Swabi Media

Swabi Media صوابی گروپ آف سوشل میڈیا
صوابی کا سب سے بڑا نیوز نیٹ ورک

01/02/2025

(دپابینئی کلی خائستہ چکر/مزیدرای مالٹی اوبریانی)

01/02/2025

صوابی:دی گلوریس گروپ آف سکولز اینڈکالجز صوابی کےطالبعلم کا تعلیم کے موضوع پر بہترین تقریر۔(صوابی میڈیا).

30/01/2025

(((پرنسپل عبدالسلام ایڈوکیٹ کا خصوصی انٹرویو)))
صوابی:سینا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صوابی کے پرنسپل عبدالسلام ایڈوکیٹ صوابی نامہ نیوز کے پروگرام "صوابی راؤنڈ اپ"میں سینئر اینکرپرسن امجدعلی کیساتھ اظہار خیال کررہے ہیں۔(صوابی گروپ آف سوشل میڈیا).

(((محمدفرمان خان یوتھ ایم پی اے منتخب ہوگئے)))صوابی:ایمان ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کےچیئرمین محمد فرمان خان خیبرپخونخوا...
30/01/2025

(((محمدفرمان خان یوتھ ایم پی اے منتخب ہوگئے)))
صوابی:ایمان ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کےچیئرمین محمد فرمان خان خیبرپخونخواہ یوتھ پارلیمنٹ میں یوتھ ایم پی اے منتخب ہوگئے۔ہم امید رکھتے ہیں کہ نوجوان یوتھ ایم پی اے محمد فرمان خان خیبرپخونخواہ یوتھ پارلیمنٹ میں ضلع صوابی کی نوجوان کے حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھائینگے۔(صوابی میڈیا).

29/01/2025

((صوابی میں پہلی بارسخاکوٹ تکہ اینڈبھونگ سنٹر ))
(((مزہ نہ آئے تو پیسے اور کرایہ واپس/جلدی کیجئے)))
صوابی:مین صوابی اڈہ میں آوٹ گیٹ کیساتھ ملک پلازہ میں فسٹ فلور پر سخاکوٹ تکہ سنٹر میں آپکو سخاکوٹ کی مشہورترسکون اور ذائقہ دار تکہ اور بونگ انتہائی مناسب قیمت پر ملیں گے۔سخاکوٹ تکہ سنٹر صوابی میں مرد حضرات کیلئے الگ جگہ جبکہ خواتین کیلئے الگ جگہ پردے کا انتظام موجود ہیں۔رابطہ نمبرز:(03065125824).
جمیل شاہ استاد رابطہ نمبر:(03262136090).
پتہ:مین صوابی اڈہ آوٹ گیٹ کے ساتھ ملک پلازہ فسٹ فلور جہانگیرہ روڈ صوابی۔

28/01/2025

(جھنڈے کاچکر،مزیدار مالٹے اور ترسکون شاعری)

(((صوابی نامہ نیوزٹیم سال 2025ءکاپہلااجلاس)))صوابی:آج صوابی نامہ نیوز ٹیم کاسال 2025ءکاپہلا ماہانہ اجلاس صوابی نامہ نیوز...
27/01/2025

(((صوابی نامہ نیوزٹیم سال 2025ءکاپہلااجلاس)))
صوابی:آج صوابی نامہ نیوز ٹیم کاسال 2025ءکاپہلا ماہانہ اجلاس صوابی نامہ نیوز آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوابی نامہ نیوز کے چیف ایگزیکٹیو علی خان یوسفزئی،منیجنگ ڈائریکٹر عمرسید باچا،کنٹنٹ منیجر ڈاکٹر امجدعلی،ٹیم منیجر محمدشہزاد آزاد یوسفزئی،آفس سیکرٹری روح الامین،مذہبی اسکالر مولانا محمد شاہد صاحب اورمارکیٹنگ ایڈوائزر عبدالہادی نےشرکت کی۔جبکہ سرپرست اعلیٰ عرفان خان ایڈوکیٹ والدہ کی بیماری کے باعث شرکت نہ کرسکے۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجبکہ بعد میں ماہانہ کارکردگی پر بحث ہوئی۔اس موقع پرٹیم کے تمام ممبران نے صوابی نامہ نیوز کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔(صوابی میڈیا).

22/01/2025

(صوابی کےہردلعزیز سیاستدان بابرسلیم کا انٹرویو )
صوابی:وزیراعظم یوتھ پروگرام خیبر پختونخوا کے کوآرڈینیٹروپاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع صوابی کےجنرل سیکرٹری بابرسلیم صوابی نامہ نیوز کے پروگرام "صوابی راؤنڈ اپ"میں سینئر اینکرپرسن امجدعلی اظہار خیال کررہے ہیں۔(صوابی گروپ آف سوشل میڈیا).

(((افسوسناک خبر/عوام الناس سے دعاوں کی اپیل)))صوابی:ضلع صوابی کے گاوں سلیم خان سے تعلق رکھنے والے ورلڈ ایجوکیشنل سروسز ک...
22/01/2025

(((افسوسناک خبر/عوام الناس سے دعاوں کی اپیل)))
صوابی:ضلع صوابی کے گاوں سلیم خان سے تعلق رکھنے والے ورلڈ ایجوکیشنل سروسز کے چیئرمین میں محمدعرفات خان گذشتہ دنوں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔کل ان کا آپریشن ہے تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ محمد عرفات خان کیلئے خصوصی دعاکریں۔تاکہ اللہ تعالیٰ ان کے آپریشن کو کامیاب کرکے ان کو جلد صحتیاب کرے۔آمین۔(علی خان یوسفزئی صوابی میڈیا).

18/01/2025

(((ضلع صوابی کے گاوں جھنڈے کا مشہور مالٹا)))
صوابی:موسم سرما کا پھل مالٹا ملک بھر میں کاشت ہوتا ہے، لیکن صوابی کی گاوں جھنڈے کا مالٹا جو ذائقہ دیتا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے میھٹی اور رس سے بھرے ہونے کی وجہ سے صوابی کے مالٹے خیبرپختونخوا سمیت پوری پاکستان میں مشہور ہے۔(ڈاکٹر امجد علی صوابی میڈیا).

15/01/2025

(22جنوری2024ءکو پنشن بچاواحتجاجی دھرناہوگا)
صوابی:آگیگاضلع صوابی کے چیئرمین فدامحمد 22جنوری کوآگیگاکے زیر اہتمام پنشن بچاو تحریک کےاحتجاجی دھرنے کے حوالے سے صوابی نامہ نیوز کے پروگرام "صوابی راؤنڈ اپ"میں سینئر اینکرپرسن امجدعلی اظہار خیال کررہے ہیں۔(صوابی گروپ آف سوشل میڈیا).

14/01/2025

(باپ کااپنے بیٹے کیساتھ لاڈ پیار اور بیٹے کا سلوک)

(ٹوپی سکول کےہونہار طلباء کی اعزازمیں تقریب کا انعقاد)صوابی:خدمت گار ویلفیئر آرگنائزیشن ٹوپی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سک...
14/01/2025

(ٹوپی سکول کےہونہار طلباء کی اعزازمیں تقریب کا انعقاد)
صوابی:خدمت گار ویلفیئر آرگنائزیشن ٹوپی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی کےہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئےایک پروگرام منعقد کیا۔جنہوں نے حالیہ سکول صوبائی ٹورنامنٹ، ایکسپو صوابی اور ٹوپی ٹیچرز سوسائٹی پروگرام میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ سکول اور پورے علاقے کا نام روشن کیا۔بچوں کو شیلڈز پیش کۓ گۓ۔ان کو بہترین انداز میں شرکاء اور اپنے ساتھیوں سے داد ملی۔تنظیم کے صدر مفتی شہزاد نے طلباء کو نصابی ہم و نصابی سرگرمیوں میں بھر پور شرکت کرنے اور محنت سے پڑھنے کی ترغیب دی۔جنرل سیکٹری اور چیرمین نے بچوں کو نقد انعامات بھی دیے۔(ڈاکٹر امجد علی صوابی میڈیا).

(ڈی پی او محمد اظہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا)صوابی:نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد اظہر خان نے اپنے عہدے ...
13/01/2025

(ڈی پی او محمد اظہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا)
صوابی:نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد اظہر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد اظہر خان (PSP) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ڈی ایس پی سرکل صوابی سٹی عدنان اعظم خان نے خیر مقدمی کلمات سے استقبال کیا۔تمام شرکاء کا تعارف کرایا گیا۔بعد ازاں، انہوں نے پولیس افسران کے ساتھ ایک تعریفی میٹنگ بھی کی، جس میں SP انوسٹی گیشن افتخار علی ،SDPOs,سرکل،DSP ہیڈکوارٹرز،سپرڈنٹ،DSB ،ریڈر و دفتری سٹاف نے شرکت کی۔جس میں پولیس کے پیشہ ورانہ امور اور صوابی کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ نے شرکاء میٹنگ سے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار ہوکر اپنے فرائض منصبی کو خوش اسلوبی سے انجام دیں ۔عوام کی جان ومال عزت وآبرو پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔۔نو تعینات ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان نے قانون کی بالادستی، عوامی خدمت اور جرائم کے خاتمے کو اپنی ترجیحات قرار دیا۔ انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری اور لگن کے ساتھ ادا کریں۔منشیات فروشوں، آئس ڈیلررز، بدمعاشوں، قبضہ مافیاء کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے،گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں تاکہ معاشرہ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جائے،تمام زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں اور تمام درخواستوں پرمقررہ وقت میں کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے متعلق شکایات پر فوری ریسپانڈ کیا جائے.بد ازیں ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان نے پولیس لائنز اور پی ٹی ایس سکول کا دورہ کیا.یاد گار شہداء پر حاضری ، پھول چڑھائے،شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،وزیٹر بک میں تاثرات قلمبند کیے،ایس پی پی ٹی ایس ڈائریکٹر ظریف خان کے ساتھ ملاقات کرکے پولیس ٹریننگ سکول کے حوالے سے بات چیت کی گئی.(ڈاکٹر امجد علی صوابی میڈیا).

08/01/2025

صوابی ایکشن کمیٹی کاڈیڈلائن ختم،اگلالائحہ عمل کیا ہوگا؟
صوابی میں امن کا قیام،لوڈشیڈنگ ومنشیات کا خاتمہ
صوابی ایکشن کمیٹی کے ترجمان سلیم خان ایڈوکیٹ کا خصوصی انٹرویو۔(صوابی گروپ آف سوشل میڈیا)

(((---پنج پیر کے نوجوان سعودعالم خان کا اعزاز---)))صوابی:ضلع صوابی کے گاوں پنج پیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان سعودعالم خا...
07/01/2025

(((---پنج پیر کے نوجوان سعودعالم خان کا اعزاز---)))
صوابی:ضلع صوابی کے گاوں پنج پیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان سعودعالم خان ولد محمد ابرار خان نے پی ڈبلیو سی سے آرٹیکل شپ مکمل کرتے ہوئے چارٹرڈ اکاؤنٹسی کا امتحان پاس کیااوراسلام آباد کےسرینا ھوٹل میں کانوکیشن میں انھیں چارٹرڈ اکاؤنٹسی کی سنددی گئی۔جوکہ ضلع صوابی کےلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔(صوابی میڈیا).

06/01/2025

(((صوابی کےنوجوان طالبعلم شہریارخان کااعزاز)))
صوابی:ضلع صوابی کے گاوں مانیری بالا مینہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالبعلم شہریار خان ولد عنایت خان جوکہ اس وقت بیرونی ملک چین میں جیلن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں۔تاہم سال کے اختتام پرانھیں یونیورسٹی کی جانب سے "آؤٹ اسٹینڈنگ اکیڈمک اسٹوڈنٹ آف دی ایئر" کا ایوارڈ دیا گیا۔جو ان کی شاندار تعلیمی کارکردگی اور انتھک محنت کا عملی مظہر ہے۔(علی خان یوسفزئی صوابی میڈیا).

(انجمن تاجران کاالیکشن/تاجرامن دوست گروپ کامیاب)صوابی:انجمن تاجران صوابی سٹی کےالیکشن میں صدارتی امیدوار یاسر خان نے 964...
05/01/2025

(انجمن تاجران کاالیکشن/تاجرامن دوست گروپ کامیاب)
صوابی:انجمن تاجران صوابی سٹی کےالیکشن میں صدارتی امیدوار یاسر خان نے 964ووٹ لیکربھاری اکثریت سےکامیاب ہوگئےجبکہ طاہر باچا جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ان کے مدمقابل تاجر دوست پینل کے صدارتی امیدوارمطیع اللہ اور جنرل سیکرٹری محمدعلی 433ووٹ لیکر ناکام رہے ہیں۔(ڈاکٹر امجدعلی صوابی میڈیا).

Address

8 Al Seef Street, Umm Hurair 1
Dubai
35449

Telephone

+923159306688

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Swabi Media:

Videos

Share