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پوری دنیا کو متاثر کر رہا ہےیوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے نے دنیا بھر میں تشویش پیدا کر دی ہے اور مہنگائی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے جس سے دنیا کی بہت سی معیشتیں متاثر ہو رہی ہیں۔لیکن پیٹرولیم سے حاصل ہونے والا ایک اور ایندھن ہے جو اور بھی مہنگا ہو گیا ہے جون میں اس کی قیمت تاریخ میں اس کی اب تک سب سے بلندی پر پہنچ گئی ہے اور یہ مسئلہ پیٹرول سے بھی بڑا سر درد پیدا کر رہا ہے۔ یہ ڈیزل ہے، جسے ڈیزل یا گیس آئل بھی کہا جاتا ہے۔ماہرین کو تشویش ہے کہ اس کی قیمت میں اضافہ اس لیے ہوا کیونکہ عالمی سطح پر ڈیزل کی قلت ہے اور مختصر مدت میں ان قیمتوں کو کم کرنا مشکل ہوگا۔پاکستان میں بھی بدھ کو رات گئے ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 264 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ آپ سوچ سکتے ہیں کہ اس کا آپ پر کوئی اثر نہیں ہو گا کیونکہ آپ کے پاس کار نہیں ہے، یا آپ کے پاس کار تو ہے لیکن یہ پیٹرول پر چلتی ہے۔تاہم اگر آپ نے اپنی زندگی میں کبھی ڈیزل کا استعمال نہیں کیا ہے، تب بھی آپ جہاں کہیں بھی ہوں گے یہ بحران آپ کی جیب کو متاثر کرے گا۔ ایسا کیوں؟کیونکہ ڈیزل زیادہ تر کارگو گاڑیوں میں استعمال ہونے والا ایندھن ہے اور ہماری خوراک، ادویات یہاں تک کہ وہ پیٹرول جو ہم سروس سٹیشنوں پر اپنی کاروں میں بھرتے ہیں ڈیزل سے چلنے والے ٹرکوں کے ذریعے ہی آتا ہے۔ یہی ڈیزل ٹرک سامان ان بحری جہازوں تک پہنچاتے ہیں جو پوری دنیا میں اس کی ترسیل کرتے ہیں۔ بہت سی بسیں اور ٹرینیں بھی ڈیزل ہی استعمال کرتی ہیں۔اور یہ وہ ایندھن ہے جس پر صنعتیں انحصار کرتی ہیں چاہے وہ کھیتوں میں چلنے والا ٹریکٹر ہی کیوں نہ ہو۔اس وجہ سے ڈیزل کی کمی پوری دنیا میں سنگین مسائل پیدا کر رہی ہے۔ اگر طلب رسد سے زیادہ ہوتی رہی تو قیمتیں اور بڑھنے کا خطرہ ہے۔Reutersسری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ڈیزل بھروانے کے لیے قطاریںعالمی بحراناس ایندھن کی کمی سری لنکا، یمن اور کئی افریقی ممالک جیسی جگہوں پر ٹرانسپورٹ کے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ایکواڈور میں مقامی برادریوں اور کسانوں کی طرف سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔ایک اور خطہ جہاں بحران کے سب

12/06/2022
حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلانحکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قی...
27/05/2022

حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا جمعرات کی رات کو پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ’قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔‘پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 179 روپے، 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 174 روپے 15 پیسے ہوجائے گی۔قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 155 روپے 56 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت اب بھی ڈیزل پر فی لیٹر پر 56 روپے سبسڈی دے رہی ہے۔ ’عمران خان کی حکومت معاشی بارودی سرنگیں بچھا کرگئی ہے۔‘’آج بھی 30 روپے فی لیٹر قیمت بڑھانے کے بعد ڈیزل پر حکومت 56 روپے 71 پیسے اور پیٹرول پر 37 روپے 84 پیسے سبسڈی دے رہی ہے۔‘مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ’آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر اس کا قرض نہیں مل سکتا۔‘ان کے مطابق روپیہ مسلسل گر رہا تھا اور پیٹرول کی قیمت نہ بڑھاتے تو مزید گر جاتا۔ ’سابق حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث آج ملک کو مہنگائی کا سامنا ہے۔‘مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’یہ ریاست کے لیے صحیح فیصلہ ہے۔ اس سے سیاسی نقصان ہوتا ہے تو ہوجائے۔‘’سیاست بچا کر ریاست کو ڈبونا حکمت کا فیصلہ نہیں ہے، ہماری سیاست ڈوبتی ہے اور ریاست بچ جاتی ہے تو یہ ملک کے لیے بہتر ہے.‘مفتاح اسماعیل کے مطابق ’اب بھی حکومت ڈیزل پر 56 روپے 71 پیسے اور پیٹرول پر 37 روپے 84 پیسے سبسڈی دے رہی ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ ’آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کہا تھا۔‘’تاہم میں آئی ایم ایف کو قصوروار نہیں کہوں گا۔ مجھے دنیا کا کوئی ایسا ملک دکھائیں جو ایک لیٹر پیٹرول پر 86 روپے سبسڈی دیتا ہو۔‘’پیٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب طبقہ دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جس قیمت پر ہم پیٹرول خرید رہے ہیں اس سے بھی کم قیمت پر ہم عوام کو پیٹرول اور ڈیزل دے رہے ہیں۔‘مشیر خزانہ کے مطابق ’غریب عوام سے پیسہ لے کر سبسڈی بڑی گاڑی والوں کو ملتی ہے​۔ غریب لوگوں سے پیسہ لے کر امیر لوگوں کی جیب می

حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخبمسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔پ...
16/04/2022

حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔حمزہ شہباز کی حمایت میں 197 ووٹ پڑے جب کہ ان کے مدمقابل پرویز الہیٰ کو ایک ووٹ ملا۔ فیاض الحسن چوہان نے واک آؤٹ کرنے کے بعد واپس آ کر ووٹ ڈالا

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ شامل نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ...
14/04/2022

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ شامل نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ریٹائڑد ملٹری افسران کی فیک آڈیوز چلا کر ملک میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔جمعرات کو پریس بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، یہ مہم نہ پہلے کامیاب ہوئی اور نہ آئندہ ہونے دیں گے۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ افواہوں کی بنیاد پر کردار کشی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے غیر ملکی مراسلے کے حوالے سے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے سازش کا لفظ شامل نہیں ہے، پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اردو نیوز کے صحافی وسیم عباسی کے مراسلے سے متعلق امریکی سفارتکار کو بلا کر ’ڈی مارش‘ پر سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’ڈی مارش دیے جاتے ہیں۔ ڈی مارش صرف سازش پر تو نہیں دیے جاتے۔ ڈی مارش کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جس طرح اس اعلامیے میں لکھا ہوا ہے کہ غیرسفارتی زبان استعمال کی گئی ہے۔ اس اعلامیے میں لکھا ہوا ہے کہ جو بات چیت کی گئی ہے وہ مداخلت کے مترادف ہے۔ تو اس کے اوپر ڈی مارش دیا جاتا ہے، یہ سفارتی طریقہ ہے اور یہی وہ الفاظ ہیں جن کے اوپر اتفاق کیا گیا اور اس کے مطابق ڈی مارش دیا۔‘ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ اعلامیے میں اندرونی معاملات میں مداخلت کا ذکر ہے اور غیر سفارتی زبان استعمال ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خود فوج کی قیادت سے رابطہ کیا تھا، اسٹیبلشمنٹ نے گزشتہ حکومت کو کوئی آپشن نہیں دیا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ نہ تو مدت میں توسیع طلب کر رہے ہیں اور نہ ہی قبول کریں گے، آرمی چیف اپنی مدت پوری کر کے رواں سال 29 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔’پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہی ہے اور کبھی بھی مارشل لا نہیں لگے گا۔‘سیاسی جماعتوں کی جانب سے آرمی چیف پر تنقید سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘آرمی چیف ایک ادارے کے سربراہ ہیں اور اگر ادارے کے سربراہ پر بات کی جا رہی ہے تو حکومت وقت کی

پاکستان اورایران دفاعی تعاون، علاقائی امن کیلئے ملکرکام کرنے پرمتفقایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اس...
14/10/2021

پاکستان اورایران دفاعی تعاون، علاقائی امن کیلئے ملکرکام کرنے پرمتفق

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اس وقت پاکستان کے دورہ پر ہیں، جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔میجرجنرل محمد باقری سے بدھ کو ہونے والے ملاقات کے دوران جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر ملک ہیں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے ان کا قریبی تعاون ضروری ہے۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور خصوصاً پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کا معاملہ زیرغور آیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون، علاقائی امن کیلئے مل کر کام کرنے اور دہشت گردی کیخلاف متفقہ ردعمل پر اتفاق کیا۔وفد کی سطح پر ملاقات میں ایرانی وفد کو علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی اور پاک فوج کے تربیتی امور سے آگاہ کیا گیا۔ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے انسداد دہشت گردی اور تربیت کے امور پر فوجی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل محمد باقری سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے استحکام میں پاکستان اور ایران کا براہ راست مفاد ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پائیدار معیشت اور رابطوں کو فروغ دینے کی پالیسیوں پر مبنی پرامن اور مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں مطلوبہ امداد کی فوری فراہمی اور اقتصادی بحران روکنے کیلئے مثبت انداز میں متحرک رہناچاہیے۔عمران خان نے گزشتہ ماہ قائم کردہ افغانستان کے چھ ہمسایہ ممالک کے پلیٹ فارم سے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی زوردیا۔انہوں نے جموں وکشمیر کے تنازع پرایران کی غیرمتزلزل حمایت خصوصی طور پر ایرانی رہبر اعلیٰ کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے جائز حق خودارادیت کے لیے ایران کی بھرپور حمایت کی توقع رکھتے ہیں

19 سالہ نوجوان جو سالانہ 30 سے 35 لاکھ کماتا ہے، درخت پر لگے اخروٹ اتنا منافع دینے کا کیسے باعث بن سکتے ہیں جانیں آج کل ...
12/10/2021

19 سالہ نوجوان جو سالانہ 30 سے 35 لاکھ کماتا ہے، درخت پر لگے اخروٹ اتنا منافع دینے کا کیسے باعث بن سکتے ہیں جانیں


آج کل کے دور میں ہر فرد اس بات کا گلہ کرتا تو نظر آتا ہے کہ حکومت نے اس سے روزگار کا وعدہ کیا تھا مگر اس کی نوکری کے لیے کچھ نہیں کر سکی لیکن اس بات کی کوشش کم ہی لوگ کرتے نظر آتے ہیں کہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے روزگار کے لیے کچھ کر سکیں-

ایسا ہی ایک نوجوان جس کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے جس کا نام راجہ خضر ہے انیس سالہ یہ نوجوان ان تمام نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے جو کہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے بزرگوں کا بازو بن گیا ہے اور ان کے کام کو توسیع دے کر ہر مہینے دو سے تین لاکھ روپے نہ صرف کما رہا ہے بلکہ اپنے جیسے بہت سارے نوجوانوں کے معاش کا بھی سبب بن رہا ہے-

راجہ خضر نے آزاد کشمیر میں موجود اخروٹ کے درخت کو اپنے روزگار کا ذریعہ بنایا ہے۔ اس درخت کی خاصیت یہ ہے کہ اس درخت کی جڑ سے لے کر پھل تک کسی نہ کسی طرح فائدہ مند ہوتا ہے اور قابل فروخت ہوتا ہے

20 سال بعد طالبان افغانستان پر دوبارہ قابض، ملک کے ایسے مناظر جنہوں نے ہر کسی کو افسردہ کردیاتقریباً دو دہائیوں کے بعد ا...
18/08/2021

20 سال بعد طالبان افغانستان پر دوبارہ قابض، ملک کے ایسے مناظر جنہوں نے ہر کسی کو افسردہ کردیا
تقریباً دو دہائیوں کے بعد ایک مرتبہ پھر طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل کو دوبارہ قبضے میں لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں- ملک کے سابق صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے چند گھنٹے بعد طالبان صدارتی محل میں داخل ہوئے۔ پچھلے ایک ہفتے کے دوران، افغانستان کے بہت سے بڑے شہر طالبان گروپ کے قبضے میں آگئے جن میں کوئی مزاحمت نہیں کی گئی تھی۔ پیر کے روز، سینکڑوں لوگوں نے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دھاوا بول دیا، جو شدت سے افغانستان سے باہر جانے کا راستہ تلاش کر رہے تھے۔ کچھ کو ہاتھوں سے فوجی طیاروں کے اطراف میں لٹکے ہوئے بھی دیکھا گیا

27/04/2021
یکم سے 10 مئی تک عام تعطیل کا فیصلہ کرلیا گیاروس نے آئندہ ماہ ملک بھر میں دس روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔خبر ایجنس...
26/04/2021

یکم سے 10 مئی تک عام تعطیل کا فیصلہ کرلیا گیا

روس نے آئندہ ماہ ملک بھر میں دس روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکومت کا کہناہے کہ اگر ہیلتھ ایجنسی نے تعطیل کی حمایت کی تو باقائدہ آرڈیننس جاری کر دیں گے۔ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ہیلتھ ایجنسی کے سربراہ کے ہمراہ انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دس روزہ عام تعطیل پر عمل درآمد مئی میں کیا جائے گا، اگر روسی ہیلتھ ایجنسی نے تعطیل کی حمایت کی تو آرڈیننس جاری کر دیں گے۔روسی صدر نے وبا کے خاتمے کے لیے لوگوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب بھی دی، انہوں نے کہا کہ عوام بڑھ چڑھ کر ویکسین لگوائیں تاکہ اس عالمی وباء کا خاتمہ جلد سے جلد ممکن ہو سکے۔ -->

ملک بھر میں نویں سے بارہویں تک کی کلاسز شروعکراچی، لاہور اور ملتان سمیت ملک بھر میں نویں سے بارہویں تک کی کلاسز شروع ہوگ...
19/04/2021

ملک بھر میں نویں سے بارہویں تک کی کلاسز شروع

کراچی، لاہور اور ملتان سمیت ملک بھر میں نویں سے بارہویں تک کی کلاسز شروع ہوگئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کی آٹھ فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے ابھی نہیں کھولے جائیں گے۔کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے 16مئی تک بند رہیں گے ۔ این سی او سی کے مطابق عید کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ گیارہ مئی کے اجلاس میں ہو گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولز مزید 10 روز بند رہیں گے۔نویں سے 12ویں کے امتحابات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے بلکہ یہ امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کےمطابق ہوں گے۔ او اور اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔پنجاب کے اضلاع لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، بہاولپور اور رحیم یارخان میں بھی اسکول کھل گئے ہیں۔سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی ہائی اور ہائیر اسیکنڈری اسکولز کھل گئے ہیں۔تمام صوبوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولز 21 اپریل سے 10 روز کے لیے بند رہیں گے جبکہ بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جا سکتا ہے

مسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑ گئی ۔۔۔۔ شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے حوالے سے بری خبر ۔۔ شازیہ مری نے نیا انکشاف کردیا اس...
07/04/2021

مسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑ گئی ۔۔۔۔ شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے حوالے سے بری خبر ۔۔ شازیہ مری نے نیا انکشاف کردیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑ گئی ۔۔۔۔ شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے حوالے سے بری خبر ۔۔ شازیہ مری نے نیا انکشاف کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے نزدیک مریم نواز شریف کے بیانات کی کوئی حیثیت نہ ہونا قابل تشویش ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اب تک مریم نوازشریف کے فیصلوں اور بیانات کو سنجیدہ لیتی رہی ہے۔ اگر مسلم لیگ(ن) کے نزدیک ہی مریم نواز کے بیانات اور فیصلوں کی کوئی حیثیتنہیں تو واضح کیا جائے ان کی حیثیت آخر کیا ہے؟ افسوس کی بات ہے کہ ن لیگ کی قیادت بھی مریم نوا ز شریف کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتی۔ ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے جے یو آئی سے مل کر اپنے ذاتی مفادات کے لئے پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ چکے ہیں کہ اگر پی پی پی استعفے نہیں دیتی تو جے یو آئی اور ن لیگ مل کر استعفے دیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ مسلم لیگ(ن) اور جے یو آئی واضح کرے کہ وہ کب اسمبلیوں سے مستعفی ہو رہے ہیں اور لاڑکانہ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے اتحاد پر شوکاز نوٹس کب جاری ہوگا

کورونا وائرس: دنیا میں 13 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثرعالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 30 لاکھ 26 ہزار...
07/04/2021

کورونا وائرس: دنیا میں 13 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 30 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ 86 ہزار 69 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 72 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 260 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 31 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 37 ہزار 364 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 99 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 66 ہزار 208 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔فرانس میں 48 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 97 ہزار 273 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 45 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 106 ہے۔برطانیہ میں 43 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 882 اموات ہوچکی ہیں۔اٹلی میں 36 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 11 ہزار 747 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 35 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 32 ہزار 667 اموات ہوئی ہیں۔یہ بھی پڑھیں: اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

اسد عمر کی برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی تصدیقاسلام آباد() وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ برطانوی حکو...
03/04/2021

اسد عمر کی برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی تصدیق

اسلام آباد() وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حکومت برطانیہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے اور ہر ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ صحت کی حفاظت سے متعلق وہ فیصلہ کرے۔اسد عمر نے کہا کہ برطانوی حکومت کے فیصلے سے جائز سوال اٹھا گیا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے ممالک کا چناؤ سائنس پر مبنی تھا یا خارجہ پالیسی پر

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقاتفائل فوٹوآرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات میں دونوں مما...
23/01/2021

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

فائل فوٹوآرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق بات چیت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چيف جنرل قمر جاويد باجوہ سے قائم مقام امریکی ناظم الامور نے جمعرات 22 جنوری کو ملاقات کی۔ملاقات میں آرمی چیف نے مختلف شعبوں ميں امريکا سے تعاون پر بات چيت کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر نئی انتظامیہ کے تحت پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم بھی کیا گیا۔ امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن عمل میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔امریکی ناظم الامور نے افغانستان میں امن کيلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی

کراچی: مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارشکراچی: (22 اگست 2020) شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار ...
23/08/2020

کراچی: مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش

کراچی: (22 اگست 2020) شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش ہوئی ، جس کے باعث ہر جگہ پانی کھڑا ہو گیا عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقوں گلشن معمار، ایئرپورٹ، سیوک سینٹر، سرجانی ٹاؤن،گلشن اقبال، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، دستگیر، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد، بہادرآباد، پی سی ایچ ایس، محمودآباد، قیوم آباد اور اطراف کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ کہ ہوا کا ایک کم دباؤ مشرقی سندھ میں اور دوسرا کم دباؤ وسطی بھارت کے قریب موجود ہے، دوسسٹمز کے ملاپ سے بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ کراچی میں 100 ملی میٹر بارشیں ہونے کی توقع ہے، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، تیز بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے، بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 26 اگست تک جاری رہ سکتا ہے

بارش آندھی ،طوفان۔۔آج کون کون سے علاقوں میں بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کی شاندار پیشگوئیاسلام آباد ملک کے بیشتر جنوبی ...
09/07/2020

بارش آندھی ،طوفان۔۔آج کون کون سے علاقوں میں بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کی شاندار پیشگوئی

اسلام آباد ملک کے بیشتر جنوبی علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا تاہم بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں آج بھی بارش ہوگی۔ ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص اور مٹھی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گزشتہ روز کراچی میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی میں تیس ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں تئیس ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس10ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس8، ناظم آبادمیں6.4، صدرمیں6 ملی میٹربارش ریکارڈ اوریونیورسٹی روڈ/موسمیات میں 5.8بارش ریکارڈ کی گئی۔بادل برستے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، کھوکھراپار ، کورنگی اور ضیا کالونی میں بجلی بند ہو گئی۔ گلشن حدید ، لیاقت آباد اور اسکیم تینتیس کے کئی علاقے بھی بجلی سے محروم ہو گئے۔بارش کے بعد گلشن حدید، سرجانی، نارتھ کراچی، ناظم آباد اور صدر کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ بارش کے بعد کےالیکٹرک کا ترسیلی نظام جواب دے گیا۔شہر میں موسم بہتر ہونے کے بعد بجلی کی طلب3ہزارسے کم ہوکر2800میگاواٹ ہوگئی ہے۔ بجلی کی طلب اور رسد کا فرق 200میگاواٹ رہنے کے باجود بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی۔صوبہ پنجاب کے بیشتر جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ نارووال، سیالکو ٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، مری اور ٹیکسلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متو قع ہے۔خٰبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا تاہم دیر، بونیر،سوات، شانگلہ ، کوہستان، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم ،کوہاٹ، پشاور، مردان اور چارسدہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

پنجاب میں کورونا کے 930 نئے کیسز رپورٹ، مزید 30 افراد جاں بحقلاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے 930 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب...
08/07/2020

پنجاب میں کورونا کے 930 نئے کیسز رپورٹ، مزید 30 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے 930 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 30 افراد جاں بحق ہو گئے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی مجوعی تعداد 83 ہزار 599 ہو گئی۔ لاہور میں 485، ننکانہ میں 3، قصور میں ایک، شیخوپورہ میں 16 اور راولپنڈی میں 100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔جہلم میں ایک، اٹک میں 52، چکوال میں ایک، گوجرانوالہ میں 24، سیالکوٹ میں 20، نارووال میں ایک، گجرات میں 7، حافظ آباد میں 3 اور ملتان میں 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں 12، وہاڑی میں 3، فیصل آباد میں 14، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 اور رحیم یار خان میں 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔سرگودھا میں 35، میانوالی میں 5، بہاولنگر میں 6، بہاولپور میں 27، ڈی جی خان میں 30، لیہ میں ایک، اوکاڑہ میں 3، خانیوال میں 12، بھکر میں 3، ساہیوال میں 10 اور پاکپتن میں مزید 19 کیسز سامنے آئے۔پنجاب میں کورونا سے مزید 30 افراد کی موت کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد ایک ہزار 929 ہو گئی۔پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 4 ہزار 922 افراد جاں بحق اور 2 لاکھ 37 ہزار 489 متاثر ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے 2 ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 83 افراد جان کی بازی ہار گئے۔یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ایک ہزار 929 افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں ایک ہزار 614، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 45، بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 140، آزاد کشمیر میں 40 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 97 ہزار 626 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں 83 ہزار 599، خیبر پختونخوا میں 28 ہزار 681، بلوچستان میں 10 ہزار 919، اسلام آباد میں 13 ہزار 650، گلگت میں ایک ہزار 595 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 490 افراد متاثر ہو چکے ہیں

شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں حاضری معافی کی درخواست سماعت کیلئے مقررلاہور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی لاہ...
07/07/2020

شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں حاضری معافی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی لاہور ہائیکورٹ میں حاضری معافی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں حاضری معافی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ،عدالت نے گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کو کرونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا،تاہم شہباز شریف نے حاضری معافی کی درخواست کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ مانگا ہے۔

سندھ اورپنجاب میں جمعہ سے3روزہ سخت لاک ڈاؤن کا آغازسندھ اور پنجاب میں جمعہ سے تین روزہ سخت لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ سندھ ...
15/05/2020

سندھ اورپنجاب میں جمعہ سے3روزہ سخت لاک ڈاؤن کا آغاز

سندھ اور پنجاب میں جمعہ سے تین روزہ سخت لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ سندھ میں صبح سے دوپہر تين بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اوراستثنیٰ حاصل ہونے والے کاروبار بھی بند رہیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 3 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے،جمعہ،ہفتہ اوراتوار کوتمام بازاراور ٹرانسپورٹ بند رہےگی۔سندھ حکومت نے آج سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیاہے۔صبح سے دوپہر 3 بجےتک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا،صوبے بھر میں گروسری،فارميسی سميت استثنیٰ حاصل کاروباربھی بند رہےگا۔ سندھ حکومت نے واضح کردیا ہےکہ خلاف ورزی کرنےوالوں کيخلاف کارروائی ہوگی۔سندھ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز سخت لاک ڈاؤن کے باعث صبح ہی سے شہرکی تمام اہم سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے بھی کسی مذہبی، سیاسی جلسے جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ادھر محکمہ داخلہ پنجاب نے 3 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔جمعہ،ہفتہ اوراتوار کو تمام بازار اور ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ پنجاب میں گروسری اسٹورز،پھل سبزی اور دیگر ضروریات زندگی کی دکانوں کو استثنی ہوگا،دودھ دہی، چکن اور تمام آٹو شاپس بھی کھلی رہیں گی۔ پنجاب میںسپیئرپارٹس،ٹرک،ہوٹلز،پنکچرشاپس ،پٹرول پمپس کھلا رکھنےاورتمام ریسٹورنٹس کو ٹیک آوے کی اجازت ہوگی۔ اس تین دنوں میں کوریئراورپوسٹل سروسز بھی بحال رہیں گی،انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ سے نوٹیفائیڈ صنعتیں بھی کھلی رہیں گی۔اس کےعلاوہ ملک کے ديگرحصوں کی طرح ايبٹ آباد ميں بھی 4 روز تک لاک ڈاون ميں نرمی کے بعد آج سےدوبارہ 3 دن لاک ڈاؤن ہوگا۔پير سے تمام کاروباری مراکز دوبارہ کھليں گے۔ایبٹ آباد میں 3روز تک سبزی،میڈیکل اسٹور،کریانہ،دودھ دہی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

05/05/2020

بلوچستان: لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کر دی گئی

لاہور میں لاک ڈاؤن کے باعث دکاندار اپنی دکان کو تالا لگا رہا ہے۔ فوٹو: آن لائنبلوچستان حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کےلیے لاک ڈاؤن میں مزید 19 مئی تک توسیع کر دی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزید دو ہفتوں کےلیے لاک ڈاؤن نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ اب 19 مئی تک برقرار رہے گا۔لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرونا کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے 5مئی تک صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق آٹو ورکشاپ، گیراج اور پنکچر کی دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت ہوگی

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاکراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد وہ ...
28/04/2020

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد وہ قرطینہ میں چلے گئے۔ گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ اللہ کریم کی مدد سے اس سے مقابلہ کروں گا۔ عمران خان نے مشکل وقت سے لڑنا سکھایا ہے، ہمیں جن مشکلات سے لڑنا سکھایا گیا ہے یہ بیماری اس کے آگے کچھ نہیں۔ اللہ تعالی مجھے اس وبا سے لڑنے کی توفیق عطا فرمائے

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab 24 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category



You may also like